YNA Nowshera

YNA Nowshera Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from YNA Nowshera, Medical and health, Nowshera.

04/07/2026
ینگ نرسز ایسوسی ایشن نوشہرہ، خیبر میڈیکل یونیورسٹی کی جانب سے نرس کی آسامی کے لیے BPS-14 کا اشتہار جاری کرنے کی شدید مذم...
20/06/2026

ینگ نرسز ایسوسی ایشن نوشہرہ، خیبر میڈیکل یونیورسٹی کی جانب سے نرس کی آسامی کے لیے BPS-14 کا اشتہار جاری کرنے کی شدید مذمت کرتی ہے۔

پاکستان نرسنگ کونسل کے قواعد اور سروس اسٹرکچر کے مطابق، 4 سالہ BSN ڈگری ہولڈر نرس کی کم از کم سکیل BPS-16 ہونی چاہیے، BPS-14 نہیں۔ ڈگری ہولڈر نرس کے لیے BPS-14 لکھنا نرسنگ کے وقار، سروس رولز اور خود KMU کی دی ہوئی ڈگری کی توہین ہے۔

ہم اس اشتہار کی فوری اصلاح اور نظرثانی کا مطالبہ کرتے ہیں.

ہم KMU کی انتظامیہ اور وہاں بیٹھے ہوئے وہ نرسز جو اس جرم میں برابر حصہ دار ہے پر سوال اٹھاتے ہیں جنہوں نے نرسنگ کے شعبے کو گھٹانے کی منظوری دی۔

نرسز اپنی قابلیت، عزت اور حق دار سکیل کی مستحق ہیں۔
Khyber Medical University, Peshawar, Khyber Pakhtunkhwa
Young Nurses Association KPK
Fazle Maula
Yna Khyber Pakhtunkhwa
College of Nursing BKMC Alumni Mardan
Young Nurses Association-YNA Mardan
Zafar Khan
Khaliq Ur Rehman
Qazi Mehmood
Muhammad Sohail Afridi
Sohail Shahzad

آج وائ این اے قاضی حسین احمد میڈیکل کمپلیکس نوشہرہ کی نرسز کی ایشوز پر بات کی گئ۔اس کے بعد ایجنڈا کو نرسنگ ڈائریکٹر ۔ہاس...
14/04/2026

آج وائ این اے قاضی حسین احمد میڈیکل کمپلیکس نوشہرہ کی نرسز کی ایشوز پر بات کی گئ۔اس کے بعد ایجنڈا کو نرسنگ ڈائریکٹر ۔ہاسپٹل ڈائریکٹر اور چیئرمین بی او جی کو سبمٹ کیا گیا۔۔

*موضوع: نرسنگ سٹاف اور مریضوں کی دیکھ بھال سے متعلق اہم مسائل کے فوری حل ۔۔۔

محترم جناب/محترمہ،

نہایت ادب کے ساتھ، ہم قاضی حسین احمد میڈیکل کمپلیکس، نوشہرہ کا نرسنگ سٹاف آپ کی توجہ چند اہم مسائل کی طرف مبذول کرانا چاہتے ہیں جو ہماری پیشہ ورانہ کارکردگی، فلاح و بہبود اور مریضوں کی دیکھ بھال کے مجموعی معیار کو بری طرح متاثر کر رہے ہیں۔ ان معاملات پر فوری غور اور مناسب کارروائی کی اشد ضرورت ہے۔

*1. نرسنگ سٹاف کی شدید کمی*
نرسنگ سٹاف کی شدید کمی کی وجہ سے کام کا بوجھ ناقابلِ برداشت حد تک بڑھ گیا ہے اور مریضوں کی دیکھ بھال متاثر ہو رہی ہے۔ ہم معیاری نرس-مریض تناسب کے مطابق فوری بھرتی کا مطالبہ کرتے ہیں۔

*2. تنخواہوں میں عدم مساوات*
نرسنگ سٹاف کو ایل آر ایچ اور دیگر اسی نوعیت کے اداروں کے مقابلے میں کم تنخواہیں دی جا رہی ہیں۔ ہم ایل آر ایچ کے مساوی اور سرکاری قواعد کے مطابق تنخواہوں پر نظرثانی کا مطالبہ کرتے ہیں۔

*3. التوا کا شکار ترقیاں*
2019 سے نرسنگ سٹاف کی ترقیاں نہیں ہوئیں۔ ہم تمام زیر التوا ترقیوں پر فوری عمل درآمد اور شفاف ترقی پالیسی کے اجراء کا مطالبہ کرتے ہیں۔

*4. ہاؤس رینٹ الاؤنس (HRA) کی بلاجواز کٹوتی*
ہاؤس رینٹ الاؤنس میں بلاجواز کٹوتی سے شدید مالی مشکلات کا سامنا ہے۔ ہم HRA کی فوری بحالی کا مطالبہ کرتے ہیں۔

*5. دیگر الاؤنسز کی کٹوتی*
درج ذیل الاؤنسز میں کٹوتی کی گئی ہے:
- ڈگری انسینٹو الاؤنس
- ایڈہاک ریلیف الاؤنس (ARA)
- ڈسپیرٹی ریڈکشن الاؤنس (DRA)
- میس الاؤنس
ہم تمام الاؤنسز کی قواعد کے مطابق مکمل بحالی کا مطالبہ کرتے ہیں۔

*6. ایس ایس پی شیئرز کا مسئلہ*
فی الحال مقررہ 15% کے بجائے صرف 7% ایس ایس پی شیئرز مل رہے ہیں، اور وہ بھی 4 ماہ تاخیر سے۔ ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ:
الف) قواعد کے مطابق شیئرز 15% کیے جائیں
ب) بغیر تاخیر ماہانہ بنیادوں پر ادائیگی کی جائے

*7. آئی بی پی شیئرز موصول نہ ہونا*
آئی بی پی شیئرز تاحال موصول نہیں ہوئے۔ ہم وضاحت اور تمام بقایا جات کی فوری ادائیگی کا مطالبہ کرتے ہیں۔

*8. امتیازی یونیفارم پالیسی*
یونیفارم پالیسی کا اطلاق صرف نرسنگ سٹاف پر کیا جا رہا ہے۔ ہم تمام ہسپتال ملازمین پر یکساں اور منصفانہ اطلاق کا مطالبہ کرتے ہیں۔

*9. میرٹ پر تقرریاں*
ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ نرسنگ مینیجرز اور ٹیم لیڈرز کی تقرریاں مکمل میرٹ، شفافیت اور اہلیت کی بنیاد پر کی جائیں۔

*10. نرسنگ کالج کا قیام*
ہم ہسپتال کے اندر نرسنگ کالج کے قیام کی پرزور تجویز پیش کرتے ہیں تاکہ سٹاف کی کمی کو دور کیا جا سکے اور پیشہ ورانہ تربیت کو فروغ ملے۔

*11. ٹرینی نرسنگ آفیسرز (TNOs) کے لیے وظیفہ*
ٹرینی نرسنگ آفیسرز مریضوں کی دیکھ بھال میں ریگولر سٹاف کے ساتھ فعال کردار ادا کرتے ہیں۔ اس اہم شراکت کے باوجود انہیں کوئی مالی معاونت نہیں ملتی۔ ہم TNOs کے لیے مناسب ماہانہ وظیفہ مقرر کرنے کی درخواست کرتے ہیں۔

*12. شادی شدہ خواتین نرسز کے لیے علیحدہ ہاسٹل*
شادی شدہ نرسز کو پرائیویسی، تحفظ اور فیملی کے لیے موزوں ماحول درکار ہے۔ موجودہ ہاسٹل مناسب نہیں ہے۔ شادی شدہ نرسز کے لیے علیحدہ ہاسٹل سے ذہنی دباؤ کم ہوگا ۔

*نتیجہ*
ہم آپ سے ان مسائل پر فوری توجہ اور بروقت حل کے لیے ایک کمیٹی تشکیل دینے کی مؤدبانہ درخواست کرتے ہیں۔ عمل درآمد کے لیے واضح ٹائم لائن فراہم کی جائے تو نوازش ہوگی۔

ہم عملے کی فلاح اور مریضوں کی بہتر دیکھ بھال کے لیے آپ کے تعاون اور فوری کارروائی کے لیے پرامید ہیں۔

پریزیڈنٹ وائ این اے نوشہرہ: سید سردار شاہ
*شکریہ*
تمام نرسنگ سٹاف
قاضی حسین احمد میڈیکل کمپلیکس، نوشہرہ

*تاریخ:* 12 اپریل 2026

27/12/2025

𝗬𝗡𝗔 NOWSHERA (QAZI HUSSAIN AHMAD MEDICAL COMPLEX...)
Meeting with 𝗛𝗘𝗔𝗟𝗧𝗛 𝗠𝗜𝗡𝗜𝗦𝗧𝗘𝗥..

Address

Nowshera

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when YNA Nowshera posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share