13/06/2026
الحمد للہ رب العالمین
ایک اور مریض جس کی ٹانگ کٹی ہوئی تھی ۔ اس کو الخیر ٹرسٹ پاکستان کی طرف سے مصنوعی ٹانگ لگوا دی گئی ہے ۔ ان کی ٹانگ گھٹنے سے اوپر شوگر کی وجہ سے کٹی ہوئی تھی ۔ اب یہ اپنے قدموں پر چل سکیں گے ۔
ان شاءاللہ
اگر آپ کے ارد گرد شوگر کے مریض ہوں تو ان کو تلقین کریں کہ اپنی شوگر کنٹرول میں رکھیں ۔ اپنا خیال رکھیں ۔۔۔ اور پوری احتیاط کیا کریں خاص طور جب کوئی زخم آئے تو سب کام چھوڑ کر پہلی توجہ زخم کو دیں اور اس کا صحیح علاج کرائیں
اس مریض کی مصنوعی ٹانگ لگوانے کے سلسلہ میں تعاون کرنے والے بھائیوں کا بہت شکریہ ۔
اللہ کریم سے دعا ہے کہ تعاون کرنے والوں کو دنیا و آخرت میں حسنہ عطا فرمائے