Dr.Muhammad Aamir Aziz-Child Specialist

Dr.Muhammad Aamir Aziz-Child Specialist Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Dr.Muhammad Aamir Aziz-Child Specialist, Doctor, National Hospital & Diagnostics, Police line Road, Sahiwal.

Consultant Child Specialist & Neonatologist
Silver Jubilee Maternity & Children Hospital , Sahiwal
National Hospital & Diagnostics , Police Line Road Sahiwal
Rehman Children & General Clinic, Jahaz ground main road Sahiwal
contact # 0310-5048932

زندگی کی یہ ننھی سی مسکراہٹ ہمارے لیے ایک بہت بڑی"" کامیابی ہے 🌸👶❤️یہ معصوم بچہ شدید سانس کی تکلیف (Respiratory Distress...
07/04/2026

زندگی کی یہ ننھی سی مسکراہٹ ہمارے لیے ایک بہت بڑی"" کامیابی ہے 🌸👶❤️

یہ معصوم بچہ شدید سانس کی تکلیف (Respiratory Distress Syndrome) کے ساتھ چیچہ وطنی سے ریفر ھو کر ہمارے NICU میں داخل ہوا۔ دورانِ علاج ہمیں دو مرتبہ اسے دوبارہ زندگی کی طرف لانا پڑا 💔➡️❤️‍🩹، لیکن الحمدللہ ہماری ٹیم کی مسلسل محنت، دعاؤں اور جدید نگہداشت کے نتیجے میں آج یہ بچہ مکمل صحتیاب ہو کر اپنے گھر جا رہا ہے 🏡✨ — 13 دنوں کی جدو جہد کے بعد ایک نئی زندگی کے ساتھ 🌈

یہ کہانی ہمیں یاد دلاتی ہے کہ امید کبھی نہیں ہارنی چاہیے ✨🤍، اور ہر مشکل کے بعد آسانی ضرور آتی ہے 🌤️

ہماری NICU ٹیم ہر ننھی جان کے لیے پوری لگن، محبت اور ذمہ داری کے ساتھ کام کرتی ہے 🤲💙 — کیونکہ ہر زندگی قیمتی ہے

عیدالفطر کی خوشیوں میں اپنے بچوں کی صحت کو ہرگز نظرانداز نہ کریں۔اگر چھٹیوں کے دوران بچے کو بخار، کھانسی، الٹی یا کسی بھ...
19/03/2026

عیدالفطر کی خوشیوں میں اپنے بچوں کی صحت کو ہرگز نظرانداز نہ کریں۔

اگر چھٹیوں کے دوران بچے کو بخار، کھانسی، الٹی یا کسی بھی طبی مسئلے کا سامنا ہو تو فوراً رہنمائی حاصل کریں۔

اب گھر بیٹھے ٹیلی میڈیسن کے ذریعے ماہر ڈاکٹر سے آسانی سے مشورہ کریں اور اپنے بچوں کا بروقت علاج یقینی بنائیں۔

اپنے بچوں کی صحت کا خیال رکھیں اور عید کی خوشیاں
سکون کے ساتھ منائیں۔
ابھی رابطہ کریں !
0310-5048932




12/03/2026

⚠️ اگر آپ کے بچے میں یہ علامات ہیں:
• کمزوری
• جلد تھکن
• چکر آنا
• رنگ پیلا ہونا

تو یہ Iron Deficiency Anemia ہو سکتا ہے۔

ایسے بچوں میں جہاں آئرن کی شربت برداشت نہ ہو، IV Iron Therapy ایک مؤثر علاج ہو سکتا ہے۔
اپنے بچے کی صحت کے بارے میں آگاہی حاصل کریں اور بروقت ماہرِ اطفال سے مشورہ کرنے کے لیے whatsapp پر رابطہ کریں ۔ . . . . . . . . . . . 0310-5048932. . . .. .









محترم والدین !!آپ کا اعتماد اور محبت ہمارے لیے بہت قیمتی ہے۔ ہم ہمیشہ کوشش کرتے ہیں کہ آپ کے بچوں کو بہترین طبی سہولیات،...
09/02/2026

محترم والدین !!
آپ کا اعتماد اور محبت ہمارے لیے بہت قیمتی ہے۔ ہم ہمیشہ کوشش کرتے ہیں کہ آپ کے بچوں کو بہترین طبی سہولیات، توجہ اور محفوظ علاج فراہم کریں۔

اگر آپ ہمارے علاج، رویّے اور خدمات سے مطمئن ہیں تو براہِ کرم چند لمحے نکال کر اپنا قیمتی فیڈبیک گوگل پر ضرور شیئر کریں۔ آپ کی ایک مثبت رائے نہ صرف ہماری حوصلہ افزائی کرتی ہے بلکہ دوسرے والدین کو بھی اپنے بچوں کے لیے بہتر ڈاکٹر کے انتخاب میں مدد دیتی ہے۔

آپ کے اعتماد کا بے حد شکریہ۔
ڈاکٹر محمد عامر عزیز
چائلڈ اسپیشلسٹ

⭐ اپنا ریویو یہاں دیں:
https://g.page/r/CXAX5IfTjCr3EAI/review

📍 سلور جوبلی میٹرنٹی ہسپتال ساہیوال
📍 رحمان چلڈرن کلینک ، جہاز گراؤنڈ ساہیوال
📍 نیشنل ہسپتال پولیس لائن روڈ ' ساہیوال
📞 0310-5048932

الحمدللہ، ملائیشیا میں ہونے والی انٹرنیشنل پیڈیاٹرک کانفرنس میں شرکت کا موقع ملا۔جدید ریسرچ اور نئی ٹریننگ سے سیکھ کر سا...
25/01/2026

الحمدللہ، ملائیشیا میں ہونے والی انٹرنیشنل پیڈیاٹرک کانفرنس میں شرکت کا موقع ملا۔
جدید ریسرچ اور نئی ٹریننگ سے سیکھ کر ساہیوال کے بچوں کو بہتر علاج فراہم کرنا میرا مشن ہے۔ 🇲🇾📚



﴿رَبِّ أَوْزِعْنِي أَنْ أَشْكُرَ نِعْمَتَكَ الَّتِي أَنْعَمْتَ عَلَيَّ﴾“اے میرے رب! مجھے توفیق دے کہ میں تیری اس نعمت کا...
14/01/2026

﴿رَبِّ أَوْزِعْنِي أَنْ أَشْكُرَ نِعْمَتَكَ الَّتِي أَنْعَمْتَ عَلَيَّ﴾
“اے میرے رب! مجھے توفیق دے کہ میں تیری اس نعمت کا شکر ادا کروں جو تو نے مجھ پر اور میرے والدین پر فرمائی۔” (سورۃ النمل، 27:19)





ماشاءاللّٰہ ✨🤍 ایک اور ننھا سا مہمان صحتیابی کے ساتھ  رخصت ہوا !!👶💫یہ بچہ جس کی پیدائش صرف 7 ماہ پہ ، بوریوالا کے پرائیو...
06/01/2026

ماشاءاللّٰہ ✨🤍
ایک اور ننھا سا مہمان صحتیابی کے ساتھ رخصت ہوا !!👶💫

یہ بچہ جس کی پیدائش صرف 7 ماہ پہ ، بوریوالا کے پرائیویٹ ہسپتال میں ہوئی تھی ، وزن صرف 1.3 کلو تھا،
ہمارے پاس لایا گیا ' ⚖️ اور 11 دن Neonatology ICU میں انکیوبیٹر میں رہا 🏥💖۔ آج اللہ کے فضل و کرم سے صحت کے ساتھ ڈسچارج ہو رہا ہے 🙌🌸۔ 🛣️💞

*اور جب میں بیمار ہوتا ہوں تو وہی مجھے شفا دیتا ہے*
(الشعراء: 80) 🤲✨

واقعی یہ بچہ اللہ کی رحمت اور قدرت کی نشانی ہے 🌙💫
اللہ اسے صحتِ کاملہ، لمبی عمر اور والدین کی آنکھوں کی ٹھنڈک بنائے 🤍🤲 آمین یا رب العالمین 🤍🕊️

ڈاکٹر عامر عزیز
Consultant Pediatrician & Neonatologist

👶✨
🤍
🤲
💪
🏥

💖
👨‍⚕️
🌟
🏥

👶 آپ کے بچے کی صحت — ہماری ذمہ داری 👶ساہیوال میں بچوں کے تمام امراض کے لیے ماہر چائلڈ اسپیشلسٹ کی خدمات دستیاب ہیں۔نوزائ...
01/01/2026

👶 آپ کے بچے کی صحت — ہماری ذمہ داری 👶

ساہیوال میں بچوں کے تمام امراض کے لیے ماہر چائلڈ اسپیشلسٹ کی خدمات دستیاب ہیں۔
نوزائیدہ بچوں سے لے کر بڑے بچوں تک مکمل چیک اَپ، تشخیص اور علاج توجہ، اعتماد اور جدید طریقوں کے ساتھ کیا جاتا ہے۔

🏥 ساہیوال کے مختلف مقامات پر کلینکس
⏰ شام کے اوقات میں بھی دستیابی — کام کرنے والے والدین کے لیے آسانی

💉 بخار، کھانسی، الرجی، کمزوری، نشوونما کے مسائل اور تمام بچوں کی بیماریوں کا جامع علاج
📞 آج ہی اپائنٹمنٹ کے لیے رابطہ کریں
0310-5048932

*ڈاکٹر صاحب ہم آپ کے پاس بڑی امید لے کر آئے ہیں*یہ وہ بہت بھاری الفاظ تھے جو اس بچے کے والدین نے اس وقت بولے تھے ' جب وہ...
30/12/2025

*ڈاکٹر صاحب ہم آپ کے پاس بڑی امید لے کر آئے ہیں*
یہ وہ بہت بھاری الفاظ تھے جو اس بچے کے والدین نے اس وقت بولے تھے ' جب وہ اس ننھے میاں کو ہماری نرسری یونٹ میں لے کر آئے تھے کیوں کے بچے کو پیدائش کے فوری بعد سانس میں دشواری ہو رہی تھی ۔۔۔

👶🤍 آج ہماری نرسری یونٹ سے وہی ننھا سا فرشتہ صحت، امید اور مسکراہٹوں کے ساتھ رخصت ہو رہا ہے۔
پیدائش کے فوراً بعد سانس کی شدید تکلیف کے ساتھ آنے والا یہ بچہ، مسلسل نرسری کیئر، نرسنگ اسٹاف کی بے لوث محنت، اور اللہ کے خاص کرم سے آج
🍼 ماں کا دودھ پی رہا ہے
🌬️ آکسیجن سے مکمل طور پر آزاد ہے
💪 اور زندگی کی طرف مضبوط قدم بڑھا چکا ہے

🩺❤️ ایک پیڈیاٹریشن کے طور پر اس ننھی جان کو اپنی بانہوں میں تھامنا صرف ایک طبی ذمہ داری نہیں، بلکہ ایک گہرا، خاموش اور مقدس رشتہ ہے۔
یہ وہ تعلق ہے جو لفظوں کا محتاج نہیں—
ہر سانس 🌸، ہر دل کی دھڑکن 💓، اور ہر ننھی حرکت✨
امید، یقین اور زندگی کی علامت بن جاتی ہے۔

🤲💖 یہ تصویر اس بات کی گواہ ہے کہ جب
📚 علم
🤝 ٹیم ورک
🕊️ دعا
اور ❤️ محبت
اکٹھے ہو جائیں تو معجزے جنم لیتے ہیں۔

🌙🤍 اللہ تعالیٰ اس بچے کو صحتِ کاملہ، لمبی عمر اور روشن مستقبل عطا فرمائے،
اور ہمیں ہمیشہ ان ننھی جانوں کے لیے امید، سہارا اور تحفظ بننے کی توفیق دے۔

✨ آمین یا رب العالمین ✨

ڈاکٹر عامر عزیز
کنسلٹنٹ چائلڈ سپیشلسٹ









💖

یہ ننھا سا وجود ہماری نرسری میں زندگی کی سب سے نازک آزمائش کے ساتھ آیا تھا۔پیدائش کے فوراً بعد جھٹکے، سانسوں کی ڈور کمزو...
27/12/2025

یہ ننھا سا وجود ہماری نرسری میں زندگی کی سب سے نازک آزمائش کے ساتھ آیا تھا۔
پیدائش کے فوراً بعد جھٹکے، سانسوں کی ڈور کمزور، اور ہر لمحہ ایک دعا…
سرکاری ہسپتال والوں نے لاہور ریفر کیا ' تو والدین ہمارے پاس لے کے آئے !!!

اللہ کے فضل، والدین کی دعاؤں، اور ہماری NICU ٹیم کی انتھک محنت سے 9 دن بعد آج یہ ننھا فرشتہ بہتر ہو کر گھر جا رہا ہے۔ 🤍
یہ صرف ایک ڈسچارج نہیں، یہ امید کی جیت ہے، حوصلے کی فتح ہے، اور زندگی کی طاقت کا ثبوت ہے۔

ہم ہر اس ننھے وجود کے لیے کھڑے ہیں جو زندگی کی شروعات مشکل حالات میں کرتا ہے۔
اللہ اس بچے کو صحتِ کاملہ، لمبی عمر اور روشن مستقبل عطا فرمائے۔ آمین۔

ڈاکٹر عامر عزیز
کنسلٹنٹ چائلڈ سپیشلسٹ









Address

National Hospital & Diagnostics, Police Line Road
Sahiwal
57000

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Dr.Muhammad Aamir Aziz-Child Specialist posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share

Category