New Dar-Ul-Shifa Hospital. Sabzi Mandi Road Gamber

New Dar-Ul-Shifa Hospital. Sabzi Mandi Road Gamber Children and General Consultations, General Surgery and Maternity Hospital

04/07/2026
17/05/2026

میں روز دورانِ ڈیوٹی اوسطاً پونے دو سو سے دو سو مریض دیکھتا ہوں۔
اور سچ یہ ہے کہ ان میں سے پچاس فیصد سے زیادہ مریض مسئلہ نہیں بتاتے… اپنی خواہش بتاتے ہیں۔
کسی کو سر درد میں “CT Scan” چاہیے۔
کسی کو پیٹ کا “Ultrasound” صرف اس لیے کروانا ہے کہ “معدہ گیس بناندا اے”۔
کسی کو “طاقت کی ڈرپ” لگوانی ہے۔
کسی کو “Typhidot” کروانا ہے۔
کسی کو “لال بوتل” چاہیے۔
اور بعض لوگوں نے تو پہلے سے فیصلہ کیا ہوتا ہے کہ کون سا ٹیسٹ، کون سا انجکشن اور کون سی دوا لینی ہے۔ ڈاکٹر صرف مہر لگانے کے لیے چاہیے ہوتا ہے۔
پھر ہر مریض کو الگ سے سمجھانا پڑتا ہے کہ بھائی، ہر درد کا “Scan” نہیں ہوتا، ہر کمزوری کا علاج “ڈرپ” نہیں ہوتی، اور ہر بخار “ٹائیفائیڈ” نہیں ہوتا۔
کسی کو بات سمجھ آ جاتی ہے، کوئی ناراض ہو جاتا ہے، اور کوئی یہ سمجھتا ہے کہ ڈاکٹر خرچہ بچا رہا ہے۔
حالانکہ سب سے آسان کام یہ ہے کہ مریض جو کہے وہی لکھ دیا جائے۔
دو لکیریں ماریں، ٹیسٹ لکھیں، ڈرپ لگوائیں اور جان چھڑائیں۔
نہ بحث، نہ ذہنی تھکن، نہ بددعائیں۔
مریض بھی خوش، ڈاکٹر بھی آرام میں۔
لیکن اگر آپ کسی غیر ضروری ٹیسٹ، دوا یا ڈرپ سے روکیں، سمجھانے کی کوشش کریں، یا “نہیں” کہیں تو پھر اکثر اس کا صلہ شکایت، بدتمیزی، طعنے اور “مفت خور” جیسے القابات ہوتے ہیں۔
پھر بھی کوشش یہی رہتی ہے کہ مریض کو صحیح مشورہ دیا جائے۔
کیونکہ ہمارے پاس اصل میں دینے کے لیے یہی ایک چیز ہوتی ہے:
ایمانداری سے دی گئی رائے۔
ہو سکتا ہے مریض اُس وقت ناراض ہو جائے، لیکن ایک ڈاکٹر جانتا ہے کہ غیر ضروری ٹیسٹ، غیر ضروری دوائیں اور غیر ضروری ڈرپس بھی نقصان دے سکتی ہیں۔
کبھی کبھی لگتا ہے کہ واقعی ہسپتال میں داخل ہوتے ہی ایک “Menu Card” دے دینا چاہیے۔
✔ “سٹی سکین”
✔ “ایم-آر-آئی”
✔ “طاقت کی ڈرپ”
✔ “لال بوتل”
✔ “ٹائفائڈ”
✔ “ انجکشن”
مریض اپنی مرضی سے نشان لگائے، سب کچھ کروائے اور خوشی خوشی گھر چلا جائے۔
کیونکہ آج کل اکثر لوگوں کو علاج سے زیادہ تسلی چاہیے ہوتی ہے۔
اور ایک بات یہ بھی ہے کہ کبھی دوسرے سرکاری محکموں میں جا کر دیکھیے۔
رشوت، ذلیل کرنا، ہفتوں چکر لگوانا… یہ سب عام بات ہے۔
ہسپتالوں میں خامیاں ضرور ہیں، ڈاکٹر بھی فرشتے نہیں، لیکن پھر بھی ہزاروں لوگ روز بغیر کسی ذاتی فائدے کے مسلسل کام کر رہے ہوتے ہیں، گالیاں بھی سنتے ہیں اور راتیں بھی جاگتے ہیں۔
اوپر سے آئے دن کوئی افسر، کوئی “content creator” یا کوئی “TikToker” ہسپتال کا دورہ کر کے چند منٹ کی ویڈیو بناتا ہے، عملے اور ڈاکٹروں کی بے عزتی کرتا ہے اور چلا جاتا ہے… جیسے ان کے اپنے دفاتر اور اداروں میں سب کچھ سو فیصد مثالی چل رہا ہو۔
تنقید ضرور ہونی چاہیے، احتساب بھی ہونا چاہیے۔
لیکن کم از کم اتنی دیانت ضرور ہونی چاہیے کہ پورے نظام کا بوجھ صرف اُس ڈاکٹر پر نہ ڈال دیا جائے جو روز سینکڑوں مریضوں کے درمیان اپنی پوری کوشش کر رہا ہوتا ہے۔
اس لیے اختلاف ضرور کریں، سوال بھی کریں، لیکن کم از کم اُس نیت کو سمجھنے کی کوشش کریں جس کے ساتھ ایک ڈاکٹر آپ کو غیر ضروری چیز سے روک رہا ہوتا ہے۔
آپکا ڈاکٹر







#سرکاری #ہسپتال #شعور #آگاهی

23/02/2026

پاکستانی ڈاکٹر اس وقت کیا سوچ رہا ہے۔۔۔!!!

یارا گورنمنٹ نے تنخواہ کم کر دی ہے۔۔۔
*انکریمنٹ لگ نہیں رہے۔۔۔*
پروموشن روک دی گئی ہے۔۔۔
*پنشن پہ 45% کٹ لگ گیا ہے۔۔*

*ریٹائرمنٹ کے بعد جو گریجویٹی ملنی تھی اس پہ 40% کٹ لگ گیا ہے۔۔۔*

*بچے بڑے ہو رہے ان کو ہم پاکستان میں کیا بنائیں گے؟؟؟*
*پرائیویٹ کلاجز کی فیس کیسے بھریں گے؟؟*

اب جو تنخواہ گورنمنٹ دے رہی اس پہ گزارہ نہی ہوتا۔۔۔

*تو اب یہ راستے باقی بچتے ہیں۔۔۔*


1- جو تنخواہ ہے اس پہ گزارہ کریں اور بچوں کا مستقبل خراب ہوتا دیکھیں 😟😞👎🏻👎🏻👎🏻😵‍💫
2- کلینکس کی آمدن روز بروز کم اور اخراجات بڑھتے جا رہے ہیں ۔۔۔ اوپر سے ایف بی آر ۔ پی ایچ سی ۔ اور دیگر آٹھ دس ریگولیٹری اداروں کی فیسیں ۔ٹیکس اور واجبات ۔۔۔ کہاں سے بھریں ۔۔😟😞🤔😱 کلینک بند کرکے کوئی اور کاروبار کریں تو کیا کریں۔۔۔
3- کیا پھر کرپشن کا بازار گرم کر لیں اور پیسے جوڑیں 🙏🏻🙏🏻🙏🏻۔۔۔ ہر ایک کا ضمیر تو یہ گوارا نہیں کرتا۔۔۔
4-کسی بھی بیرونی ملک جا کر حق حلال کمائیں 👍🏻👍🏻👍🏻

تو بس پھر اب باقی ڈاکٹرز کی طرح۔۔۔ آوارہ پرندوں کی طرح اس مسکن سے اڑان بھرنے کا سوچیں ۔۔۔؟؟؟
کیا کریں۔۔۔؟؟؟

ایک پاکستانی ڈاکٹر سوچے تو کیا سوچے ۔۔۔
Copied and Edited &Modified...

Address

Okara

Telephone

+923443335333

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when New Dar-Ul-Shifa Hospital. Sabzi Mandi Road Gamber posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Practice

Send a message to New Dar-Ul-Shifa Hospital. Sabzi Mandi Road Gamber:

Shortcuts

Share

Category