Rescue 1122 Poonch Rawalakot

Rescue 1122 Poonch Rawalakot LivE FoR Others

آج مورخہ ۳ جون صبح ۱۰ بجے شہباز نام شخص کی کال موصول ہوئی کے موتیال میرہ کے مقام پر ان کی والدہ محترم جو کہ ھارٹ کی مریض...
03/06/2026

آج مورخہ ۳ جون صبح ۱۰ بجے شہباز نام شخص کی کال موصول ہوئی کے موتیال میرہ کے مقام پر ان کی والدہ محترم جو کہ ھارٹ کی مریضہ ہے کو پرابلم ہو گی ہے لہذا جلد ھسپتال پہنچانا ہے اطلاع ملتے ہی ریسکیو ۱۱۲۲ کی ٹیم موقع پر پہنچی اور مریضہ کو ایک نجی ھسپتال شفٹ کیا

رپورٹ بسلسلہ فائر ایمرجنسیپونچھ راولاکوٹآج مورخہ 29مئی 2026 کو چک بازار راولاکوٹ کے ایریا میں آگ لگنے کی اطلاع موصول ہوئ...
30/05/2026

رپورٹ بسلسلہ فائر ایمرجنسی
پونچھ راولاکوٹ

آج مورخہ 29مئی 2026 کو چک بازار راولاکوٹ کے ایریا میں آگ لگنے کی اطلاع موصول ہوئی۔ اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 راولاکوٹ اور کھائی گلہ کی فائر اینڈ ریسکیو ٹیموں نے فوری ریسپانس کرتے ہوئے جائے حادثہ پر پہنچ کر آگ پر بروقت قابو پا لیا۔

ابتدائی معلومات کے مطابق گھر کے افراد اپنے ایک عزیز کی شادی میں گئے ہوئے تھے کہ اسی دوران شارٹ سرکٹ کے باعث گھر میں آگ بھڑک اٹھی۔ اہلِ محلہ نے فوری طور پر ریسکیو 1122 کو اطلاع دی جس پر ریسکیو ٹیمیں بروقت موقع پر پہنچ گئیں۔

ریسکیو اہلکاروں نے پیشہ وارانہ مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے آگ کو مزید پھیلنے سے روکا، کولنگ کے عمل کو مکمل کیا اور صورتحال کو مکمل طور پر کنٹرول میں لے آئے۔ نیز میونسپل کارپوریشن راولاکوٹ کے اہلکاران بھی ریسکیو 1122 کے ہمراہ کارروائی میں شامل رہے۔

کارروائی مکمل ہونے کے بعد تمام ٹیمیں اپنے اپنے اسٹیشنز کی جانب واپس روانہ ہو گئیں۔

متاثرہ شخص کا نام عبدالحنان ولد محمد افضل خان مرحوم بتایا گیا۔

29/05/2026

عبداللہ ولد زاہد خان سکنہ مردان کی ڈیڈ باڈی تحت ضابطہ پولیس ، ریسکیو 1122 نے ورثا کے حوالہ کر دی ۔اس موقع پر تمام قانونی لوازمات مکمل کر لیئے گئے ۔

پونچھ آزاد پتن واٹر ریسکیوآج مورخہ 28 مئی 2026 بوقت پونے چار بجے بذریعہ پولیس اطلاع موصول ہوئی کہ بمقام گوئیں نالہ نزد ف...
28/05/2026

پونچھ آزاد پتن واٹر ریسکیو
آج مورخہ 28 مئی 2026 بوقت پونے چار بجے بذریعہ پولیس اطلاع موصول ہوئی کہ بمقام گوئیں نالہ نزد فلور مل آزاد پتن ایک نوجوان رنگڑ میں ڈوب گیا ہے۔ دریافت پر متوفی کی شناخت عبداللہ ولد زائد خان سکنہ مردان، حال اسلام آباد، عمر تقریباً 20 سال کے نام سے ہوئی۔ متوفی اپنے تین دوستوں کے ہمراہ سیر و سیاحت کی غرض سے آیا ہوا تھا اور جائے حادثہ پر تصاویر بنا رہا تھا کہ اچانک پاؤں پھسلنے کے باعث پانی میں گر کر ڈوب گیا۔
ریسکیو 1122 واٹر ریسکیو ٹیم نے فوری رسپانس کرتے ہوئے، پولیس اور مقامی افراد کے ہمراہ سرچ آپریشن کیا اور مذکورہ نوجوان کی ڈیڈ باڈی پانی سے نکال کر موقع پر پولیس کے حوالہ کر دی گئی۔

26/05/2026
پونچھ راولاکوٹ میڈیکل ایمرجنسی26-05-2026آج  مورخہ 26-05-2026 کو رات 8:20 بجے ڈائیلاسز سینٹر ڈی چوک راولاکوٹ سے نعمان صاح...
26/05/2026

پونچھ راولاکوٹ
میڈیکل ایمرجنسی
26-05-2026

آج مورخہ 26-05-2026 کو رات 8:20 بجے ڈائیلاسز سینٹر ڈی چوک راولاکوٹ سے نعمان صاحب ایڈمنسٹریٹر ڈائیلاسز سینٹر کی کال ریسکیو 1122 کو موصول ہوئی، جس میں بتایا گیا کہ ایک مریض کی حالت انتہائی تشویشناک ہو گئی ہے۔

ریسکیو ٹیم نے فوری طور پر رسپانس کرتے ہوئے ہاؤسنگ اسکیم کے رہائشی مریض عبدالرشید کو بے ہوشی کی حالت میں SPO2 اٹیچ کرتے ہوئے ابتدائی طبی امداد فراہم کی اور مزید علاج کے لیے سی ایم ایچ راولاکوٹ منتقل کر دیا۔

22/05/2026
22/05/2026

پونچھ آزاد پتن واٹر ریسکیو
مورخہ 22 مئی 2026
دوسری ڈیڈ باڈی ورثاء کے حوالے
Rescue 1122 واٹر ریسکیو پونچھ کی ٹیم کی جانب 21 مئی 2026 کو آزاد پتن جھیل سے برآمد ہونے والی دوسری مرد کی ڈیڈ باڈی آج 22 مئی 2026 کو ضابطہ کارروائی مکمل ہونے کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی گئی۔
متوفی کی شناخت قیوم حیدر ولد غلام حیدر ساکن لوہر چھتر کے نام سے ہوئی تھی۔ ابتدائی معلومات کے مطابق قیوم حیدر محکمہ صحت مظفرآباد کے ملازم تھے اور مچھلیوں کا شکار کرتے ہوئے دریا کے تیز بہاؤ میں بہہ گئے تھے۔
ورثاء نے پہلے واٹس ایپ تصاویر اور ویڈیوز کے ذریعے شناخت کی تصدیق کی جبکہ بعد ازاں آزاد پتن پہنچ کر حتمی شناخت مکمل کی گئی۔
آزاد پتن پولیس اور ریسکیو ٹیم کی موجودگی میں تمام ضابطہ کارروائی مکمل کرنے کے بعد ڈیڈ باڈی ورثاء کے حوالے کر دی گئی۔
ترجمان
ریسکیو 1122 پونچھ

22/05/2026

پونچھ آزاد پتن واٹر ریسکیو
مورخہ 21 مئی 2026
خاتون کی ڈیڈ باڈی حوالگی رپورٹ
Rescue 1122 واٹر ریسکیو پونچھ کی ٹیم کی جانب سے آج آزاد پتن جھیل سے برآمد ہونے والی خاتون کی ڈیڈ باڈی کی حوالگی کا عمل مکمل کر لیا گیا ہے۔
متوفیہ کی شناخت افیفا گیلانی دختر سلیم گیلانی ساکن طارق آباد مظفرآباد کے نام سے ہوئی تھی۔
ورثاء کی موقع پر موجودگی میں ضابطہ کارروائی مکمل کرنے کے بعد ڈیڈ باڈی کو پولیس نگرانی میں باقاعدہ طور پر ورثاء کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ اس کے بعد ورثاء مظفرآباد روانہ ہو گئے ہیں۔
آزاد پتن پولیس اور ریسکیو ٹیم کی موجودگی میں تمام قانونی و انتظامی کارروائی مکمل کی گئی۔
ترجمان
ریسکیو 1122 پونچھ

پونچھ آزاد پتن واٹر ریسکیومورخہ 21 مئی 2026دوسری مرد کی ڈیڈ باڈی کی شناخت مکملRescue 1122 واٹر ریسکیو پونچھ کی جانب سے آ...
21/05/2026

پونچھ آزاد پتن واٹر ریسکیو
مورخہ 21 مئی 2026
دوسری مرد کی ڈیڈ باڈی کی شناخت مکمل
Rescue 1122 واٹر ریسکیو پونچھ کی جانب سے آزاد پتن جھیل میں سرچ اینڈ ریکوری آپریشن کے دوران آج ریکور ہونے والی دوسری مرد کی ڈیڈ باڈی کی شناخت قیوم حیدر ولد غلام حیدر ساکن لوہر چھتر کے نام سے ہوئی ہے۔
ورثاء نے بزریعہ واٹس ایپ تصاویر اور ویڈیوز ڈیڈ باڈی کی شناخت کر لی ہے جبکہ ورثاء مظفرآباد سے آزاد پتن پہنچ رہے ہیں۔
یہ ڈیڈ باڈی پہلے سے ریسکیو ریکارڈ میں درج تھی جس کی معلومات انچارج واٹر ریسکیو کے پاس موجود تھیں۔
قیوم حیدر کی ڈیڈ باڈی کو آزاد پتن پہنچائے جانے کے لیے ریسکیو ٹیم نے واپسی کا سفر شروع کر دیا ہے۔ ضابطہ کارروائی مکمل ہونے کے بعد ڈیڈ باڈی متعلقہ ورثاء کے حوالے کی جائے گی۔
ترجمان
ریسکیو 1122 پونچھ

Address

Rawala Kot

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Rescue 1122 Poonch Rawalakot posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Practice

Send a message to Rescue 1122 Poonch Rawalakot:

Shortcuts

Share

Category