Dr Khurram Shahzad's Bismillah Clinic

Dr Khurram Shahzad's Bismillah Clinic Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Dr Khurram Shahzad's Bismillah Clinic, Doctor, Mianwali.

Permanently closed.
25/08/2026
09/07/2026

پانی ۔۔۔۔زندگی ہے

ہیلیکوبیکٹر پائلوری (H. pylori) ایک انفیکشن / جراثیم (بیکٹیریا) ہے جو زیادہ تر معدے میں یا بعض اوقات چھوٹی آنت کے پہلے ح...
04/02/2026

ہیلیکوبیکٹر پائلوری (H. pylori) ایک انفیکشن / جراثیم (بیکٹیریا) ہے جو زیادہ تر معدے میں یا بعض اوقات چھوٹی آنت کے پہلے حصے میں پایا جاتا ہے اور انسانی جسم میں معدے اور چھوٹی آنت کے پہلے حصے کو متاثر کرتا ہے۔
یہ جراثیم معدے کی اندرونی ساخت کو نقصان پہنچاتا ہے اور وقت کے ساتھ مختلف معدے کی بیماریوں کا سبب بن سکتا ہے۔

اگر یہ انفیکشن طویل عرصے تک رہے تو
معدے کی سوزش /گیسٹرائٹس،
معدے یا آنت کا السر
۔ اور ش*ذ و نادر معدے کا کینسر بھی کرواسکتا ہے

ایچ پائلوری انفیکشن کی علامات
ہر مریض میں ایک جیسی نہیں ہوتیں، مگر عام طورپر
، پیٹ کے اوپری حصے میں درد یا جلن
معدے میں بھراؤ یا بھاری پن
متلی یا الٹی
بار بار تیزابیت
بدہضمی
بھوک کم لگنا
غیر واضح تھکن
منہ کا خراب ذائقہ
اور بعض مریضوں میں خون کی کمی جیسی شکایات ہو سکتی ہیں ۔لیکن یہ بات ذہن نشین رہے کہ
ایچ پائلوری سے متاثرہ کچھ لوگ بالکل بغیر علامات کے بھی مریض ہو سکتے ہیں۔

ایچ پائلوری کی تشخیص کے لئے کون سے ٹیسٹ مناسب ہیں ۔۔۔تو یہ بات یاد رہے کہ
خون کے ٹیسٹ / اگر پہلی بار ایچ پائلوری کی تشخیص ہو رہی ہو اور پہلے کبھی علاج نا کروایا ہو، تو یہ ٹیسٹ قابلِ قبول ہوسکتا ہے۔
لیکن اگر پہلے علاج ہو چکا ہو اور پھر بھی مثبت آ رہا ہو، تو یہ غلط بھی یہ ہو سکتا ہے، کیونکہ خون میں اینٹی باڈیز سالوں تک موجود رہ سکتی ہی ہیں ، اسی لیے اس پر اعتماد نہی کیا جاتا۔
بہترین اور درست ٹیسٹ جن پر اعتماد کیا جاتا ہے ان میں یہ ٹیسٹ شامل ہیں ۔
Stool H. pylori Test (پاخانے کا ٹیسٹ)
Urea Breath Test
Endoscopy + Biopsy (ڈاکٹر کی اسپشل تجویز پر )۔
یہ ٹیسٹ بتائیں گے کہ جراثیم اس وقت موجود ہے یا نہیں۔

ایچ پائلوری انفیکشن ہونے کی وجوہات میں

آلودہ پانی
غیر صاف خوراک
گندے ہاتھ
ایک ہی برتن یا چمچ کا مشترکہ استعمال
قریبی افراد میں انفیکشن
کمزور صفائی کا نظام وغیرہ شامل ہیں ۔

اس انفیکشن کا آغاز اکثر بچپن میں ہوتا ہے اور سالوں تک یہ خاموش رہ سکتا ہے۔ایچ پائلوری کا علاج ممکن اور مؤثر ہے، ۔
، مستند معالج سے درست تشخیص و علاج ، دوا کا مکمل کورس کے ساتھ استعمال سے اس مرض سے چھٹکارا ممکن ہے ۔
بار بار بدہضمی، تیزابیت یا معدے کے درد کو نظرانداز نہ کریں ہر معدے کا مسئلہ ایچ پائلوری نہیں ہوتا۔ مستند معالج سے ماہرانہ تشخیص ہی اس بات کا پتا چلا سکتی ہے کہ اصل مرض کیا ہے ۔۔
بغیر تشخیص کے بار بار اینٹی بایوٹکس یا کوئ بھی دوا لینا نقصان دہ ثابت ہو سکتے ہیں۔

ملیریا سے بچاو کی  پہلی ویکسین کا  باضابطہ طور پر دنیا بھر میں تقسیم کا عمل شروع ہو گیا ہے ۔
26/01/2026

ملیریا سے بچاو کی پہلی ویکسین کا باضابطہ طور پر دنیا بھر میں تقسیم کا عمل شروع ہو گیا ہے ۔

بے شک انسان خسارے میں ہےبچپن میں جب مجھے پہلی مرتبہ سائیکل ملی تھی تو میری خوشی کا کوئی ٹھکانہ نہیں تھا، مجھے یوں لگتا ت...
31/08/2025

بے شک انسان خسارے میں ہے

بچپن میں جب مجھے پہلی مرتبہ سائیکل ملی تھی تو میری خوشی کا کوئی ٹھکانہ نہیں تھا، مجھے یوں لگتا تھا کہ میں دنیا کے اُن چند خوش نصیبوں میں سے ایک ہوں جو اپنی ذاتی سواری کے مالک ہیں۔ اُن دنوں اسکول آنے جانے کے لیے میری ماں نے ہمارے لیے وین لگوائی ہوئی تھی، میں نے وین والے ’انکل‘ سے کہا کہ کاش مجھے سائیکل پر اسکول جانے کی اجازت مل جائے، اِس پر انکل نے جو جواب دیا وہ آج بھی مجھے یاد ہے: ’’جو بچے سائیکل پر اسکول جاتے ہیں اُن کی خواہش ہے کہ وہ وین پر جائیں اور تم کہہ رہے ہو کہ تم نے سائیکل پر جانا ہے!‘‘ اسکول کے بعد کالج شروع ہو گیا، میٹرک میں اتفاق سے اچھے نمبر آ گئے تو والد صاحب نے مجھے موٹر سائیکل لے دی اور وہ بھی 125، جو اُس زمانے میں عیاشی کی معراج سمجھی جاتی تھی، پھر تو مجھے یوں لگا جیسے کسی خزانے کی کُنجی میرے ہاتھ لگ گئی ہو، دن رات میں اُس موٹر سائیکل کو اڑاتا پھرتا تھا۔ اُس موٹر سائیکل کے بعد چھوٹی سی گاڑی ملی، پھر بڑی گاڑی، پھر گاڑی بمع ڈرائیور۔۔۔ہر مرحلے پر یوں لگتا تھا جیسے دنیا میں اِس سے بڑی خوشی پانا ممکن نہیں، مگر پھر کچھ عرصے بعد خوشی کی وہ سطح برقرار نہیں رہتی تھی اور میں ’نارمل‘ ہو جاتا تھا۔ جس بات کو میں نے سادہ الفاظ میں بیان کیا ہے، ماہرین نفسیات نے اِس کا ایک مشکل سا نام رکھا ہوا ہے، اسے وہ Hedonic Treadmill کہتے ہیں، اردو میں اِس کے لیے قریب ترین ترکیب لذت پرستی کی ٹریڈمل ہو سکتی ہے۔

ہیڈونک ٹریڈمل کا تصور بتاتا ہے کہ ہر انسان کی ایک ’’بیس لائن’‘ ہوتی ہے اور جلد یا بدیر ہر انسان اُسی بنیادی سطح پر واپس آجاتا ہے جس سطح سے وہ خوشی کے مارے اوپر اٹھا ہوتا ہے یا کسی غم کی وجہ سے نیچے گرا ہوتا ہے۔ آپ لاٹری جیت لیں یا برسوں پرانے تعلق کا یکایک بریک اپ ہو جائے، وقت کے ساتھ آپ کی کیفیت دوبارہ اسی بنیادی سطح پر واپس آ جائے گی۔ یہ ایسا ہی ہے جیسے آپ ٹریڈمل پر دوڑتے تو ہیں مگر اصل میں ایک بنیادی سطح پر ہی ٹھہرے رہتے ہیں۔ اصل میں ہم انسانوں کی خواہشات وقت کے ساتھ بڑھتی اور تبدیل ہوتی رہتی ہیں، جیسے ہی ایک خواہش پوری ہوتی ہے اُس کے ساتھ ہی دوسری جنم لے لیتی ہے بلکہ بعض اوقات تو اُس سے بھی پہلے۔ آپ ایک نیا مکان بنا لیں، اپنی مرضی کی نوکری حاصل کر لیں، اپنی پسند کی گاڑی خرید لیں، کچھ عرصے بعد آپ بہرحال نارمل ہو جائیں گے، بلکہ عین ممکن ہے کہ دوسروں کو دیکھ کر آپ کی خوشی کا گراف نیچے آ جائے کیونکہ ہم اپنا تقابل ہمعصروں کے ساتھ کرکے ناخوش ہوتے ہیں۔ آپ جیسا چاہے مکان بنا لیں، جیسی بھی گاڑی خرید لیں اور جتنی بھی اچھی نوکری تلاش کر لیں، دنیا میں اُس سے بھی اعلیٰ مکان، گاڑی اور نوکری رہے گی اور یوں یہ سلسلہ کبھی ختم نہیں ہو گا۔ فاسٹ فیشن انڈسٹری بھی انسان کی اسی نفسیات کو مدنظر رکھ کر کام کرتی ہے، ہر ہفتے نئے ڈیزائن، رعایتی قیمتیں، نام نہاد سیل۔ آج دنیا تباہی کے دہانے پر اِس فاسٹ فیشن کی وجہ سے ہے، ہم شاپنگ کرکے وقتی خوشی محسوس کرتے ہیں، کپڑوں کی ایک گٹھڑی بھر کر خرید لاتے ہیں، چند دنوں کے لیے خوش ہوتے ہیں اور پھر انسٹاگرام پر کوئی اور ڈیزائن پسند آ جاتا ہے اور ہم اُس کے پیچھے دوڑ پڑتے ہیں اور یہ نہیں جانتے کہ ایک سوتی قمیض یا جینز بنانے میں ہزاروں گیلن پانی استعمال ہوتا ہے، فاسٹ فیشن کی وجہ سے کپڑے بہت جلد ضائع کر دیے جاتے ہیں، ہر سیکنڈ میں ٹیکسٹائل کا ایک ٹرک یا تو جلایا جاتا ہے یا لینڈ فِل میں پھینک دیا جاتا ہے۔

دنیا میں محبت سے زیادہ کسی موضوع پر نہیں لکھا گیا، شاعری، آرٹ، مصوری، ڈرامہ، موسیقی، سب کچھ محبت کے گرد ہی گھومتا ہے، سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ کیا ہیڈونک ٹریڈمل کا تصور محبت پر بھی لاگو ہوتا ہے؟ محبوب کو پا لینے کے بعد جو خوشی محسوس ہوتی ہے کیا وہ بھی وقتی ہوتی ہے اور کیا وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ عاشق واپس اپنی بیس لائن پر آ جاتا ہے؟ مجھے لگتا ہے کہ اِس سوال کا جواب تلاش کرنا مشکل ہے، اگر کوئی کہے کہ وصل کی پہلی رات والی کیفیت بیس برس بعد بھی برقرار رہے گی تو یہ قرین قیاس نہیں ہوگا البتہ محبوب کی قربت خوشی کا باعث ضرور بنے گی۔ اوائل محبت میں عاشق اور محبوب جو معیار قائم کر دیتے ہیں (انگریزی میں اسے to set the bar کہتے ہیں) لا محالہ وہ معیار کچھ عرصے بعد نارمل ہو جاتا ہے کیونکہ ہر کھانے میں ایک دوسرے کو نوالے توڑ کر دینا ممکن نہیں رہتا مگر اِس خوشی کا گھر یا گاڑی جیسی مادی خوشی سے موازنا کرنا بھی مناسب نہیں، گاڑی آپ نئی بھی خرید سکتے ہیں، محبوب نیا تلاش کرنا آسان نہیں۔ اور پھر محبت میں ایک پچھتاوے کا پہلو بھی ہمیشہ رہتا ہے، نوکری چلی جائے تو اُس سے بہتر نوکری مل سکتی ہے، لیکن اگر محبوب چھِن جائے تو وہ پچھتاوا تا دیر پیچھا کرتا ہے۔ زندگی میں پچھتاوے کم سے کم ہونے چاہئیں۔

کیا ہیڈونک ٹریڈمل کا کوئی علاج بھی ہے؟ یک لفظی جواب ہے، نہیں۔ یہ لطیف نکتہ مہاتما بدھ نے اڑھائی ہزار سال پہلے سمجھا دیا تھا کہ زندگی میں دکھ اور بےسکونی لازمی ہیں چاہے وہ بڑھاپا ہو، بیماری ہو، جدائی ہو یا ناآسودہ خواہشات۔ اِس دکھ کا سبب ’’تَرشْنَا‘‘ یعنی خواہش اور لالچ ہے، انسان زیادہ مال و دولت، طاقت، محبت یا شہرت چاہتا ہے، مگر جب یہ چھن جائے یا محض اِس کے کھو جانے کا خوف ہی پیدا ہو جائے تو انسان کی خوشی کافور ہو جاتی ہے۔ انسان کی خواہشیں لامحدود ہیں، ایک پوری ہو تو دوسری پیدا ہو جاتی ہے، مہاتما بدھ کا کہنا تھا کہ اگر خواہش اور لالچ کو چھوڑ دیا جائے تو دکھ کا خاتمہ ممکن ہے، اِس کیفیت کو نروان کہا جاتا ہے جہاں سکون اور حقیقی خوشی حاصل ہوتی ہے۔ مصیبت یہ ہے کہ ’چھُٹتی نہیں ہے منہ سے یہ کافر لگی ہوئی‘۔ مہاتما بدھ کا نروان کا تصور روحانیت سے کسی حد تک ملتا جلتا ہے، روحانیت میں بھی معرفت کا ایک مقام آتا ہے جہاں بندہ ہر مادی غیر مادی شے سے بیگانہ اور ماورا ہو جاتا ہے۔ جس طرح معرفت پانے کے طریقے ہیں اسی طرح نروان حاصل کرنے کے بھی اصول ہیں مگر یہ سفر بے حد کٹھن ہے اور عام انسانوں کے لیے یہ اِس قدر غیر متوقع ہو سکتا ہے کہ عین ممکن ہے کہ آخر میں سوائے ناامیدی اور مایوسی کے کچھ ہاتھ نہ آئے۔ بے شک انسان خسارے میں ہے۔

Yasir Peerzada

Address

Mianwali
42200

Telephone

+923343959292

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Dr Khurram Shahzad's Bismillah Clinic posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share

Category