PMA Mirpur

PMA Mirpur Official page of Pakistan Medical Association Mirpur (PMA ) Mirpur AJK.

26/05/2026


10/05/2026
پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن (PMA) میرپور8/5/2026‎آج آزاد جموں و کشمیر کی ڈاکٹرز برادری کے لیے ایک اہم اور تاریخی موقع اُس...
08/05/2026

پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن (PMA) میرپور
8/5/2026
‎آج آزاد جموں و کشمیر کی ڈاکٹرز برادری کے لیے ایک اہم اور تاریخی موقع اُس وقت سامنے آیا جب پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن آزاد کشمیر کے مرکزی صدر ڈاکٹر واجد علی اور ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن آزاد کشمیر کے مرکزی صدر ڈاکٹر وقار اشرف بٹ نے اپنی مرکزی ٹیم کے ہمراہ میرپور ڈویژن کا خصوصی دورہ کیا۔ ان کی آمد کے موقع پر میرپور میں ایک عظیم الشان ڈاکٹرز کنونشن کا انعقاد کیا گیا، جس میں ڈاکٹرز کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
‎اس ڈاکٹرز کنونشن کا بنیادی مقصد ڈاکٹرز کو درپیش مسائل، پیشہ ورانہ چیلنجز اور صحت کے نظام میں درکار بہتری کے لیے مرکزی اور ڈویژنل قیادت کے درمیان مؤثر روابط، یکجہتی اور مشترکہ حکمتِ عملی کو فروغ دینا تھا۔ تقریب میں اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ ڈاکٹرز کے حقوق، فلاح و بہبود اور بہتر طبی سہولیات کی فراہمی کے لیے تمام نمائندہ تنظیمیں متحد ہو کر اپنا فعال کردار ادا کرتی رہیں گی۔
‎مرکزی قائدین ڈاکٹر واجد علی اور ڈاکٹر وقار اشرف بٹ نے اپنے خطاب میں ڈاکٹرز برادری کے مسائل کے حل، ادارہ جاتی بہتری اور نوجوان ڈاکٹرز کے تحفظ کے لیے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کروائی۔ شرکاء نے ان کی قیادت، مسلسل جدوجہد اور ڈاکٹرز کے حقوق کے لیے کیے جانے والے اقدامات کو بھرپور خراجِ تحسین پیش کیا۔
تقریب کے کامیاب انعقاد میں پروفیسر اشفاق احمد راجہ ، ڈاکٹر اویس زاہد سرجن میڈیکولیگل کا کردار انتہائی قابلِ ستائش رہا، جنہوں نے انتظامی اور تنظیمی سطح پر بھرپور تعاون فراہم کیا۔ اسی طرح پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن میرپور کے جنرل سیکرٹری ڈاکٹر اعجاز محمود نے مہمانوں کی میزبانی، تنظیمی امور اور پروگرام کی کامیاب تکمیل میں کلیدی کردار ادا کیا، جسے شرکاء نے بے حد سراہا۔
تقریب میں میرپور کے تمام اسپیشلسٹس، پوسٹ گریجویٹ ریزیڈنٹس، میڈیکل آفیسرز، ہاؤس آفیسرز اور ڈاکٹرز برادری کے دیگر معزز اراکین نے بھرپور شرکت کی۔ اس موقع پر تمام شرکاء کا خصوصی شکریہ ادا کیا گیا جنہوں نے اپنی شرکت اور تعاون سے اس ایونٹ کو کامیاب بنایا اور ڈاکٹرز کے اتحاد و اتفاق کا عملی مظاہرہ پیش کیا۔
‎تقریب کے اختتام پر اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن اور ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن آزاد کشمیر مشترکہ پلیٹ فارم کے ذریعے ڈاکٹرز کے مسائل کے حل، پیشہ ورانہ وقار کے تحفظ اور صحت کے نظام کی بہتری کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھیں گی۔
ڈاکٹر اعجاز محمود چوھدری �جنرل سیکرٹری�پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن میرپور

07/05/2026

ڈویژنل ہیڈکوارٹرز ٹیچنگ ہسپتال میرپور کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر اعجاز احمد کی معزز وزیرِاعظم آزاد حکومتِ ریاست جموں و کشمیر راجہ فیصل ممتاز راٹھور سے وزیرِاعظم ہاؤس مظفرآباد میں اہم ملاقات ہوئی۔ اس موقع پر وزیر حکومت برائے فزیکل پلاننگ اینڈ ہاؤسنگ چوہدری یاسر سلطان محمود چوہدری اور ڈاکٹر اعجاز محمود چوہدری بھی موجود تھے۔

یہ ملاقات حالیہ دورۂ وزیرِاعظم کشمیر انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی (KIC) کے تسلسل میں ہوئی، جس میں ڈویژنل ہیڈکوارٹرز ٹیچنگ ہسپتال میرپور اور کشمیر انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی سے متعلق اہم امور پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔

میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر اعجاز احمد نے معزز وزیرِاعظم کے حالیہ دورۂ ہسپتال پر دلی تشکر کا اظہار کیا جبکہ معزز وزیرِاعظم راجہ فیصل ممتاز راٹھور نے ڈاکٹر اعجاز احمد کی جانب سے ہسپتال کی بہتری، انتظامی امور کی مضبوطی اور عوام کو بہتر طبی سہولیات کی فراہمی کے لیے اٹھائے گئے اقدامات کو سراہا۔ وزیرِاعظم نے بالخصوص کشمیر انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی (KIC) کے حوالے سے جاری پیش رفت اور ادارہ جاتی بہتری میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔

اس موقع پر وزیر حکومت چوہدری یاسر سلطان محمود چوہدری نے کشمیر انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی (KIC) کو ایک خودمختار کارڈیک ہسپتال کے طور پر نوٹیفکیشن کے اجرا کے معاملے پر خصوصی توجہ مرکوز کروائی اور اس حوالے سے پیش رفت کو مزید تیز کرنے پر زور دیا۔

ملاقات میں ڈویژنل ہیڈکوارٹرز ٹیچنگ ہسپتال میرپور سے متعلق وزیرِاعظم کی اہم ہدایات کو حتمی شکل دے دی گئی جبکہ ادارے کی ترقی اور عوام کو جدید اور معیاری طبی سہولیات کی فراہمی کے لیے آئندہ کے لائحہ عمل پر بھی تفصیلی گفتگو کی گئی۔

آخر میں اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ عوام الناس کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی اور ہسپتال کی مزید بہتری کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جائیں گئے

25/04/2026
True leadership  is always humble and supportive
25/04/2026

True leadership is always humble and supportive

Address

Secretariat: MMC. Main Kotli Road Mirpur . , , Https://www. Facebook. Com/profile. Php?id=100087391433553&mibextid=LQQJ4d
Mirpur
10008

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when PMA Mirpur posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share