05/06/2026
📢 اہم اطلاع برائے فارمیسی ٹیکنیشن (کیٹگری B) پاس شدہ طلباء
قائداعظم انسٹیٹیوٹ آف نرسنگ اینڈ الائیڈ ہیلتھ سائنسز، ٹھوکر نیاز بیگ، لاہور
تمام فارمیسی ٹیکنیشن (کیٹگری B) پروگرام کے پاس شدہ طلباء کو مطلع کیا جاتا ہے کہ ان کے رزلٹ کارڈز اور ڈپلومہ جات کالج موصول ہو چکے ہیں۔
تمام طلباء سے گزارش ہے کہ جلد از جلد کالج تشریف لا کر اپنی فائل وصول کریں۔ طلباء اپنی دی گئی چیک لسٹ کے مطابق مطلوبہ دستاویزات ساتھ لائیں تاکہ ان کی اصل فائل مکمل کرکے ان کے حوالے کی جا سکے۔
فائل وصول کرنے کے بعد طلباء اپنی دستاویزات پنجاب فارمیسی کونسل لاہور میں جمع کروائیں اور میڈیکل اسٹور لائسنس کے حصول کے لیے ضروری کارروائی مکمل کریں۔
مزید معلومات اور رہنمائی کے لیے کالج انتظامیہ سے رابطہ کریں یا فارمیسی ڈیپارٹمنٹ کے ہیڈ جناب احمد رضا خان صاحب سے رابطہ کریں۔
کالج انتظامیہ
قائداعظم انسٹیٹیوٹ آف نرسنگ اینڈ الائیڈ ہیلتھ سائنسز
ٹھوکر نیاز بیگ، لاہور
03096994682
03211881776