26/09/2026
اگر آپ کو رات کو سوتے وقت ٹانگوں میں بے چینی، درد یا کھنچاؤ محسوس ہوتا ہے اور اسی وجہ سے پوری رات سکون سے نیند نہیں آتی، تو رات کے کھانے میں روٹی یا چاول کی جگہ یہ غذائیت سے بھرپور باؤل شامل کر کے دیکھیں۔
اس باؤل میں آپ نے لینا ہے:
150 گرام گریک یوگرٹ
2 مکمل ابلے ہوئے انڈے
120 گرام چکن بریسٹ
1 ابلا ہوا آلو
آدھا کپ تازہ سبزیاں
کدو کے بیج
تل کے بیج
السی کے بیج
یہ باؤل پروٹین، فائبر، صحت مند چکنائیاں اور اہم غذائی اجزاء فراہم کرتا ہے۔ اسے اپنی روزانہ کی روٹین میں شامل کریں اور ایک ہفتے تک اپنی نیند، توانائی اور ٹانگوں کی بے چینی میں آنے والی تبدیلی کو نوٹ کریں۔
اگر ٹانگوں میں بے چینی، درد یا کھنچاؤ مسلسل رہتا ہے تو صرف کسی ایک غذائی چیز پر انحصار کرنے کے بجائے اس کی اصل وجہ جاننا بھی ضروری ہے۔ اپنی علامات اور غذائی ضروریات کے مطابق بہتر رہنمائی کے لیے ہماری آن لائن یا فزیکل کنسلٹیشن حاصل کریں، تاکہ آپ کے لیے مناسب اور پرسنلائزڈ ڈائٹ پلان تیار کیا جا سکے۔