27/09/2026
در بہ در ٹھوکریں کھائیں تو یہ معلوم ہوا
گھر کسے کہتے ہیں کیا چیز ہے بے گھر ہونا
اتوار کا دن ہم جیسوں کے لیے ایک عید کا دن ہوتا ہے کیوں کہ اس دن اگر ہماری ڈیوٹی نا ہو تو ہم اپنے گھر کی طرف رُخ کرتے ہیں جہاں ہمارے اپنے ہوتے ہیں گھر،بچے،دوست احباب ،جن سے مل کر پورے ہفتے کے کام کی تھکاوٹ اتار جاتی ہے