YDA Balochistan

Directions Contact the practice

YDA Balochistan A Struggle to Restore The Dignity Of Doctors. A Forum To Raise Voice For our Rights. A Unity To Stand Against Every Evil. Doctor's Dignity at First.

United We Stand,Long Live YDA � Advocating For the Rights and Dignity of Doctors and Walfare of Patients.

14/09/2026

🚨 پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل کا انتقامی فیصلہ اور YDA پاکستان کا دوٹوک ردِعمل

پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل (PM&DC) کی ڈسپلنری کمیٹی کی طرف سے ڈاکٹروں کے جائز اور آئینی حقوق کے لیے آواز اٹھانے پر ان کے میڈیکل لائسنس/رجسٹریشنز کو 6 ماہ کے لیے معطل کرنے کے ظالمانہ فیصلے کو YDA پاکستان سختی سے مسترد کرتی ہے!

مریضوں کی فلاح و بہبود کا ڈھونگ رچا کر ڈاکٹروں کی آواز کو دبانے اور میڈیکل لائسنس کو بطور ہتھیار استعمال کرنے کی یہ گھناؤنی کوشش ہرگز قابلِ قبول نہیں۔ یہ سراسر بزدلانہ اور انتقامی کارروائی ہے، جس کا مقصد ڈاکٹروں کو مرعوب کرنا ہے۔

اہم نکات و مطالبات:

ڈاکٹروں کی من مانی اور جبری معطلی کے آرڈرز کو جوتے کی نوک پر رکھتے ہیں۔

میڈیکل لائسنس کو ڈاکٹروں کے بنیادی حقوق اور احتجاج کو کچلنے کے لیے استعمال کرنے کی ہر سازش ناکام بنائیں گے۔

فوری ریوکیشن:PMDC فوری طور پر اس تساہل اور دباؤ پر مبنی فیصلے کو واپس لے اور تمام انتقامی ہتھکنڈے بند کرے۔

ڈاکٹرز کے حقوق، عزتِ نفس اور پیشہ ورانہ آزادی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا ہمیں دھمکیوں سے ڈرایا نہیں جاسکتا

📌 جن ڈاکٹروں کی رجسٹریشن غیر قانونی طور پر معطل کی گئی:

* ڈاکٹر سلمان حسیب چوہدری
* ڈاکٹر عارف عزیز
* ڈاکٹر شعیب نیازی
* ڈاکٹر فخر منیر سیال
* ڈاکٹر محمد نقیب
* ڈاکٹر وجید علی
* ڈاکٹر امیر بشیر
* ڈاکٹر اسعد سلمان
* ڈاکٹر ارسلان رضا
* ڈاکٹر سلیمان غفار
* ڈاکٹر اسامہ بن سعید
* ڈاکٹر احمد یار
* ڈاکٹر کاشف سعید
* ڈاکٹر حامد ارشد
* ڈاکٹر حسیب الرحمٰن

ہم اپنے تمام ان بہادر ساتھیوں کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں!

منجانب: انفارمیشن اینڈ میڈیا سیل ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن پاکستان آفیشل

پریس ریلیز 14 ستمبر 2026ہاؤس آفیسرز کے لیے غیر منصفانہ پالیسی کسی صورت قابلِ قبول نہیں، PMDC قوانین اور ینگ ڈاکٹرز کے مؤ...
14/09/2026

پریس ریلیز
14 ستمبر 2026

ہاؤس آفیسرز کے لیے غیر منصفانہ پالیسی کسی صورت قابلِ قبول نہیں، PMDC قوانین اور ینگ ڈاکٹرز کے مؤقف کو نظر انداز کرکے کیے گئے فیصلے مسترد کرتے ہیں — ترجمان

کوئٹہ:ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن بلوچستان نے ہاؤس آفیسرز کے لیے بنائی جانے والی غیر منصفانہ اور یکطرفہ پالیسیوں کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل (PMDC) کے قوانین و ضوابط کو نظر انداز کرکے اور ینگ ڈاکٹرز کے مؤقف کو سنے بغیر کیے جانے والے کسی بھی فیصلے کو کسی صورت قابلِ قبول نہیں کیا جائے گا۔

ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن بلوچستان کا مؤقف ہے کہ ہاؤس جاب ایک تربیتی مرحلہ ہے اور اس دوران ہاؤس آفیسرز کو ایک محفوظ، فعال اور معیاری طبی و تربیتی ماحول فراہم کرنا محکمہ صحت کی بنیادی ذمہ داری ہے۔ صرف ہاؤس آفیسرز کو پریفیریز کے ہسپتالوں میں بھیجنے کا فیصلہ کافی نہیں، بلکہ اس سے قبل ان ہسپتالوں کو مکمل طور پر فعال کرنا، ضروری سہولیات فراہم کرنا، مناسب سپروژن اور تربیتی ماحول یقینی بنانا اور ہاؤس آفیسرز کے تمام جائز حقوق کی ضمانت دینا ضروری ہے۔

ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن بلوچستان نے بارہا محکمہ صحت کو واضح کیا ہے کہ اگر پریفیریز میں ہاؤس جاب کروانا مقصود ہے تو پہلے متعلقہ ہسپتالوں کو PMDC کے مقررہ معیار کے مطابق فعال کیا جائے اور ہاؤس آفیسرز کے تمام جائز حقوق اور تربیتی ضروریات پوری کی جائیں۔ جب یہ بنیادی شرائط پوری ہوں گی تو ہمارے ہاؤس آفیسرز بھی بخوشی پریفیریز میں اپنی ہاؤس جاب شروع کریں گے۔

بدقسمتی سے محکمہ صحت اس وقت ینگ ڈاکٹرز کے مؤقف اور زمینی حقائق کو سننے کے بجائے یکطرفہ فیصلے کرنے کی کوشش کر رہا ہے، جو نہ صرف ہاؤس آفیسرز کے مستقبل اور تربیت کے لیے نقصان دہ ہیں بلکہ پورے طبی نظام کے لیے بھی باعثِ تشویش ہیں۔

ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن بلوچستان یہ واضح کرنا چاہتی ہے کہ تنظیم اپنے کسی بھی ایک ڈاکٹر کے خلاف ہونے والی ناجائز، غیر منصفانہ یا قواعد و ضوابط کے برخلاف کارروائی کو برداشت نہیں کرے گی۔ کسی ایک ڈاکٹر کے حق کی پامالی بھی پوری ڈاکٹر کمیونٹی کے حق کی پامالی تصور کی جائے گی۔

محکمہ صحت کو ہمارا واضح پیغام ہے کہ ہاؤس آفیسرز سے متعلق کوئی بھی نئی پالیسی یا فیصلہ PMDC کے قوانین و ضوابط، ہاؤس آفیسرز کے جائز حقوق اور ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن بلوچستان کے مؤقف کو مدنظر رکھ کر ہی تشکیل دیا جائے۔ ینگ ڈاکٹرز کو اعتماد میں لیے بغیر اور زمینی حقائق کو نظر انداز کرکے بنائی گئی کوئی بھی پالیسی ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن بلوچستان کے لیے قابلِ قبول نہیں ہوگی۔

ہم ایک بار پھر مطالبہ کرتے ہیں کہ ہاؤس آفیسرز سے متعلق تمام فیصلوں پر نظرِ ثانی کی جائے، ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کو اعتماد میں لیا جائے اور ایسی پالیسی تشکیل دی جائے جو PMDC کے قوانین، ہاؤس آفیسرز کے حقوق اور مریضوں کے بہترین مفاد کو یقینی بنائے۔

ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن بلوچستان اپنے ڈاکٹروں کے جائز حقوق، عزتِ نفس اور پیشہ ورانہ مستقبل کے تحفظ کے لیے ہر آئینی، قانونی اور جمہوری فورم پر اپنا مؤقف بھرپور انداز میں پیش کرتی رہے گی۔

ڈاکٹر ثناء اللہ بلوچ
ترجمان
ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن بلوچستان

11/09/2026
10/09/2026

محکمہ صحت کی انتظامی نااہلی اور غلط ریکارڈ پر ڈاکٹروں کی برطرفی ناقابل قبول،ینگ ڈاکٹرز بلوچستان

غلط انتظامی ریکارڈ کی بنیاد پر 25 لیڈی میڈیکل آفیسرز کی برطرفی کی مذمت

ڈاکٹروں کے ساتھ ہونے والی کسی بھی ناانصافی پر خاموش نہیں بیٹھیں گے،ڈاکٹر حئی بلوچ

پریس ریلیز 10 ستمبر 2026محکمہ صحت کی انتظامی نااہلی اور غلط ریکارڈ کی بنیاد پر ڈاکٹروں کی برطرفی ناقابلِ قبول ہے — ترجما...
10/09/2026

پریس ریلیز
10 ستمبر 2026

محکمہ صحت کی انتظامی نااہلی اور غلط ریکارڈ کی بنیاد پر ڈاکٹروں کی برطرفی ناقابلِ قبول ہے — ترجمان

کوئٹہ: ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن بلوچستان محکمہ صحت کی جانب سے 25 لیڈی میڈیکل آفیسرز کو مبینہ طور پر غلط، نامکمل اور متضاد انتظامی ریکارڈ کی بنیاد پر ملازمت سے برطرف کیے جانے پر شدید تشویش کا اظہار کرتی ہے۔

یہ امر انتہائی افسوسناک اور محکمہ صحت کی انتظامی نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے کہ محکمہ اپنے ہی ڈاکٹرز کی پوسٹنگ، تعیناتی اور حاضری سے متعلق بنیادی ریکارڈ درست رکھنے میں ناکام رہا ہے، لیکن اپنی اس نااہلی اور ناقص نظام کا ملبہ ان ڈاکٹرز پر ڈالنے کی کوشش کی جا رہی ہے جو روزِ اول سے اپنے باقاعدہ Place of Posting پر موجود رہ کر اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریاں پوری ایمانداری سے انجام دے رہے ہیں۔

اگر کسی ڈاکٹر کو باقاعدہ طور پر ایک مقام پر تعینات کیا گیا ہو، ڈاکٹر مسلسل اسی مقام پر اپنی خدمات سرانجام دے رہا ہو، اور بعد ازاں محکمہ کے ناقص ریکارڈ، انتظامی تضاد یا ڈیٹا کی غلطی کی بنیاد پر اسے کسی دوسرے دفتر سے غیر حاضر قرار دے کر ملازمت سے برطرف کر دیا جائے، تو یہ ڈاکٹر کی غفلت نہیں بلکہ محکمہ صحت کے انتظامی نظام کی سنگین ناکامی اور نااہلی ہے۔

محکمہ صحت کو یہ جواب دینا ہوگا کہ اگر اس کے پاس اپنے ہی ملازمین کی درست پوسٹنگ اور تعیناتی کا ریکارڈ موجود نہیں تو اس انتظامی غفلت کی سزا ڈیوٹی پر موجود ڈاکٹرز کو کیوں دی جا رہی ہے؟

ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن بلوچستان واضح اور دوٹوک الفاظ میں اعلان کرتی ہے کہ ڈاکٹروں کے ساتھ اس قسم کی ناانصافی، انتقامی کارروائی یا انتظامی بے ضابطگی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔ محکمہ صحت اپنی ریکارڈ کی غلطیوں کو چھپانے کے لیے ڈاکٹرز کے مستقبل اور روزگار سے کھیلنے سے باز رہے۔

یہ بھی واضح کیا جاتا ہے کہ محکمہ صحت میں موجود چند عناصر حکومت کے ساتھ ہونے والی حالیہ مذاکرات کو ناکام کرنے کی کوشش میں لگے ہوئے ہیں۔ آپنی نااہلی کو چھپانے کیلئے ڈاکٹروں کے خلاف انتقامی کاروائیوں کا سہارا لے رہے ہیں۔ اس طرح کے اقدامات کو کسی صورت میں برداشت نہیں کیا جائے گا۔

ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن بلوچستان کسی بھی فرد یا ادارے کو ڈاکٹروں کے خلاف غیر منصفانہ، امتیازی یا منظم کارروائیوں کو پروان چڑھانے کی اجازت نہیں دے گی۔ ڈاکٹروں کے حقوق پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا اور ہر غیر قانونی و غیر منصفانہ اقدام کے خلاف بھرپور آواز اٹھائی جائے گی۔

ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن بلوچستان اپنے تمام ڈاکٹرز کے بنیادی، پیشہ ورانہ اور قانونی حقوق کے تحفظ کے لیے ہر آئینی، قانونی اور جمہوری فورم پر بھرپور جدوجہد جاری رکھے گی۔

ہم واضح کرتے ہیں کہ ایک ایک ڈاکٹر کے حق کے حصول تک ہماری جدوجہد جاری رہے گی۔ ڈاکٹروں کے ساتھ ہونے والی کسی بھی ناانصافی پر خاموش نہیں بیٹھیں گے اور ہر سطح پر بھرپور مزاحمت کا حق محفوظ رکھتے ہیں

ڈاکٹر ثناء اللہ بلوچ
ترجمان
ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن بلوچستان

پریس ریلیز 7 ستمبر 2026ڈینٹل سرجنز اور لیڈی میڈیکل آفیسرز کی آسامیوں کا فوری اعلان کیا جائے، سینکڑوں ینگ ڈاکٹرز کئی سال ...
07/09/2026

پریس ریلیز
7 ستمبر 2026

ڈینٹل سرجنز اور لیڈی میڈیکل آفیسرز کی آسامیوں کا فوری اعلان کیا جائے، سینکڑوں ینگ ڈاکٹرز کئی سال سے بے روزگار ہیں: ترجمان

کوئٹہ: ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن بلوچستان کے صدر ڈاکٹر حئی بلوچ کی قیادت میں وفد نے اسپیشل سیکریٹری ہیلتھ شہک بلوچ سے ملاقات کی، جس میں ڈینٹل سرجنز، لیڈی میڈیکل آفیسرز کی آسامیوں اور ہاؤس آفیسرز کے زیرِ التوا اسٹائپنڈز سمیت اہم امور پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔

ملاقات میں ڈاکٹر حئی بلوچ نے کہا کہ سینکڑوں کی تعداد میں ڈینٹل سرجنز اور لیڈی میڈیکل آفیسرز گزشتہ کئی سالوں سے بے روزگار بیٹھے ہیں، جس کے باعث نہ صرف وہ شدید مالی مشکلات کا شکار ہیں بلکہ ان کے کیریئر اور پیشہ ورانہ مستقبل کو بھی شدید نقصان پہنچ رہا ہے- محکمہ صحت نئی آسامیوں کے اجرا کا عمل تیز کیا جائے تاکہ ان نوجوان ڈاکٹرز کو روزگار کے مواقع فراہم کیے جا سکیں۔

اس موقع پر اسپیشل سیکریٹری ہیلتھ شہک بلوچ نے متعلقہ سیکشن افسران کو ہدایت کی کہ ڈینٹل سرجنز اور لیڈی میڈیکل آفیسرز کی تمام آسامیوں اور ضرورت سے متعلق مکمل ڈیٹا آئندہ میٹنگ میں پیش کیا جائے اور اس اہم مسئلے کے حل کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں۔

ملاقات میں ڈاکٹر علی جان کاکڑ نے بتایا کہ سینکڑوں ہاؤس آفیسرز تاحال اپنے اسٹائپنڈز سے محروم ہیں۔ اسپیشل سیکریٹری ہیلتھ نے سیکشن آفیسر بجٹ کو ہدایت کی کہ محکمہ صحت کی جانب سے لائبلٹیز کی مد میں بجٹ ریلیز کرنے کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں تاکہ ہاؤس آفیسرز کے زیرِ التوا اسٹائپنڈز جلد جاری ہو سکیں۔

ملاقات میں جنرل سیکریٹری ڈاکٹر علی جان کاکڑ، جوائنٹ سیکریٹری ڈاکٹر عرفان بگٹی، ایگزیکٹو کمیٹی کے ممبرز ڈاکٹر کلیم بگٹی اور ڈاکٹر تاج بھی موجود تھے۔

ڈاکٹر ثناء اللہ بلوچ
ترجمان
ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن بلوچستان

5 ستمبر 2026 اے آئی اٹینڈنس کے حوالے سے صدر ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن بلوچستان ڈاکٹر حئی بلوچ کی قیادت میں ایم ایس سول ہسپت...
05/09/2026

5 ستمبر 2026

اے آئی اٹینڈنس کے حوالے سے صدر ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن بلوچستان ڈاکٹر حئی بلوچ کی قیادت میں ایم ایس سول ہسپتال کوئٹہ ڈاکٹر ہادی کاکڑ سے ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران اے آئی اٹینڈنس سسٹم میں ڈاکٹرز کو درپیش مختلف مسائل، تکنیکی مشکلات، حاضری کے طریقہ کار اور دیگر تحفظات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ہاوس آفیسرز کے حالیہ انٹرویوز اور انڈکشن کے حوالے سے صدر ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن بلوچستان ڈاکٹر حئی بلوچ اور جنرل سیکرٹری ڈاکٹر علی جان کاکڑ نے ڈائریکٹر جنرل PGMI سے ملاقات کی۔ ملاقات میں ہاوس آفیسرز کے حالیہ انٹرویوز، انڈکشن کے عمل، میرٹ، سیٹوں اور ہاوس آفیسرز کو درپیش مختلف مسائل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

پریس ریلیز 3 ستمبر 2026تربت ٹیچنگ ہسپتال میں ڈاکٹروں اور طبی عملے کے ساتھ بدسلوکی ناقابلِ برداشت ہےـ ترجمانکوئٹہ : تربت ...
03/09/2026

پریس ریلیز
3 ستمبر 2026

تربت ٹیچنگ ہسپتال میں ڈاکٹروں اور طبی عملے کے ساتھ بدسلوکی ناقابلِ برداشت ہےـ ترجمان

کوئٹہ : تربت ٹیچنگ ہسپتال میں ڈاکٹرز، پیرا میڈیکل اسٹاف اور دیگر طبی عملے کے ساتھ پیش آنے والا نامناسب رویہ اور انہیں اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریاں انجام دینے میں درپیش مشکلات انتہائی تشویشناک اور ناقابلِ برداشت ہیں۔

اس صورتحال کے خلاف تربت ٹیچنگ ہسپتال کے ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف کی جانب سے احتجاج کرتے ہوئے طبی خدمات کا بائیکاٹ جاری ہے، جبکہ طبی عملے نے احتجاجی ریلی بھی نکالی۔

ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن بلوچستان تربت ٹیچنگ ہسپتال کے ڈاکٹرز اور طبی عملے سے مسلسل رابطے میں ہے۔ تنظیم نے واضح کیا ہے کہ ڈاکٹرز اور طبی عملے کی عزت، تحفظ اور باوقار ماحول میں فرائض کی انجام دہی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن بلوچستان متعلقہ حکام سے مطالبہ کرتی ہے کہ واقعے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے طبی عملے کو درپیش مسائل کا فوری ازالہ کیا جائے اور ہسپتال میں ڈاکٹرز و طبی عملے کے لیے محفوظ، باعزت اور سازگار ماحول یقینی بنایا جائے۔

ڈاکٹر ثناء اللہ بلوچ
ترجمان
ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن بلوچستان

19/08/2026

ایم ایس فاطمہ جناح ہسپتال ڈاکٹر کمالان گچکی پر قاتلانہ حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں، وائی ڈی اے https://dailyintekhab.pk/archives/557721

Address

Sandeman Provencial Hospital Quetta, Balochistan
Quetta

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when YDA Balochistan posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Practice

Send a message to YDA Balochistan:

Shortcuts

Share