Paraplegic Center Peshawar

Call Directions Website Contact the practice

Paraplegic Center Peshawar Paraplegic Center Peshawar is an autonomous body of the Govt of Khyber Pakhtunkhwa
(1)

Governed by an Act of Parliament, (Paraplegic Center Peshawar, Taking over & Re-establishment, Act 2009), Paraplegic Centre Peshawar (P*P) is an autonomous body working under the umbrella of the department of health, Govt of Khyber Pakhtunkhwa, providing free of cost, “Comprehensive Physical Rehabilitation Services” including, skilled physiotherapy, occupational therapy, orthotic management, psychological counseling, social support, nutritional management, recreational activities, skills building, community re-integration, provision of custom made wheelchairs, adoptive/ supportive equipment and follow up services including minor home modifications, medical and nursing care to people with post-traumatic spinal cord injuries, post-polio paralysis and children with clubfoot, from Khyber Pakhtunkhwa, and the rest of the country".

Community Medicine Field visit of 2nd Year MBBS students of KGMC to Paraplegic Center Peshawar.
28/08/2026

Community Medicine Field visit of 2nd Year MBBS students of KGMC to Paraplegic Center Peshawar.











پریس ریلیزپیراپلیجک سینٹر پشاور کے طویل عرصے سے زیرِ التوا توسیعی منصوبے کی PDWP سے منظوریپشاور: پیراپلیجک سینٹر پشاور ک...
24/08/2026

پریس ریلیز

پیراپلیجک سینٹر پشاور کے طویل عرصے سے زیرِ التوا توسیعی منصوبے کی PDWP سے منظوری

پشاور: پیراپلیجک سینٹر پشاور کے طویل عرصے سے زیرِ التوا توسیعی منصوبے کی آج صوبائی ترقیاتی ورکنگ پارٹی (PDWP) کے اجلاس میں منظوری دے دی گئی۔ اس اہم پیش رفت سے پیراپلیجک سینٹر کے موجودہ احاطے میں مزید بستروں اور ضروری بحالی کی خدمات کے اضافے کی راہ ہموار ہوگئی ہے۔

اس منصوبے کی منظوری کے لیے چیئرمین بورڈ آف گورنرز، پیراپلیجک سینٹر پشاور، ڈاکٹر شہزاد خان بنگش، سابق چیف سیکریٹری نے ذاتی طور پر خصوصی دلچسپی لیتے ہوئے معاملے کی مسلسل پیروی کی۔ انہوں نے P&D ڈیپارٹمنٹ میں بورڈ آف گورنرز کا اجلاس بھی منعقد کیا، جس میں متعلقہ سیکریٹریز اور ایڈیشنل چیف سیکریٹری نے شرکت کی۔ اجلاس میں پیراپلیجک سینٹر کی توسیع اور مریضوں کو مزید بہتر سہولیات کی فراہمی کی ضرورت پر تفصیلی غور کیا گیا۔

اس سے قبل ڈاکٹر امیر زیب، ڈائریکٹر ری ہیبلیٹیشن نے بورڈ آف گورنرز کو پیراپلیجک سینٹر کی موجودہ ضروریات، مریضوں کے بڑھتے ہوئے دباؤ اور مزید بستروں و بحالی کی خدمات کی فوری ضرورت کے حوالے سے بریفنگ دی تھی۔ انہوں نے چیئرمین بورڈ آف گورنرز سے منصوبے کی منظوری کے لیے بھرپور معاونت اور پیروی کی درخواست کی تھی۔

پیراپلیجک سینٹر پشاور کی انتظامیہ کے مطابق اس منصوبے کی منظوری ادارے کی ترقی اور بحالیِ صحت کی خدمات کے فروغ کی جانب ایک اہم سنگِ میل ہے۔ اس سے نہ صرف موجودہ سہولیات میں توسیع ہوگی بلکہ زیادہ تعداد میں ریڑھ کی ہڈی کے متاثرہ افراد اور دیگر مستحق مریضوں کو بروقت اور جامع بحالی کی خدمات فراہم کرنے میں مدد ملے گی۔

پیراپلیجک سینٹر پشاور کی انتظامیہ نے اس اہم کامیابی پر چیئرمین اور تمام معزز اراکین بورڈ آف گورنرز، متعلقہ سرکاری محکموں اور پی سی پی کے تمام ملازمین کو مبارکباد پیش کی ہے اور اس امید کا اظہار کیا ہے کہ منصوبے پر آئندہ مرحلے میں بھی اسی جذبے اور رفتار سے پیش رفت جاری رہے گی۔





Media Coverage of the Recent Visit of the KP Health Minister, Mr. Mian Khalil ur Rehman, to P*P.
18/08/2026

Media Coverage of the Recent Visit of the KP Health Minister, Mr. Mian Khalil ur Rehman, to P*P.













پیراپلیجک سینٹر پشاور میں مزید 20 بستروں کا اضافہ، یومِ آزادی کی خوشیوں کے ساتھ ایک تاریخی دنپشاور: پیراپلیجک سینٹر پشاو...
13/08/2026

پیراپلیجک سینٹر پشاور میں مزید 20 بستروں کا اضافہ، یومِ آزادی کی خوشیوں کے ساتھ ایک تاریخی دن

پشاور: پیراپلیجک سینٹر پشاور میں مریضوں کے لیے مزید 20 بستروں کا اضافہ کر دیا گیا۔ اس سلسلے میں ایک پروقار تقریب منعقد ہوئی، جس میں صوبائی وزیرِ صحت خیبر پختونخوا جناب خالق الرحمان نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی، جبکہ چیئرمین بورڈ آف گورنرز پیراپلیجک سینٹر پشاور ڈاکٹر شہزاد بنگش بھی تقریب میں موجود تھے۔

ری ہیبلیٹیشن ڈائریکٹر پیراپلیجک سینٹر پشاور ڈاکٹر امیر زیب اور ان کی ٹیم نے معزز مہمانوں کا پرتپاک استقبال کیا۔ تقریب کے دوران وارڈ نمبر 3 میں ربن کاٹنے کی تقریب منعقد ہوئی، جس کے ذریعے نئے 20 بستروں کا باقاعدہ افتتاح کیا گیا۔

اس موقع پر ڈاکٹر امیر زیب نے پیراپلیجک سینٹر کی بڑھتی ہوئی ضروریات اور مریضوں کو بہتر سہولیات کی فراہمی کے لیے بجٹ میں اضافے کی درخواست کی۔ انہوں نے ادارے کےفالو اَپ پروگرام کی بحالی اور زیرِ علاج مریضوں کے لیے اسکلز بلڈنگ پروگرام دوبارہ شروع کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا، تاکہ مریض بحالی کے بعد زیادہ خودمختار، باوقار اور معاشرے کا فعال حصہ بن سکیں۔

صوبائی وزیرِ صحت خیبر پختونخوا خالق الرحمان نے ڈاکٹر امیر زیب کی جانب سے پیش کی گئی تجاویز کا گرمجوشی سے خیرمقدم کرتے ہوئے حکومت کی جانب سے ہر ممکن تعاون اور معاونت کی یقین دہانی کرائی۔ انہوں نے پیراپلیجک سینٹر کے مریضوں کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور ادارے کی جانب سے فراہم کی جانے والی بے مثال خدمات کو سراہا۔

صوبائی وزیرِ صحت نے پیراپلیجک سینٹر کے عملے کی پیشہ ورانہ وابستگی، محنت اور معیارِ خدمت میں بہترین کارکردگی کے عزم کو بھی خراجِ تحسین پیش کیا۔ انہوں نے اس امر کو قابلِ فخر قرار دیا کہ پیراپلیجک سینٹر جسمانی بحالی کے ساتھ مریضوں کی نفسیاتی، سماجی اور پیشہ ورانہ بحالی کے لیے بھی جامع خدمات فراہم کر رہا ہے۔

تقریب میں اس بات پر بھی روشنی ڈالی گئی کہ حکومتِ خیبر پختونخوا کی جانب سے پیراپلیجک سینٹر کے بجٹ اور دیگر ضروری معاونت میں تعاون** اس ادارے کو ملک بھر میں ایک منفرد مقام عطا کرتا ہے۔ پیراپلیجک سینٹر پشاور پاکستان میں اپنی نوعیت کا ایک منفرد ادارہ ہے، جہاں ریڑھ کی ہڈی کی چوٹ، فالج، دماغی چوٹ اور دیگر جسمانی معذوریوں کا شکار افراد کو جامع بحالی کی سہولیات فراہم کی جاتی ہیں۔

نئے 20 بستروں کا اضافہ پیراپلیجک سینٹر کی استعدادِ کار میں اضافے کے ساتھ ساتھ مریضوں اور ان کے خاندانوں کے لیے امید، سہولت اور بہتر مستقبل کی جانب ایک اہم قدم ہے۔

یہ تقریب 14 اگست، یومِ آزادی پاکستان کی خوشیوں کے ساتھ منعقد ہونے کے باعث پیراپلیجک سینٹر کے مریضوں، عملے اور انتظامیہ کے لیے دوہری خوشی کا موقع بن گئی۔ اس موقع پر تقریب کو ادارے کی تاریخ میں ایک اہم اور یادگار سنگِ میل قرار دیا گیا۔

تقریب کے اختتام پر چیئرمین بورڈ آف گورنرز ڈاکٹر شہزاد بنگش اور پیراپلیجک سینٹر کی انتظامیہ کی جانب سے صوبائی وزیرِ صحت خالق الرحمان کو یادگاری شیلڈ پیش کی گئی، جو پیراپلیجک سینٹر کے لیے ان کی خصوصی دلچسپی اور تعاون کے اعتراف کی علامت تھی۔

بعد ازاں یومِ آزادی پاکستان کی مناسبت سے کیک کاٹنے کی تقریب بھی منعقد کی گئی۔ صوبائی وزیرِ صحت، چیئرمین بورڈ آف گورنرز، ری ہیبلیٹیشن ڈائریکٹر، پیراپلیجک سینٹر کی انتظامیہ، عملے اور مریضوں نے مل کر کیک کاٹا اور وطنِ عزیز کی سلامتی، ترقی اور خوشحالی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

پیراپلیجک سینٹر پشاور کے لیے یہ دن بلاشبہ ایک تاریخی اور یادگار دن تھا—ایک ایسا موقع جس نے مریضوں کے لیے نئی سہولیات، عملے کے لیے حوصلہ افزائی اور ادارے کے مستقبل کے لیے نئی امید کو جنم دیا۔



















07/08/2026

At Paraplegic Center Peshawar, we don’t just treat patients, we rebuild lives.

Watch Director Rehabilitation, Dr. Amir Zeb (PT) talking about the Comprehensive Physical Rehab Services of the Center.








Empowering Communities, Saving Lives 🚨Khyber Medical University (KMU), in collaboration with Aga Khan University (AKU), ...
06/08/2026

Empowering Communities, Saving Lives 🚨

Khyber Medical University (KMU), in collaboration with Aga Khan University (AKU), successfully organized a Community Awareness Session along with Hands-on Training in CPR and Bleeding Control.
The training was held on 6th August, 2026, at the Paraplegic Center, Peshawar. It was attended by employees of P*P and students and faculty of the College of Physical Medicine & Rehabilitation.

05/08/2026

*"آٹزم بیماری نہیں، ایک مختلف صلاحیت ہے"*
ڈاکٹر رابعہ - سپیچ لینگویج پیتھالوجسٹ
پیراپلیجک سینٹر، پشاور

"آٹزم سپیکٹرم ڈس آرڈر والے بچے خاص ہوتے ہیں۔ جلدی تشخیص، تھراپی اور والدین کا ساتھ ان کا مستقبل بدل سکتا ہے۔
یاد رکھیں: *مختلف ہیں، کم تر نہیں*"

اگر آپ کے بچے میں بولنے، سماجی میل جول یا رویے میں فرق محسوس ہو تو بروقت ماہر سے رابطہ کریں۔

معزز رکن بورڈ آف گورنرز، انجینئر جناب عادل نواز نے پیراپلیجک سنٹر پشاور کے مختلف شعبہ جات کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے زیر...
30/07/2026

معزز رکن بورڈ آف گورنرز، انجینئر جناب عادل نواز نے پیراپلیجک سنٹر پشاور کے مختلف شعبہ جات کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے زیرِ علاج مریضوں سے ملاقات کی اور ان کی خیریت دریافت کی۔ اس موقع پر ڈائریکٹر ری ہیبیلیٹیشن، ڈاکٹر امیر زیب نے انہیں سنٹر میں فراہم کی جانے والی منفرد، جامع اور کثیر شعبہ جاتی جسمانی بحالی (فزیکل ری ہیبیلیٹیشن)کی خدمات اور مختلف پروگراموں پر تفصیلی بریفنگ دی۔ معزز مہمان نے مریضوں سے خوشگوار انداز میں گفتگو کی، سنٹر کی معیاری اور ہمہ جہت بحالی خدمات کو سراہا، اور کالج آف فزیکل میڈیسن اینڈ ری ہیبیلیٹیشن (سی پی ایم آ ر) کے طلبہ سے ملاقات کے دوران بحالی کے شعبے کے فروغ کے لیے اپنے بھرپور تعاون اور حمایت کا یقین دلایا۔

Consultant IOM (a UN organization), Miss Hafsa visited P*P and interviewed Director Rehabilitation Dr. Amir Zeb regardin...
27/07/2026

Consultant IOM (a UN organization), Miss Hafsa visited P*P and interviewed Director Rehabilitation Dr. Amir Zeb regarding the rehabilitation services offered at the Center. She admired the unique and comprehensive physical rehab services offered at no cost to patients.

Address

Phase 4, Sector P 1, Street # 10, Hayatabad, Khyber Pakhtunkwha
Peshawar
25000

Opening Hours

Monday 08:00 - 13:00
Tuesday 08:00 - 13:00
Wednesday 08:00 - 13:00
Thursday 08:00 - 13:00
Friday 08:00 - 13:00

Telephone

+92919217902

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Paraplegic Center Peshawar posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Practice

Send a message to Paraplegic Center Peshawar:

Shortcuts

Share