District Headquarter Hospital Nowshera Kalan KPK

District Headquarter Hospital Nowshera Kalan KPK health department �

📢 میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈی ایچ کیو ہسپتال نوشہرہ ڈاکٹر فہد اقبال کی جانب سے عید الاضحیٰ کے دوران ایمرجنسی سروسز کی کارکردگی ر...
01/06/2026

📢 میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈی ایچ کیو ہسپتال نوشہرہ ڈاکٹر فہد اقبال کی جانب سے عید الاضحیٰ کے دوران ایمرجنسی سروسز کی کارکردگی رپورٹ جاری

🏥 ڈی ایچ کیو ہسپتال نوشہرہ نے عید الاضحیٰ کے ایام میں عوام کو بلا تعطل طبی سہولیات فراہم کرتے ہوئے 24 گھنٹے ایمرجنسی خدمات جاری رکھیں۔

📊 عید کے دوران ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹ میں کل 3128 مریضوں کو طبی امداد فراہم کی گئی، جن میں:

👨‍⚕️ مرد مریض: 2062
👩‍⚕️ خواتین مریض: 1066
🚑 روڈ ٹریفک حادثات (RTA): 23

ڈاکٹر فہد اقبال، میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈی ایچ کیو ہسپتال نوشہرہ، نے ایمرجنسی، ڈاکٹروں، نرسنگ اسٹاف، پیرا میڈیکس اور معاون عملے کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ عید کے دوران عوام کو بروقت اور معیاری طبی سہولیات کی فراہمی ہسپتال کی اولین ترجیح رہی۔

💙 "عوام کی خدمت ہماری ذمہ داری اور مریضوں کی بہترین نگہداشت ہمارا عزم ہے۔"

🙏 ڈی ایچ کیو ہسپتال نوشہرہ عید الاضحیٰ کے موقع پر عوام کے تعاون پر شکریہ ادا کرتا ہے اور مستقبل میں بھی بہترین طبی خدمات کی فراہمی کے لیے پرعزم ہے۔

جاری کردہ:
ڈاکٹر فہد اقبال
میڈیکل سپرنٹنڈنٹ
ڈی ایچ کیو ہسپتال نوشہرہ

📢 عوامی آگاہی پیغام برائے عیدِ قربانمیڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈی ایچ کیو ہسپتال نوشہرہڈاکٹر فہد اقبال کی ہدایات اور صحت دوست پالی...
30/05/2026

📢 عوامی آگاہی پیغام برائے عیدِ قربان
میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈی ایچ کیو ہسپتال نوشہرہ
ڈاکٹر فہد اقبال کی ہدایات اور صحت دوست پالیسی کے تحت یہ آگاہی پیغام جاری کیا جا رہا ہے۔

👨‍⚕️ پیغام از:
ڈاکٹر رازق علی اورکزئی
ڈسٹرکٹ آرتھوپیڈک سرجن
ڈی ایچ کیو ہسپتال نوشہرہ

🍖 عیدِ قربان کے دوران سرخ گوشت کا زیادہ استعمال بعض افراد میں یورک ایسڈ (Uric Acid) کی سطح بڑھا سکتا ہے، جس کے نتیجے میں درج ذیل مسائل پیدا ہو سکتے ہیں:

⚠️ جوڑوں میں شدید درد
⚠️ جوڑوں کی سوجن اور اکڑاؤ
⚠️ پٹھوں میں کھچاؤ
⚠️ گاؤٹ (Gout) جیسی پیچیدگیاں
⚠️ چلنے پھرنے میں دشواری

🩺 طبی ماہرین کی تجویز کردہ احتیاطی تدابیر:

✅ گوشت اعتدال کے ساتھ استعمال کریں
✅ پانی کا زیادہ سے زیادہ استعمال کریں
✅ سبزیاں، سلاد اور تازہ پھل اپنی خوراک میں شامل کریں
✅ چکنائی والے گوشت کے استعمال سے گریز کریں
✅ روزانہ ہلکی ورزش اور واک کو معمول بنائیں

👨‍⚕️ ڈاکٹر رازق علی نے مزید کہا

اگر عید کے دنوں میں آپ کو جوڑوں میں درد، سوجن، اکڑاؤ یا گاؤٹ جیسی علامات محسوس ہوں تو فوری طور پر یورک ایسڈ ٹیسٹ کروائیں اور مستند معالج سے مشورہ حاصل کریں۔

🏥 ڈی ایچ کیو ہسپتال نوشہرہ عوام کی بہتر صحت کے لیے ہمہ وقت کوشاں ہے۔ عیدِ قربان کے موقع پر متوازن خوراک اپنائیں، احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور صحت مند زندگی کو ترجیح دیں۔
خدمت کے جذبے میں سب سے اگے

🏥 ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال نوشہرہ

27 مئی 2026پریس ریلیزعید الاضحیٰ کے موقع پر ڈپٹی کمشنر گوہر زمان نے ڈی ایچ کیو ہسپتال نوشہرہ کا دورہ کیا۔ اس موقع پر ڈی ...
27/05/2026

27 مئی 2026

پریس ریلیز

عید الاضحیٰ کے موقع پر ڈپٹی کمشنر گوہر زمان نے ڈی ایچ کیو ہسپتال نوشہرہ کا دورہ کیا۔ اس موقع پر ڈی یم ایس ایڈمن ڈاکٹر افضل اصغر اور ڈی ایم ایس نائٹ ڈاکٹر مطع اللہ بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔

دورے کے دوران ہسپتال کے مختلف شعبہ جات، ایمرجنسی وارڈز اور مریضوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر نے ہسپتال میں موجود مریضوں کی عیادت کی، انہیں عید کی مبارکباد پیش کی اور ان کی خیریت دریافت کی۔

انہوں نے ہسپتال کے عملے اور ڈیوٹی پر موجود سٹاف کی حاضری اور کارکردگی کو بھی چیک کیا اور عید کے دن عوام کو طبی سہولیات کی فراہمی کو سراہا۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ عید کے موقع پر عوام کو بروقت اور معیاری طبی سہولیات کی فراہمی انتہائی اہم ذمہ داری ہے، اور ہسپتال انتظامیہ اس سلسلے میں قابلِ تحسین خدمات انجام دے رہی ہے۔

🌙🐐 عیدالاضحیٰ مبارک 🐐🌙میڈیکل سپرنٹنڈنٹڈاکٹر فہد اقبال ڈی ایچ کیو ہسپتال نوشہرہاورڈی ایم ایس (ایڈمن)ڈاکٹر افضال اصغرڈی ای...
26/05/2026

🌙🐐 عیدالاضحیٰ مبارک 🐐🌙

میڈیکل سپرنٹنڈنٹ
ڈاکٹر فہد اقبال
ڈی ایچ کیو ہسپتال نوشہرہ

اور
ڈی ایم ایس (ایڈمن)
ڈاکٹر افضال اصغر
ڈی ایچ کیو ہسپتال نوشہرہ

کی جانب سے تمام اہلِ وطن، کو دلی عیدالاضحیٰ مبارک۔ 💐🤲

اللہ تعالیٰ ہم سب کی قربانیاں، عبادات اور دعائیں اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے۔ آمین 🌸

⚠️ عوام الناس کے لیے اہم طبی و احتیاطی پیغام:

☀️ شدید گرمی اور ہیٹ اسٹروک سے بچاؤ:
• غیر ضروری طور پر دھوپ میں باہر نکلنے سے گریز کریں۔
• زیادہ سے زیادہ پانی اور مشروبات کا استعمال کریں۔ 💧
• بچوں، بزرگوں اور مریضوں کا خاص خیال رکھیں۔

🍖 عیدالاضحیٰ میں متوازن غذا اپنائیں:
• زیادہ گوشت کھانے سے پرہیز کریں۔
• مرغن اور چکنائی والی غذاؤں کا کم استعمال کریں۔
• گوشت کے ساتھ پانی، سلاد اور ہلکی غذا کا استعمال بڑھائیں تاکہ معدے اور صحت کے مسائل سے بچا جا سکے۔

🩺 صفائی کا خاص خیال رکھیں:
• قربانی کے جانوروں کی آلائشوں کو کھلی جگہوں پر ہرگز نہ پھینکیں۔
• آلائشوں کو مناسب طریقے سے دفن کریں یا انتظامیہ کے مقرر کردہ مقامات تک پہنچائیں۔
• صفائی کا خیال رکھیں تاکہ بیماریاں نہ پھیلیں۔

🌿 آئیے اس عید کو محبت، صفائی، احتیاط اور انسانیت کے جذبے کے ساتھ منائیں۔

✨ عیدالاضحیٰ مبارک ✨

میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈی ایچ کیو ہسپتال نوشہرہ۔ڈاکٹر فہد اقبال  کی صحت دوست پالیسی کے تحت🌍 "ہائی بلڈ پریشر (بلند فشارِ خون) ک...
22/05/2026

میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈی ایچ کیو ہسپتال نوشہرہ۔ڈاکٹر فہد اقبال کی صحت دوست پالیسی کے تحت

🌍 "ہائی بلڈ پریشر (بلند فشارِ خون) کے عالمی دن" کے موقع پر عوام الناس کیلئے اہم آگاہی پیغام جاری کیا جا رہا ہے۔

📌 پیغام از:
👨‍⚕️ ڈاکٹر فرید علی خٹک گولڈ میڈلسٹ
ڈسٹرکٹ کارڈیالوجسٹ
ڈی ایچ کیو ہسپتال نوشہرہ

💓 ہائی بلڈ پریشر ایک خاموش مگر خطرناک بیماری ہے، جو دل، دماغ، گردوں اور دیگر اہم اعضاء کو متاثر کر سکتی ہے۔ بروقت احتیاط اور صحت مند طرزِ زندگی اپنا کر اس بیماری سے کافی حد تک بچاؤ ممکن ہے۔

🍎 روزمرہ غذا میں تازہ پھلوں اور سبزیوں کا استعمال بڑھائیں۔

🧂 نمک کا استعمال کم کریں، روزانہ 5 گرام سے کم نمک صحت کیلئے بہتر ہے۔

🍔 فاسٹ فوڈ، چکنائی والی اور تلی ہوئی اشیاء کے استعمال سے گریز کریں۔

⚖️ اپنے وزن کو متوازن رکھیں کیونکہ بڑھتا ہوا وزن بلڈ پریشر میں اضافے کا باعث بنتا ہے۔

🏃‍♂️ روزانہ ورزش، چہل قدمی اور جسمانی سرگرمی کو معمول بنائیں تاکہ دل صحت مند رہے۔

🚭 سگریٹ نوشی اور ذہنی دباؤ سے دور رہیں۔

❤️ یاد رکھیں!
احتیاط اور صحت مند طرزِ زندگی ہی بہتر صحت کی ضمانت ہے۔

━━━━━━━━━━━━━━━
🏥 ڈی ایچ کیو ہسپتال نوشہرہ میں ماہر ڈاکٹرز اور تربیت یافتہ طبی عملہ ہمہ وقت عوام کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کیلئے موجود ہے۔

💙 آپ کی صحت، ہماری اولین ترجیح ہے۔
━━━━━━━━━━━━━━━

🌸 میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈی ایچ کیو ہسپتال نوشہرہ ڈاکٹر فہد  اقبال کی صحت دوست پالیسی کے تحت یہ آگاہی پیغام جاری کیا جا رہا ہے...
12/05/2026

🌸 میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈی ایچ کیو ہسپتال نوشہرہ ڈاکٹر فہد اقبال کی صحت دوست پالیسی کے تحت یہ آگاہی پیغام جاری کیا جا رہا ہے

📢 پیغام:
ڈاکٹر رومیسہ جعفر
کلینیکل سائیکالوجسٹ
ڈی ایچ کیو ہسپتال نوشہرہ

🧠✨ ذہنی کمزوری (Low IQ) کوئی شرمندگی نہیں… سمجھ اور تعاون کی ضرورت ہے ✨🧠

کچھ بچے دوسروں کی نسبت سیکھنے، سمجھنے یا بولنے میں زیادہ وقت لیتے ہیں۔
ایسے بچوں کو تنقید نہیں بلکہ ❤️ پیار، 🤝 تعاون اور 🕊️ صبر کی ضرورت ہوتی ہے۔

❌ یہ کسی گناہ کی سزا نہیں
❌ نہ والدین کی غلطی
❌ اور نہ ہی مذاق بنانے کی چیز

🌿 معاشرے کی ذمہ داری ہے کہ ایسے بچوں اور اُن کے والدین کو عزت، حوصلہ اور آسانی فراہم کریں۔

🤍 یاد رکھیں:
ہر بچہ خاص ہوتا ہے… بس کچھ بچوں کو تھوڑا زیادہ وقت اور زیادہ محبت درکار ہوتی ہے۔ 🌸

11 مئی 2026💔 🕊️ اِنَّا لِلّٰهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ 🕊️ 💔بے حد دُکھ اور افسوس کے ساتھ اطلاع دی جاتی ہے کہڈاکٹر اف...
11/05/2026

11 مئی 2026

💔 🕊️ اِنَّا لِلّٰهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ 🕊️ 💔

بے حد دُکھ اور افسوس کے ساتھ اطلاع دی جاتی ہے کہ
ڈاکٹر افضل اصغر
ڈی ایم ایس ایڈمن / میڈیکل اسپیشلسٹ
ڈی ایچ کیو ہسپتال نوشہرہ

کے چچا محترم شاہین اقبال وفات پا گئے ہیں۔

مرحوم کی نمازِ جنازہ آج بروز پیر، 2:30 پر اسپتال ڈاک پر ادا کی جائے گی۔

اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے، ان کی مغفرت فرمائے اور پسماندگان کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔ آمین 🤲

✨ میڈیکل سپرنٹنڈنٹ۔ڈی ایچ کیوں ہسپتال نوشہرہ 👨‍⚕️ ڈاکٹر فہد  اقبالکی ہدایات اور صحت دوست پالیسی کے تحت🎗️ کینسر آگاہی پیغ...
09/05/2026

✨ میڈیکل سپرنٹنڈنٹ۔ڈی ایچ کیوں ہسپتال نوشہرہ
👨‍⚕️ ڈاکٹر فہد اقبال
کی ہدایات اور صحت دوست پالیسی کے تحت

🎗️ کینسر آگاہی پیغام 🎗️

👨‍⚕️ پیغام از:
میڈیکل اسپیشلسٹ / ڈی ایم ایس ایڈمن
ڈاکٹر افضل اصغر

🥤 اسٹرنگ، کولڈ ڈرنکس اور مصنوعی میٹھے مشروبات کا زیادہ استعمال انسانی صحت کے لیے انتہائی نقصان دہ ثابت ہو سکتا ہے۔

⚠️ ڈاکٹر افضل کے مطابق:
▪️ یہ مشروبات معدے میں شدید تیزابیت پیدا کرتے ہیں
▪️ معدے کے زخم، جلن اور ہاضمے کی خرابی کا سبب بنتے ہیں
▪️ مسلسل اور غیر ضروری استعمال جسم میں خطرناک بیماریوں خصوصاً کینسر کے خطرات میں اضافہ کر سکتا ہے

🚫 اپنی اور اپنے بچوں کی صحت کی حفاظت کریں
✅ کولڈ ڈرنکس کی جگہ پانی، دودھ، لسی اور قدرتی جوس کا استعمال اپنائیں۔

🏥 ڈی ایچ کیو ہسپتال نوشہرہ عوام میں کینسر سے بچاؤ، صحت مند طرزِ زندگی اور بروقت آگاہی کے فروغ کے لیے مسلسل کوشاں ہے۔

🤝 انسانیت کی خدمت — ہماری اولین ترجیح

📢 اس اہم کینسر آگاہی پیغام کو زیادہ سے زیادہ شیئر کریں تاکہ قیمتی جانوں کو محفوظ بنایا جا سکے۔

06 مئی 2026🏥 میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈی ایچ کیو ہسپتال نوشہرہ ڈاکٹر فہد اقبال کا سب جیل نوشہرہ کا دورہمیڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈی ایچ ک...
06/05/2026

06 مئی 2026

🏥 میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈی ایچ کیو ہسپتال نوشہرہ ڈاکٹر فہد اقبال کا سب جیل نوشہرہ کا دورہ

میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈی ایچ کیو ہسپتال نوشہرہ، ڈاکٹر فاہد اقبال نے آج سب جیل نوشہرہ کا دورہ کیا۔ اس موقع پر جیل سپرنٹنڈنٹ حسیب نے انہیں جیل کے مختلف بیرکس کا تفصیلی معائنہ کروایا۔

دورانِ دورہ، ڈاکٹر فہد اقبال نے مختلف بیرکس میں موجود قیدیوں سے ملاقات کی اور ان کی صحت کا جائزہ لیا۔ انہوں نے قیدیوں کی طبی حالت کو مدنظر رکھتے ہوئے موقع پر ہی معائنہ کیا اور ان کے مسائل سنے۔

اس موقع پر میڈیکل سپرنٹنڈنٹ نے جیل حکام کی ضروریات کو دیکھتے ہوئے ایک میڈیکل ڈاکٹر، ایک سکن اسپیشلسٹ اور ایک سائیکالوجسٹ فراہم کرنے کا وعدہ کیا تاکہ جیل میں قیدیوں کو بہتر اور مکمل طبی سہولیات میسر آ سکیں۔

مزید برآں، ڈاکٹر فہد اقبال نے موقع پر ہی جیل کے لیے ادویات بھی عطیہ کیں تاکہ فوری طبی ضروریات کو پورا کیا جا سکے۔

جیل سپرنٹنڈنٹ حسیب نے اس اقدام کو سراہتے ہوئے ڈی ایچ او نویار یہ فہد اقبال ہے فہد اقبال نہیں ہے میں نے اپ کو لکھ کر بھی سینڈ کیا ہے ہاں شہرہ سے درخواست کی کہ جیل میں ڈینگی اور ملیریا کے خلاف اسپرے بھی کروایا جائے تاکہ قیدیوں کو بیماریوں سے محفوظ رکھا جا سکے۔

انہوں نے ڈاکٹر فہد اقبال کے اس اقدام کو سراہتے ہوئے اسے انسانیت کی خدمت اور صحت عامہ کے لیے ایک قابلِ تحسین قدم قرار دیا۔

🤝 خدمتِ انسانیت — ہماری اولین ترجیح
❤️ صحت سب کے لیے — ایک مشترکہ ذمہ داری

📢 عوامی آگاہی پیغاممیڈیکل سپرنٹنڈنٹ، ڈی ایچ کیو ہسپتال نوشہرہمحترم عوام الناس!آپ کی سہولت اور ایمرجنسی سروسز کی بروقت فر...
05/05/2026

📢 عوامی آگاہی پیغام
میڈیکل سپرنٹنڈنٹ، ڈی ایچ کیو ہسپتال نوشہرہ

محترم عوام الناس!

آپ کی سہولت اور ایمرجنسی سروسز کی بروقت فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے گزارش ہے کہ ہسپتال کی ایمرجنسی کے داخلی راستے کے سامنے موٹر سائیکل اور گاڑیاں کھڑی کرنے سے گریز کریں۔

ہسپتال انتظامیہ کی جانب سے موٹر سائیکل اور گاڑیوں کے لیے علیحدہ اور باقاعدہ پارکنگ ایریاز مختص کیے گئے ہیں، جو کہ مکمل طور پر مفت (Free of Charge) دستیاب ہیں۔

ایمرجنسی کے سامنے گاڑیاں کھڑی کرنے سے ایمبولینس اور دیگر ہنگامی مریضوں کی آمد و رفت میں شدید رکاوٹ پیدا ہوتی ہے، جو کسی بھی وقت قیمتی جانوں کے ضیاع کا سبب بن سکتی ہے۔

لہٰذا آپ سے مؤدبانہ گزارش ہے کہ:

- اپنی گاڑیاں اور موٹر سائیکل صرف مختص شدہ پارکنگ میں کھڑی کریں
- ہسپتال انتظامیہ کے ساتھ بھرپور تعاون کریں
- ایمرجنسی راستے کو ہر وقت کھلا رکھنے میں اپنا کردار ادا کریں

آپ کا تعاون انسانیت کی خدمت میں ایک اہم قدم ہے۔

شکریہ
انتظامیہ، ڈی ایچ کیو ہسپتال نوشہرہ

Address

Mardan Road Nowshera Kalan
Nowshera Cantonment
24100

Telephone

+923417285159

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when District Headquarter Hospital Nowshera Kalan KPK posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share

Category