24/07/2026
جمعۃ المبارک کے بابرکت دن پر ستھرا پنجاب کی ٹیم نے ساہیوال کی مساجد میں صفائی ستھرائی کی خصوصی مہم کا انعقاد کیا۔ اس اقدام کا مقصد نمازِ جمعہ کی ادائیگی کے لیے شہریوں کو پاکیزہ، صاف ستھرا اور خوشگوار ماحول فراہم کرنا ہے۔ ہمارے فیلڈ ورکرز جذبے اور محنت کے ساتھ مساجد کے اندرون اور صحن کی دھلائی اور صفائی میں مصروفِ عمل رہیں۔ صفائی نصف ایمان ہے، اور اپنے شہر و عبادگاہوں کو پاکیزہ رکھنا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔