DHQ Hospital JV Hattain Bala AJ&K

DHQ Hospital JV Hattain Bala AJ&K Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from DHQ Hospital JV Hattain Bala AJ&K, Hospital, Muzaffarabad.

District Head Quarter Hospital Jhellum Valley
Hattian Bala AJK is a health care institution providing patient treatment with specialized medical and nursing staff and medical equipment.

07/05/2026

جہلم ویلی ہٹیاں بالا۔ میڈیکل سپرنٹنڈنٹ DHQ ہسپتال ہٹیاں بالا ڈاکٹر احمد جنید کی تحریک پر فلاحی تنظیمات HCWO۔SHF آزادکشمیر کی جانب سے DHQ ہسپتال ہٹیاں بالا کے مقام پر دور دراز سے آنیوالے مریضوں کیلیۓ شلٹر انتظار گاہ کی تعمیر کا کام مکمل کر لیا گیا شلٹر انتظارگاہ مریضان کو معروف سماجی شخصیت سابق چیف پیٹرن HCWO و نگران اعلیٰ مرکزی سیرت کمیٹی جہلم ویلی حاجی چوھدری محمد اسحاق طاہر مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کے سلسلہ میں ان کے نام سے منسوب کردیا گیا چیئرمین HCWO و چیئرمین و ھیڈ SHF آزادکشمیر و بانی و ناظم اعلیٰ مرکزی سیرت کمیٹی جہلم ویلی سید احسان الحسن گیلانی نے اپنے بیان میں کہا ہیکہ حاجی چوہدری محمد اسحاق طاہر مرحوم جہلم ویلی سے تعلق رکھنے والی عظیم مزہبی و سماجی شخصیت تھے جنہوں نے ہمیشہ فلاحی تنظیم HCWO و مرکزی سیرت کمیٹی جہلم ویلی کے ساتھ اپنی مدد آپ کے تحت منعقد کیۓ جانیوالے پروگرامات و سرگرمیوں کے لیے پس منظر میں رہ کر محض اللہ پاک کی رضا اور خوشنودی کے لیے بھر پور تعاون و کردار ادا کیا سید احسان الحسن گیلانی نے مزید کہا کہ آج چوھدری محمد اسحاق طاہر مرحوم اس دنیا سے رحلت فرما چکے ہیں مگر ان کی جانب سے دکھی انسانیت کی خدمت و فلاح وبہبود کیلئے کیۓ گۓ کار خیر ناقابل فراموش اور انکے لیۓ توشہ آخرت و دیگر مخیئر حضرات کیلۓ باعث تقلید ہے سید احسان الحسن گیلانی نے کہا کہ ہم رب کریم کے حضور دعا گو ہیں کہ رب کریم بوسیلہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم چوھدری محمد اسحاق طاہر مرحوم کے درجات بلند فرما کر جنت الفردوس میں اعلیٰ و ارفع مقام عطا فرماۓ آمین
ترجمان HCWO و SHF آزادکشمیر نے کہا ہیکہ نو تعمیر شدہ شلٹر انتظارگاہ کو عوام الناس کی سہولت کیلیۓ کھول دیا گیا ہے اور اس کا باقاعدہ افتتاح آئندہ چند دنوں میں کیا جاۓ گا۔

16/04/2026

ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ٹیچنگ ہسپتال جہلم ویلی

ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ٹیچنگ ہسپتال میں الٹراساؤنڈ سپیشلسٹ کی تعیناتی، دیرینہ مطالبہ پورا

جہلم ویلی: ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ٹیچنگ ہسپتال میں عوام کا ایک اور دیرینہ مطالبہ پورا کر دیا گیا۔ وزیر صحت عامہ کی خصوصی دلچسپی، سیکرٹری صحت عامہ اور ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ کی مشترکہ کاوشوں کے نتیجے میں ہسپتال میں الٹراساؤنڈ سپیشلسٹ ڈاکٹر عاصمہ محمود عباسی کو باقاعدہ طور پر تعینات کر دیا گیا ہے۔ڈاکٹر عاصمہ محمود عباسی نے مورخہ 16 اپریل 2026, اپنے عہدے کا چارج سنبھالتے ہوئے باقاعدہ حاضری رپورٹ پیش کر دی ہے، جس کے بعد ہسپتال میں الٹراساؤنڈ کی سہولت فعال ہو گئی ہے۔ اس اہم پیش رفت سے علاقے کے عوام کو تشخیصی سہولیات کے حصول میں بڑی آسانی میسر آئے گی اور انہیں اب دیگر شہروں کا رخ نہیں کرنا پڑے گا۔میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر احمد جنید نے اس موقع پر وزیر صحت عامہ، سیکرٹری صحت عامہ اور ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ کا خصوصی شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کی جانب سے صحت کے شعبے میں بہتری کے لیے کیے جانے والے اقدامات قابل تحسین ہیں۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ہسپتال میں عوام کو معیاری اور بروقت طبی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا اور اس سلسلے میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔
عوامی و سماجی حلقوں نے بھی اس تعیناتی کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ اس سے نہ صرف مریضوں کو فوری تشخیص کی سہولت میسر آئے گی بلکہ صحت کے مجموعی نظام میں بھی بہتری آئے گی۔

ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ٹیچنگ ہسپتال جہلم ویلی     .   جناب سیکرٹری صحت عامہ بریگیڈئر عامر رضا ٹیپو نے اچانک ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر...
16/04/2026

ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ٹیچنگ ہسپتال جہلم ویلی . جناب سیکرٹری صحت عامہ بریگیڈئر عامر رضا ٹیپو نے اچانک ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ٹیچنگ ہسپتال جہلم ویلی کا سرپرائز وزٹ کیا جناب سیکرٹری صحت عامہ نے ہسپتال کے تمام شعبہ جات کا تفصیلی وزٹ کیا میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر احمد جنید نے تمام شعبہ جات کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی جناب سیکرٹری صحت عامہ اطمینان کا اظہار کیا اور جناب میڈیکل سپرنٹنڈنٹ احمد جنید کو ہدایات جاری کیں کہ ہسپتال میں مزید بہتری لائی جائے تاکہ ادارہ مریضوں کو صحت کی جدید سہولیات میسر کر سکے

ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ٹیچنگ ہسپتال جہلم ویلی                      میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ٹیچنگ ہسپتال جہلم ویلی ...
07/04/2026

ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ٹیچنگ ہسپتال جہلم ویلی میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ٹیچنگ ہسپتال جہلم ویلی ڈاکٹر احمد جنید کا ایک اور احسن اقدام ایوننگ او پی ڈی کا قیام مریضوں کو علاج معالجہ کی بہتری کے لئے ایوننگ ٹائم سنیئر میڈیکل آفیسر ایمرجنسی کے علاوہ بیٹھے گا جو مریضوں کا چیک اپ کرے گامیڈیکل سپرنٹنڈنٹ کے اس اقدام کی وجہ سے مریضوں کو علاج معالجے میں مزید بہتری آئے گی۔اس کے علاوہ نائٹ ڈیوٹی پر indoorوارڈ میں بھی ایک فیمیل میڈیکل آفیسر کی ڈیوٹی بھی لگا دی ہے جو ہمہ وقت مریضوں کی دیکھ بھال کے لئے وارڈ میں موجود رہے گی جس سے مریضوں کو علاج معالجہ کی بہتر سے بہتر سہولیات میسر ہوں گی

ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ٹیچنگ ہسپتال جہلم ویلی        حالیہ ایک خبرجو  ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ٹیچنگ ہسپتال کے بارے میں غلط معلومات ...
03/04/2026

ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ٹیچنگ ہسپتال جہلم ویلی حالیہ ایک خبرجو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ٹیچنگ ہسپتال کے بارے میں غلط معلومات کی روشنی میں دیکھنے میں آئی ہے اس کی وضاحت میں
میڈیکل سپرنٹنڈنٹ (ایم ایس) ڈاکٹر احمدجنید خان نے کہا ہے کہ ڈی ایچ کیو ہسپتال میں الٹراساؤنڈ مشین بنیادی طور پر موجود ہے، تاہم ریڈیالوجسٹ کی اسامی خالی ہونے کی وجہ سے اس سہولت سے مکمل طور پر فائدہ اٹھانا ممکن نہیں ہو پا رہا۔ انہوں نے واضح کیا کہ الٹراساؤنڈ ایک حساس اور تکنیکی نوعیت کا عمل ہے جس کے لیے ماہر ریڈیالوجسٹ کی موجودگی ناگزیر ہوتی ہے، اور جونیئر سٹاف بغیر ماہر نگرانی کے یہ عمل انجام نہیں دے سکتا۔
ڈاکٹر جنید خان کے مطابق متعلقہ خالی اسامی کو پُر کرنے کے لیے ڈی ایچ کیو ہسپتال اور ڈی جی ہیلتھ سروسز (ڈی جی ایچ ایس) آفس کے درمیان تمام ضروری قانونی اور انتظامی مراحل (ڈیو ڈیلیجنس) مکمل کیے جا چکے ہیں۔ اس کے علاوہ اس پوسٹ کو پبلک سروس کمیشن (PSC) کے ذریعے باقاعدہ طور پر مشتہر کیا جا چکا ہے، جبکہ عارضی بنیادوں پر سپیشلسٹ کی تعیناتی کے لیے بھی اقدامات جاری ہیں تاکہ عوام کو درپیش مشکلات کا جلد ازالہ کیا جا سکے۔
انہوں نے مزید کہا کہ محکمہ صحت عوام کو بہتر طبی سہولیات فراہم کرنے کے لیے دن رات کوشاں ہے اور دستیاب وسائل کے اندر رہتے ہوئے ہر ممکن اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بعض حلقوں کی جانب سے اس معاملے کو غلط انداز میں پیش کیا جا رہا ہے جو حقیقت کے برعکس ہے۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ بے بنیاد پروپیگنڈے پر کان نہ دھریں اور درست معلومات کے لیے متعلقہ حکام سے رجوع کریں۔ایم ایس نے امید ظاہر کی کہ ریڈیالوجسٹ کی اسامی جلد پُر کر لی جائے گی، جس کے بعد ڈی ایچ کیو ہسپتال میں الٹراساؤنڈ کی سہولت مکمل طور پر بحال ہو جائے گی اور مریضوں، خصوصاً خواتین کو بروقت اور معیاری طبی سہولیات میسر آئیں گی۔

ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ٹیچنگ ہسپتال جہلم ویلی                          میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال جہلم ویلی ڈا...
03/04/2026

ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ٹیچنگ ہسپتال جہلم ویلی میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال جہلم ویلی ڈاکٹر احمد جنید نےرات کو ہسپتال کی ایمرجنسی کا تفصیلی وزٹ کیا میڈیکل سپرنٹنڈنٹ نے ایمرجنسی میں موجود عملے کو سختی سے ہدایات جاری کیں کہ مریضوں کے علاج معالجے میں کوئی بھی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی ۔میڈیکل سپرنٹنڈنٹ نے صفائی کے عملے ہدائت دی کہ ایمرجنسی کو 24/7 صاف ستھرا رکھا جائے۔وزٹ کے دوران ڈیوٹی پر موجود ڈاکٹر اویس یاسین بھی ساتھ تھے

ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرٹیچنگ  ہسپتال جہلم ویلی                   آج مورخہ یکم اپریل کو جناب ڈائریکٹر جنرل ھیلتھ ڈاکٹر سردار آف...
01/04/2026

ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرٹیچنگ ہسپتال جہلم ویلی آج مورخہ یکم اپریل کو جناب ڈائریکٹر جنرل ھیلتھ ڈاکٹر سردار آفتاب حسین نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ٹیچنگ ہسپتال کا اچانک وزٹ کیا جناب ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ نےہسپتال کے تمام شعبہ جات کا تفصیلی وزٹ کیا میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ٹیچنگ ہسپتال جہلم ویلی جناب ڈاکٹر احمد جنید نے تفصیلی بریفنگ دی جناب ڈائریکٹر جنرل ھیلتھ نے صحت کے شعبے میں عام آدمی کو ریلیف دینے کے لئے ہدایات جاری کیں تاکہ عوام کو صحت کی بہتر سہولیات میسر ہوں ۔میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر احمد جنید نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ جناب ڈائریکٹر جنرل ھیلتھ کی ہدایات کے مطابق عوام کو صحت کی سہولیات فراہم کرنے میں کوئی کسر باقی نہیں رکھی جائے گی۔

نو تعینات میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ٹیچنگ ہسپتال جہلم ویلی جناب ڈاکٹر احمد جنید نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا...
19/02/2026

نو تعینات میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ٹیچنگ ہسپتال جہلم ویلی جناب ڈاکٹر احمد جنید نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا۔

Address

Muzaffarabad
13180

Telephone

+923018149528

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when DHQ Hospital JV Hattain Bala AJ&K posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Practice

Send a message to DHQ Hospital JV Hattain Bala AJ&K:

Shortcuts

Share

Category