29/04/2026
آپ تب ہی ایک اصل ہومیوپیتھ کہلا سکتے ہیں جب آپ کو کتاب کھولنے کی ضرورت نہ پڑے بلکہ چلتے پھرتے لوگوں میں ہی Remedies نظر آنے لگیں۔ جب آپ کسی شخص کو دیکھتے ہی یہ محسوس کر سکیں کہ یہ لائیکوپوڈیم ہے، یہ Sepia ہے، یہ Carcinosin ہے اور یہ Pulsatilla۔ جب آپ ایک نظر میں پہچان لیں کہ کون سی عورت میں Lachesis کی جھلک ہے اور کون سی مکمل Sepia تصویر ہے، اور کون سا مرد Nux Vomica کی نمائندگی کر رہا ہے اور کون Phosphorus کی۔ کون سا بچہ بریٹا کارب ہے اور کون سا کیموملا
یہی اصل آرٹ ہے، یہی اصل مہارت ہے جو ایک عام ہومیوپیتھ اور ایک ماہر ہومیوپیتھ میں فرق پیدا کرتی ہے۔ اگر ابھی تک یہ صلاحیت پیدا نہیں ہوئی تو اس کا مطلب یہ نہیں کہ آپ نہیں کر سکتے، بلکہ اس کا مطلب یہ ہے کہ ابھی Materia Medica کو صرف پڑھا گیا ہے، اسے گہرائی سے سمجھا اور محسوس نہیں کیا گیا۔
اب وقت ہے کہ آپ Materia Medica کو صرف الفاظ کی حد تک نہ رکھیں بلکہ اسے Observe کریں، اور ہر انسان میں اس کی جھلک تلاش کریں، کیونکہ اصل ہومیوپیتھی یہ ہے کہ جب آپ کو اپنے ارد گرد چلتے پھرتے انسانوں میں ہر انسان آپ کے لئے ایک Remedy بن جائے۔ آپ کے لیے آپ کے عزیز و اقارب، دوست احباب اور محلے دار صرف لوگ نہ رہیں بلکہ ہر چہرہ ایک زندہ، جیتی جاگتی ایک مکمل Remedy کی صورت میں نظر آنے لگیں۔