19/05/2026
پنجاب بھر میں ایسوسی ایٹ ڈگری اِن Midwifery کے لیے داخلے جاری ہیں۔
محکمہ صحت و آبادی پنجاب کی جانب سے تمام اضلاع کے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرز (DHQ) اور تحصیل ہیڈکوارٹرز (THQ) ہسپتالوں سے منسلک نرسنگ اسکولز میں داخلوں کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
اگر آپ صحت کے شعبے میں اپنا مستقبل بنانا چاہتی ہیں تو یہ ایک بہترین موقع ہے۔
درخواست جمع کروانے کی آخری تاریخ 24 مئی 2026 مقرر کی گئی ہے۔
📌 اہلیت:
• ایف ایس سی (پری میڈیکل) میں کم از کم 45 فیصد نمبر
• پنجاب کا ڈومیسائل
• عمر 35 سال سے زائد نہ ہو
📌 درخواست صرف آن لائن جمع کروائی جا سکتی ہے۔
📌 کوئی فیس اور کوئی داخلہ فارم فیس نہیں۔
مزید معلومات اور اپلائی کرنے کے لیے:
🌐 admissions.pshealthpunjab.gov.pk
☎️ ہیلپ لائن: 1033