Allama Dr Noor UL Habib Noori

Allama Dr Noor UL Habib Noori Fans page.

23/08/2026
ضروری اعلان: ساہیوال کا مرکزی جلوس 26 اگست صبح ساڑھے آٹھ بجے مرکزی جامعہ مسجد حبیبیہ قادریہ، ادارہ تعلیم القرآن، بابا فر...
22/08/2026

ضروری اعلان: ساہیوال کا مرکزی جلوس 26 اگست صبح ساڑھے آٹھ بجے مرکزی جامعہ مسجد حبیبیہ قادریہ، ادارہ تعلیم القرآن، بابا فرید پارک عارف والا روڈ سے روانہ ہوگا، جس کی سرپرستی پیرزادہ علامہ ڈاکٹر نور الحبیب نوری قادری زیب سجادہ نشین آستانہ عالیہ نوریہ فرمائیں گے۔ تمام عاشقانِ رسول ﷺ، غلامانِ رسول ﷺ، علماء کرام اور ثنا خوانِ رسول ﷺ سے شرکت کی خصوصی اپیل ہے؛ جلوس کا اختتام دربارِ عالیہ الحاج پیر علامہ غلام حسین نوری رحمۃ اللہ تعالیٰ، پیر بخاری قبرستان جی ٹی روڈ ساہیوال پر دعا کے ساتھ ہوگا، رابطہ: 0300-9690963، 0300-9695517۔

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی خصوصی ہدایت پر ماہِ ربیع الاول کے دوران مذہبی ہم آہنگی، بین المسالک رواداری اور امن و...
19/08/2026

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی خصوصی ہدایت پر ماہِ ربیع الاول کے دوران مذہبی ہم آہنگی، بین المسالک رواداری اور امن و امان کے قیام کے لیے کمشنر آفس ساہیوال میں ڈویژنل امن کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔
اجلاس کی صدارت کمشنر ساہیوال ڈاکٹر آصف طفیل اور چیئرمین متحدہ علماء بورڈ حکومت پنجاب مفتی ڈاکٹر انتخاب احمد نوری نے کی۔
اجلاس میں ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق، ایڈیشنل کمشنر کوارڈینیشن ڈاکٹر سیف اللہ بھٹی، علماء کرام میں قاری بشیر احمد، محمد ندیم فریدی، مفتی محمد نعیم صابر، قاری محمد علی نقشبندی، مفتی محمد غضنفر علی نقشبندی، شکیل احمد خان، ڈاکٹر صاحبزادہ نورالحبیب اور ایڈمنسٹریٹر اوقاف پاکپتن بابر گوندل نے شرکت کی جبکہ ڈپٹی کمشنر اوکاڑہ محمد اکرام ملک، ڈپٹی کمشنر پاکپتن آصف رضا اور ڈاکٹر علامہ سید ضیاء اللہ شاہ بخاری نے ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شرکت کی۔
اجلاس میں ربیع الاول کے دوران امن و امان، مذہبی اجتماعات کی سکیورٹی، بین المسالک ہم آہنگی اور باہمی احترام کے فروغ کے لیے انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔ علماء کرام نے سیرتِ طیبہ ﷺ کی روشنی میں امن، محبت، اخوت، برداشت اور اتحاد کا پیغام عام کرنے پر زور دیا۔
کمشنر ڈاکٹر آصف طفیل نے کہا کہ حکومت پنجاب کی ہدایات کے مطابق ربیع الاول کے دوران تمام ضروری انتظامات مؤثر بنائے جا رہے ہیں۔
انتظامیہ، پولیس اور علماء کرام کے باہمی تعاون سے امن و امان کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔ ڈاکٹر مفتی انتخاب احمد نوری اور ڈاکٹر علامہ سید ضیاء اللہ شاہ بخاری نے کہا کہ علماء کرام معاشرے میں مذہبی رواداری، بھائی چارے، امن اور قومی یکجہتی کے فروغ کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔
اجلاس میں اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ ربیع الاول کے دوران ساہیوال ڈویژن میں امن، مذہبی ہم آہنگی اور بھائی چارے کی فضا برقرار رکھنے کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کیے جائیں گے۔

Address

Baba Farid Parik Arif Wala Road Sahiwal
Sahiwal

Telephone

+923013600444

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Allama Dr Noor UL Habib Noori posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share