06/05/2026
میر لیاقت لہڑی کا شہید بینظیر بھٹو جنرل ہسپتال مری آباد کا دورہ، انتظامات اور صفائی کو سراہا
کوئٹہ: پارلیمانی سیکرٹری ٹرانسپورٹ میر لیاقت لہڑی نے شہید بینظیر بھٹو جنرل ہسپتال مری آباد کا دورہ کیا، جس میں حاجی محمدعلی چنگیزی نے ان کا دورہ کروایا۔
اس موقع پر انہوں نے ہسپتال کے مختلف شعبوں کا معائنہ کیا اور مریضوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات کا جائزہ لیا۔ میر لیاقت لہڑی نے ہسپتال میں صفائی ستھرائی، انتظامات اور عملے کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ بہتر صفائی اور منظم انتظامات مریضوں کو بہتر سہولیات فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہسپتال انتظامیہ کی کوششیں قابلِ تحسین ہیں اور عوام کو بہترین علاج معالجہ فراہم کرنے کے لیے مزید اقدامات کی ضرورت ہے