Peshawar Polyclinic & Diagnostic Center

Call Directions

Peshawar Polyclinic & Diagnostic Center A versatile team of health experts and lab services for your wellness and health.

"Where your diagnosis and treatment plan align: Our on-site lab ensures faster results, coordinated care, and better health outcomes."

بہت سے والدین ہم سے یہ سوال کرتے ہیں کہ ڈاکٹر صاحب، ہمارے بچے کو بار بار ٹانسلز (Tonsils) کا انفیکشن کیوں ہو جاتا ہے؟ کی...
25/09/2026

بہت سے والدین ہم سے یہ سوال کرتے ہیں کہ ڈاکٹر صاحب، ہمارے بچے کو بار بار ٹانسلز (Tonsils) کا انفیکشن کیوں ہو جاتا ہے؟ کیا یہ اس کی قوتِ مدافعت (immunity) کی کمزوری کی علامت ہے یا کسی قسم کی جینیاتی (Genetic) بیماری؟ یہ سوال بجا ہے کیونکہ بار بار ٹانسلز کی سوزش بچے کی صحت، تعلیم اور روزمرہ زندگی کو متاثر کر سکتی ہے۔ اس مسئلے کو سمجھنے کے لیے سب سے پہلے ہمیں یہ جاننا ضروری ہے کہ ٹانسلز کیا ہوتے ہیں اور وہ کیا کام کرتے ہیں۔

ٹانسلز سائز میں چھوٹے مگر کام کے لحاظ سے بہت اہم ہوتے ہیں۔ یہ گلے کے پچھلے حصے میں موجود ہوتے ہیں اور جسم کے مدافعتی نظام کا ایک اہم جزو سمجھے جاتے ہیں۔ ان کا بنیادی کام یہ ہے کہ وہ منہ اور ناک کے ذریعے جسم میں داخل ہونے والے جراثیم کو روکیں، ان کی شناخت کریں اور پھر ان کے خلاف دفاعی ردِعمل (antibodies) پیدا کریں۔ یوں یہ ٹانسلز ہمارے جسم کے پہلے محافظ کی حیثیت رکھتے ہیں اور ہر آنے والے بیکٹیریا یا وائرس کو فلٹر کرتے ہیں تاکہ وہ جسم میں مزید داخل نہ ہو سکے۔ لیکن جب کچھ طاقتور بیکٹیریا یا وائرس ٹانسلز پر حملہ کرتے ہیں تو وہ سوج جاتے ہیں اور اس سوجن کو ٹانسلائٹس (Tonsillitis) کہا جاتا ہے۔ اس صورت میں بچوں کو گلے میں درد محسوس ہوتا ہے، کھانے پینے میں دقت ہوتی ہے، اور اکثر بخار بھی ہو جاتا ہے۔ ٹانسلائٹس کا سبب بننے والے سب سے عام بیکٹیریا کا نام Streptococcus pyogenes ہے۔

اب سوال یہ ہے کہ کچھ بچوں کو ہی بار بار ٹانسلز کا انفیکشن کیوں ہوتا ہے؟ اس کی دو اہم وجوہات ہیں۔ پہلی وجہ جینیاتی یا موروثی ہے۔ جدید تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ جن بچوں کو بار بار ٹانسلز کا انفیکشن ہوتا ہے، ان کے خاندان کے دیگر افراد کو بھی یہی مسئلہ درپیش ہوتا ہے۔ ان بچوں کے جینز میں کچھ ایسی تبدیلیاں پائی جاتی ہیں جو ان کے مدافعتی نظام کو کمزور بنا دیتی ہیں، جس کے باعث وہ بار بار بیکٹیریا اور وائرس کا شکار ہو جاتے ہیں۔ یہ موروثی کمزوری ان کے جسم کو مکمل تحفظ فراہم نہیں کرنے دیتی۔

دوسری وجہ مدافعتی نظام میں مخصوص قسم کی تبدیلی ہے۔ عام طور پر ٹانسلز جسم میں داخل ہونے والے جراثیم کی شناخت کے لیے T-helper cells نامی خلیات استعمال کرتے ہیں۔ یہ خلیات جراثیم کی معلومات B cells کو منتقل کرتے ہیں تاکہ وہ اینٹی باڈیز بنا کر ان جراثیموں کا مقابلہ کر سکیں۔ لیکن جن بچوں کو بار بار ٹانسلز کا انفیکشن ہوتا ہے، ان میں T-helper cells کی تعداد تو زیادہ ہوتی ہے، مگر وہ B cells کی مدد کرنے کے بجائے انہیں نقصان پہنچاتے ہیں۔ اس کی وجہ سے B cells صحیح طریقے سے اینٹی باڈیز نہیں بنا پاتے، اور بچہ بار بار ٹانسلائٹس کا شکار ہو جاتا ہے۔
سائنسدان اس مسئلے کا دیرپا حل نکالنے کے لیے مسلسل تحقیق کر رہے ہیں اور ایک مؤثر ویکسین بنانے کی کوششوں میں مصروف ہیں تاکہ بچوں کو اس تکلیف دہ اور بار بار ہونے والے انفیکشن سے بچایا جا سکے ۔اس کے علاوہ بچوں کی نگہداشت اور علاج ، لیبارٹری ٹیسٹس اور بڑوں کے علاج بالخصوص شوگرکے لئے پشاور پولی کلینک و ڈائگناسٹک سنٹر تشریف لائیں
9533500 0311برائے رابطہ

13/09/2026

🟥 چھوٹےبچوں میں نزلہ زکام اور سانس کی انفیکشن کی وجہ سے ناک کے اندرونی حصے میں رطوبتیں اکٹھی ہو جاتی ہیں جسکی وجہ سے چھوٹے بچے ڈسٹرب رہتے ہیں۔ بعض اوقات اسکی وجہ سے ناک بند ہو جاتا ہے اور بچے کو سانس لینے میں دشواری ہوتی ہے۔ بچے چونکہ اپنے ناک کی صفائی خود نہیں کر سکتے تو اس صورت میں مائوں کو بچوں کے ناک کی صفائی کا طریقہ آنا چاہیے۔ اس سےناک کی اندرونی رطوبتیں باہر نکل آتی ہیں، بچے کو سانس لینے میں آسانی محسوس ہوتی ہے، اور بچہ کمفرٹیبل ہو جاتا ہے۔
🟥 چھوٹے بچوں کی بند ناک کھولنے کے لیے ان اقدامات پر عمل کریں۔ اس مقصد کیلئے آپ کو درج ذیل چیزوں کی ضرورت ہے اور یہ ہر اچھی فارمیسی پر دستیاب ہوتی ہیں۔
1). Saline Nasal Drops
2). Bulb Syringe/Bulb Sucker
دو طرح کے بلب سرنج\بلب سکر ملتے ہیں۔
Diposable and Reusable
(اپنی سہولت کے مطابق کوئی بھی لے سکتے ہیں)۔
👈 بچے کو اپنی گود یا بیڈ پر اس طرح لٹائیں کہ اس کا سر اور سینہ تھوڑا اونچا رہے۔
Saline Nasal Drops 👈
کے 2 یا 3 قطرے ایک نتھنے میں ڈالیں اور چند سیکنڈ انتظار کریں تاکہ قطرے ناک میں چلے جائیں۔
👈 بلب سرنج کو پیچھے سے دبائیں تاکہ اس میں سے ہوا باہر نکل جائے۔ (بچے سے تھوڑا پیچھے رکھ کر)
پھر بلب سرنج کی ٹپ اسی دبائی ہوئی حالت میں بچے کے ناک کی اس سائیڈ میں داخل کریں جس میں قطرے ڈالے ہیں۔ اب بلب سرنج کو آہستہ سے چھوڑیں، اس سے سکشن پریشر بنے گا جو بچے کی ناک سے رطوبت اور زکام کھینچ لے گا۔
👈 بلب سرنج کو دوبارہ پیچھے سے دبا کر سنک یا کپ میں اس کے مواد کو نکال دیں۔
👈 ناک کی دوسری سائیڈ کی بھی اسی طرح صفائی کر لیں۔
👈 بچے کی کنڈیشن کے مطابق یہ عمل دن میں 1-3 بار کر سکتے ہیں۔ اور کچھ دن تک جاری رکھ سکتے ہیں۔
🟥 اگر آپ کا بچہ بےچین ہے تو دوسرے فرد سے مدد لیں، جو کہ بچے کے سر اور ہاتھوں کو پکڑنے میں مدد کرے گا۔
نتھنوں کو صاف کرنے کے لیے گرم واش کلاتھ یا کاٹن سویب کا استعمال کریں۔
🟥 اس کے علاوہ بچوں کی نگہداشت اور علاج ، لیبارٹری ٹیسٹس اور بڑوں کے علاج بالخصوص شوگرکے لئے پشاور پولی کلینک و ڈائگناسٹک سنٹر تشریف لائیں
9533500 0311برائے رابطہ

Dr . Adil Orakzai Ground floor Jan arcade (Green pharmacy), adjacent Naseer Teaching Hospital , Nasir Bagh Road, Peshawa...
26/08/2026

Dr . Adil Orakzai
Ground floor Jan arcade (Green pharmacy), adjacent Naseer Teaching Hospital , Nasir Bagh Road, Peshawar

ھم غریب اور مستحق لوگوں، بیواؤں اور یتیم بچوں کا مفت طبی معائنہ (فری چیک اپ) کرتے ہیں۔ ہمارا مقصد ایسے لوگوں کی خدمت کرن...
26/08/2026

ھم غریب اور مستحق لوگوں، بیواؤں اور یتیم بچوں کا مفت طبی معائنہ (فری چیک اپ) کرتے ہیں۔ ہمارا مقصد ایسے لوگوں کی خدمت کرنا ہے جو علاج کی استطاعت نہیں
براہِ کرم ہماری اس خدمت کا اشتہار اپنے پیج پر لگا دیں، شیر کریں تاکہ زیادہ سے زیادہ ضرورت مند لوگ فائدہ اٹھا سکیں۔

Peshawar polyclinic & diagnostic center
PPDC, Jan,s Arcade Adjacent to Naseer Teaching Hospital, Nasirbagh road Peshawar
(For contact 03119533500 )
آپ کی مہربانی ہوگی۔
جزاک اللہ خیر۔
Nasirbagh, Regi & Badezai Peshawar

Dr.Asad Murad,Peshawar Policlinic & Diagnostic Center (PPDC)
06/08/2026

Dr.Asad Murad,
Peshawar Policlinic & Diagnostic Center (PPDC)

📢 We're Hiring – Gynecologist (Female) 👩‍⚕️Our clinic is looking for a qualified and experienced Female Gynecologist to ...
09/07/2026

📢 We're Hiring – Gynecologist (Female) 👩‍⚕️

Our clinic is looking for a qualified and experienced Female Gynecologist to join our team on a full-time or part-time basis.

✅Ready-to-use, modern clinical space.
✅On-site, advanced Ultrasound machine.
✅Fully equipped setup with all essential gynecological tools.

We offer a professional working environment.

📍 Location: Clinic A4, First Floor, Khyber Heights, Near Naseer Teaching Hospital, Nasir Bagh Road, Peshawar
📞 Contact: 0311 9533500
#𝙧𝙚𝙜𝙞𝙢𝙤𝙙𝙚𝙡𝙩𝙤𝙬𝙣𝙥𝙚𝙨𝙝𝙖𝙬𝙖𝙧

19/06/2026
Clinic timing during Ramadan.Peshawar Polyclinic & Diagnostic Center  Naseer Teaching Hospital                          ...
18/02/2026

Clinic timing during Ramadan.
Peshawar Polyclinic & Diagnostic Center Naseer Teaching Hospital

31/01/2026

ڈاکٹر اسد مراد
ماہرِ ذیابیطس و ماہرِ امراضِ عامہ

رمضان المبارک قریب ہے۔
اگر آپ ذیابیطس کے مریض ہیں تو روزے رکھنے سے پہلے اپنی بلڈ شوگر ضرور چیک کروائیں۔

✔ شوگر لیول معلوم کریں
✔ ڈاکٹر سے رہنمائی حاصل کریں
✔ محفوظ اور اعتماد کے ساتھ روزے رکھیں

صحت مند رمضان کے لیے آج ہی معائنہ کروائیں۔

Address

A-4, Khyber Heights, Near Naseer Teaching Hospital
Peshawar
25000

Telephone

03119466966

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Peshawar Polyclinic & Diagnostic Center posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share