Dr syed muhammad Naeem Agha

Dr syed muhammad Naeem Agha we don't take appointments here, plz do not msg for appointments as dr.sab is no more....

13/03/2026
13/06/2023

قیمتی ترین دن آ رہے ہیں۔ ذی الحج کے۔

سال بھر کے دس عظیم ترین دن آ رہے ہیں. ان کا ایک ایک منٹ بہت قیمتی ہے. اس کو ان شاء اللہ ضائع نہیں ہونے دینا. اپنا شیڈول لکھ لیں تاکہ روٹین سے سب کام کر سکیں.

*کرنے کے کام*
*1: روزے*
*2: صدقات*
3: *تہلیل*
4: *زیادہ سے زیادہ دعائیں، چلتے پھرتے اور خاص کر سجدوں میں دعا.*

اپنے دن کا آغاز تہجد سے کریں.
روزہ رکھیں.
فجر کے بعد تلاوت کریں.
تمام نمازیں اول وقت میں ادا کریں. اشراق کے نفل پڑھیں.

دن کا آغاز صدقے سے کریں. جتنی استطاعت ہو روزانہ صدقہ کریں.

گھریلو کاموں میں زبان مسلسل اللہ کے ذکر سے تر رہے. اللہ کی بڑائی زیادہ سے زیادہ بیان کریں.

تکبیرات کثرت سے پڑھیں.
*اَللّٰهُ أَكْبَرُ، اَللّٰهُ أَكْبَرُ، لَا اِلٰهَ إِلَّا اَللّٰهُ وَاللّٰهُ أَكْبَرُ، اَللّٰهُ أَكْبَرُ وَ لِلّٰهِ الْحَمْدُ*

کم از کم 100 دفعہ تسبیح بیان کریں.
*سُبْحَانَ اللّٰهِ، وَالْحَمْدُلِلّٰهِ، وَلَا اِلٰهَ إِلَّا اَللّٰهُ، وَاللّٰهُ أَكْبَرُ.*

ممکن ہو تو ان دس دنوں میں روزانہ یا کبھی کبھار خود کھانا پکا کر کسی نہ کسی مسکین کو ایک سالن ضرور دیں۔ روٹی سالن زیادہ بنا لیں. کھانا کھلانا بہترین عمل ہے. جتنی وسعت ہے اتنے گھروں میں بھیج دیں.

اول وقت میں تمام نمازیں ادا کرنے کی کوشش کریں.
رات کو 2 نفل زائد ادا کرلیں.
دعاؤں کی کثرت کریں..

*ان دنوں میں کیا جانے والا کام پورے سال میں کیے جانے والے عمل سے بہترین ہے.*

آواز میں نرمی پیدا کرنے کی کوشش کریں. حسد سے بچنے کے لیے خود پر محنت کریں.
غیبت سے بچنے کی کوشش کرنی ہے.

اللہ تعالٰی ہم سب کو اپنی رضا کے مطابق عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے، آمین ثم آمین یا رب العالمین ۔۔

03/10/2022

آتا ہے یاد مجھکو گزرا ہوا زمانہ ۔۔۔۔۔۔۔
#یادونه

سورۃ الاعراف آیت 59لَقَدۡ اَرۡسَلۡنَا نُوۡحًا اِلٰى قَوۡمِهٖ فَقَالَ يٰقَوۡمِ اعۡبُدُوا اللّٰهَ مَا لَـكُمۡ مِّنۡ اِلٰهٍ...
18/08/2022

سورۃ الاعراف آیت 59
لَقَدۡ اَرۡسَلۡنَا نُوۡحًا اِلٰى قَوۡمِهٖ فَقَالَ يٰقَوۡمِ اعۡبُدُوا اللّٰهَ مَا لَـكُمۡ مِّنۡ اِلٰهٍ غَيۡرُهٗ ؕ اِنِّىۡۤ اَخَافُ عَلَيۡكُمۡ عَذَابَ يَوۡمٍ عَظِيۡمٍ‏  ﴿7:59

03/11/2021


#یادونه

کچھ لوگ جو ہم سے بچھڑے ہیں،وہ لوگ نہیں تھے __ گنوانے کے،وہ لوگ تو جیسے __ رہبر تھے،جو راہ دِکھا کر __ چلے گئے،وہ لوگ تو ...
01/09/2021

کچھ لوگ جو ہم سے بچھڑے ہیں،
وہ لوگ نہیں تھے __ گنوانے کے،
وہ لوگ تو جیسے __ رہبر تھے،
جو راہ دِکھا کر __ چلے گئے،
وہ لوگ تو جیسے __ ہیرا تھے،
جو گِرتے ہی __ کھو جاتے ہیں،
وہ لوگ تو ایسے خزانے تھے،
جو کھلتے ہی چھن جاتے ہیں،
وہ لوگ تو ایسا __ زیور تھے،
جسے مٹی تلے __ چھپاتے ہیں،
وہ لوگ تو ایسے __ اثاثے تھے،
جسے برسوں ڈھونڈ نہ پاتے ہیں،
وہ لوگ جو ہم کو چھوڑ گئے،
ہم اُن کو __ روز بُلاتے ہیں،
وہ __ لَوٹ کے اب نہ آئیں گے،
ہم خود کو بہت سمجھاتے ہیں۔۔۔!!!
😭

Address

Quetta

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Dr syed muhammad Naeem Agha posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share

Category