Cat-D Hospital Dak Ismail khail Pabbi NSR

Cat-D Hospital Dak Ismail khail Pabbi NSR MS Dr, shumaila kiran

انقلابی اقدام*آج مدرسہ معارف القرآن ڈاک اسماعیل خیل میں صحت ڈیسک قائم*ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر نوشہرہ *ڈاکٹر اکرم شاہ* کی خصوص...
28/08/2026

انقلابی اقدام

*آج مدرسہ معارف القرآن ڈاک اسماعیل خیل میں صحت ڈیسک قائم*

ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر نوشہرہ *ڈاکٹر اکرم شاہ* کی خصوصی ہدایت اور میڈیکل سپرنٹنڈنٹ *ڈاکٹر شمائلہ کرن* کی نگرانی میں *مدرسہ معارف القرآن* میں صحت ڈیسک کا انعقاد کیا گیا۔

اس صحت ڈیسک کے ذریعے مدرسے کے طلباء، اساتذہ اور آنے والے افراد کو مفت طبی سہولیات، ضروری رہنمائی اور صحت سے متعلق مشاورت فراہم کی گئی۔

اس اقدام کا مقصد عوام اور دینی اداروں کو ان کی دہلیز پر بنیادی صحت کی سہولیات فراہم کرنا اور بروقت طبی رہنمائی کو یقینی بنانا ہے۔

*عوام کی خدمت، صحت کی حفاظت — محکمہ صحت کی اولین ترجیح۔*
*مورخہ: 28-08-2026*

15/07/2026

*خوشخبری*
*شکریہ ڈی ایچ او ڈاکٹر اکرم شاہ صاحب*
*ڈاگ اسماعیل خیل ہسپتال میں Cryotherapy مشین نصب*

ضلع نوشہرہ میں لشمینیا یعنی کالا دانہ کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر محکمہ صحت نے ڈاگ اسماعیل خیل ہسپتال میں *Cryotherapy مشین نصب کر دی ہے*۔

یہ قدم ہسپتال کی ایم ایس میڈم شمائلہ کی رپورٹ پر ڈی ایچ او ڈاکٹر شاہ صاحب فوری ایکشن لیا ۔ اب پورے ضلع نوشہرہ کے مریضوں کا علاج اسی ہسپتال میں ہوگا۔

مشین سے علاج کیسے ہوگا؟
یہ جدید مشین مائع نائٹروجن کے ذریعے لشمینیا کے زخم کو جما دیتی ہے جس سے جراثیم مر جاتے ہیں۔ یہ طریقہ خاص طور پر چھوٹے اور نئے زخموں کے لیے بہت مؤثر ہے۔ مریض کو انجیکشن کی نسبت کم تکلیف ہوتی ہے اور نشان بھی کم پڑتا ہے۔

چونکہ یہ حساس مشین ہر کوئی آپریٹ نہیں کر سکتا، اس لیے ڈاکٹر اکرم شاہ صاحب نے *ماہر ڈاکٹر اسرار ملک* کو خصوصی طور پر تعینات کیا ۔ ڈاکٹر صاحب لشمینیا کے علاج میں مہارت رکھتے ہیں اور اب وہ خود مریضوں کا معائنہ کر کے Cryotherapy مشین اور انجیکشن سے علاج کریں گے۔

*مریضوں کے لیے سہولت*
ہسپتال میں لشمینیا کی مخصوص دوائیاں، Sodium Stibogluconate جیسے انجیکشن اور Cryotherapy کا علاج بالکل مفت فراہم کیا جا رہا ہے۔

ڈاکٹر اسرار ملک نے اپنی ویڈیو میں بتایا کہ لشمینیا سینڈ فلائی کے کاٹنے سے ہوتی ہے اور اگر شروع میں ہی علاج کر لیا جائے تو چند ہفتوں میں مکمل صحت یابی ممکن ہے۔

*عوام سے اپیل*
اگر آپ کی جلد پر ایسا زخم ہے جو دو ہفتے سے ٹھیک نہیں ہو رہا، کنارے ابھرے ہوئے ہیں اور درمیان سے گہرا ہے تو فوراً ڈاگ اسماعیل خیل ہسپتال سے رجوع کریں۔ مغرب کے بعد جسم ڈھانپ کر رکھیں اور باریک جالی والی مچھر دانی استعمال کریں۔

ڈاکٹر اکرم شاہ صاحب نےضلع بھر میں سپرے مہم بھی جاری کیا۔ گھبرانے کی ضرورت نہیں، بروقت علاج سے یہ بیماری مکمل ختم ہو جاتی ہے۔
اللہ تعالٰی ڈاکٹر اکرم شاہ صاحب کو اور ترقی دیں۔

کیٹگری ڈی ہسپتال ڈاک اسماعیل خیل میں شکایات کے اندراج بینر کی تنصیب.آج کیٹگری ڈی ہسپتال ڈاک اسماعیل خیل میں ہیلتھ ڈیپارٹ...
16/05/2026

کیٹگری ڈی ہسپتال ڈاک اسماعیل خیل میں شکایات کے اندراج بینر کی تنصیب.

آج کیٹگری ڈی ہسپتال ڈاک اسماعیل خیل میں ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کے تحت "YOUR VOICE, OUR PRIORITY! - How to Register a Complaint" کے عنوان سے آگاہی بینر آویزاں کیا گیا۔

اس بینر کے ذریعے مریضوں اور عوام کو 4 آسان طریقے بتائے گئے ہیں کہ وہ ہسپتال کی سہولیات سے متعلق کوئی بھی شکایت یا تجویز کیسے درج کرا سکتے ہیں۔

خوشخبری !*ڈاکٹر شمائلہ کرن: بزرگوں کی خدمت کا نیا عزم*ڈاک اسماعیل خیل ہسپتال کی ایم ایس *ڈاکٹر شمائلہ کرن* نے FAID کے زی...
14/05/2026

خوشخبری !
*ڈاکٹر شمائلہ کرن: بزرگوں کی خدمت کا نیا عزم*

ڈاک اسماعیل خیل ہسپتال کی ایم ایس *ڈاکٹر شمائلہ کرن* نے FAID کے زیرِ اہتمام ICOPE ٹریننگ ورکشاپ کامیابی سے مکمل کر کے سرٹیفکیٹ حاصل کر لیا ہے۔

یہ صرف ایک سرٹیفکیٹ نہیں، بلکہ ہمارے بزرگوں کے لیے نئی امید ہے۔
اب انشاءاللہ ڈاک اسماعیل خیل ہسپتال میں ایسا نظام شروع ہونے جا رہا ہے جو بزرگوں کی یادداشت، چال، بینائی، سماعت اور صحت کو باقاعدہ چیک کرے گا۔ چھوٹے مسئلے کو بڑا ہونے سے پہلے ہی روک دے گا۔

ڈاکٹر شمائلہ کرن نے محدود وسائل کے باوجود ہسپتال کی صفائی کو بہتر بنا کر یہ ثابت کیا تھا کہ نیت ہو تو راستہ نکل آتا ہے۔ اب ICOPE کی تربیت کے بعد وہ بزرگوں کی صحت کے لیے بھی وہی جذبہ لے کر میدان میں آئی ہیں۔
ہم ڈاکٹر شمائلہ کرن اور پوری ٹیم کو مبارکباد دیتے ہیں۔ اللہ کرے یہ کاوش ہمارے بزرگوں کے لیے آسانی اور برکت کا ذریعہ بنے۔

ڈاک اسماعیل خیل ہسپتال میں ایم ایس ڈاکٹر شمائلہ کرن نے  خدمت کے جذبے کے ساتھ صفائی کے کام کو تیز کیا۔  اور کہا کہ مریضوں...
14/05/2026

ڈاک اسماعیل خیل ہسپتال میں ایم ایس ڈاکٹر شمائلہ کرن نے خدمت کے جذبے کے ساتھ صفائی کے کام کو تیز کیا۔ اور کہا کہ مریضوں کی صحتیابی صرف دوائیوں پر منحصر نہیں، بلکہ صاف ستھرا ماحول بھی علاج کا ایک اہم حصہ ہے۔ وسائل محدود تھے، لیکن انہوں نے موجودہ عملے کی بہتر منصوبہ بندی کی، ڈیوٹیاں منظم کیں اور روزانہ کی بنیاد پر صفائی کی مانیٹرنگ شروع کی

عوامی ایم ایس ڈاکٹر شمائلہ کرن نے لیبارٹری میں نئی بیٹری نسب کیا۔
14/05/2026

عوامی ایم ایس ڈاکٹر شمائلہ کرن نے لیبارٹری میں نئی بیٹری نسب کیا۔

نوشہرہ پرامیڈیکل ایسوسی ایشن کے تنظیم نے ایم ایس کیٹگری ڈی ہسپتال ڈاک اسماعیل کے ساتھ ملاقات، ہسپتال کی منیجمنٹ کو سراہا...
13/05/2026

نوشہرہ پرامیڈیکل ایسوسی ایشن کے تنظیم نے ایم ایس کیٹگری ڈی ہسپتال ڈاک اسماعیل کے ساتھ ملاقات، ہسپتال کی منیجمنٹ کو سراہا۔

آج مورخہ 09 مئی 2026 کو ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر نوشہرہ نےڈاکٹر سید رحمت علی شاہ صاحب نےکیٹگری-ڈی ہسپتال ڈاک اسماعیل خیل ...
09/05/2026

آج مورخہ 09 مئی 2026 کو ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر نوشہرہ نےڈاکٹر سید رحمت علی شاہ صاحب نےکیٹگری-ڈی ہسپتال ڈاک اسماعیل خیل کا اچانک دورہ کیا۔

دورے کی تفصیل:

1. *حاضری:* تمام ڈاکٹرز، پیرا میڈیکل سٹاف اور دیگر عملہ ڈیوٹی روسٹر کے مطابق حاضر پایا گیا۔
2. *سیکشنز کا معائنہ:* OPD، ایمرجنسی، لیبر روم، لیبارٹری، ایکسرے، الٹراساؤنڈ، ڈینٹل یونٹ، فارمیسی، ویکسینیشن سنٹر اور ان ڈور وارڈز سمیت تمام سیکشنز کا تفصیلی معائنہ کیا گیا۔
3. *صفائی ستھرائی:* ہسپتال کی صفائی ستھرائی اور انفیکشن کنٹرول کی صورتحال تسلی بخش پائی گئی۔
4. *ادویات و آلات:* فارمیسی میں ضروری ادویات اور ایمرجنسی میں لائف سیونگ ڈرگز کا سٹاک موجود تھا۔ میڈیکل آلات فعال حالت میں پائے گئے۔
5. *ریکارڈ:* OPD رجسٹر، ان ڈور رجسٹر، سٹاک رجسٹر، اور دیگر دستاویزی ریکارڈ مکمل اور اپ ٹو ڈیٹ تھا۔

*نتیجہ:*
ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کیٹگری-ڈی ہسپتال ڈاک اسماعیل خیل کی مجموعی کارکردگی، سٹاف کی حاضری، صفائی ستھرائی اور مریضوں کو دی جانے والی سہولیات سے *بہت مطمئن* ہوئے۔ میڈیکل سپرنٹنڈنٹ/انچارج اور تمام سٹاف کی کارکردگی کو سراہا گیا اور ہدایت کی گئی کہ معیارِ سروس کو اسی طرح برقرار رکھا جائے۔

Hand washing celebration day at Cat-D Hospital Dak Ismail khail
09/05/2026

Hand washing celebration day at Cat-D Hospital Dak Ismail khail

01/04/2025

Address

Nowshera

Telephone

+923349094703

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Cat-D Hospital Dak Ismail khail Pabbi NSR posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Practice

Send a message to Cat-D Hospital Dak Ismail khail Pabbi NSR:

Shortcuts

Share

Category