Nursing Officers

Call Directions Contact the practice

Nursing Officers welcome to our page. Your dedication to improving lives is invaluable to our mission.

LHV Admissions Khyber Pakhtunkhwa 2026.       Nursing information Khyber Medical University, Peshawar, Khyber Pakhtunkhw...
20/09/2026

LHV Admissions Khyber Pakhtunkhwa 2026.





Nursing information
Khyber Medical University, Peshawar, Khyber Pakhtunkhwa

16/09/2026

میں ڈاکٹروں یا کسی بھی سینئر ہیلتھ کیئر پروفیشنل کی جانب سے اس قسم کے رویے کی سخت مذمت کرتا ہوں۔ بدقسمتی سے ہسپتالوں میں بعض اوقات جونیئر خواتین ڈاکٹروں اور نرسز کے ساتھ ہراسانی، بدسلوکی یا نامناسب رویے کے واقعات پیش آتے ہیں، اور ایسے رویے کو نظر انداز نہیں کرنا چاہیے۔

اگر آپ کو کسی ڈاکٹر یا سینئر کی جانب سے ہراسانی، بدسلوکی، دھمکی یا کسی بھی قسم کے نامناسب رویے کا سامنا ہو تو خاموش نہ رہیں۔ واقعے کو محفوظ طریقے سے دستاویزی شکل دیں اور مناسب ہسپتال انتظامیہ یا متعلقہ پروفیشنل چینل کے ذریعے شکایت درج کریں۔ آپ کی عزت، وقار اور حفاظت کسی بھی نوکری، ڈیوٹی یا مالی فائدے سے زیادہ اہم ہے۔

ہر فرد کی اپنی ذمہ داریاں اور Job Description ہوتی ہے، اور ہر شخص کو اپنی حدود میں رہتے ہوئے پیشہ ورانہ انداز میں کام کرنا چاہیے۔ نرسز کو اپنے پیشہ ورانہ دائرۂ کار کے مطابق کام کرنا چاہیے، جبکہ ہسپتال کی انتظامیہ کی بھی ذمہ داری ہے کہ وہ ایک محفوظ اور باعزت ماحول فراہم کرے۔

جہاں بھی نامناسب رویہ ہو، ہمیں اس کے خلاف آواز اٹھانی چاہیے۔ واقعے کو بروقت دستاویز کریں، شواہد محفوظ رکھیں اور مناسب فورم پر شکایت کریں۔ ایک دوسرے کا ساتھ دینا ہسپتال کے ماحول کو زیادہ محفوظ اور باوقار بنانے میں مددگار ثابت ہو سکتا ہے۔

ہسپتالوں میں بعض اوقات نامناسب رویہ اس لیے بھی جاری رہتا ہے کہ لوگ خاموش رہتے ہیں۔ ہمیں ایک دوسرے کا ساتھ دینا چاہیے اور جب ہماری عزت، حقوق یا حفاظت متاثر ہوں تو مناسب طریقے سے آواز اٹھانی چاہیے۔

خاموش رہ کر برداشت نہ کریں۔ آپ کی آواز اہم ہے۔

— نرسنگ آفیسر 💥@
Nursing information Young Nurses Association Swat Khyber Medical University, Peshawar, Khyber Pakhtunkhwa

خیبر ٹیچنگ ہسپتال پشاور کے بعد اب خلیفہ گلنواز ہسپتال نے بھی نرسنگ جابز کے لیے اشتہار دیا ہے، جس میں واضح طور پر لکھا گی...
12/09/2026

خیبر ٹیچنگ ہسپتال پشاور کے بعد اب خلیفہ گلنواز ہسپتال نے بھی نرسنگ جابز کے لیے اشتہار دیا ہے، جس میں واضح طور پر لکھا گیا ہے کہ انہیں صرف فی میل نرسز کی ضرورت ہے۔

اکیسویں صدی میں بھی خیبر پختونخوا کے ہسپتالوں کا یہ حال ہے کہ وہ نرسنگ جابز میں صرف فی میل نرسز کو ترجیح دیتے ہیں، حالانکہ اس امتیازی سلوک کی نہ کوئی منطقی دلیل ہے، نہ طبی جواز اور نہ ہی اس کی کوئی قانونی بنیاد بنتی ہے۔

مجھے سب سے زیادہ افسوس خیبر پختونخوا کی سطح پر نرسز کے حقوق کے لیے کام کرنے والی ان تنظیموں پر ہوتا ہے کہ انہوں نے اب تک اس ناسور کے خاتمے کے لیے مؤثر آواز نہیں اٹھائی۔

ہم وزیرِ صحت خیبر پختونخوا سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ اس معاملے کا نوٹس لیں اور نرسنگ جابز میں جنس کی بنیاد پر ہونے والے اس امتیازی سلوک کے خاتمے کے لیے اپنا کلیدی کردار ادا کریں۔

خلیفہ گلنواز ہسپتال کی انتظامیہ میں موجود نرسنگ ڈائریکٹر کی بھی یہ ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ اس اشتہار کا نوٹس لیں اور اس غیر ضروری امتیازی سلوک کے خلاف میل نرسز کے حق میں آواز اٹھائیں۔

نرسنگ ایک پیشہ ہے، جنس کی بنیاد پر تقسیم نہیں۔ قابلیت، مہارت اور میرٹ کو بنیاد بنایا جانا چاہیے، نہ کہ نرس کی جنس کو۔
Nursing Officers
Nursing information
Young Nurses Association KPK
Young Nurses Association Swat

12/09/2026

ایک ایسا کالج جو طلبہ نہ ملنے کی وجہ سے نئے آنے والوں کو مختلف لولی پاپ دے رہا ہے—کہیں Paid Internship کے خواب، کہیں Free Admission Fee کے وعدے—مگر حقیقت یہ ہے کہ یہ سب صرف داخلے بڑھانے کی کوششیں معلوم ہوتی ہیں۔

ان گیراجوں کے مالکان نے نرسنگ کے نام پر کروڑوں روپے کما لئے اور گریجویٹ نرسز پچاس ہزار روپے کی نوکری کے لئے بھی بعد میں پنجاب اور سندھ تک جاتے ہیں۔

نرسنگ ایک باوقار اور پروفیشنل شعبہ ہے۔ اسے کاروبار اور مارکیٹنگ کا اڈہ نہ بنایا جائے۔ افسوس کی بات یہ ہے کہ بعض اداروں کی حالت ایسی ہو چکی ہے کہ نرسنگ کالج کم اور کسی مکینک کی دکان کے باہر لگے ہوئے بورڈ زیادہ محسوس ہوتے ہیں۔

طلبہ کو رنگین اشتہارات اور جھوٹے وعدوں سے متاثر کرنے کے بجائے، بہتر فیکلٹی، معیاری تعلیم، مناسب کلینیکل ٹریننگ اور حقیقی Internship کے مواقع فراہم کیے جائیں۔

یاد رکھیں!
نرسنگ کالج صرف عمارت اور داخلوں کا نام نہیں، بلکہ مستقبل کے ہیلتھ کیئر پروفیشنلز تیار کرنے کی ذمہ داری ہے۔ طلبہ کے مستقبل کو مارکیٹنگ کی اسکیم نہ بنائیں۔


Nursing Officer 💥
Nursing information

11/09/2026

There are a lot of Promotions happening for Nursing shops by TikTokers. Stay away from Mafia stakeholders.
Never take admission in a plaza-type college.
For any information about nursing colleges in Across Pakistan, DM me. I will guide you free of cost with full A-to-Z details..
Nursing Officer 💥
Nursing information

11/09/2026
11/09/2026

آخر کب تک؟

وہ بھی تو کسی کے بچے ہیں۔ کیا ان کے لیے کوئی انصاف نہیں؟ کیا ان کے لیے کوئی قانون نہیں؟ کیا کوئی ایسا نہیں جو ان بچوں کو انصاف دلوا سکے؟

ایک پرنسپل جس کا ٹرانسفر ہو چکا ہے، وہ دوبارہ کالج میں آ رہی ہے اور لوگوں کے بچوں کو ذہنی طور پر ٹارچر کر رہی ہے، انہیں دھمکایا جا رہا ہے، ہاسٹل سے نکالا جا رہا ہے، ان کے ساتھ برا سلوک کیا جا رہا ہے اور ان کے خلاف ان باتوں پر FIRs درج کی جا رہی ہیں جو، طلبہ کے مطابق، انہوں نے کی ہی نہیں۔

آخر ان بچوں کا قصور کیا ہے؟

کیا وہ کسی کے بچے نہیں ہیں؟

اگر آپ میں سے کسی کے اپنے بچے کے ساتھ ایسا ہوتا—اسے ذہنی اذیت دی جاتی، دھمکایا جاتا، ہاسٹل سے نکالا جاتا اور اس پر ایسے مقدمات درج کیے جاتے جو اس کے مطابق بے بنیاد ہوں—تو کیا آپ خاموش رہتے؟

پھر ان بچوں کے لیے انصاف کیوں نہیں؟

آخر کب تک؟
Nursing Officer 💥

وزیراعلیٰ صاحب! ذرا اِدھر بھی توجہ دیں۔ 💔کراچی میں مفلر کے معاملے پر آواز اٹھانے والے بہت ہیں، مگر حیات آباد کی نرسنگ طا...
08/09/2026

وزیراعلیٰ صاحب! ذرا اِدھر بھی توجہ دیں۔ 💔

کراچی میں مفلر کے معاملے پر آواز اٹھانے والے بہت ہیں، مگر حیات آباد کی نرسنگ طالبات پر مبینہ طور پر پولیس کی گاڑی چڑھا دی گئی اور کئی طالبات زخمی ہوئیں تو سب خاموش کیوں ہیں؟

یہ طالبات بھی ہماری بیٹیاں ہیں، ہماری بہنیں ہیں، ہمارے مستقبل کی نرسز ہیں۔ 🩺🎓

اگر ایک مفلر کے لیے آواز اٹھ سکتی ہے تو زخمی طالبات کے لیے کیوں نہیں؟

وزیراعلیٰ صاحب! ہمیں سیاست نہیں، انصاف چاہیے۔ حیات آباد کی طالبات کے واقعے کی شفاف تحقیقات کرائی جائیں اور اگر کوئی ذمہ دار ہے تو اسے قانون کے مطابق سزا دی جائے۔

نرسنگ طالبات کی آواز بنیں، ان کی خاموشی کو کمزوری نہ سمجھیں۔ ✊💔


Muhammad Sohail Afridi
Chief Secretary Khyber Medical University, Peshawar, Khyber Pakhtunkhwa

کیا سٹوڈنٹ کے ساتھ اس طرح رویہ کرنا چاہے؟سٹوڈنت پرامن احتجاج نھیں کرسکتے؟CM Sohail Afridi action ly
08/09/2026

کیا سٹوڈنٹ کے ساتھ اس طرح رویہ کرنا چاہے؟
سٹوڈنت پرامن احتجاج نھیں کرسکتے؟

CM Sohail Afridi action ly

Inna Lillahi wa inna ilayhi raji'un.  It is with deep sadness that we share the news that an 8th semester student of *Hi...
08/09/2026

Inna Lillahi wa inna ilayhi raji'un.
It is with deep sadness that we share the news that an 8th semester student of *Himalaya Nursing College of Mardan* has passed away in an accident. Please keep him in your prayers. May Allah grant him maghfirah and a high place in Jannah, and give sabr to his family. Ameen.
Nursing Officers @ Nursing information

Address

Peshawar

Telephone

+923077115549

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Nursing Officers posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Practice

Send a message to Nursing Officers:

Shortcuts

Share

Category