30/09/2026
ڈاکٹر احسن نوید عرفان ماہر نفسیات کو ہزارہ یونیورسٹی ڈھوڈیال (سابقہ منٹل ہسپتال ڈھوڈیال) مانسہرہ میں نوجوانوں سے ذہنی صحت، نفسیاتی بہبود اور مستقبل کے چیلنجز پر گفتگو کا موقع ملا۔ انہوں نے کہا کہ نوجوان صرف ہمارا مستقبل نہیں، آج کی طاقت بھی ہیں۔ تعلیمی دباؤ، مستقبل کی فکر، سماجی مسائل اور تنہائی ان کی ذہنی صحت کو متاثر کر سکتے ہیں۔ عالمی سطح پر تقریباً ہر 7 میں سے 1 نوجوان ذہنی صحت کے مسئلے کا سامنا کرتا ہے۔
ہمیں نوجوانوں کو صرف نصیحت نہیں، بلکہ سننے کا موقع، محفوظ ماحول، بروقت رہنمائی اور قابلِ رسائی ذہنی صحت کی سہولیات دینی ہوں گی۔
اس خوبصورت کاوش پر SRSP، ہزارہ یونیورسٹی مانسہرہ، وائس چانسلر جناب اکرام اللہ خان، ڈاکٹر فائزہ نواز، چیف پراکٹر، ڈاکٹر صاحبزادہ جواد، شعبہ پبلک ایڈمنسٹریشن، اور KATH مانسہرہ کی MS و انتظامیہ کا خصوصی شکریہ۔
محکمۂ نفسیات KATH مانسہرہ SRSP زبیر صاحب، کمیونٹی سائیکالوجسٹس، شکیل، کاشف مراد، علیشہ خان اور ماریہ گنڈاپور کے ساتھ مؤثر ریفرل سسٹم کے ذریعے کمیونٹی سے کلینیکل کیئر تک رابطے کو مضبوط بنانے کے لیے پُرعزم ہے۔
💚 نوجوانو! بات کریں، مدد مانگیں، ایک دوسرے کو سنیں ذہنی صحت کمزوری نہیں، ترجیح ہے۔
🌱 صحت مند نوجوان → مضبوط خاندان → مضبوط معاشرہ → مضبوط پاکستان
آئیں نوجوانوں کی آواز سنیں، ان کے ساتھ کھڑے ہوں اور ذہنی صحت کو قومی ترجیح بنائیں۔