10/06/2026
مریض کی رازداری confidentiality یہ ایک ایسا حساس موضوع ہے کہ انگلینڈ ، امریکہ جیسے ممالک میں اگر کوئی ڈاکٹر اس چیز میں ملوث پایا جاۓ کہ اس نے مریض کی بیماری کو پبلک کردیا ہے یا اپنے ذاتی تشہیر کی خاطر مریض کو ظاہر کیا ہے تو ڈاکٹر صاحب نے ساری عمر لگا کر جو کمایا ہوتا ہے وہ بک جاتا ہے۔
لیکن وطن عزیز پاکستان میں الٹی گنگا بہ رہی ہے یہاں ڈاکٹر جب تک مریض کو کیمرے کے سامنے بٹھا کر اپنی تعریف نہ کرواۓ ڈاکٹر کو سکون نھی ملتا۔
خوش آئند بات یہ ہے کہ پاکستان میں بے شمار ایسے ڈاکٹرز بھی موجود ہیں جو سوشل میڈیا پر بہترین طبی آگاہی فراہم کر رہے ہیں، مگر کبھی اپنے مریضوں کی پرائیویسی پر سمجھوتہ نہیں کرتے۔ وہ علم بانٹتے ہیں، اعتماد پیدا کرتے ہیں، مگر مریض کی عزت اور رازداری کو ہر چیز پر مقدم رکھتے ہیں۔
ڈاکٹر سہیل اشرف فزیو تھراپسٹ
Copied