DHQ Hospital Mianwali

DHQ Hospital Mianwali DHQ Hospital Mianwali

إِنَّا لِلَّٰهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَانتہائی دکھ اور افسوس کے ساتھ اطلاع دی جاتی ہے کہ ڈی ایچ کیو ہسپتال میانوالی...
29/06/2026

إِنَّا لِلَّٰهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ
انتہائی دکھ اور افسوس کے ساتھ اطلاع دی جاتی ہے کہ ڈی ایچ کیو ہسپتال میانوالی کے انتہائی ملنسار،خوش اخلاق اور دیانتدار ملازم جناب بلال مجوکہ (پی اے ٹو ڈاکٹر فیصل حیات خان) طویل علالت کے بعد اس دارِ فانی سے رحلت فرما گئے ہیں۔
میڈیکل سپرنٹنڈنٹ، تمام ڈاکٹرز، نرسنگ اسٹاف، پیرا میڈیکل اسٹاف اور ڈی ایچ کیو ہسپتال میانوالی کے تمام ملازمین مرحوم کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہیں۔
اللہ تعالیٰ مرحوم کی کامل مغفرت فرمائے، انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے، ان کی قبر کو جنت کے باغوں میں سے ایک باغ بنا دے، اور تمام لواحقین کو یہ صدمہ صبر و حوصلے کے ساتھ برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔

12/06/2026

میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر خلیل احمد ملک کی زیرِ نگرانی آج ڈی ایچ کیو ہسپتال میانوالی کا ایک اہم دورہ منعقد ہوا جس میں ایس پی انویسٹی گیشن محترمہ مہر ریاض، صدر پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن (PMA) میانوالی جناب ڈاکٹر اکرام اللہ خان اور دیگر معزز افسران نے شرکت کی۔

دورے کے دوران معزز افسران کو او پی ڈی، آئی پی ڈی، ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹ سمیت ہسپتال میں فراہم کی جانے والی مختلف طبی و معاون خدمات کا تفصیلی جائزہ کروایا گیا۔ اس موقع پر میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر خلیل احمد ملک نے ہسپتال میں مریضوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات، جاری اصلاحات اور سروس ڈیلیوری میں بہتری کے لیے کیے گئے اقدامات پر جامع بریفنگ دی۔

افسران نے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا اور ہسپتال میں دستیاب طبی سہولیات، صفائی کے انتظامات، مریض دوست ماحول اور انتظامی امور پر اطمینان کا اظہار کیا۔ معزز افسران نے ڈاکٹر خلیل احمد ملک اور ان کی ٹیم کی انتھک محنت، پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور عوام کو معیاری طبی خدمات کی فراہمی کے لیے کی جانے والی کاوشوں کو سراہا۔

اس موقع پر معززافسران نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ عوام کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی کے لیے تمام متعلقہ ادارے باہمی تعاون اور ہم آہنگی کے ساتھ اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔

06/06/2026

محترم جناب میاں فاروق نذیر صاحب کے اعزاز میں الوداعی تقریب

محترم جناب میاں فاروق نذیر صاحب، آئی جی جیل خانہ جات پنجاب کے اعزاز میں سرگودھا جم خانہ میں ایک پروقار الوداعی تقریب منعقد کی گئی۔ اس تقریب کا اہتمام ڈی آئی جی سرگودھا ریجن جناب سعیداللہ گوندل صاحب نے کیا۔

تقریب میں سرگودھا ریجن کے تمام سپرنٹنڈنٹس جیل، معزز اراکینِ صوبائی اسمبلی (MPAs)، معزز ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سرگودھا، آر پی او
سرگودھا ڈاکٹر آصف شہزاد صاحب، میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈی ایچ کیو ہسپتال میانوالی ڈاکٹر خلیل احمد ملک، ڈپٹی میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر عاصم خان، سینئر پولیس، ضلعی و ڈویژنل انتظامیہ کے افسران، قانون نافذ کرنے والے اداروں کے نمائندگان، ریٹائرڈ جیل افسران اور کاروباری برادری کے معزز اراکین نے شرکت کی۔

شرکاء نے محترم جناب میاں فاروق نذیر صاحب کی گرانقدر خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا اور ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ 🌹👏🏅✨

ہم اپنے محترم میڈیکل سپرنٹنڈنٹڈاکٹر خلیل احمد ملک صاحبکو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال میانوالی میں صرف 3 ماہ کے مختصر عرصہ ...
07/05/2026

ہم اپنے محترم میڈیکل سپرنٹنڈنٹ
ڈاکٹر خلیل احمد ملک صاحب
کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال میانوالی میں صرف 3 ماہ کے مختصر عرصہ میں شاندار، مثالی اور بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر
“قائدِ اعظم گولڈ میڈل ایوارڈ”
حاصل کرنے پر دلی مبارکباد اور خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں۔

یہ اعزاز اُن کی انتھک محنت، دیانتداری، قائدانہ صلاحیتوں اور عوامی خدمت کے جذبے کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

ہم دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ انہیں مزید کامیابیاں، عزت اور خدمتِ خلق کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین

الحمدللہمعزز وزیرِ صحت و آبادی، پنجاب، جناب خواجہ عمران نذیر صاحب کی جانب سے موصول ہونے والا تعریفی خط میرے لیے باعثِ اع...
29/04/2026

الحمدللہ

معزز وزیرِ صحت و آبادی، پنجاب، جناب خواجہ عمران نذیر صاحب کی جانب سے موصول ہونے والا تعریفی خط میرے لیے باعثِ اعزاز ہے۔ میں اس حوصلہ افزائی، اعتماد اور قدر افزائی پر دلی تشکر کا اظہار کرتا ہوں۔

یہ اعزاز دراصل ایک فرد نہیں بلکہ پوری ٹیم کی مشترکہ کاوشوں کا اعتراف ہے۔ میں بالخصوص سیکرٹری صحت پنجاب، ضلعی انتظامیہ میانوالی، اور محکمہ صحت کے تمام افسران کا تہہ دل سے شکر گزار ہوں، جنہوں نے مجھ پر اعتماد کیا، ہر مرحلے پر رہنمائی فراہم کی، اور ہر مشکل موقع پر بھرپور تعاون کیا۔

ان کی مسلسل سرپرستی، مؤثر رہنمائی اور غیر متزلزل تعاون ہی کی بدولت ہم DHQ ہسپتال میانوالی میں صحت کی سہولیات کو بہتر سے بہتر بنانے، انتظامی امور کو مؤثر بنانے، اور عوام کو معیاری طبی خدمات کی فراہمی کے مشن میں دن رات مصروفِ عمل ہیں۔

میں اپنی پوری ٹیم، ڈاکٹرز، نرسز، پیرا میڈیکل اسٹاف اور تمام ملازمین کی انتھک محنت کو بھی خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں۔ یہ کامیابی ہم سب کی مشترکہ محنت، لگن اور خدمتِ خلق کے جذبے کا ثمر ہے۔

ان شاء اللہ، ہم اسی عزم، دیانتداری اور خدمت کے جذبے کے ساتھ عوام الناس کو مزید بہتر طبی سہولیات فراہم کرنے کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھیں

01/04/2026

میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر خلیل احمد ملک نے ڈی ایس پی جناب جاوید صاحب کو ہسپتال کا دورہ کروایا، جس کے دوران مختلف ڈیپارٹمنٹس اور فراہم کی جانے والی طبی سہولیات کے بارے میں تفصیلی آگاہی دی گئی۔

اس موقع پر انہیں کیتھ لیب میں حکومت کی جانب سے فراہم کی جانے والی سہولیات کے بارے میں بھی بتایا گیا اور آگاہ کیا گیا کہ اب تک کم و بیش 300 سے زائد مریضوں کا کیتھ لیب میں فری آف کاسٹ علاج کیا جا چکا ہے۔

بعد ازاں میڈیکل سپرنٹنڈنٹ نے مختلف شعبہ جات کا وزٹ کیا، جہاں عملے کی حاضری، فراہم کی جانے والی سہولیات اور میڈیکل و بائیو میڈیکل آلات کی فعالیت (functionality) کا جائزہ لیا گیا۔

انہوں نے آن ڈیوٹی اسٹاف کو ہدایات جاری کیں کہ مریضوں کو حکومت کی جانب سے فراہم کردہ تمام سہولیات سو فیصد یقینی بنائی جائیں، اور مریضوں کی فلاح و بہبود میں کسی قسم کی کوتاہی یا غفلت ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔

27/03/2026

میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈی ایچ کیو ہسپتال میانوالی، ڈاکٹر خلیل احمد ملک نے ہسپتال کا جامع، تفصیلی وزٹ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے ایمرجنسی، او پی ڈی، ان ڈور وارڈز، ڈائگنوسٹک سروسز، بلڈ بینک، لیبارٹری، فارمیسیز، کیتھ لیب اور ڈائلیسز سنٹر کا باریک بینی سے معائنہ کرتے ہوئے ان کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔

انہوں نے او پی ڈی کے بروقت آغاز (صبح 8 بجے) کو ہر صورت یقینی بنانے کی ہدایت جاری کی۔ او پی ڈی میں کمرہ بہ کمرہ ڈاکٹرز کی حاضری کو چیک کیا گیا، اور تمام ڈاکٹرز کو مقررہ وقت پر ڈیوٹی سرانجام دیتے ہوئے پایا گیا۔ خوش آئند امر یہ رہا کہ کوئی بھی ڈاکٹر غیر حاضر نہیں تھا۔ مزید برآں، عملے کی مجموعی حاضری کا جائزہ لیتے ہوئے غیر حاضری اور ڈریس کوڈ کی خلاف ورزی پر فوری اور سخت کارروائی عمل میں لائی گئی۔

دورانِ وزٹ، انہوں نے ایمرجنسی اور ان ڈور وارڈز میں زیرِ علاج مریضوں کی عیادت کی اور فراہم کردہ طبی سہولیات، علاج معالجہ اور حکومتی سطح پر دستیاب مفت ادویات و سہولیات کے بارے میں دریافت کیا، جس پر مریضوں نے اطمینان اور اعتماد کا اظہار کیا۔

میڈیکل سپرنٹنڈنٹ نے متعلقہ افسران و عملے کو سختی سے ہدایت کی کہ ہسپتال میں نظم و ضبط، حاضری، صفائی اور معیاری طبی سہولیات کی فراہمی کو ہر حال میں یقینی بنایا جائے، تاکہ مریضوں کو بروقت، باوقار اور بہترین طبی خدمات مہیا کی جا سکیں۔

میانوالی ( )  ڈپٹی کمشنر محمد اسد عباس مگسی کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر میانوالی سلمان قیوم شیخ نے ڈی ایچ کیو ہسپتال میانوا...
25/03/2026

میانوالی ( ) ڈپٹی کمشنر محمد اسد عباس مگسی کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر میانوالی سلمان قیوم شیخ نے ڈی ایچ کیو ہسپتال میانوالی کا تفصیلی دورہ کیا، جہاں انہوں نے ہسپتال کے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا، عملہ کی حاضری کو چیک کیا، فراہم کی جانے والی طبی سہولیات، صفائی ستھرائی کے نظام کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر میڈیکل سپرٹینڈنٹ ڈاکٹر خلیل احمد ملک بھی موجود تھے۔انھوں نے مختلف وارڈز، ایمرجنسی اور او پی ڈی کا معائنہ کیا اور وہاں موجود مریضوں سے سہولیات کے بارے میں دریافت کیا۔ہسپتال انتظامیہ نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ اس وقت ادویات کا وافر اسٹاک موجود ہے اور مریضوں کو بروقت علاج معالجہ فراہم کیا جا رہا ہے۔ او پی ڈی میں بڑی تعداد میں مریض استفادہ حاصل کر رہے ہیں۔ اسسٹنٹ کمشنر نے ہسپتال کی مجموعی صفائی کی صورتحال کو تسلی بخش قرار دیا اور مریضوں سے حاصل کیے گئے فیڈبیک کو بھی مثبت قرار دیا۔ انہوں نے ہسپتال انتظامیہ کو ہدایت کی کہ صفائی کے معیار کو مزید بہتر بنایا جائے اور مریضوں کو ہر ممکن سہولت فراہم کی جائے۔

24/03/2026

ٹی بی لاعلاج مرض نہیں، لیکن دنیا میں اموات کی ایک بڑی وجہ ہے. دنیا بھر میں روزانہ تقریباً ساڑھے 4 ہزار افراد اس کی وجہ سے جان کی بازی ہار جاتے ہیں. ڈاکٹر محمد طلحہ شیروانی

ٹی بی کے موثر علاج اور بچاؤ کے حوالے سے آگاہی فراہم کرنے کے لئے پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ٹی بی کا دن منایا جا رہا ہے. پروگرام ڈائریکٹر ٹی بی کنٹرول پروگرام پنجاب

پنجاب بھر کے تمام سرکاری ہسپتالوں میں ٹی بی کی تشخیص و علاج کی تمام سہولیات مفت دستیاب ہیں. ڈاکٹر محمد طلحہ شیروانی

Address

Mianwali

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when DHQ Hospital Mianwali posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share

Category