Dialysis at door steps

Dialysis at door steps Our aim is to provide free dialysis to meritorious masses in Balochistan.

۲۷ مئی ۲۰۲۶عید کا پہلا دن بینظیر ہسپتال مری آباد کوئٹہ میں ایک مریضہ کا ایمرجنسی  ڈائیلائسز ہورہا ہے،،،ایڈیشنل سکریٹری ص...
27/05/2026

۲۷ مئی ۲۰۲۶
عید کا پہلا دن بینظیر ہسپتال مری آباد کوئٹہ میں ایک مریضہ کا ایمرجنسی ڈائیلائسز ہورہا ہے،،،ایڈیشنل سکریٹری صحت ثاقب کاکڑ صاحب ہسپتال کا وزٹ کررہے ہیں

اب ڈائیلائسز کے مریضوں کو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں،ان کا ڈائیلئسز ان کے اپنے ضلعوں اور قریب ترین علاقے میں ہوگا،وزیر صح...
26/05/2026

اب ڈائیلائسز کے مریضوں کو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں،ان کا ڈائیلئسز ان کے اپنے ضلعوں اور قریب ترین علاقے میں ہوگا،وزیر صحت بخت محمد کاکڑ ،سکریٹری صحت کے ہدایت کے مطابق پہلے سے قائم ڈائیلائسز سنٹروں میں سامان وافر مقدار میں پہنچا دیے گئے ہیں اور مزید ڈائیلائسز سنٹر بنائے گئے ہیں۔اس لئے عید سے پہلے بلوچستان میں قائم تمام ڈائیلئسز سنٹروں میں مریضوں کے ڈائیلائسز کا عمل جاری ہے،تاکہ عید کے دنوں میں پریشانی سے بچیں۔مزید یہ کہ ڈائیلائسز سنٹرز عید کے دنوں میں بھی ایمرجنسی ڈائیلائسز کی سہولت فراہم کرینگے

Dialysis disposables and medicines for DHQ hospital District Panjgur 21-5-2026
21/05/2026

Dialysis disposables and medicines for DHQ hospital District Panjgur 21-5-2026

Dialysis Center DHQ hospital Pishin
13/05/2026

Dialysis Center DHQ hospital Pishin

*ٹیچنگ ہسپتال پشین - ڈائیلاسز سروسز رپورٹ*
*تاریخ: 12 مئی 2026*

*آج کی کارکردگی:*
ٹیچنگ ہسپتال پشین میں *صبح کی شفٹ* میں *3 مریضوں* کو ڈائیلاسز کی سہولت دی گئی:

*1. بی بی بانو* - پشین بازار، عمر 26 سال
*2. بی بی شارینہ* - طورہ شاہ پشین، عمر 22 سال
*3. بی بی فریدہ* - مچان پشین، عمر 37 سال

*اہم نکتہ:*
یہ رپورٹ ظاہر کرتی ہے کہ ہسپتال ضرورت مند گردے کے مریضوں کو *ڈائیلاسز کی لازمی سہولت* مسلسل فراہم کر رہا ہے۔

*ڈائیلاسز* ان مریضوں کے لیے زندگی بچانے والا علاج ہے جن کے گردے فیل ہو چکے ہوں۔ پشین جیسے علاقے میں یہ سہولت مقامی مریضوں کے لیے بہت بڑی نعمت ہے کیونکہ انہیں کوئٹہ نہیں جانا پڑتا۔

10/05/2026

اعلان!

ڈائیلائسز ٹیکنشن کے انٹرویو !جو ہونے تھے عید کے بعد ہونگے،تاریخ کا اعلان کردیا جائے گا،،،،اگلی تاریخ کا اعلان بھی جلد کر دیا جائے گا

10/05/2026

Our newly established dialysis centre of Tehsil Kuchlak District Quetta Balochistan.

09/05/2026

وزیر صحت بخت محمد کاکڑ کی ہدایت پر مفتی محمود ہسپتال کچلاک میں ڈائیلائسز سنٹر کا بنیاد رکھ دیا گیا،آج کچلاک سے تعلق رکھنے والے ایک معذور بندے کی بیوی کا پہلا ڈائیلائسز ہوا،یاد رہے اس سنٹر کا قیام وزیر صحت بخت محمد کاکڑ اور سکریٹری صحت کے خصوصی ہدایت پر لایا گیااور ریکارڈ مدت میں کام مکمل کردیا گیا،انشاالّلہ وزیر صحت صاحب جلد اس سنٹر کا افتتاح کرینگے

Today our dialysis centre of DHQ hospital district Gwadar .8-5-2026
08/05/2026

Today our dialysis centre of DHQ hospital district Gwadar .8-5-2026

05/05/2026

💙 جب گردوں کے مریضوں کے لیے امید خود اُن کے دروازے تک پہنچے، یہی اصل خدمت ہے

بلوچستان میں آج بھی بہت سے لوگ گردوں کی بیماری کے بارے میں زیادہ نہیں جانتے۔
اکثر مریضوں کو اُس وقت پتا چلتا ہے جب بیماری کافی بڑھ چکی ہوتی ہے، اور پھر ڈائیلاسس ہی اُن کے لیے زندگی کا سہارا بن جاتا ہے۔

ایسے مشکل حالات میں ایک نام لوگوں کے لیے امید بن کر سامنے آیا ہے
ڈاکٹر شوکت بلوچ، محکمہ صحت بلوچستان

انہوں نے Dialysis at Doorstep کے ذریعے ایک ایسا کام شروع کیا ہے جس نے واقعی لوگوں کی زندگی آسان بنا دی ہے۔
اب مریضوں کو ہر بار کوئٹہ آنے کی ضرورت نہیں پڑتی بلکہ علاج اُن کے اپنے علاقوں تک پہنچ رہا ہے۔

ڈاکٹر شوکت بلوچ خود دور دراز علاقوں میں جاتے ہیں، وہاں ڈائیلاسس سینٹرز قائم اور فعال کرواتے ہیں، اور مقامی لوگوں، قبائلی عمائدین اور مخیر حضرات کو ساتھ ملا کر اس خدمت کو آگے بڑھاتے ہیں۔
یہ صرف ایک سرکاری ڈیوٹی نہیں بلکہ ایک سچا مشن بن چکا ہے، انسانیت کی خدمت کا مشن۔

بلوچستان وائرل ٹی وی کی جانب سے ڈاکٹر شوکت بلوچ کو دل سے خراجِ تحسین
آپ جیسے افسران واقعی اس صوبے کا فخر ہیں

محکمہ صحت بلوچستان، وزیر صحت اور سیکرٹری صحت سے گزارش ہے
ایسے افسران کی خدمات کو صرف نوٹ کرنے تک محدود نہ رکھا جائے بلکہ باقاعدہ طور پر انہیں سراہا جائے، ان کی حوصلہ افزائی کی جائے اور انہیں ایک مثال کے طور پر سامنے لایا جائے۔
Dialysis at Doorstep جیسے کامیاب ماڈل کو پورے صوبے میں پھیلایا جائے تاکہ زیادہ سے زیادہ مریض فائدہ اٹھا سکیں۔
ایسے افسران کو مزید وسائل، فنڈنگ اور ٹیم دی جائے تاکہ یہ کام تیزی سے آگے بڑھ سکے۔
ان کی کہانیوں کو سرکاری اور میڈیا پلیٹ فارمز پر سامنے لایا جائے تاکہ دوسرے لوگوں کو بھی اچھا کام کرنے کی ترغیب ملے۔

کیونکہ جب ادارے اپنے محنتی اور مخلص لوگوں کو عزت دیتے ہیں تو اُن کا حوصلہ بڑھتا ہے اور پورا نظام بہتر ہوتا ہے، جس کا فائدہ سیدھا عوام کو ملتا ہے۔

آئیں ہم سب بھی اس پیغام کو آگے بڑھائیں تاکہ ہر ضرورت مند مریض تک یہ سہولت اور امید پہنچ سکے
Shokat Ali

04/05/2026

اطلاع !
کل بمورخہ 5 مئی 2026کو ڈائیلائسز ٹیکنشنز کے لئے جو انٹرویو ہونے تھے،کچھ وجوہات کی وجہ سے کینسل ہو گئے ہیں ،اگلی تاریخ کا اعلان جلد بذریعہ اخبار اور سوشلُ میڈیا دیا جائے گا

Address

Quetta
041

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Dialysis at door steps posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share