Young Nurses Association Swat

Young Nurses Association Swat **Well-Wisher Of Every Nurse**

We fight for nurses' rights👊

Reach out—we’re here to help.**
your voice - Our mission!

اپنے مسائل ھم تک ضرور پہنچائے

پریس ریلیز*تاریخ: 9 اگست 2026*  مقام: کراؤن کالج آف سائنسز، سواتینگ نرسز ایسوسی ایشن سٹوڈنٹس ونگ ڈسٹرکٹ سوات کی کابینہ ک...
09/08/2026

پریس ریلیز
*تاریخ: 9 اگست 2026*
مقام: کراؤن کالج آف سائنسز، سوات

ینگ نرسز ایسوسی ایشن سٹوڈنٹس ونگ ڈسٹرکٹ سوات کی کابینہ کا ایک اہم ہنگامی اجلاس آج کراؤن کالج آف سائنسز میں منعقد ہوا۔

اجلاس کی صدارت ڈسٹرکٹ سوات سٹوڈنٹس ونگ کے صدر امیر نور جان نے کی۔ اس موقع پر صوبائی صدر سٹوڈنٹس ونگ فاروق خان بھی شریک ہوئے۔ اجلاس میں چیئرپرسن میڈم نور، وائس پریزیڈنٹ میڈم عارفہ بانو، ڈپٹی چیئرمین حارث خان، محمد بلال ،شاہ فہد، سعیل احمد اور سعید جنید ، سعیل خان ، افتخار احمد سمیت دیگر عہدیداران نے شرکت کی۔

*اہم نکات اور مطالبات*
1. کابینہ نے شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پورے صوبے میں نرسنگ طلبہ کے مسائل بڑھتے جا رہے ہیں۔ خصوصاً *سیدو گروپ ٹیچنگ ہسپتال سوات* میں نرسنگ طلبہ کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک کیا جا رہا ہے۔
2. طلبہ کو تعلیم کے ماحول کی بجائے دباؤ، ہراسمنٹ اور ذہنی اذیت کا سامنا ہے۔ ہر موڑ پر بیٹھے مفاد پرست عناصر نرسنگ طلبہ کی عزتِ نفس مجروح کر رہے ہیں۔ یہ رویہ کسی صورت قابلِ قبول نہیں۔
3. *اہم مطالبہ:* سیدو ہسپتال میں نرسنگ طلبہ کے لیے فوری طور پر تمام وارڈو کا لائبریری کھول دیا جاے اور الاو کیا جاے تمام وارڈز تک رسائی یقینی بنائی جائے تاکہ ڈیوٹی/پریکٹس کے بعد طلبہ سکون سے اپنی سٹڈی کر سکیں۔

ینگ نرسز ایسوسی ایشن کا دوٹوک مؤقف
1 ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ ہسپتال انتظامیہ فوری طور پر نرسنگ طلبہ کے تحفظ، عزت اور تعلیمی حقوق کو یقینی بنائے۔
2. ہم واضح طور پر خبردار کرتے ہیں کہ ہسپتال کے اندر کوئی بھی شخص، قطع نظر اس کے عہدے یا طبقے کے، اگر نرسنگ طلبہ پر دباؤ یا ہراسمنٹ میں ملوث پایا گیا تو سٹوڈنٹس ونگ ایسا سخت اور تاریخی ردعمل دے گا جو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

نرسنگ طلبہ کا استحصال اب مزید برداشت نہیں کیا جائے گا۔ ہم اپنی بہنوں اور بھائیوں کی عزت، تعلیم اور مستقبل پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کریں گے۔

جاری کردہ
میڈیا سیل
ینگ نرسز ایسوسی ایشن سٹوڈنٹس ونگ ڈسٹرکٹ سوات

08/08/2026

الحمدللہ! HECC کی ایک اور اہم کامیابی

کل غلط اور گمراہ کن معلومات کی وجہ سے اعلیٰ حکام کو Central Hospital اور Saidu Wing کو MTI میں شامل کرنے کے حوالے سے فیصلہ کیا جا رہا تھا۔ تاہم، HECC کے ممبران اور سول سوسائٹی نے بروقت مداخلت کرتے ہوئے اصل حقائق اعلیٰ حکام کے سامنے رکھے اور اس فیصلے کے خلاف اپنا واضح اور دوٹوک مؤقف پیش کیا، جس کے نتیجے میں مجوزہ نوٹیفکیشن کو روک دیا گیا۔

اسی سلسلے میں ہمارے معزز قائدین نے محترم ہیلتھ منسٹر اور ہیلتھ سیکریٹری کے سامنے اپنے جائز حقوق، DHQ ہسپتال کی بحالی اور ملازمین و عوام کے مفاد کا مقدمہ بھرپور انداز میں پیش کیا۔ الحمدللہ، HECC کے مضبوط مؤقف، اتحاد اور مسلسل جدوجہد کے نتیجے میں Central Hospital اور Saidu Wing کو MTI میں شامل کرنے کا فیصلہ روک دیا گیا۔

آج اسی کامیابی اور خوشی کے موقع پر جن ساتھیوں اور سول سوسائٹی کے نمائندگان نے اس جدوجہد میں فرنٹ لائن پر بھرپور کردار ادا کیا، ہمارے معزز قائدین نے اُن کی خدمات اور قربانیوں کے اعتراف میں انہیں شیلڈز اور اعزازی اسناد پیش کیں۔

یہ اعزاز اُن تمام ساتھیوں کی خدمات کا اعتراف ہے جنہوں نے مشکل وقت میں اتحاد، حوصلے اور ثابت قدمی کا مظاہرہ کیا۔ یہ کامیابی کسی ایک فرد کی نہیں بلکہ HECC، سول سوسائٹی اور تمام حق پسند ساتھیوں کی اجتماعی کامیابی ہے۔

اتحاد ہماری طاقت ہے، جدوجہد ہماری پہچان ہے۔
ان شاء اللہ DHQ کی مکمل بحالی تک ہماری جدوجہد جاری رہے گی۔
زندہ باد HECC!
پائندہ باد DHQ!

02/08/2026

*ڈی ایچ کیو ٹراما سینٹر سیدو شریف سوات میں بم دھماکے کے مریضوں کے لیے اپنی رضاکارانہ خدمات پیش کرنے پر ہم اپنے تمام فخرِ نرسز کو سلام پیش کرتے ہیں*
*(RNOs، نرسنگ انٹرنز اور نرسنگ سٹوڈنٹس)*

HECC DHQ Swat
18/07/2026

HECC DHQ Swat

پریس ریلیز / اعلامیہ (ہیلتھ ایمپلائز کوآرڈینیشن کونسل ڈی ایچ کیو ہسپتال سوات)

ایم ٹی آئی (MTI) انتظامیہ کی مبینہ مداخلت اور ڈی ایچ کیو (DHQ) ملازمین کا اصولی موقف:

سابقہ سیدو گروپ آف ٹیچنگ ہسپتال کی تقسیم کے بعد 'سیدو ونگ' کو ایم ٹی آئی (MTI) جبکہ 'سنٹرل ونگ' کو باقاعدہ طور پر ڈی ایچ کیو (DHQ) ہسپتال ڈکلیئر کیا جا چکا ہے۔ اس حوالے سے ہسپتال کے جملہ ملازمین کا مشترکہ اور اصولی موقف درج ذیل ہے:

قانونی حیثیت اور کمانڈ: اس وقت ہسپتال کے تمام ملازمین (بشمول ڈاکٹرز، نرسز، پیرامیڈیکس اور کلاس فور) قانونی طور پر ڈی ایچ کیو ہسپتال کے ملازمین ہیں اور صرف اور صرف میڈیکل سپرنٹنڈنٹ (MS) کے احکامات کے پابند ہیں۔
انسانی ہمدردی کے تحت سروسز کی فراہمی: چونکہ ایم ٹی آئی (MTI) کے تحت اب تک کوئی نئی بھرتی (ڈاکٹرز، نرسز یا پیرامیڈیکس) نہیں کی گئی، اس لیے ڈی ایچ کیو کا عملہ ہی انسانی ہمدردی اور فرض شناسی کے تحت سیدو ونگ اور سنٹرل ونگ دونوں میں خدمات سرانجام دے رہا ہے۔
ایم ٹی آئی احکامات کی قانونی حیثیت: ڈی ایچ کیو ہسپتال کا عملہ ایم ٹی آئی کے کسی بھی بورڈ آف گورنرز (BOG)، ڈین (Dean) یا میڈیکل ڈائریکٹر (MD) کے احکامات، فیصلوں یا نوٹیفکیشنز کو ماننے کا پابند نہیں ہے اور ایسے تمام غیر قانونی نوٹیفکیشنز کو یکسر مسترد کرتا ہے۔

طے شدہ معاہدے کی خلاف ورزی: یہ بات پہلے سے طے شدہ ہے کہ جب تک ڈی ایچ کیو ہسپتال کے ملازمین کی Segregation کا مسئلہ مستقل بنیادوں پر حل نہیں ہو جاتا، تب تک ایم ٹی آئی انتظامیہ ہسپتال کے معاملات میں کوئی مداخلت نہیں کرے گی، اور ٹیچنگ فیکلٹی ڈی ایچ کیو کے عملے کے ساتھ مل جل کر ہم آہنگی سے کام کرے گی۔ اس کے باوجود کچھ عناصر عہدوں کے لالچ میں روزانہ کی بنیاد پر گمراہ کن پوسٹس اور غیر ذمہ دارانہ نوٹیفکیشنز شیئر کر رہے ہیں، جو کہ انتہائی قابلِ مذمت ہے۔

حتمی تنبیہ اور الٹی میٹم:
ہم ایم ٹی آئی کے نو منتخب بورڈ آف گورنرز، ڈین اور ایم ڈی کو واضح الفاظ میں تنبیہ کرتے ہیں کہ وہ ایسے اوچھے ہتھکنڈوں اور غیر ذمہ دارانہ رویوں سے باز آئیں اور مسائل کا سنجیدہ حل نکالیں۔
اگر یہ مداخلت فوری طور پر بند نہ کی گئی، تو ڈی ایچ کیو ہسپتال کا تمام عملہ سیدو ونگ سے تمام سروسز کا مکمل بائیکاٹ کرنے پر مجبور ہوگا، اور اس کے نتیجے میں ہونے والے کسی بھی قسم کے انتظامی یا طبی نقصان کی تمام تر ذمہ داری ایم ٹی آئی کے بورڈ آف گورنرز، ڈین اور ایم ڈی پر عائد ہوگی۔

 # # # **اعلامیہ: ایچ ای سی سی، ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال، سیدو شریف****تمام ہیلتھ ملازمین اور سول سوسائٹی کا تہہ دل سے ش...
15/07/2026

# # # **اعلامیہ: ایچ ای سی سی، ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال، سیدو شریف**
**تمام ہیلتھ ملازمین اور سول سوسائٹی کا تہہ دل سے شکریہ**
ہم آج کے کامیاب جلوس اور پروقار اجتماع میں بھرپور شرکت کرنے پر تمام ہیلتھ ملازمین اور سول سوسائٹی کے معزز اراکین کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔ آپ کا یہ جوش و جذبہ ہمارے حوصلے کو بلند کرتا ہے۔
ہم اس عزم کا اعادہ کرتے ہیں کہ ہماری یہ جدوجہد دو بنیادی مقاصد کے حصول تک جاری رہے گی:
1. **عوام الناس (خاص طور پر غریب طبقے) کے لیے بہترین طبی سہولیات کی فراہمی۔**
2. **ہیلتھ ملازمین کے جائز اور قانونی حقوق کی مکمل بحالی اور ایک فعال ڈی ایچ کیو ہسپتال کا قیام۔**
# # # **مستقبل کا لائحہ عمل**
آپ سب کو مطلع کیا جاتا ہے کہ:
* **الیکٹو سروسز (Elective Services):** ہمارا بائیکاٹ کل بھی بدستور جاری رہے گا۔
* **ایمرجنسی و دیگر سروسز:** بائیکاٹ کے علاوہ باقی تمام طبی خدمات اپنے مریضوں کے لیے معمول کے مطابق جاری رہیں گی۔
ہماری جدوجہد جاری ہے، آپ سب کے تعاون کا شکریہ۔
**انتظامیہ / ایچ ای سی سی**
ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال، سیدو شریف سوات ۔

15/07/2026

ہیلتھ ایمپلائز کوآرڈینیشن کونسل کی کال پر ڈی ایچ کیو ہسپتال (سابقہ سیدو گروپ آف ٹیچنگ ہسپتال یعنی سیدو ونگ اور سنٹرل ونگ) کے تمام ملازمین یعنی ڈاکٹرز، نرسز اور پیرامیڈیکس اور کلاس فور مکمل ہڑتال پر ہیں۔
تمام کی تمام او پی ڈیز بند ہیں اور الیکٹیو سروسز کا بائیکاٹ جاری ہے لیکن ایمرجنسی علاج کی تمام سہولت جاری ہیں جس میں ٹراما سنٹر، سرجری، آرتھوپیڈکس، گائنی ڈیپارٹمنٹ، نیوروسرجری اور ددیگر حساس یونٹ شامل ہیں تاکہ ایمرجنسی میں آنے والے مریضوں کو بروقت اور بہتر علاج کی سہولت فراہم کی جائے۔
آج ڈاکٹر اسرار الحق ڈین ایم ٹی آئی ہسپتال نے اپنے فیسبک پیج سے ایک مضحکہ خیز بیان شیئر کیا ہے جس میں اس نے یہ دعوی کیا ہے کہ ایم ٹی آئی سیدو ہسپتال میں اتنے مریضوں کو علاج فراہم کر دی گئی ہے جوکہ مکمل جھوٹ اور منافقت پر مبنی ہے۔
دو گھنٹے بعد ڈاکٹر اسرار الحق نے وہی بیان فیسبک سے ڈیلیٹ کر دیا جو اس بات کا منہ بولتا ثبوت ہے کہ اس منہ کی کھانے پڑی ہے۔
یہ بات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں کہ جب سے ایم ٹی آئی کا نوٹیفکیشن جاری ہوا ہے تب سے اب تک ایم ٹی آئی ہسپتال میں نہ تو ایک ڈاکٹر کی بھرتی کی گئی ہے نہ نرس کی اور نہ ہی پیرامیڈیکس کی تو آخر وہ یہ دعوی کیسے کر سکتا ہے کہ ایم ٹی آئی ہسپتال میں عوام کو سہولت دی جا رہی ہے۔
مزید یہ کی ٹیچنگ کا سارے کا سارا سٹاف چھٹیاں منا رہا ہے جبکہ ڈی ایچ کیو ہسپتال کے ملازمین ہی ڈیوٹیاں سر انجام دے رہے ہیں۔
اس وقت سیدو ونگ اور سنٹرل ونگ میں جتنے بھی ملازمین خدمات سرانجام دے رہے ہیں وہ تمام کے تمان ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال سوات کے بھرتی شدہ ملازمین ہیں۔
ریٹائرمنٹ کے نزدیک پروفیسر ڈاکٹر اسرار الحق نے ایم ٹی آئی میں ڈین کی کرسی کے لئے نہ صرف اپنی ڈاکٹر کمیونٹی کے پیٹ میں چھرا گھونپا بلکہ ایک طرف تو اس نے سوات کے منتخب ممبران اسمبلی کو گمراہ کیا کہ ہسپتال کو 2 حصوں میں بانٹ دے جبکہ دوسری طرف سوات کی عوام کے ہسپتال کو 2 حصوں میں توسیم کرکے عوام دشمنی کا بھی کھلم کھلا ثبوت دیا۔
سوات کے منتخب ایم پی ایز خود اس بات کا اقرار کرتے ہیں کہ ڈین اسرار الحق نے اپنی کرسی کے خاطر ہسپتال کے ایک حصہ میں ایم ٹی آئی اور دوسرے حصہ میں ڈی ایچ کیو ہسپتال کے قیام بارے غلط بیانی کی جس کی وجہ سے اب تک ہسپتال کا معاملہ جوں کا تو پڑا ہے اور نہ ہم اب ایم ٹی آئی کو فعال کر سکتے ہیں اور نہ ہی ڈی ایچ کیو ہسپتال کو کیونکہ دونوں ہی سنٹرل ونگ اور سیدو ونگ میں صرف ڈی ایچ کیو ہسپتال ہی ٹھیک تھا اور اسکے علاوہ اسکا کوئی حل نہیں ہے۔
ہیلتھ ایمپلائز کوآرڈینیشن کونسل ڈاکٹر اسرار الحق کے مضحکہ خیز اور جھوٹ کے پلندوں پر مبنی تمام بیانات کی سختی سے مزمت کرتا ہے اور انہیں تنبیہ کرتا ہے کہ جھوٹی بیان بازی اور اوچھے ہتھکنڈوں سے باز آ جائے۔
ہیلتھ ایمپلائز کوآرڈینیشن کونسل انہیں یہ مشورہ دیتا ہے کہ سوات کے عوام کے سب سے بڑے سرکاری ہسپتال کو برباد کرکے سوات کے عوام کی دشمنی پر عوام سے معافی مانگے اور منتخب ممبران اسمبلی کے سامنے اپنی باکامی کا اعتراف کرے۔

15/07/2026

Today Peaceful Protest from HECC DHQ Swat for the segregation of District Headquarter Hospital.

تمام دوستوں سے دعاؤں کی اپیلآج وائی این اے سوات کے چیئرپرسن میڈم اختر بی بی اور صدر سید فدا حسین نے لقمان ھسپتال کا دورہ...
14/07/2026

تمام دوستوں سے دعاؤں کی اپیل
آج وائی این اے سوات کے چیئرپرسن میڈم اختر بی بی اور صدر سید فدا حسین نے لقمان ھسپتال کا دورہ کیا اور صدر صاحب کی بیمار پرسی کی اور کسی بھی قسم کی خدمت کی یقین دھانی کی ۔
اللہ پاک سے دعا ہے کہ اللہ پاک محترم عنایت الحق صاحب پریذیڈنٹ پراونشل نرسنگ ایسوسیشن کو شفاء کاملہ عطا فرمائے وہ دل کا دورہ پڑنے سے لقمان ھسپتال میں داخل ہے۔ تمام ساتھیوں سے مؤدبانہ گزارش ہے کہ ان کی جلد صحتیابی کے لیے اپنے دعاؤں میں یاد رکھئے ۔
شکریہ

Address

Saidu Sharif

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Young Nurses Association Swat posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share