26/09/2026
ایک ذمہ دار سرجن آپریشن کا فیصلہ کرتے وقت صرف X-ray نہیں دیکھتا، بلکہ کئی اہم عوامل کو مدِنظر رکھتا ہے:
✅ مریض کی اصل بیماری اور شدت
✅ مریض کی عمر اور عمومی صحت
✅ درد اور روزمرہ زندگی پر اثر
✅ بغیر آپریشن علاج کے امکانات
✅ آپریشن کے فوائد اور ممکنہ خطرات
✅ مریض کی اپنی ترجیحات اور توقعات
✅ آپریشن کے بعد بحالی اور Rehabilitation
اچھا سرجن وہ نہیں جو ہر مریض کو آپریشن کا مشورہ دے، بلکہ وہ ہے جو مناسب مریض میں مناسب وقت پر مناسب علاج تجویز کرے۔
آپریشن سے پہلے مریض اور سرجن کے درمیان مکمل گفتگو اور باہمی فیصلہ سازی (Shared Decision-Making) بہت اہم ہے۔
🩺 آپریشن ایک فیصلہ ہے، صرف ایک پروسیجر نہیں۔
Dr. Malik Manzoor Hussain
Consultant Orthopedic Surgeon