Faiz Health Clinic

Faiz Health Clinic Faiz Health Clinic, Rao Town, Sadikabad

18/07/2017
07/06/2017

📝ہم زکاة کیسےادا کریں؟📌

اکثرمسلمان رمضان المبارک میں زکاة ادا کرتے ہیں اس لیے
اللہ کی توفیق سےیہ تحریر پڑھنےکےبعدآپ اس قابل ہوجائیں گےکہ آپ جان سکیں
🕳سونا چاندی
🕳زمین کی پیداوار
🕳مال تجارت
🕳جانور
🕳پلاٹ
🕳کرایہ پر دیےگئے مکان
🕳گاڑیوں
🕳اوردکان وغیرہ کی زکاۃ کیسے اداکی جاتی ہے۔

📌1۔زکوٰۃکا انکار کرنے والاکافر ہے۔(حم السجدۃآیت نمبر6-7)
📌2۔زکوٰۃادا نہ کرنے والے کو قیامت کے دن سخت عذاب دیا جائےگا۔(التوبہ34-35)
📌3۔زکوٰۃ ادا نہ کرنے والی قوم قحط سالی کاشکار ہوجاتی ہے۔(طبرانی)
📌4۔زکاة كامنکر
جوزکاۃادانہیں کرتااسکی نماز،روزہ،حج سب بیکار اور حبث ہیں۔
📌5 ۔زکوٰۃاداکرنے والےقیامت کے دن ہر قسم کےغم اورخوف سےمحفوظ ہونگے۔(البقرہ277)
📌6۔زکوٰۃ کی ادائیگی گناہوں کا کفارہ اور درجات کی بلندی کا بہت بڑا ذریعہ ہے۔(التوبہ103)

🔴زکوٰۃکا حکم🔴
🔹ہر مال دارمسلمان مردہویاعورت پر زکوٰۃ واجب ہے۔خواہ وہ بالغ ہو یا نابالغ ،عاقل ہویا غیر عاقل
🔸بشرط یہ کہ وہ صاحب نصاب ہو۔

🔘نوٹ۔سود،رشوت،چوری ڈکیتی،اور دیگرحرام ذرائع سےکمایا ہوا مال ان سے زکاۃدینے کابالکل فائدہ نہیں ہوگا۔
✔صرف حلال کمائی سے دی گئی زکوٰۃ قابل قبول ہے۔

☑زکوٰۃ کتنی چیزوں پر ہے
زکوٰۃ چار چیزوں پر فرض ہے ۔
🔹1۔سونا چاندی
🔸2۔زمین کی پیداوار
🔹3۔مال تجارت
🔸4۔جانور۔

⬅سونے کی زکوٰۃ➡
💠87گرام یعنی ساڑھےسات تولے سونا پر زکاۃ واجب ہے
(ابن ماجہ1/1448)
🔴نوٹ۔سونا محفوظ جگہ ہو یا استعمال میں ہر ایک پرزکاۃ واجب ہے۔(سنن ابودائودکتاب الزکاۃ اوردیکھئے حاکم جز اول صفحہ 390 ۔
فتح الباری جز چار صفحہ 13)
⬅چاندی کی زکوٰۃ➡
💠612گرام یعنی ساڑھےباون تولے چاندی پر زکاۃواجب ہے اس سے کم وزن پر نہیں۔(ابن ماجہ)
✅زکوٰۃ کی شرح❗
💠زکاۃ کی شرح بلحاظ قیمت یا بلحاظ وزن اڑھائی فیصد ہے۔(صحیح بخاری کتاب الزکاۃ)
✅زمین کی پیدا وار پر زکوٰۃ
💠مصنوعی ذرائع سے سیراب ہونے والی زمین کی پیدا وار اگر پانچ وسق سے زیادہ ہےیعنی(725کلوگرام تقریبا18من)ہے
تو زکاۃ یعنی عشر بیسواں حصہ دینا ہوگاورنہ نہیں۔
💠قدرتی ذرائع سے سیراب ہونے والی پیداوار پر شرح زکاۃ دسواں حصہ ہے دیکھئے(صحیح بخاری کتاب الزکاۃ)
🔴نوٹ: زرعی زمین والےافراد گندم،مکی،چاول،باجرہ،آلو،سورج مکھی،کپاس،گنااوردیگر قسم کی پیداوار سے زکاۃیعنی (عشر )بیسواں حصہ ہرپیداوار سےنکالیں۔
(صحیح بخاری کتاب الزکاۃ)
⬅اونٹوں کی زکوٰۃ➡
💠پانچ اونٹوں کی زکاۃ ایک بکری اور دس اونٹوں کی زکاۃ دو بکریاں ہیں۔پانچ سے کم اونٹوں پر زکاۃ واجب نہیں۔(صحیح بخاری کتاب الزکاۃ)
⬅بھینسوں اور گایوں کی زکوٰۃ➡
💠30گائیوں پر ایک بکری زکوٰۃہے۔
💠40گائیوں پردوسال سے بڑا بچھڑا زکاۃ دیں۔(ترمذی1/509)
✅بھینسوں کی زکوٰۃکی شرح بھی گائیوں کی طرح ہے۔
⬅بھیڑبکریوں کی زکوٰۃ➡
💠40سے ایک سو بیس بھیڑ بکریوں پر ایک بکری زکاۃ ہے۔
💠120 سےلےکر200تک دو بکریاں زکاۃ۔
(صحیح بخاری کتاب الزکاۃ)
⛔چالیس بکریوں سے کم پرزکاۃ نہیں۔
✅کرایہ پر دیئے گئےمکان پر زکوٰۃ❗
💠کرایہ پردیئے گئے مکان پر زکوٰۃنہیں لیکن اگراسکاکرایہ سال بھر جمع ہوتا رہے جو نصاب تک پہنچ جائے اور اس پر سال بھی گزر جائے تو پھراس کرائے پر زکوٰۃ واجب ہے۔اگر کرایہ سال پورا ہونے سے پہلے خرچ ہو جائے توپھر زکوٰۃنہیں۔شرح زکوٰۃ اڑھائی فیصد ہوگی۔
✅گاڑیوں پر زکوٰۃ
💠کرایہ پر چلنےوالی گاڑیوں پر زکوٰۃ نہیں بلکہ اسکے کرایہ پر ہےوہ بھی اس شرط کےساتھ کہ کرایہ سال بھر جمع ہوتا رہے اور نصاب تک پہنچ جائے۔
⛔نوٹ:
گھریلو استعمال والی گاڑیوں،جانوروں،
حفاظتی ہتھیار۔مکان وغیرہ پر زکوٰۃ نہیں (صحیح بخاری)
✅سامان تجارت پر زکوٰۃ
💠دکان کسی بھی قسم کی ہو اسکےسامان تجارت پر زکوٰۃدینا واجب ہے اس شرط کے ساتھ کہ وہ مال نصاب کو پہنچ جائے اوراس پرایک سال گزر جائے۔
⛔نوٹ:
دکان کےتمام مال کا حساب کر کے اسکا چالیسواں حصہ زکاۃ دیں یعنی ۔دکان کی اس آمدنی پرزکاۃنہیں جوساتھ ساتھ خرچ ہوتی رہے صرف اس آمدنی پر زکاہ دینا ہوگی جوبنک وغیرہ میں پورا سال پڑی رہے اور وہ پیسے اتنے ہوکہ انسے ساڑھےباون تولےچاندی خریدی جاسکے
✅پلاٹ یا زمین پر زکوٰۃ
💠جو پلاٹ منافع حاصل کرنے کے لیئے خریدا ہو اس پر زکاۃ ہوگی ذاتی استعمال کے لیئے خریدا گیا پلاٹ پر زکاۃ نہیں۔😊
(سنن ابی دائودکتاب الزکاۃ حدیث نمبر1562)
✅کس کس کو زکوٰۃ دی جا سکتی ہے۔
💠ماں باپ اور الاد کےسوا سب زکاۃ کےمستحق مسلمانوں کو زکاۃ دی جاسکتی ہے۔والدین اور اولاد پر اصل مال خرچ کریں زکاۃ نہیں۔
⛔نوٹ:
(ماں باپ میں دادا دادی ، نانا نانی اور اولاد میں پوتے پوتیاں،نواسیاں نواسے بھی شامل ہیں۔( ابن باز)
✅زکوٰۃکےمستحق لوگ
🔸1۔مساکین(حاجت مند)
🔹2۔غریب
🔸3۔ زکاۃوصول کرنےوالے
🔹4۔مقروض
🔸5۔غیرمسلم جواسلام کے لیے نرم گوشہ رکھتاہو
🔹6۔قیدی
🔸7۔مجاھدین
🔹8۔مسافر۔(سورۃالتوبہ60)
⛔نوٹ:
ان میں سےکسی ایک مستحق کو ساری زکاۃدی جا سکتی ہے۔(مسلم)
✔بیوی اپنے ذاتی مال سے اپنے شوہر کوزکاۃدےسکتی ہے۔(صحیح بخاری کتا ب الزکاۃ)
📌کس کو زکوٰۃ نہیں دی جا سکتی۔
🔹بےنمازی کو (شیخ ابن باز)
🔸مساجد کو
🔹قرض دےکر زکاۃ میں نہیں کاٹ سکتے
(سعودی فتوی کمیٹی)

17/10/2016
07/10/2016
19/09/2016

Welcome to your journey of being pregnant! This is the start of an incredible and amazing stage of your life.

31/07/2016

*کانگو بخار جان لیوا بخار ہے جو مویشیوں کی جلد میں موجود ٹکس (چیچڑ ) کی وجہ سے ہوتا ہے، اگر یہ ٹکس کسی انسان کو کاٹ لیں تو وہ انسان فوری طور پر کانگو بخار میں مبتلا ہوجاتا ہے، "کریمین کانگو ہیمرجک فیور" ایسا بخار ہے جس کے جراثیم ایک متاثرہ شخص سے دوسرے صحت مند شخص کو فوری طور پر لگ جاتے ہیں، یہ ایک متعدی بیماری ہے، جس میں شرح اموات بہت زیادہ ہے۔*

*اس بخار کا سب سے زیادہ خطرہ ان لوگوں کو ہوتا ہے جو لائیو اسٹاک، زراعت اور ذبیحہ خانوں سے منسلک ہیں، ایسے تمام لوگوں میں یہ بخار عام افراد کی نسبت زیادہ ہونے کا امکان ہے۔*

*کانگو بخار ایک انسان سے دوسرے انسان میں خون، متاثرہ شخص کے اعضاء، رطوبت اور جسمانی تعلقات سے پھیلتا ہے، جبکہ طبی عملے میں اگر انہوں نے اپنا حفاظتی لباس نا پہنا ہو انکو متاثرہ شخص کا علاج کرتے ہوئے یہ لاحق ہوسکتا ہے، متاثرہ مریض کے لئے استعمال کئے گئے طبی آلات بھی اگر کسی بھی اور شخص کے لئے استعمال کئے جائے تو وہ بھی اس کا شکار ہوجائے گا۔*

*اس بخار کی ابتدائی علامات کچھ یوں ہیں، اگر ٹکس کاٹ جائیں تو تین سے نو دن کے درمیان بخار چڑھنا شروع ہوجاتا ہے، پٹھوں میں درد، تھکاوٹ، گردن میں درد/اکڑائو، آنکھوں کا سرخ ہو جانا اور ان میں درد ہونا، دل کی دھڑکن کا بڑھ جانا، جلد پر سرخ دھبے پڑ جانا شامل ہے۔ اگر فوری علاج پر توجہ نا دی جائے تو جگر اور تلی بڑھ جاتی ہے، ناک، کان، آنکھوں اور مسوڑوں سے خون رسنا شروع ہوجاتا ہے اور انسان کی موت واقع ہو جاتی ہے۔*

*اگر بروقت علاج شروع ہوجائے تو صحتیابی ممکن ہے، علاج میں دیر ہو جائے تو زیادہ تر کیسز میں مریض اس بیماری کے دوسرے ہفتے موت کے منہ میں چلا جاتا ہے، اس سے بچائو کے لئے کوئی ویکسین دستیاب نہیں اس لئے احتیاط سے ہی اس بخار سے بچا جاسکتا ہے۔*

*طبی عملہ بھی ہیمریجک فیور کے مریض کا علاج کرتے ہوئے اپنے ہاتھوں پر دستانے پہنے، منہ کو ڈھانپے، خصوصی جوتے پہنے اور آلات_جراحی استعمال کرتے ہوئے یہ حفاظت یقنی بنائے کہ انہیں یہ آلات ہرگز نا چبھیں اور نا ہی کسی اور پر استعمال ہوں۔ اس کے ساتھ ساتھ مریض کو آئسولیشن وارڈ میں رکھا جائے اور دیگر مریضوں اور افراد کا داخلہ وہاں ممنوع ہو، مریض کے زیر استعمال چادریں تولیہ اور دیگر اشیاء کو تلف کر دیا جائے۔*

*اس کے ساتھ مریض کے لواحقین بھی ماسک اور دستانے پہن کر اس کی تیمارداری کریں، اس کے خون اور یا کسی طرح کے بھی مواد کو ہاتھ نا لگائیں، ہر کام دستانے پہن کر اور منہ ڈھانپ کر کریں، مریض کی وہ اشیاء جو جراثیم آلود ہوجائیں ان کو تلف کر دیں، اس کے بعد پورے گھر میں جراثیم کش اسپرے بھی کروائیں۔*

*اس وقت پاکستان میں عید الاضحٰی کے موقع پر لوگوں کی بڑی تعداد میں مویشی بازاروں کا رخ کر رہے ہیں، اس لئے اس مرض کے پھیلنے کا خدشہ اور بڑھ گیا ہے، خریداری کرتے ہوئے اور مویشیوں کی دیکھ بھال کرتے ہوئے پورے آستین والی قمیض پہنیں، ہاتھوں پر دستانے پہنیں، منہ کو ماسک سے ڈھانپ لیں، ہلکے رنگ کے کپڑے پہنیں کہ اگر کوئی چیچڑ کپڑوں پر چپک جائے تو نظر آجائے۔ جوتوں کے ساتھ جرابیں پہن لیں، ہاتھ جراثیم کش صابن سے دھوئیں، جانور کو باندھنے والی جگہ پر چونے کا چھڑکائو کردیں۔*

*مویشیوں کا کاروبار کرنے والے اپنے جانور رکھنے کی جگہ پر اسپرے کروائیں، جانوروں کا ڈاکٹر سے معائنہ کروائیں، کسی جانور پر بھی ٹکس نظر آئیں تو اس کو فوری طور پر الگ کردیں ورنہ باقی جانور بھی بیمار ہو جائیں گے۔جانوروں پر چیچڑی کی افزائش روکنے والے اسپرے کریں یا پاوڈر کا چھڑکائو کریں، اس ضمن میں انتظامیہ محکمہ لائیو اسٹاک اور ویٹس معاون ثابت ہوسکتے ہیں،ان سے مکمل آگاہی کے بعد جانوروں کے بیوپاری احتیاطی تدابیر یقینی بناسکتے ہیں۔*

*قربانی کا جانور لینے سے پہلے یہ دیکھ لیں کہ کہیں جانور بیمار تو نہیں یا اس کی جلد پر ٹکس تو نہیں چپکی ہوئیں،جس وقت قربانی ہو تو اس وقت جانور کے خون اور آلائشوں کو ہرگز ہاتھ نا لگائیں، منہ بھی احتیاط کے طور پر ڈھانپ لیں، جانور ذبح کرنے کے بعد آدھا گھنٹا انتظار کریں تاکہ جانور میں سے خون نکل جائے پھر کھال اتاریں اور گوشت بنائیں، خون ہرگز بھی اپنے جسم اور منہ پر نا لگنے دیں۔*

*قربانی سے فارغ ہو کر نہا کر کپڑے تبدیل کریں، ہرگز بھی مویشیوں کی آلائشوں کو آبادیوں اور سڑکوں پر نا پھینکیں، انہیں محکمہ صحت کے بتائے طریقوں کے مطابق تلف کریں، گوشت کو اچھی طرح پکا کر کھائیں، اگر کسی بھی شخص میں کانگو فیور کی علامت دیکھیں تو اس کو فوری طور پر اسپتال لائیں، بروقت علاج سے بہت سی جانیں بچ سکتی ہیں۔*

Address

Rao Town
Sadikabad
8200

Opening Hours

Monday 09:00 - 21:00
Tuesday 09:00 - 21:00
Wednesday 09:00 - 21:00
Thursday 09:00 - 21:00
Friday 09:00 - 21:00
Saturday 09:00 - 21:00
Sunday 09:00 - 21:00

Telephone

923337410738

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Faiz Health Clinic posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Practice

Send a message to Faiz Health Clinic:

Shortcuts

Share

Category