Qazi Hussain Ahmad Medical Complex

Qazi Hussain Ahmad Medical Complex Qazi Hussain Ahmad Medical complex is a health care institution providing patient treatment with spe

08/07/2026
میڈیکل ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر سردار سہیل آفسر نے ایڈمنسٹریشن سٹاف کے ہمراہ ہسپتال کے مختلف شعبہ جات کا تفصیلی جائزہ لیا۔...
03/07/2026

میڈیکل ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر سردار سہیل آفسر نے ایڈمنسٹریشن سٹاف کے ہمراہ ہسپتال کے مختلف شعبہ جات کا تفصیلی جائزہ لیا۔

اس موقع پر انہوں نے مختلف شعبہ جات کا تفصیلی دورہ کیا اور ساتھ ہی مریضوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا اور مریضوں کو بہتر سہولیات و علاج فراہم کے لئے موقع پر ہدایات جاری کی۔

01/07/2026

*ڈائیلاسز یونٹس کی موجودہ صورتحال*

قاضی حسین احمد میڈیکل کمپلیکس ایم ٹی آئی نوشہرہ میں مجموعی طور پر *6 ڈائیلاسز مشینیں* فعال ہیں۔ان میں سے *1 مشین ہیپاٹائٹس B/C کے مریضوں* کے لیے انفیکشن کنٹرول اور NABH پالیسی کے مطابق مختص ہے۔

مذکورہ ہیپاٹائٹس کے لیے مختص مشین میں *ایک بڑا تکنیکی مسئلہ* پیدا ہو گیا ہے جس کی وجہ سے یہ *مرمت کے تحت ہے*۔

*متبادل انتظام:*
مریضوں کی سہولت کو یقینی بنانے کے لیے باقی *5 مشینوں میں سے 1 مشین* کو عارضی طور پر ہیپاٹائٹس کے مریضوں کے لیے مختص کیا گیا ہے۔ اس دوران تمام ضروری انفیکشن کنٹرول اقدامات پر مکمل عمل کیا جا رہا ہے۔

*آپریشنل گنجائش*
1. *سیشنز:* روزانہ *3 سیشنز* کیے جا رہے ہیں، ہر سیشن *4 گھنٹے* کا ہے۔

2. *مریضوں کی تعداد:* روزانہ کل *15 مریضوں* کو ڈائیلاسز کی سہولت فراہم کی جا رہی ہے، جن میں *3 ہیپاٹائٹس کے مریض* شامل ہیں۔

3. غیر ہیپاٹائٹس مریضوں کو باقی *4 معیاری مشینوں* پر ڈائیلاسز کیا جا رہا ہے۔

*اٹھائے گئے اقدامات*
1. مریضوں کی حفاظت اور انفیکشن کنٹرول پر کوئی سمجھوتہ کیے بغیر خدمات جاری ہیں۔
2. شعبہ مسلسل صورتحال کی نگرانی کر رہا ہے اور مرمت مکمل ہوتے ہیپاٹائٹس کے لیے مختص مشین کو دوبارہ فعال کر دیا جائے گا۔

ہیپاٹائٹس کے مریضوں کے لیے مکمل علیحدہ گنجائش بحال کرنے اور متبادل مشین پر بوجھ کم کرنے کے لیے خراب مشین کی مرمت/تبدیلی کے عمل کو جلد از جلد مکمل کیا جائے۔

مزید برآں، ایم سی سی لسٹ کے تحت دو نئی ڈائیلاسز مشینوں کا آرڈر دے دیا گیا ہے، جن کا انتظار ہے۔ ہمیں توقع ہے کہ چند ہفتوں کے اندر ان کا جائزہ لے لیا جائے گا۔

*پریس ریلیز*  *تاریخ: 27 جون 2026*  *قاضی حسین احمد میڈیکل کمپلیکس ایم ٹی آئی نوشہرہ نے محرم الحرام کے حوالے سے خصوصی حف...
26/06/2026

*پریس ریلیز*
*تاریخ: 27 جون 2026*

*قاضی حسین احمد میڈیکل کمپلیکس ایم ٹی آئی نوشہرہ نے محرم الحرام کے حوالے سے خصوصی حفاظتی و طبی پلان مرتب کیا گیا ۔

قاضی حسین احمد میڈیکل کمپلیکس ایم ٹی آئی نوشہرہ کی انتظامیہ نے 9 اور 10 محرم الحرام کے موقع پر کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے فوری طور پر نمٹنے کے لیے جامع طبی انتظامات کیے گئے۔

ہسپتال ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر حمزہ اللہ خان اور میڈیکل ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر سردار سہیل افسر کی خصوصی ہدایت پر درج ذیل اقدامات کیے گئے تھے:

1. *خصوصی سہولت کاؤنٹر کا قیام*: ایمرجنسی کی صورت میں مریضوں کی فوری رہنمائی اور سہولت کے لیے ہسپتال میں ایک مخصوص کاؤنٹر فعال کیا گیا تھا۔
2. *ٹراما اور ایمرجنسی ڈپارٹمنٹ میں عملے کی تعیناتی*: ٹراما اور ایمرجنسی ڈپارٹمنٹ میں ڈاکٹرز، نرسز اور پیرامیڈیکس کا اضافی عملہ 24/7 ڈیوٹی پر تعینات کیا گیا تھا تاکہ کسی بھی ایمرجنسی کو بروقت ہینڈل کیا جا سکے۔
3. *موبائل میڈیکل کیمپ*: نوشہرہ صدر مرکزی امام بارگاہ کے ساتھ ایک مکمل طور پر لیس موبائل میڈیکل کیمپ قائم کیا گیا ہے۔ یہ کیمپ ضروری ادویات، طبی آلات اور تربیت یافتہ طبی عملے پر مشتمل تھا تاکہ عزاداروں کو موقع پر ہی طبی سہولیات فراہم کی جا سکیں۔

قاضی حسین احمد میڈیکل کمپلیکس ایم ٹی آئی نوشہرہ میں نویں اور دسویں محرم الحرام میں کل 45 عزاداروں کو طبی سہولیات فراہم کی۔

ہسپتال ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر حمزہ اللہ خان اور میڈیکل ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر سردار سہیل افسر خود ان تمام انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیتے رہے اور ساتھ ساتھ متعلقہ عملے کو ہدایت کرتے رہے کہ وہ محرم کے دوران عوام کو بہترین اور فوری طبی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنائیں۔

قاضی حسین احمد میڈیکل کمپلیکس ایم ٹی آئی نوشہرہ کی انتظامیہ محرم الحرام کے دوران ضلعی انتظامیہ اور سیکیورٹی اداروں کے ساتھ مکمل تعاون کے لیے پرعزم ہے۔

Address

Nowshera
25000

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Qazi Hussain Ahmad Medical Complex posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Practice

Send a message to Qazi Hussain Ahmad Medical Complex:

Shortcuts

Share