Insaf Doctors Forum Peshawar

Insaf Doctors Forum Peshawar Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Insaf Doctors Forum Peshawar, Doctor, Peshawar.

Official page of Insaf Doctors Forum Peshawar || Manage by IDF KP Media Cell || Official page of Insaf Doctors Forum LRH, KTH, HMC, IKD, PIC, KICH & IMHBS.

ایم ٹی آئی (میڈیکل ٹیچنگ انسٹی ٹیوشنز) پالیسی بورڈ اور ایٹا کے درمیان مفاہمتی یادداشت (MoU) پر دستخط!دسمبر 2025 میں صوبا...
18/06/2026

ایم ٹی آئی (میڈیکل ٹیچنگ انسٹی ٹیوشنز) پالیسی بورڈ اور ایٹا کے درمیان مفاہمتی یادداشت (MoU) پر دستخط!

دسمبر 2025 میں صوبائی حکومت کی جانب سے جاری کردہ پالیسی کے مطابق بعض سرکاری اداروں میں مخصوص آسامیوں پر بھرتیوں کے عمل کو مزید شفاف اور میرٹ پر مبنی بنانے کے لیے ایجوکیشنل ٹیسٹنگ اینڈ ایویلیوایشن ایجنسی (ETEA) کا کردار متعین کیا گیا تھا۔

اسی سلسلے میں آج چیئرمین پالیسی بورڈ ایم ٹی آئی خیبرپختونخوا، پروفیسر ڈاکٹر نوشیروان خان برکی، اور ایٹا کے ایگزیکٹو ڈائریکر، عادل صافی، کے درمیان ایک مفاہمتی یادداشت (MoU) پر دستخط کیے گئے۔

اس موقع پر ڈاکٹر مُدیر خان وزیر بھی موجود تھے۔

اس معاہدے کے تحت ایم ٹی آئیز میں منتخب نان کلینیکل، انتظامی، کلریکل، معاون تکنیکی (Lower Technical) اور پیرا میڈیکل/الائیڈ ہیلتھ پروفیشنلز کی بعض کیٹیگریز میں بھرتیاں ایٹا کے ذریعے عمل میں لائی جائیں گی۔

واضح رہے کہ ڈاکٹرز، نرسنگ اسٹاف، ڈائریکٹرز، مینیجرز اور دیگر اعلیٰ تخصصی و کلینیکل آسامیوں کی بھرتیاں متعلقہ ایم ٹی آئیز اپنے قواعد و ضوابط کے مطابق براہِ راست انجام دیں گی، جیسا کہ متفقہ درجہ بندی میں طے کیا گیا ہے۔

اس اقدام کا مقصد متعلقہ آسامیوں پر بھرتیوں کے عمل میں شفافیت، میرٹ کی بالادستی، یکسانیت اور انتظامی کارکردگی کو مزید مضبوط بنانا ہے، جبکہ طبی خدمات کی فوری ضروریات اور خصوصی نوعیت کے پیش نظر بعض کلینیکل اور اعلیٰ تخصصی آسامیوں کو اس نظام سے مستثنیٰ رکھا گیا ہے۔

یہ مفاہمت ایم ٹی آئیز اور ایٹا کے درمیان ایک مؤثر اشتراک کی بنیاد فراہم کرے گی، جس سے نان کلینیکل اور معاون تکنیکی آسامیوں پر بھرتیوں کا عمل مزید شفاف، منصفانہ اور قابلِ اعتماد بنایا جا سکے گا۔

🎉 Congratulations to Dr. Tariq Mehmood 🎉Insaf Doctors Forum Peshawar extends its heartfelt congratulations to Dr. Tariq ...
18/06/2026

🎉 Congratulations to Dr. Tariq Mehmood 🎉

Insaf Doctors Forum Peshawar extends its heartfelt congratulations to Dr. Tariq Mehmood, Member of the House Officer Cabinet at Lady Reading Hospital, on successfully clearing MRCS Part A.

This outstanding achievement is a reflection of his dedication, perseverance, academic excellence, and continuous commitment to professional growth. His hard work sets a strong example for fellow colleagues and young doctors.

We are confident that Dr. Tariq Mehmood will continue to achieve greater milestones in his medical career and play a positive role in strengthening the healthcare sector.

We wish him continued success in all his future endeavors and pray for even more achievements ahead.

Best wishes and congratulations once again!

Insaf Doctors Forum Peshawar

15/06/2026

وقار ظہیر ہاسٹل میں پیش آنے والے افسوسناک گیس دھماکے کے نتیجے میں حیات آباد میڈیکل کمپلیکس کے ٹرینی میڈیکل افیسر ڈاکٹر ماجد شدید زخمی ہوگئے۔

انصاف ڈاکٹرز فورم خیبرپختونخوا ان کی جلد اور مکمل صحت یابی کے لیے دعاگو ہے اور تمام ڈاکٹرز، شعبہ صحت سے وابستہ افراد اور عوام سے خصوصی دعاؤں کی اپیل کرتا ہے۔

صوبائی وزیرِ صحت خلیق الرحمٰن، انصاف ڈاکٹرز فورم پاکستان کے مرکزی صدر ڈاکٹر مُدیر خان وزیر اور انصاف ڈاکٹرز فورم خیبرپختونخوا کے سابق صدر ڈاکٹر نبی جان آفریدی نے حیات آباد میڈیکل کمپلیکس کا دورہ کیا اور ہسپتال انتظامیہ، ہسپتال ڈائریکٹر حیات آباد میڈیکل کمپلیکس، پروفیسر ڈاکٹر تحمید اللّٰہ (ڈائریکٹر پلاسٹک اینڈ برن یونٹ) اور ڈین حیات آباد میڈیکل کمپلیکس سے ملاقات کی۔

اس موقع پر سابق صدر انصاف ڈاکٹرز فورم حیات آباد میڈیکل کمپلیکس ڈاکٹر نظیف وزیر بھی موجود تھے۔

ملاقات کے دوران ٹرینی میڈیکل افیسر ڈاکٹر ماجد کی طبی حالت، علاج اور آئندہ لائحہ عمل پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر ڈاکٹر ماجد اور ان کے اہلِ خانہ کو ہر ممکن تعاون اور معاونت کی یقین دہانی کرائی گئی۔

حاضر وقت میں ڈاکٹر ماجد کو دستیاب بہترین طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں اور ان کا علاج بہترین ڈاکٹرز کی نگرانی میں جاری ہے۔ علاج کے لیے درکار تمام وسائل اور سہولیات بروئے کار لائی جا رہی ہیں تاکہ ان کی بہترین ممکنہ نگہداشت یقینی بنائی جا سکے۔

مزید برآں، ڈاکٹر ماجد کی طبی ضرورت، معالجین کی سفارش اور اہلِ خانہ کی رضامندی کو مدنظر رکھتے ہوئے، اگر مستقبل میں ملک کے اندر یا بیرونِ ملک کسی خصوصی طبی مرکز میں علاج کی ضرورت پیش آتی ہے تو اس سلسلے میں بھی مکمل تعاون اور تمام ضروری انتظامات کو یقینی بنایا جائے گا۔

اس مشکل گھڑی میں حکومتِ خیبرپختونخوا اور انصاف ڈاکٹرز فورم خیبرپختونخوا ڈاکٹر ماجد اور ان کے اہلِ خانہ کے ساتھ کھڑے ہیں اور ان کی ہر ممکن مدد کے لیے پُرعزم ہیں۔

انصاف ڈاکٹرز فورم خیبرپختونخوا
میڈیا سیل

15/06/2026

وقار ظہیر ہاسٹل میں پیش آنے والے افسوسناک گیس دھماکے کے نتیجے میں حیات آباد میڈیکل کمپلیکس کے ٹی ایم او ڈاکٹر ماجد شدید زخمی ہو گئے۔

انصاف ڈاکٹرز فورم خیبرپختونخوا ان کی جلد اور مکمل صحت یابی کے لیے دعاگو ہے اور تمام ڈاکٹرز، شعبہ صحت سے وابستہ افراد اور عوام سے خصوصی دعاؤں کی اپیل کرتا ہے۔

انصاف ڈاکٹرز فورم خیبرپختونخوا، حکومتِ خیبرپختونخوا، محکمہ صحت خیبرپختونخوا اور حیات آباد میڈیکل کمپلیکس کیجانب سے ڈاکٹر ماجد اور ان کے اہلِ خانہ کو ہر ممکن معاونت کی یقین دہانی!

اس ضمن میں طبی، مالی اور انتظامی سطح پر تمام ضروری وسائل بروئے کار لائے جائیں گے تاکہ علاج معالجے میں کسی قسم کی رکاوٹ پیش نہ آئے۔ ڈاکٹر نظیف وزیر

ڈاکٹر ماجد کی طبی حالت، ضروریات اور اہلِ خانہ کی مشاورت و رضامندی کے مطابق، اگر انہیں مزید خصوصی علاج کے لیے کسی بھی اعلیٰ طبی مرکز، بشمول آغا خان یونیورسٹی ہسپتال یا کسی دوسرے موزوں ادارے، منتقل کرنے کی ضرورت پیش آتی ہے تو حکومتِ خیبرپختونخوا، محکمہ صحت خیبرپختونخوا اور حیات آباد میڈیکل کمپلیکس مکمل تعاون اور درکار تمام سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنائیں گے۔ ڈاکٹر نظیف وزیر

اس مشکل گھڑی میں ہم ڈاکٹر ماجد اور ان کے اہلِ خانہ کے ساتھ کھڑے ہیں اور ان کی ہر ممکن مدد کو یقینی بنانے کے لیے پُرعزم ہیں۔ ڈاکٹر نظیف وزیر

انصاف ڈاکٹرز فورم خیبرپختونخوا
میڈیا سیل

انصاف ڈاکٹرز فورم کے دور دراز اضلاع کے اراکین سے صوبائی کونسل کی تشکیل پر مشاورتی آن لائن اجلاس اتوار کو منعقد ہوگاانصاف...
12/06/2026

انصاف ڈاکٹرز فورم کے دور دراز اضلاع کے اراکین سے صوبائی کونسل کی تشکیل پر مشاورتی آن لائن اجلاس اتوار کو منعقد ہوگا

انصاف ڈاکٹرز فورم کے مرکزی صدر کی ہدایت پر انصاف ڈاکٹرز فورم کی نئی صوبائی کونسل کی تشکیل کے سلسلے میں خیبرپختونخوا کے دور دراز اضلاع کے اراکین سے مشاورت کے لیے ایک اہم آن لائن زوم اجلاس منعقد کیا جائے گا۔

یہ اجلاس اتوار، 14 جون 2026 کو رات 9:20 بجے منعقد ہوگا، جس میں بنوں، ڈیرہ اسماعیل خان، سوات، ایبٹ آباد، اپر و لوئر دیر، ضم شدہ اضلاع اور دیگر دور افتادہ علاقوں سے تعلق رکھنے والے اراکین خصوصی طور پر شرکت کریں گے۔

تمام متعلقہ اراکین سے بروقت شرکت کی اپیل ہے!

12/06/2026

انصاف ڈاکٹرز فورم خیبرپختونخوا کی نئی صوبائی کونسل کی تشکیل کے حوالے سے منعقدہ اہم مشاورتی اجلاس

اجلاس سے مرکزی صدر انصاف ڈاکٹرز فورم پاکستان ڈاکٹر مُدیر خان وزیر، سابق صوبائی صدور ڈاکٹر ناصر حسن آفریدی، ڈاکٹر کامران دُرانی اور ڈاکٹر نبی جان آفریدی سمیت دیگر سینئر و سابق عہدیداران نے خطاب کیا۔

رہنماؤں نے تنظیمی امور، نئی صوبائی کونسل کی تشکیل، مستقبل کی حکمتِ عملی اور شعبہ صحت میں انصاف ڈاکٹرز فورم کے کردار پر تفصیلی اظہارِ خیال کیا۔

اجلاس میں پشاور ریجن کے کثیر تعداد میں سابق عہدیداران اور تنظیمی رہنماؤں نے شرکت کی اور نئی صوبائی کونسل کی تشکیل کے حوالے سے اپنی آراء اور تجاویز پیش کیں۔

انصاف ڈاکٹرز فورم خیبرپختونخوا
میڈیا سیل

11/06/2026

📌 یادگار ملاقات | 05 جون 2022

انصاف ڈاکٹرز فورم خیبرپختونخوا کے وفد نے مرکزی صدر ڈاکٹر مُدیر خان وزیر کی قیادت میں وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی۔

عمران خان ہمیشہ انصاف ڈاکٹرز فورم کے ساتھ قدم بہ قدم کھڑے رہے اور شعبہ صحت میں اصلاحات کے وژن کو تقویت دیتے رہے۔

عمران خان کی جانب سے دی جانے والی حوصلہ افزائی اور اعتماد نے انصاف ڈاکٹرز فورم کو خیبرپختونخوا میں شعبہ صحت کی بہتری، استحکام اور پیشہ ورانہ اصلاحات کے لیے ایک فعال اور منظم کردار ادا کرنے کی مضبوط بنیاد فراہم کی۔

اسی اعتماد اور سپورٹ کے نتیجے میں انصاف ڈاکٹرز فورم نے صوبے میں صحت کے نظام کی بہتری، ادارہ جاتی اصلاحات کے فروغ، اور ڈاکٹر کمیونٹی کی پیشہ ورانہ آواز کو مؤثر بنانے میں مسلسل کردار ادا کیا۔

یہ سفر صرف ماضی تک محدود نہیں بلکہ آج بھی اسی تسلسل کے ساتھ جاری ہے، اور یہی اعتماد و وابستگی اس بات کا ثبوت ہے کہ وژن، قیادت اور پیشہ ورانہ شراکت مل کر شعبہ صحت میں حقیقی تبدیلی کی بنیاد رکھتے ہیں۔

انصاف ڈاکٹرز فورم خیبرپختونخوا
میڈیا سیل

انصاف ڈاکٹرز فورم خیبرپختونخوا کے تمام متعلقہ اراکین کو اطلاع دی جاتی ہے کہ نئی صوبائی کونسل کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت...
10/06/2026

انصاف ڈاکٹرز فورم خیبرپختونخوا کے تمام متعلقہ اراکین کو اطلاع دی جاتی ہے کہ نئی صوبائی کونسل کی تشکیل کے حوالے سے مشاورتی اجلاس منعقد کیا جا رہا ہے۔

یہ اجلاس بروز جمعہ، 12 جون 2026، دوپہر 2:00 بجے بمقام آرتھوپیڈک شعبہ، تیسری منزل، ایمرجنسی بلاک، خیبر ٹیچنگ ہسپتال، پشاور میں منعقد ہوگا۔

انصاف ڈاکٹرز فورم خیبرپختونخوا کے تمام اراکین سے درخواست کی جاتی ہے کہ وہ بروقت شرکت یقینی بنائیں۔

ڈاکٹر مُدیر خان وزیر
مرکزی صدر
انصاف ڈاکٹرز فورم

"غیرقانونی قید میں 1040 دن اور طویل ترین قیدتنہائی"شدید ترین جھلسانے والی گرمی میں جیل کی کال کوٹھری میں, نہ ذاتی معالج,...
10/06/2026

"غیرقانونی قید میں 1040 دن اور طویل ترین قیدتنہائی"

شدید ترین جھلسانے والی گرمی میں جیل کی کال کوٹھری میں, نہ ذاتی معالج, نہ بہنوں کی رسائی, نہ سلیمان اور قاسم خان کو ویزا جاری کیا, نہ ہی بات, ایک آنکھ کی بینائی ختم, دوسری کوخطرہ, کوئی خون کےٹیسٹ, کوئی مستند رپورٹ نہیں- خان اڈیالہ میں محفوظ نہیں- ذاتی ڈاکٹرز اور بہنوں کی ملاقات کرائی جائے- بیگناہ عمران خان کو رہا کیا جائے-

10.06.2026

10/06/2026

چیئرمین عمران خان کے ویژن کے تحت وزیراعلیٰ محمد سہیل آفریدی کی قیادت میں خیبرپختونخوا حکومت نے شعبہ صحت میں ایک انقلابی اور تاریخی دور کا آغاز کیا ہے، جس کا بنیادی ہدف ہر شہری کو معیاری، جدید اور باوقار طبی سہولیات کی بلاامتیاز فراہمی ہے۔

خیبر ٹیچنگ ہسپتال پشاور ایم ٹی آئی اصلاحات کے بعد جدید طبی سہولیات، شفاف انتظامی نظام اور مؤثر سروس ڈیلیوری کا ایک مثالی ماڈل بن کر ابھرا ہے، جو صوبائی حکومت کی صحت کے شعبے میں عملی اصلاحات کی واضح عکاسی کرتا ہے۔ بطور ایک اہم تدریسی ادارہ، خیبر ٹیچنگ ہسپتال مستقبل کے ڈاکٹروں، نرسوں اور طبی ماہرین کی پیشہ ورانہ تربیت میں بھی کلیدی کردار ادا کر رہا ہے۔

ہسپتال میں جدید موڈیولر آپریشن تھیٹرز، میڈیکل، سرجیکل اور پیڈز آئی سی یوز، جدید ڈائیلیسیز سنٹر، کیتھ لیب، اپ گریڈڈ او پی ڈی، کثیر المنزلہ ایمرجنسی بلاک، جدید سی ٹی سکین مشینز، ایم آر آئی مشینز، اور جدید لیبارٹری و تشخیصی سہولیات کا قیام اس عزم کا ثبوت ہے کہ عوام کو عالمی معیار کی صحت سہولیات عمران خان کے ویژن کے مطابق فراہم کی جا رہی ہیں۔

روزانہ 10 ہزار سے زائد مریضوں کو مفت، معیاری اور بروقت طبی سہولیات کی فراہمی اس بات کی گواہ ہے کہ خیبرپختونخوا حکومت نے 2013 کے بعد صحت کے نظام کو حقیقی معنوں میں عوام دوست اور قابلِ رسائی بنایا ہے۔

میرٹ پر ہزاروں ڈاکٹرز، فارماسسٹس، نرسز، الائیڈ ہیلتھ پروفیشنلز اور انتظامی عملے کی شفاف بھرتیوں نے ادارہ جاتی کارکردگی کو نئی بلندیوں تک پہنچایا ہے اور نظامِ صحت میں اعتماد کو مضبوط کیا ہے۔

صحت کارڈ جیسے تاریخی اور انقلابی منصوبے نے لاکھوں شہریوں کو مفت اور باعزت علاج کی سہولت فراہم کر کے خیبرپختونخوا کو ریاستِ مدینہ کے عوامی فلاح کے ماڈل صوبے کے طور پر متعارف کرایا ہے۔

ان اصلاحات کے سفر میں انصاف ڈاکٹرز فورم خیبرپختونخوا نے حکومتِ خیبرپختونخوا کے ساتھ ایک اہم مشاورتی اور پیشہ ورانہ شراکت دار کے طور پر کلیدی کردار ادا کیا، جس نے ان تاریخی اقدامات کی تشکیل، بہتری اور مؤثر نفاذ میں قابلِ قدر معاونت فراہم کی۔

یہ ایسے سفر کی جھلک ہے جس میں ریاست نے اپنی اصل ذمہ داری نبھاتے ہوئے عوام کی صحت، وقار اور فلاح کو اپنی اولین ترجیح بنایا ہے۔

حکومتِ خیبر پختونخوا عمران خان کے ویژن کے مطابق ایک ایسے صحت مند، محفوظ اور خوشحال معاشرے کے قیام کے لیے پُرعزم ہے جہاں ہر شہری کو بلا امتیاز بہترین طبی سہولیات میسر ہوں۔

Address

Peshawar
25000

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Insaf Doctors Forum Peshawar posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share

Category