الرقیة الشرعیة النبویة

الرقیة الشرعیة النبویة Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from الرقیة الشرعیة النبویة, Alternative & holistic health service, Muridke.

We Treat all type of Black Magics and Jins problem, Stopping Pregnancy, Marriage Break-up & Marriage Problem, Failure in Business with Quran-o-Sunnah
https://wa.me/923000426249
https://www.youtube.com/channel/UCstEhzVgJoD7pazUOtvnKxg https://islamicherbals.com/


صحیح راسخ العقیدہ روحانی معالجین (شرعی راقی) کی علامات

عام طور پر دیکھنے میں آیا ہے کہ بعض لوگ چند الفاظ اور طریقے سیکھ لینے سے روحانی

معالج بن بیٹھتے ہیں۔ ایسے لوگوں پر وہی مثل صادق آتی ہے کہ ”نیم حکیم خطرۂجان اور نیم ملا خطرۂ ایمان”۔ یہ لوگ اپنا اور معاشرے کا نقصان کرتے ہیں۔ان کے پاس جانے سے ہمیشہ اجتناب کرنا چاہیے۔ تاہم ذیل میں ہم عمومی طور پر چند صفات کی طرف اشارہ کیے دیتے ہیں جو ایک روحانی معالج کے اندر پایا جانا ضروری ہے :

1. سلف صالحین کےمطابق صحیح عقیدہ رکھتا ہوجوتمام صحابہ وتابعین اورتبع تابعین کا عقیدہ تھا اورجو ہر طرح کے شک و شبہ سے محفوظ ہے۔

2. اس کے قول وفعل میں توحید خالص جھلکتی ہو۔

3. اطاعتِ الٰہی کو ہر وقت بجالانے والا ہو جس کی وجہ سے شیطان ذلیل ورسوا ہوتا ہے۔

4. عملیات کاکام صرف رضاے الٰہی کےحصول کےلیے شروع کیا ہو۔

5. عالم دین ہویاکم ازکم حافظ وقاری ہواور جادو گر،جنات اور شیاطین کی چالوں کو سمجھتا ہو۔ دینی مسائل پر عبور رکھتا ہو اور دینی کام سے وابستہ ہو۔

6. تمام حرام اشیا سےپوری طرح اجتناب کرتا ہو۔

7. ہرحال میں زبان سےامر بالمعروف اورنہی عن المنکر کرنے والا ہو۔ برائی کودیکھ کرخاموش بیٹھتا ہو اور نہ ہی کسی منکر پر خوش ہوتا ہو۔

8. اسلام کےبتائے ہوئےاخلاقیات پر عمل پیرا ہو اوررذائل اخلاق وعادات(جھوٹ، دھوکا، بخل، حرص، حسد اورکینہ وغیرہ) سے دور ہو۔

9. حلال وحرام کی تمیز کرنے اور ا س کے مطابق عمل کرنے والا ہو۔

10. کبائر سےمکمل اجتناب کرنےوالا اور صغائر سے حتی المقدور بچنےوالاہو۔

11. ظاہری وضع قطع میں شریعت کامکمل پابند ہو۔

12. مال کاحریص نہ ہو اوردوسروں کےمال پر نظر نہ رکھتاہو۔

13 . دینی حلقوں اورعلما سے محبت رکھتا ہو۔

14. جنات اورشیاطین کے احوال اور ان کی چالوں کو مکمل جانتا ہو۔

15. جادو ٹونہ اور شیاطین کو بھگانےکا تجربہ اورمہارت رکھتا ہو۔

16. قرآنی اور مسنون عملیات سیکھے اور ہر قسم کے غیر شرعی عملیات ووظائف اور چلہ کشی سے بچتا ہو۔

17 . لوگوں سےہمدردی رکھنےوالا ہو اور سائلین کی حالت سن کر اُنہیں فریبی دھوکا باز یا جعل ساز نہ سمجھتا ہو۔

18. انسانوں کی خوشی کےلیے شرعی احکام توڑنےپررضامند ہونے والا نہ ہو۔

19. یہ عقیدہ رکھتا ہوکہ اللّٰہ کاکلام جن و شیاطین پر اثر کرتاہے اور اس میں کسی تذبذب کا شکار نہ ہو۔

20. ثابت قدم اور پختہ مزاج ہو۔جلدباز، بےصبر اورمتلون مزاج نہ ہوکیوں کہ روحانی علاج ؍عملیات کوشروع کرنا توہر ایک کا اپنااختیار ہے لیکن اسےچھوڑنا نہایت خطرناک ہوتا ہے۔

21. معالج کے لیے شادی شدہ ہونامستحب ہے۔

22. لوگوں میں سے بالخصوص مریضوں کے رازوں کا مکمل امین ہو۔

23. عامل ذہنی اعتبار سے مضبوط الحواس اور جسمانی اعتبار سے بارعب اور طاقتور ہو کیونکہ بسا اوقات مریض سے کشتی وہاتھا پائی بھی ہو جاتی ہے۔

24. عامل اس کام کو دعوت دین کا بہت بڑا ذریعہ سمجھے اور اس کو دینی خاص مشن کے طور پر لے نہ کہ ہوس پرستی اور خود غرضی کا ذریعہ بنائے۔

25. عامل باحیا ہو اور دینی ومعاشرتی اعلیٰ اقدار کا حامل ہو اور نظر بد کے استعمال سے پرہیز کرے جو ہر گناہ کا پیش خیمہ ہے۔

26. لوگوں کی شفا اور عقیدے کی اصطلاح کا بے حد حریص ہو اس طرح ان کو نماز، روزہ، زکوٰۃ اور ذکر واذکار کا پابند بنائے۔

27. اپنے اور لوگوں کے اعمال کا یومیہ بنیاد پر محاسبہ کرے۔

28 . جلوت اور خلوت میں ہمیشہ اپنے مریضوں کے لیے دعا گو ہو۔

29 . اپنا اور اس عظیم مشن کا خیال کرتے ہوئے ہر اس کام کو اختیار کرنے کی کوششیں کرے جو اس کے شایان شان اور لائق احترام ہے اسی طرح ہر اس کام سے اجتناب کرے جو خود اس کی عزت، احترام اور دین کے منافی ہے۔

ازدواجی تعلقات میں جادو، حسد یا روحانی اثرات کا ذاتی جائزہ self test✍️اخوکم راقِی  عثمان ظفراگر آپ کو محسوس ہوتا ہے کہ آ...
29/08/2026

ازدواجی تعلقات میں جادو، حسد یا روحانی اثرات کا ذاتی جائزہ self test
✍️اخوکم راقِی عثمان ظفر
اگر آپ کو محسوس ہوتا ہے کہ آپ اور آپ کی اہلیہ کے درمیان اچانک سرد مہری، بے وجہ نفرت، شدید اختلاف، ایک دوسرے سے دوری یا تعلقات میں غیر معمولی تبدیلی پیدا ہوگئی ہے، اور آپ یہ جاننا چاہتے ہیں کہ آیا اس کے پیچھے کوئی روحانی مسئلہ، جادو یا حسد کا اثر تو نہیں، تو آپ درج ذیل آیات کی تلاوت کے ذریعے اپنے اوپر ایک ذاتی جائزہ (Self-Assessment) کر سکتے ہیں۔
طریقۂ کار
وضو کر کے پرسکون جگہ بیٹھیں، اپنا دایاں ہاتھ اپنے سر پر رکھیں اور درج ذیل ہر آیت کو سات/سات مرتبہ تلاوت کریں۔
اعوذ باللہ من الشیطان الرجیم
بسم اللہ الرحمن الرحیم
فَلَمَّا أَلْقَوْا قَالَ مُوسَىٰ مَا جِئْتُم بِهِ السِّحْرُ ۖ إِنَّ اللَّهَ سَيُبْطِلُهُ ۖ إِنَّ اللَّهَ لَا يُصْلِحُ عَمَلَ الْمُفْسِدِينَ (81) يونس 7بار

وَقَدِمْنَا إِلَىٰ مَا عَمِلُوا مِنْ عَمَلٍ فَجَعَلْنَاهُ هَبَاءً مَّنثُورًا (23) الفرقان 7بار

وَمِنْ آيَاتِهِ أَنْ خَلَقَ لَكُم مِّنْ أَنفُسِكُمْ أَزْوَاجًا لِّتَسْكُنُوا إِلَيْهَا وَجَعَلَ بَيْنَكُم مَّوَدَّةً وَرَحْمَةً ۚ إِنَّ فِي ذَٰلِكَ لَآيَاتٍ لِّقَوْمٍ يَتَفَكَّرُونَ﴾
[ الروم: 21] 7بات
تلاوت کے دوران کیا نوٹ کریں؟
تلاوت کے دوران یا تلاوت کے فوراً بعد اپنے اندر پیدا ہونے والی کسی بھی غیر معمولی کیفیت یا ردِعمل کو غور سے نوٹ کریں، مثلاً
- اچانک گھبراہٹ یا بے چینی
- سر میں دباؤ یا درد
- سینے میں گھٹن
- رونے کی کیفیت
- جسم میں کپکپی یا غیر معمولی حرکت
- شدید غصہ یا چڑچڑاپن
- نیند یا غیر معمولی سستی
- متلی یا قے کی کیفیت
- کسی خاص آیت کے وقت کیفیت کا زیادہ ہونا
- یا کوئی دوسری غیر معمولی جسمانی یا ذہنی کیفیت
آخر میں درج ذیل معلومات کمنٹس میں ضرور لکھیں
تلاوت کے دوران یا بعد میں آپ نے جو علامات، کیفیات یا ردِعمل محسوس کیے، انہیں تفصیل کے ساتھ لکھیں۔
اگر علامات بار بار ظاہر ہوں یا ازدواجی مسائل مسلسل برقرار رہیں تو مکمل جائزہ ضروری ہے تاکہ یہ واضح کیا جا سکے کہ مسئلہ روحانی نوعیت کا ہے یا اس کے پیچھے کوئی نفسیاتی، طبی یا باہمی ازدواجی سبب موجود ہے۔
الرقیة الشرعیة النبویة

یہ بیماری کا جادو تھا جو ایک گھر کے گدے کے اندر رکھا گیا تھا۔ ذرا تصور کریں کہ کوئی شخص آپ کے گھر میں داخل ہو، گدے کو کھ...
29/08/2026

یہ بیماری کا جادو تھا جو ایک گھر کے گدے کے اندر رکھا گیا تھا۔ ذرا تصور کریں کہ کوئی شخص آپ کے گھر میں داخل ہو، گدے کو کھولے، اس کے اندر جادو کی چیز رکھے اور پھر اسے دوبارہ سی کر بند کر دے، جبکہ آپ نے اسے مکمل اعتماد دے رکھا ہو۔ 💀
🔸 ذرا تصور کریں، آپ ہر روز صبح کے وقت سو کر اٹھتے ہیں اور آپ کی تھکن اور کمزوری روز بروز بڑھتی جا رہی ہے۔ 🔹 ہر دن پہلے سے زیادہ تھکاوٹ اور پریشانی محسوس ہوتی ہے۔

🔸 تصور کریں کہ آپ نے اپنا گھر رشتہ داروں اور اجنبیوں، سب کے لیے کھول رکھا ہے اور لوگوں پر مکمل اعتماد کرتے ہیں۔ 🔹 لیکن ممکن ہے کوئی آپ کی پیٹھ پیچھے نقصان پہنچا رہا ہو اور آپ کو اس کا احساس تک نہ ہو۔

🔹 اس بات کا خیال رکھیں کہ آپ کے گھر میں کون داخل ہو رہا ہے۔
😡

🔸 اس بات پر بھی توجہ دیں کہ آپ کے کپڑے کہاں جا رہے ہیں۔ 🔥

🔹 خیال رکھیں کہ آپ کے گھر میں کون آتا جاتا ہے۔ ❌

🔸 اپنے کپڑے کسی کو بھی، چاہے وہ کتنا ہی قریبی کیوں نہ ہو، استعمال کے لیے نہ دیں۔ ❌

🔹 کسی کو یہ کہہ کر اپنے بال کا کوئی ٹکڑا نہ دیں کہ وہ اسے محفوظ رکھے گا۔ ❌

🔸 کسی کو اپنے سونے کے کمرے میں داخل ہونے، الماری کھولنے یا ذاتی سامان میں بلاوجہ مداخلت کرنے کی اجازت نہ دیں۔ ❌

🔹 اے بیٹی! ہوش کرو، بعض اوقات نقصان پہنچانے والا شخص وہی ہو سکتا ہے جسے آپ اپنا خیرخواہ، عزیز اور دل کے بہت قریب سمجھتی ہیں۔ 🧷🧷

🔹 یہ بیماری کا جادو تھا جو ایک گھر کے گدے کے اندر رکھا گیا تھا۔ ذرا تصور کریں کہ کوئی شخص آپ کے گھر میں داخل ہو، گدے کو کھولے، اس کے اندر جادو کی چیز رکھے اور پھر اسے دوبارہ سی کر بند کر دے، جبکہ آپ نے اسے مکمل اعتماد دے رکھا ہو۔ 💀

اللہ تعالیٰ فرماتا ہے:

فَلَمَّا أَلْقَوْا قَالَ مُوسَىٰ مَا جِئْتُم بِهِ السِّحْرُ ۖ إِنَّ اللَّهَ سَيُبْطِلُهُ ۖ إِنَّ اللَّهَ لَا يُصْلِحُ عَمَلَ الْمُفْسِدِينَ ۝٨١

ترجمہ:
پھر جب انہوں نے ڈال دیا تو موسیٰؑ نے کہا: جو کچھ تم لائے ہو وہ جادو ہے، بے شک اللہ اسے باطل کر دے گا۔ بے شک اللہ فساد کرنے والوں کے عمل کو درست نہیں کرتا۔
(سورۃ یونس: 81)

🤲 اے اللہ! ہر بیمار اور ہر مبتلا کو شفا عطا فرما، جو تکلیف میں ہے اور جس کا حال تیرے سوا کوئی نہیں جانتا۔

🤲 اے اللہ! جس شخص نے کسی مسلمان پر جادو کیا اور اس کے غم، پریشانی، بیماری، تنگ دستی اور معاملات کے بکھرنے کا سبب بنا، تو اسے اس کے ظلم کا بدلہ دے اور مظلوم کو اپنی حفاظت اور شفا عطا فرما۔
الرقیة الشرعیة النبویة

نظرِ بد (Evil Eye)  ایک تقابلی مطالعہ اسلامی اور یورپی نقطۂ نظر✍🏼 اخوکم راقی عثمان ظفر دنیا بھر میں “نظرِ بد” ایک ایسا ...
27/08/2026

نظرِ بد (Evil Eye) ایک تقابلی مطالعہ اسلامی اور یورپی نقطۂ نظر
✍🏼 اخوکم راقی عثمان ظفر
دنیا بھر میں “نظرِ بد” ایک ایسا تصور ہے جو صدیوں سے مختلف تہذیبوں اور مذاہب میں پایا جاتا ہے۔ بعض لوگ اسے توہم پرستی سمجھتے ہیں جبکہ دیگر اسے ایک حقیقی، روحانی اور نفسیاتی حقیقت کے طور پر تسلیم کرتے ہیں۔ مسلمانوں میں اس عقیدے کی بنیاد قرآن و سنت پر ہے، جبکہ مغرب میں اسے مختلف ناموں سے جانا جاتا ہے، جیسے Negative Energy, Psychic Attack Energy Vampirism, یا Malicious Gaze۔
Negative Energy / Toxic Vibes نظرِ بد یا حسد کی منفی لہریں ان کے نزدیک کچھ لوگ اپنے “negative aura” سے دوسروں پر اثر ڈالتے ہیں۔
Energy Drain / Psychic Attack روحانی حملہ (حسد یا جادو کے اثرات) وہ مانتے ہیں کہ بعض لوگ توانائی “چوس” لیتے ہیں، جس سے تھکن، بیماری اور بےچینی پیدا ہوتی ہے۔
Jealousy Syndrome حسد وہ حسد کو انسانی ذہن کی سب سے تباہ کن قوت مانتے ہیں جو دوسرے کو نفسیاتی یا جسمانی نقصان پہنچا سکتی ہے۔
Bad Luck or Curse نحوست یا جادو “Curse” کا مطلب ہوتا ہے کسی کے بُرے ارادے سے آنے والی نحوست
جو اسلامی لحاظ سے جادو کی شکل ہے۔
Energy Cleansing / Spiritual Detox روحانی علاج یا رقیہ وہ “smudging”, “reiki”, “chakra balancing” وغیرہ کے ذریعے صفائی کرتے ہیں، مگر قرآن کی بجائے توانائیوں کے تصورات استعمال کرتے ہیں۔
یورپی معاشروں میں علاج کے طریقے
جب کسی شخص پر “نظرِ بد” جیسے اثرات ظاہر ہوتے ہیں مثلاً اچانک تھکن، ناکامی، بیماری، بےخوابی، یا عجیب بےچینی تو وہاں کے لوگ ان کا علاج مختلف غیر مذہبی یا “new age” طریقوں سے کرتے ہیں
1. Energy Healing ہاتھوں یا کرسٹل کے ذریعے توانائی کو “balance” کرنے کی کوشش۔
2. Reiki Therapy جاپانی روحانی علاج، جس میں کہا جاتا ہے کہ ہاتھوں سے مثبت توانائی منتقل کی جاتی ہے۔
یہ کام پاکستان میں بھی ہوتا ہے ۔
3. Salt Bath / Smudging نمک، یا جلائے گئے پودوں (sage, incense) کے دھوئیں سے “منفی توانائی” دور کرنا۔
4. Psychotherapy حسد، depression یا anxiety کو “mental issue” سمجھ کر دوا یا counseling سے علاج کرنا۔
5. Amulets and Charms نظر سے بچنے کے لیے “blue eye symbol”, “Hamsa hand”, “crystal pendants” وغیرہ پہننا (جو شرکیہ عمل ہے)۔
اسلام میں نظرِ بد کی حقیقت
اسلام میں “نظرِ بد” کا وجود محض روایت نہیں بلکہ وحی سے ثابت حقیقت ہے۔
اللہ تعالیٰ نے فرمایا
﴿وَإِن يَكَادُ الَّذِينَ كَفَرُوا لَيُزْلِقُونَكَ بِأَبْصَارِهِمْ﴾
“اور قریب تھے کہ کافر اپنی نظریں لگا کر تمہیں گرا دیں۔” (سورۃ القلم: 51)
یہ آیت واضح کرتی ہے کہ انسان کی نگاہ میں ایک اثر ہے جو دوسرے کو نقصان پہنچا سکتا ہے۔
نبی ﷺ نے فرمایا
«العَيْنُ حَقٌّ»
“نظرِ بد برحق ہے۔” (صحیح بخاری، حدیث 5740)
مزید فرمایا “اگر کوئی چیز تقدیر سے آگے بڑھ سکتی، تو وہ نظرِ بد ہوتی۔” (مسلم، 2188)
یعنی نظرِ بد اتنی قوی ہے کہ اگر تقدیر کے نظام میں دخل ممکن ہوتا تو وہ نظر سے ہوتا، مگر چونکہ ہر چیز اللہ کے اذن سے ہوتی ہے، اس لیے نظر بھی اسی کے حکم سے اثر کرتی ہے۔
یورپ میں نظرِ بد کا تصور
مختلف اصطلاحات اور نظریات
اگرچہ مغربی معاشروں میں مذہبی بنیادوں پر “Evil Eye” کا ذکر کم کیا جاتا ہے، مگر وہاں اس کے اثرات کو مختلف سائنسی اور نفسیاتی ناموں سے تسلیم کیا گیا ہے۔
1. “Psychic Energy” (نفسی توانائی)
ماہرِ نفسیات Carl Jung نے “Collective Unconscious” کے نظریے میں واضح کیا کہ انسانی جذبات اور خیالات میں ایسی طاقت ہوتی ہے جو دوسرے انسانوں پر اثر انداز ہوسکتی ہے۔
کتاب: “The Archetypes and the Collective Unconscious” (Carl Jung, 1959)
انہوں نے لکھا کہ حسد، خوف یا غصے جیسے جذبات نفسیاتی توانائی کے بوجھ کے طور پر منتقل ہوسکتے ہیں، جسے انسان شعوری طور پر محسوس نہیں کرتا مگر اس کا اثر جسمانی اور ذہنی توازن پر ظاہر ہوتا ہے۔
2. “Energy Vampirism” (روحانی توانائی کا زوال)
روس کی مشہور ماہرِ نفسیات Dr. Olga Kharitidi نے اپنی کتاب
“Entering the Circle” (1996)
میں بیان کیا ہے کہ بعض لوگ دوسروں کی توانائی کو شعوری یا غیر شعوری طور پر “کھینچ” لیتے ہیں۔
یہی مفہوم اسلامی تصور میں “نظرِ بد” کا ہے، کہ ایک حسد بھری نظر دوسرے کے وجود پر اثر انداز ہو کر نقصان پیدا کرتی ہے۔
3. “Negative Energy Fields” (منفی توانائی کے میدان)
امریکی محقق Dr. Rupert Sheldrake نے “Morphogenetic Fields” کے نظریے میں بتایا کہ ہر جاندار کے گرد توانائی کا ایک مخصوص دائرہ ہوتا ہے۔
کتاب: “The Presence of the Past” (1988)
ان کے مطابق، منفی جذبات یا بدخواہی کی لہریں اس توانائی کے توازن کو بگاڑ دیتی ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ بعض افراد اچانک کمزوری، بےچینی یا بیماری محسوس کرتے ہیں جو دراصل “Evil Eye” کے جدید سائنسی توضیح کے قریب ہے۔
4. “Biofield Science” اور “Energy Medicine”
امریکہ کی National Center for Complementary and Integrative Health (NCCIH) کے مطابق، انسانی جسم کے اردگرد ایک “Biofield” موجود ہوتا ہے۔
یہ توانائی کا وہ غیر مرئی دائرہ ہے جو جسم کی صحت پر اثر انداز ہوتا ہے۔
اس نظریے پر Dr. Beverly Rubik نے تفصیلی تحقیق کی ہے۔
کتاب
“Life at the Edge of Science: Biofield and Energy Healing” (Beverly Rubik, 2002)
انہوں نے کہا کہ کسی کے جذباتی یا حسد بھرے رویے سے یہ Biofield متاثر ہو سکتا ہے، جس سے جسمانی بیماری یا ذہنی بوجھ پیدا ہوتا ہے۔
5. “The Evil Eye: The Classic Account of an Ancient Superstition” (Alan Dundes, 1992)
مشہور امریکی محقق Alan Dundes نے اپنی کتاب میں بتایا کہ “Evil Eye” کا تصور صرف مذہبی عقیدہ نہیں بلکہ ایک بین الثقافتی حقیقت ہے۔
انہوں نے یونان، اٹلی، عرب، ترکی، اور بھارت میں نظرِ بد کے عقائد اور ان کے عملی اثرات کا موازنہ کیا، اور نتیجہ اخذ کیا کہ انسانی معاشرے اس بات پر متفق ہیں کہ حسد کے جذبات حقیقی نقصان پیدا کرتے ہیں۔
یورپ میں نظرِ بد کے علاج کے رائج طریقے
اگرچہ مغربی معاشرے نظرِ بد کو مذہبی معنوں میں قبول نہیں کرتے، مگر عملی طور پر اس کے اثرات سے بچنے کے لیے مختلف “Energy Cleansing” طریقے اپنائے جاتے ہیں
1. Reiki Therapy:
جاپان میں شروع ہونے والا علاج جو مغرب میں عام ہے، اس میں “Universal Energy” کے بہاؤ کو بحال کیا جاتا ہے تاکہ منفی اثرات ختم ہوں۔
2. Smudging:
امریکہ اور یورپ میں “Sage” (جڑی بوٹی) جلانے کا رواج ہے تاکہ منفی توانائی صاف ہو جائے۔
3. Crystals and Energy Stones:
Quartz یا Obsidian جیسے پتھروں کو “Protective Energy” کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔
4. Meditation and Visualization:
مغربی معالجین مشورہ دیتے ہیں کہ مثبت خیالات اور دعائیہ انداز میں تصور قائم کرنے سے “Psychic Attack” کا اثر کم ہوتا ہے۔
5. Energy Healing Centers:
یورپ میں “Energy Healers” موجود ہیں جو aura cleansing، chakra balancing اور biofield harmonization کے نام سے علاج کرتے ہیں
جو اصل میں روحانی صفائی (تطہیر) کی جدید تعبیر ہے۔
اسلامی نقطۂ نظر سے تقابل
اسلام کہتا ہے کہ نظرِ بد ایک روحانی اثر ہے جو اللہ کے اذن سے ظاہر ہوتا ہے۔
اس کا علاج بھی روحانی ہونا چاہیے قرآن و دعا کے ذریعے، نہ کہ توانائی کے خیالی نظاموں کے ذریعے۔
اسلامی علاج کے طریقے
1. معوذتین (سورۃ الفلق اور سورۃ الناس) کی تلاوت۔
2. آیت الکرسی اور سورۃ البقرہ کی تلاوت۔
3. نبی ﷺ کا مسنون عمل
“جب کسی کو نظر لگنے کا اندیشہ ہو تو وضو کر کے پانی سے غسل دیا جائے۔” (ابوداؤد 3880)
4. صدقہ و دعا
نظر کے اثر کو توڑنے کا بہترین ذریعہ۔
یورپ اگرچہ “نظرِ بد” کو مذہبی عقیدہ نہیں مانتا، مگر ان کے ماہرینِ نفسیات، طبیعیات اور توانائی کے سائنسدان اب یہ تسلیم کر چکے ہیں کہ انسانی نظر اور احساسات دوسرے انسان کے وجود پر اثر انداز ہوتے ہیں۔
اسلام نے 1400 سال پہلے اس حقیقت کو واضح کیا کہ نظرِ بد برحق ہے، مگر وہ صرف اللہ کے اذن سے نقصان پہنچاتی ہے۔
لہٰذا جو لوگ کہتے ہیں کہ “نظرِ بد کوئی حقیقت نہیں”، وہ دراصل قرآن، سنت اور جدید سائنس تینوں کے مقابل کھڑے ہیں۔
اسلام نے جو بات وحی کے ذریعے بتائی، مغرب نے اسے نفسیاتی و سائنسی اصطلاحات کے ذریعے دیر سے تسلیم کیا۔
الرقیة الشرعیة النبویة

ہرمیٹک جادو اور اس کی جدید شکلیں ایک تفصیلی تجزیہہرمیٹک جادو (Hermetic Magic) ایک قدیم روحانی اور فلسفیانہ نظام ہے جو مخ...
27/08/2026

ہرمیٹک جادو اور اس کی جدید شکلیں ایک تفصیلی تجزیہ
ہرمیٹک جادو (Hermetic Magic) ایک قدیم روحانی اور فلسفیانہ نظام ہے جو مختلف باطنی روایات، یونانی-مصری عقائد، اور بعد ازاں قرونِ وسطیٰ کے یورپی جادوئی علوم سے اخذ کیا گیا۔ اس کی جڑیں ہرمس ٹرسمیجسٹس (Hermes Trismegistus) نامی ایک فرضی حکیم کے گرد گھومتی ہیں ہرمیٹک جادو میں کائناتی اصولوں، روحانی قوتوں اور انسان کے باطن کو قابو میں لانے کا دعویٰ کیا جاتا ہے۔
❖ ہرمیٹک جادو کی بنیادی خصوصیات
1. باطنی علم (Esoteric Knowledge)
ہرمیٹک فلسفہ کہتا ہے کہ کائنات کے راز عام لوگوں پر ظاہر نہیں ہوتے بلکہ مخصوص افراد کو "باطنی علم" حاصل ہوتا ہے جو انہیں مافوق الفطرت طاقتیں استعمال کرنے کی اجازت دیتا ہے
2. مطابقت کا قانون (Law of Correspondence)
مشہور اصول
"As above, so below; as within, so without."
یعنی جو کچھ آسمانوں میں ہے، وہی زمین پر ہے۔ اس اصول سے جادوگر دنیاوی تبدیلیوں کو روحانی ذرائع سے قابو پانے کی کوشش کرتا ہے۔
3. الکیمیا (Alchemy)
صرف دھاتوں کو سونا بنانے کا علم نہیں، بلکہ روح کی پاکیزگی کا سفر بھی ہرمیٹک الکیمی کا حصہ ہے۔
4. علمِ نجوم (Astrology)
سیاروں کی حرکت اور ان کے اثرات کو جادو میں استعمال کرنا ہرمیٹک فلسفے کا اہم حصہ ہے۔
❖ علمِ نجوم (Astrology)
ہرمیٹک جادو میں اس کا کردار
✦ تعریف
علمِ نجوم دراصل ستاروں اور سیاروں کی حرکت، ان کے مقام، وقتِ پیدائش اور فلکی حالات کی بنیاد پر انسانی زندگی، مزاج، قسمت اور مستقبل کا اندازہ لگانے کو کہتے ہیں۔
❖ ہرمیٹک جادو اور علمِ نجوم کا ربط
1. مطابقت کا اصول (Law of Correspondence)
> "As above, so below."
ہرمیٹک فلسفہ کہتا ہے کہ آسمان پر جو کچھ ہوتا ہے، وہ زمین پر اثر انداز ہوتا ہے۔
اس اصول کے مطابق
زحل (Saturn) = نحوست، بیماری، آزمائش
مشتری (Jupiter) = دولت، وسعت
مریخ (Mars) = غصہ، جنگ
قمر (Moon) = جذبات، جادو میں تیزی یا کمزوری
شمس (Sun) = قوت، طاقت، عزت
زہرہ (Venus) = محبت، جنسی رغبت
یہ مفروضے جادوگروں کے عملیات اور تعویذات میں بنیادی حیثیت رکھتے ہیں۔
2. نقوش اور سیاروی ساعتیں (Planetary Hours & Talismans):
ہرمیٹک جادو میں تعویذات (talismans) بناتے وقت مخصوص سیاروی ساعت (مثلاً "ساعة زہرہ" یا "ساعة شمس") کا خیال رکھا جاتا ہے۔
مثلاً محبت کے تعویذ کو "زہرہ" کے دن اور گھڑی میں لکھا جاتا ہے تاکہ اس کا اثر زیادہ ہو۔
3. علمِ جفر و حروف میں ستاروں کا اثر
بعض باطل صوفی سلسلے یا روحانی عاملین ہرمیٹک اثر کے تحت "علم جفر" یا "علم الاعداد" میں بھی سیاروں کے اثر کو داخل کرتے ہیں، حالانکہ اس کی کوئی اصل شریعت میں موجود نہیں
4. عملیاتِ محبت، تسخیر اور بندش میں نجومی کیلنڈر
جادوگر یہ یقین رکھتے ہیں کہ کسی انسان کو قابو کرنے، جدائی ڈالنے، یا بندش کرنے کے لیے مخصوص نجومی حالات (مثلاً قمر در عقرب) بہت "قوی" ہوتے ہیں۔
❖ نجوم کی اقسام (مختصر فہرست)
قسم وضاحت
علمِ احکام (Judicial astrology) مستقبل کی پیشگوئی کے لیے استعمال ہوتا ہے (حرام ہے)
علمِ تاثیری نجوم سیاروں کی "مبینہ" توانائیوں سے انسان کے مزاج و صحت پر اثر
علمِ ولادت (Horoscope) پیدائش کے وقت کے ستاروں سے انسان کی شخصیت جاننا
❖ اسلامی نقطہ نظر
❖ قرآن و سنت کی روشنی میں علمِ نجوم کی مذمت
✦ 1. ستاروں سے علم لینا، غیب کا دعویٰ ہے
> "قُلْ لَا يَعْلَمُ مَنْ فِي السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ الْغَيْبَ إِلَّا اللَّهُ"
"کہہ دو! آسمانوں اور زمین میں کوئی بھی غیب نہیں جانتا سوائے اللہ کے۔"
(النمل: 65)
✦ 2. حدیث نبوی ﷺ
"مَنِ اقْتَبَسَ عِلْمًا مِنَ النُّجُومِ، اقْتَبَسَ شُعْبَةً مِنَ السِّحْرِ، زَادَ مَا زَادَ"
"جس نے علمِ نجوم میں سے کچھ سیکھا، اس نے جادو کا ایک حصہ سیکھا، جتنا زیادہ سیکھے گا، اتنا ہی جادو میں بڑھتا جائے گا۔"
(سنن ابی داؤد: 3905 | صحیح chain)
✦ 3. غیب دانی کی نسبت ستاروں کو دینا شرک ہے
امام ابن تیمیہؒ فرماتے ہیں
"نجوم کے ذریعے غیب بتانا کفر ہے اور جو اس کی تصدیق کرے وہ بھی کفر میں مبتلا ہے۔"
❖ علمِ نجوم کی جدید شکلیں
1. Horoscope / زائچہ
آن لائن ایپلیکیشنز یا اخبارات میں "روزانہ کی پیشگوئیاں" یہ ہرمیٹک نظام کی باقیات ہیں۔
2. Zodiac Signs (برج)
جیسے برج حمل، برج ثور، برج جوزا وغیرہ — ان کی بنیاد یونانی-رومی نجومی نظام ہے جو ہرمیٹک جادو سے متاثر ہے۔
3. Astro-healing & Cosmic Energy Therapy
آج کل روحانی علاج کے نام پر "ستاروں کی توانائی" سے علاج یہ بھی ہرمیٹک اصولوں پر مبنی ہے۔
علمِ نجوم، خواہ کسی بھی شکل میں ہو
✘ وہ غیب کا دعویٰ ہے،
✘ وہ شرکیہ افعال کی بنیاد ہے،
✘ اور وہ ہرمیٹک جادو کا اہم حصہ ہے۔
✅ ایک مسلمان کے لیے نجات صرف اللہ پر توکل، دعا، اور قرآن و سنت سے جڑے رہنے میں ہے، نہ کہ ستاروں، سیاروں اور جھوٹے علم کے پیچھے لگنے میں۔
5. جسم، روح اور عقل کی ہم آہنگی
ہرمیٹک جادو کا مقصد یہ ہے کہ انسان اپنی باطنی صلاحیتوں کو پہچانے اور اُنہیں کائناتی طاقتوں سے ہم آہنگ کرے۔
❖ ہرمیٹک جادو کی جدید شکلیں
آج کے دور میں ہرمیٹک جادو نے کئی نئے روپ اختیار کیے ہیں، جو بظاہر سادہ یا سائنسی لگتے ہیں لیکن دراصل انہی باطنی اصولوں پر مبنی ہیں
1. نیو ایج اسپیریچوئلٹی (New Age Spirituality)
"Law of Attraction", "Manifestation", "Energy Healing" جیسے تصورات ہرمیٹک اصولوں سے متاثر ہیں۔
یہ فلسفہ انسان کو خدا کا ہم مرتبہ یا "co-creator" قرار دیتا ہے۔
مراقبہ، کرسٹل ہیلنگ، ری کی (Reiki) وغیرہ، سب ہرمیٹک اثرات لیے ہوئے ہیں۔
2. کبالہ اور تاروت (Kabbalah & Tarot)
ہرمیٹک جادو نے یہودی باطنی روایت "کبالہ" کو بہت متاثر کیا، اور بعد ازاں تاروت کارڈز کو "روحانی رہنمائی" کے لیے استعمال کیا جانے لگا۔
یہ کارڈز اب آن لائن ایپس اور یوٹیوب ویڈیوز میں "گائیڈنس" کے لیے استعمال ہو رہے ہیں۔
3. دی آرڈر آف دی گولڈن ڈان (The Golden Dawn)
19ویں صدی میں قائم ہونے والی یہ تنظیم ہرمیٹک جادو کو منظم طریقے سے سکھاتی رہی۔
اس کے اثرات آج بھی کئی جادوئی سوسائٹیز، اوکلٹ ازم اور رچوئلز میں پائے جاتے ہیں۔
4. تھیلیما (Thelema)
الیسٹر کرؤلی (Aleister Crowley) نے اس جدید باطنی مذہب کی بنیاد رکھی جو ہرمیٹک فلسفے پر مشتمل ہے۔
اس کا نعرہ تھا "Do what thou wilt shall be the whole of the Law."
یعنی
جو تیرا جی چاہے وہی قانون ہے یہ کھلی شیطانیت کا فلسفہ ہے۔
5. ڈیجیٹل اوکلٹزم اور جادوئی یوٹیوب چینلز
ہرمیٹک جادو کو "روحانی ترقی"، "چکر بیداری (chakra awakening)" یا "کائناتی توانائی" جیسے الفاظ میں لپیٹ کر سوشل میڈیا پر پھیلایا جا رہا ہے۔
مخصوص میوزک فریکوئنسیز، سمبلز (جیسے میٹاترون کیوب یا فلار آف لائف)، اور خفیہ جملے آج کے "روحانی ٹولز" بن چکے ہیں۔
❖ ہرمیٹک جادو کی اسلامی نقطہ نظر سے حقیقت
1. شرک اور کفر کی انتہا
ہرمیٹک جادو انسان کو اللہ سے ہٹا کر اپنی باطنی طاقتوں، ستاروں یا توانائیوں پر ایمان لانے کی ترغیب دیتا ہے۔ یہ صاف طور پر شرک ہے۔
2. قرآن کی روشنی میں جادو کی مذمت
"وَلَقَدْ عَلِمُوا لَمَنِ اشْتَرَاهُ مَا لَهُ فِي الْآخِرَةِ مِنْ خَلَاقٍ"
"اور یقیناً وہ جانتے تھے کہ جس نے جادو خریدا اس کا آخرت میں کوئی حصہ نہیں۔"
(البقرہ: 102)
3. باطنی علوم کے ذریعہ غیب کا دعویٰ
اسلام میں غیب کا علم صرف اللہ کے لیے ہے۔ ہرمیٹک علوم میں غیب دانی اور روحانی قوتوں کو قابو کرنے کا دعویٰ کیا جاتا ہے جو ناقابل قبول ہے۔
ہرمیٹک جادو اپنے قدیم روپ میں بھی اور موجودہ جدید "روحانیت" کی شکل میں بھی ایک شیطانی نظام ہے جو انسان کو اس کے رب سے دور لے جاتا ہے۔ اس کی نئی شکلیں خوبصورت الفاظ، مراقبہ، توانائی، خود کی تلاش، اور نفسیاتی ترقی کے نام پر نوجوان نسل کو جال میں پھانس رہی ہیں۔
❖ احتیاطی تدابیر
ہر قسم کی "روحانی" سروسز یا یوٹیوب چینلز سے بچیں جو اللہ، قرآن یا حدیث کی بات کیے بغیر "کائنات کی توانائی" کا ذکر کرتے ہوں۔
مراقبہ یا نیو ایج ہیلنگ میں شامل نہ ہوں جن کا تعلق شریعت سے نہ ہو۔
اسلامی روحانیت کی اصل صرف قرآن، سنت، اور دعا و ذکر میں ہے
الرقیة الشرعیة النبویة

27/08/2026

خبردار رہیں، ان تمام سرگرمیوں سے بچیں جو
انرجی ہیلنگ "طاقت کے علاج کے علوم" (علوم العلاج بالطاقة) کے نام پر پیش کی جا رہی ہیں۔
​ان میں شامل ہیں:
​❌️ موسیقی کے ذریعے علاج (العلاج بالموسيقى)
❌️ ذہن کی چوکسی (اليقظة الذهنية)
❌️ سانس کے ذریعے تبدیلی کا علاج (العلاج بالتنفس التحولي)
❌️ تعلق کو ختم کرنا (فك التعلق)
❌️ توانائی اور ریکی کے ذریعے علاج (العلاج بالطاقة والريكي)
❌️ پرانک علاج (العلاج البراني Pranic)
❌️ پتھروں اور کرسٹل کے ذریعے علاج (العلاج بالأحجار والكريستالات)
❌️ اثباتی جملوں اور سب لیمینل کے ذریعے علاج (العلاج بالتوكيدات والسبليمينال)
❌️ عصبی لسانی پروگرامنگ (البرمجة اللغوية العصبية)
❌️ قانونِ کشش کے ذریعے علاج (العلاج بقانون الجذب)
❌️ یوگا کے ذریعے علاج (العلاج باليوجا)
❌️ سانس کے کنٹرول کے ذریعے علاج (العلاج بالتحكم بالنَفَس)
❌️ مراقبہ کے ذریعے علاج (العلاج بالتأمل)
❌️ ٹائم لائن کے ذریعے علاج (العلاج بخط الزمن)
❌️ رنگوں کے ذریعے علاج (العلاج بالألوان)
❌️ تھرتھراہٹ کے ذریعے علاج (العلاج بالذبذبات)
❌️ نجمی پروجیکشن (الإسقاط النجمي)
❌️ چکروں کی صفائی (تنظيف الشاكرات)
❌️ لائف فورس کی کاشت (زراعة طاقة الحياة)
❌️ نفسیاتی انجینئرنگ (الهندسة النفسية)
❌️ ہینڈ رائٹنگ کے تجزیے کے ذریعے علاج (العلاج بتحليل الخط)
❌️ اورا (Aura) کو صاف کرنے کے ذریعے علاج (العلاج بتنقية الأورا)
❌️ توازن اور نسوانی توانائی کے کورسز (دورات التوازن وطاقة الأنوثة)
❌️ کائناتی علاج (العلاج الكوني)
❌️ ستاروں کے بیج (بذور النجوم)
❌️ مثبت سموہن (التنویم الإيجائي)
​ہم برسوں سے لوگوں کو بتا رہے ہیں کہ توانائی کے ذریعے علاج کرنے والے (Energy Healers) "جادوگروں" کا ایک گروہ ہیں جو لوگوں کو ابلیس کی بندگی میں لگا رہے ہیں۔ ان علوم کی بنیادیں جاہلانہ ہیں جو مشرقی ایشیا کے فلسفوں سے لی گئی ہیں، اور یہ انسان کو یہ یقین دلاتی ہیں کہ کائنات میں کوئی "کائناتی توانائی" اور "تھرتھراہٹ" ہے جو اسے شفا دیتی ہے اور اس کی حفاظت کرتی ہے، وغیرہ۔ یہ سب ہندوؤں اور بدھ مت کے ماننے والوں کی خرافات اور شرکیہ باتیں ہیں۔
​اور اللہ ہی مددگار ہے۔
الرقیة الشرعیة النبویة
اللہ کے لیے نہایت اہم اور فوری تنبیہ "چکروں (Chakras) کے جادو" السحر الشاکرات 🚨🚫👇
اور علومِ توانائی کا فریب
بسم اللہ الرحمن الرحیم
﴿وَأَنَّهُ كَانَ رِجَالٌ مِّنَ الْإِنسِ يَعُوذُونَ بِرِجَالٍ مِّنَ الْجِنِّ فَزَادُوهُمْ رَهَقًا﴾
میں نے یہ تحریر لکھنے سے پہلے بے شمار بار سوچا، ہچکچایا اور خاموش رہنے کا ارادہ کیا، لیکن جب دیکھا کہ بہت سے لوگ اس دھوکے کا شکار ہو رہے ہیں تو محسوس ہوا کہ اب خاموش رہنا مناسب نہیں۔ اس لیے ضروری سمجھا کہ لوگوں کو اس حقیقت سے آگاہ کیا جائے۔

اس موضوع میں بہت سی ایسی باتیں ہیں جو بظاہر حیران کن معلوم ہوتی ہیں، لیکن میں کوشش کروں گا کہ انہیں نہایت آسان انداز میں بیان کروں۔
"چکروں کا جادو"… ایک خطرناک دھوکہ
علومِ توانائی سے وابستہ افراد کا دعویٰ ہے کہ اللہ تعالیٰ نے انسان کے جسم میں سات ایسے مراکز بنائے ہیں جنہیں "چکرے" (Chakras) کہا جاتا ہے۔ ان کے مطابق یہ مراکز ایک نام نہاد "اثیری جسم" سے جڑے ہوتے ہیں اور جسم کو توانائی فراہم کرتے ہیں۔

پھر یہی لوگ کہتے ہیں کہ تمہارے چکرے بند ہیں، ہم انہیں کھول دیں گے، تمہاری توانائی بڑھا دیں گے اور تمہیں روحانی قوت حاصل ہو جائے گی۔ اسی طرح کی دلکش باتوں سے وہ لوگوں کو اپنی طرف مائل کرتے ہیں۔ ریکی اور اسی طرح کے مختلف طریقہ ہائے علاج اسی غیر فطری طریقہ علاج سے جڑے ہوئے ہیں۔
حقیقت اس کے برعکس ہے۔
علومِ توانائی کے اس راستے میں انسان ایسے باطل اور خطرناک معاملات میں الجھ جاتا ہے جو جنات اور شیاطین سے تعلق رکھتے ہیں۔ بعض لوگ جانتے بوجھتے یہ کام کرتے ہیں اور بعض خود بھی دھوکے میں ہوتے ہیں، لیکن نتیجہ دونوں صورتوں میں نقصان ہی ہوتا ہے۔
اس کے ممکنہ اثرات
یہ اثرات نہایت پوشیدہ ہوتے ہیں اور ہر معالج انہیں پہچان نہیں سکتا۔
اگر کوئی شخص اس راستے پر چل پڑے تو اس میں درج ذیل علامات ظاہر ہوتی ہیں
سر کے درمیان شدید درد اور مسلسل سر درد۔
گلے میں بوجھ اور تکلیف۔
ناف کے اردگرد شدید کمزوری، سستی اور بے جان پن۔
مثانے اور پیٹ کے نچلے حصے میں مسلسل درد اور دیگر مسائل۔
زندگی کے مختلف معاملات، جیسے رزق، شادی سفر اور تعلیم اور دیگر کاموں میں رکاوٹیں پیدا ہونا۔
ہر وقت تھکن، بے چینی اور جسمانی و ذہنی کمزوری محسوس ہونا۔

نصیحت

علومِ توانائی انرجی ہیلنگ 🚨🚫
سے مکمل طور پر دور رہیں، کیونکہ میرے نزدیک یہ گمراہی اور نقصان کا راستہ ہے۔
صحیح راستہ یہ ہے کہ
قرآنِ مجید سے مضبوط تعلق قائم کیا جائے۔
صرف اللہ تعالیٰ سے مدد طلب کی جائے۔
شرعی رقیہ کے ذریعے علاج کیا جائے۔

آخر میں نصیحت کرتا ہوں کہ اپنے دین اور اپنی دنیا کی حفاظت کریں اور ایسے نظریات اور طریقوں سے دور رہیں جو انسان کو گمراہی اور نقصان کی طرف لے جائیں۔
علومِ توانائی سے بچیں،
ہر اُس شخص سے ہوشیار رہیں جو "طاقت" اور "انرجی" کے نام پر علاج کی بات کرتا ہے۔
یہ ایک باطل نظریہ ہے اور اس کی جڑیں ماسونیت، شیطانی اور بدھ مت سے متاثر افکار میں ہیں۔
اس میں ایسی تعلیمات دی جاتی ہیں جن کی شریعتِ اسلامیہ میں کوئی بنیاد نہیں۔
ممکن ہے علومِ توانائی سیکھنے والا شخص خود بھی حقیقت سے ناواقف ہو اور غلط فہمی کا شکار ہو۔ ان کے نزدیک ایسے لوگوں کو گمراہ کن معلومات دی جاتی ہیں، ان کی حقیقت لوگوں کے سامنے آ جائے گی، ان شاء اللہ۔
ایسے لوگوں سے ہوشیار رہیں، کیونکہ میرے نزدیک یہ حقیقی معالج نہیں اور نہ ہی علاج کے صحیح اصولوں سے واقف ہیں۔
اے اللہ! میں نے تیرا پیغام پہنچا دیا، پس تو گواہ رہ۔ میں یہ بات صرف اللہ کی رضا کے لیے کہہ رہا ہوں۔

I got over 2,000 reactions on my posts last week! Thanks everyone for your support! 🌿
26/08/2026

I got over 2,000 reactions on my posts last week! Thanks everyone for your support! 🌿

"عبقری رسالے والوں کی طرح آپ بھی آہستہ آہستہ کمرشل ہو گئے👇🌿🌸🎋کمرشل ہونے کا الزام یا شرعی اصولوں کا تقابل؟اخوکم✍️ راقی عث...
26/08/2026

"عبقری رسالے والوں کی طرح آپ بھی آہستہ آہستہ کمرشل ہو گئے👇🌿🌸🎋
کمرشل ہونے کا الزام یا شرعی اصولوں کا تقابل؟
اخوکم✍️ راقی عثمان ظفر
ہماری سدر صابن کے حوالے سے ایک پوسٹ پر ایک محترم صارف نے تبصرہ کیا
"عبقری رسالے والوں کی طرح آپ بھی آہستہ آہستہ کمرشل ہو گئے۔"
ہم اس تبصرے کو محض تنقید کے طور پر نہیں بلکہ ایک اہم سوال سمجھتے ہیں، اور اس کا جواب بھی وضاحت اور انصاف کے ساتھ دینا ضروری سمجھتے ہیں۔
سب سے پہلے یہ بات واضح ہونی چاہیے کہ کسی حلال اور مباح چیز کو بطور مصنوعات پیش کرنا بذاتِ خود غیر شرعی یا قابلِ اعتراض عمل نہیں۔ سوال یہ ہے کہ اس چیز کو کس مقصد، کس عقیدے اور کس طریقۂ علاج کے ساتھ پیش کیا جا رہا ہے۔
سدر کوئی من گھڑت روحانی چیز نہیں۔
اللہ تعالیٰ نے قرآن مجید میں سدر کا ذکر فرمایا:

﴿فِي سِدْرٍ مَّخْضُودٍ﴾
"وہ بے کانٹے بیریوں میں ہوں گے۔"
(الواقعہ: 28)
اسی طرح احادیث میں بھی سدر کے پتوں کے استعمال کا ذکر موجود ہے۔ نبی کریم ﷺ نے میت کو غسل دینے کے موقع پر سدر کے پتوں کے استعمال کی ہدایت فرمائی۔
(صحیح البخاری، صحیح مسلم)

لہٰذا سدر کو پاکیزگی اور نظافت کے لیے استعمال کرنا کوئی نیا ایجاد کردہ روحانی تصور نہیں۔

ہمارا اصول بالکل واضح ہے
قرآن و سنت سے ثابت چیز کو قرآن و سنت کی حدود میں رہ کر استعمال کیا جائے، اور کسی ایسی چیز کو دین یا شرعی علاج کا لازمی حصہ نہ بنایا جائے جس کی شرعی دلیل موجود نہ ہو۔

اسی طرح اگر کوئی ہمارے کام کا موازنہ کسی دوسرے روحانی علاج کے پلیٹ فارم سے کرنا چاہتا ہے تو ہم صرف اتنا کہیں گے کہ موازنہ نام، شہرت یا کاروباری حیثیت کی بنیاد پر نہیں بلکہ منہج اور دلائل کی بنیاد پر ہونا چاہیے۔
دیکھا جائے کہ
• علاج میں قرآن و سنت کی کیا حیثیت ہے؟
• کون سے وظائف اور اعمال پیش کیے جا رہے ہیں؟
• ان اعمال کی شرعی دلیل کیا ہے؟
• عقیدہ اور توکل کس بنیاد پر قائم کیا جا رہا ہے؟
• مباح اسباب کو اسباب ہی سمجھا جا رہا ہے یا ان میں مستقل روحانی تاثیر کا عقیدہ پیدا کیا جا رہا ہے؟
• کیا علاج شریعت کی حدود میں ہے یا ایسے طریقے بھی شامل ہیں جن کی قرآن و سنت میں کوئی بنیاد نہیں؟

یہی عدل و انصاف کا تقاضا ہے۔

ہم کسی فرد یا ادارے کی شخصیت پر گفتگو نہیں کرنا چاہتے۔ اگر کسی طریقۂ علاج پر اعتراض ہے تو اس کے عمل، عقیدے اور دلیل پر گفتگو ہونی چاہیے۔

اور جہاں تک ہمارے سدر صابن کا تعلق ہے، اسے ہم کوئی "جادو توڑنے والا معجزاتی صابن" یا شفا کا مستقل ذریعہ قرار نہیں دیتے۔ یہ ایک مباح، قدرتی صفائی کی چیز ہے جسے پاکیزگی اور نظافت کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے، جبکہ شرعی علاج کی بنیاد قرآن، مسنون دعاؤں، صحیح عقیدے اور مشروع اسباب پر ہے۔

لہٰذا صرف یہ دیکھ کر کہ ایک چیز فروخت کی جا رہی ہے، اسے فوراً "کمرشل روحانیت" قرار دینا درست نہیں۔

کمرشل ہونا اور غیر شرعی ہونا ایک ہی چیز نہیں، اور شرعی ہونا بھی کسی چیز کی قیمت نہ ہونے کے مترادف نہیں۔

اصل معیار ہمیشہ یہی رہے گا

دلیل کیا ہے؟
منہج کیا ہے؟
عقیدہ کیا ہے؟
اور عمل قرآن و سنت کے مطابق ہے یا نہیں؟

ہم تنقید سے نہیں گھبراتے، لیکن تنقید بھی عدل، تحقیق اور دلیل کے ساتھ ہونی چاہیے۔
الرقیة الشرعیة النبویة

25/08/2026
اگر آپ کو گھر کے سامنے جادو ملے (جیسے ٹوٹے ہوئے انڈے، چھڑکا ہوا پانی، یا مرا ہوا جانور...)اس سے نمٹنے کا طریقہ👇🌸🌿🔴  پانی...
25/08/2026

اگر آپ کو گھر کے سامنے جادو ملے (جیسے ٹوٹے ہوئے انڈے، چھڑکا ہوا پانی، یا مرا ہوا جانور...)
اس سے نمٹنے کا طریقہ👇🌸🌿🔴
پانی تیار کریں
پانی لیں اور اس پر 7 بار سورۃ الفاتحہ، آیت الکرسی، معوذتین (سورۃ الفلق اور سورۃ الناس)، سورۃ الاخلاص اور جادو باطل کرنے والی آیات پڑھ کر دم کریں۔ آیات کا لنک 🔗👇

https://islamicherbals.com/%d8%a2%db%8c%d8%a7%d8%aa-%d8%a7%d8%a8%d8%b7%d8%a7%d9%84-%d8%a7%d9%84%d8%b3%d8%ad%d8%b1/
اجزاء شامل کریں
اس پانی میں تھوڑا سا سمندری نمک، چند قطرے کالا مسک اور تھوڑے سے بیری کے پتے (سدر) ملا لیں۔
جگہ کو صاف کریں: اس پانی کو اس جگہ پر چھڑکیں اور جھاڑو سے اچھی طرح رگڑ کر صاف کریں۔
جانور یا پرندہ ہونے کی صورت میں
اگر کوئی مرا ہوا جانور یا پرندہ ہو، تو اس پر بھی یہی پانی چھڑکیں اور اسے لوگوں سے دور کسی جگہ پھینک/تلف کر دیں۔
اے اللہ! تمام بیمار مسلمانوں کو شفا عطا فرما۔ (آمین)
الرقیة الشرعیة النبویة


Address

Muridke

Opening Hours

Saturday 11:00 - 17:00
Sunday 11:00 - 17:00

Telephone

923000426249

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when الرقیة الشرعیة النبویة posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Practice

Send a message to الرقیة الشرعیة النبویة:

Shortcuts

Share