22/09/2026
مدرسہ علی ابن ابی طالبؑ کے سرپرست و مدیر علامہ محمد کاظم بھجتی نے عزم نو ڈرگ ریہیبلیٹیشن سینٹر اینڈ کاؤنسلنگ سروسز کا دورہ کیا۔
اس موقع پر ادارے کے سربراہ محترم سکندر علی سے ملاقات کی، جس میں ادارے کی خدمات اور بحالیِ معاشرہ کے حوالے سے اس کی کاوشوں پر گفتگو کی گئی۔
علامہ محمد کاظم بھجتی نے ادارے میں زیرِ علاج افراد سے بھی ملاقات کی اور ان سے گفتگو کرتے ہوئے ان کی حوصلہ افزائی کی۔ انہوں نے معاشرے میں منشیات کے تدارک اور متاثرہ افراد کی بحالی کے لیے کی جانے والی کوششوں کو اہم قرار دیا اور ادارے کی مزید کامیابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
20 Sep 2026