01/03/2026
🌙 رمضان میں حاملہ خواتین کے لیے اہم ہدایات
رمضان میں روزہ رکھنے سے پہلے اپنی گائناکالوجسٹ سے مشورہ ضرور کریں — ہر حمل مختلف ہوتا ہے۔
✅ ڈاکٹر سے اجازت لازمی لیں (خاص طور پر اگر شوگر، بلڈ پریشر یا اینیمیا ہو)
✅ سحری مت چھوڑیں – پروٹین، دودھ، انڈا، دلیہ اور زیادہ پانی شامل کریں
✅ افطار متوازن رکھیں – کھجور، پھل، سبزی، دال اور ہلکی غذا
✅ پانی زیادہ پئیں – افطار سے سحری تک کم از کم 8–10 گلاس
✅ زیادہ کمزوری، چکر، بچے کی حرکت کم ہونا یا درد ہو تو فوراً روزہ توڑ دیں اور ڈاکٹر سے رابطہ کریں
⚠️ یاد رکھیں: ماں اور بچے کی صحت سب سے پہلے ہے۔
Dr uzma wahid 👩⚕️
کنسلٹنٹ گائناکالوجسٹ | الٹراساؤنڈ اسپیشلسٹ | اینٹینٹل کیئر ایکسپرٹ
#رمضان #حمل