Nawaz Sharif Institute of Cardiology Sargodha

Nawaz Sharif Institute of Cardiology Sargodha Under Construction

سرگودھا میں دل کی دھڑکن کے پچیدہ امراض کا جدید علاج شروع، نواز شریف کارڈیالوجی نے ایک اہم سنگِ میل عبور کرلیا۔
21/08/2026

سرگودھا میں دل کی دھڑکن کے پچیدہ امراض کا جدید علاج شروع، نواز شریف کارڈیالوجی نے ایک اہم سنگِ میل عبور کرلیا۔

❤️ سرگودھا میں امراضِ قلب کے علاج میں اہم سنگِ میل!نواز شریف انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی، سرگودھا میں پہلی مرتبہ پیس میکر کا...
20/08/2026

❤️ سرگودھا میں امراضِ قلب کے علاج میں اہم سنگِ میل!

نواز شریف انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی، سرگودھا میں پہلی مرتبہ پیس میکر کامیابی سے نصب کر دیا گیا۔ یہ اہم طبی کامیابی ڈاکٹر اویس، ایچ او ڈی کارڈیالوجی، اور ان کی ماہر طبی ٹیم کی کاوشوں کا نتیجہ ہے۔

پیس میکر ایسے مریضوں کےلیے انتہائی اہم طبی سہولت ہے جن کے دل کی دھڑکن غیر معمولی طور پر سست ہو جائے یا دل کے قدرتی برقی نظام میں خرابی پیدا ہو جائے۔

اس کامیابی کے بعد سرگودھا اور گردونواح کے مریضوں کو پیس میکر کی تنصیب کےلیے لاہور، اسلام آباد یا دیگر بڑے شہروں کا سفر کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی۔ الیکٹرو فزیالوجی کیتھ لیب کا افتتاح اور پہلے پیس میکر کی کامیاب تنصیب سرگودھا میں جدید امراضِ قلب کے علاج کی جانب ایک قابلِ فخر پیش رفت ہے۔

ڈاکٹر اویس، ان کی پوری طبی ٹیم اور نواز شریف انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی سرگودھا کی انتظامیہ کو اس تاریخی کامیابی پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد۔ 👏❤️

یہ صرف ایک طبی کامیابی نہیں بلکہ اہلِ سرگودھا کے لیے امید، سہولت اور بہتر علاج کی ایک نئی راہ ہے۔

نواز شریف انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی، سرگودھا ❤️

12/08/2026

سرگودھا نواز شریف انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی ہسپتال میں الیکٹرو فزیالوجی کیتھ لیب کا افتتاح کر دیا گیا۔

سرگودها: مشیر وزیرِاعلیٰ پنجاب برائےصحت میجر جنرل (ر) ڈاکٹر اظہر محمود کیانی نے الیکٹرو فزیالوجی کیتھ لیب کا باقاعدہ افتتاح کیا۔

سرگودها: الیکٹروفزیالوجی کیتھ لیب میں پہلےطبی پروسیجرز کا آغاز بھی کر دیا گیا ہے۔

سرگودها: الیکٹرو فزیالوجی کیتھ لیب کے قیام سے پیچیده امراضِ قلب کی تشخیص اور جدید علاج کی سہولت میسر آئے گی، مشیر صحت ڈاکٹر اظہر محمود کیانی

10/08/2026

کمشنر سرگودھا ڈویژن حافظ شوکت علی کا نواز شریف انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی سرگودھا کا دورہ، سہولیات کا جائزہ

سرگودھا: کمشنر سرگودھا ڈویژن حافظ شوکت علی نے نواز شریف انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی سرگودھا کا دورہ کیا اور طبی سہولیات، شعبہ جات اور انتظامات کا جائزہ لیا۔ ڈین میجر جنرل (ر) خرم شہزاد اور پراجیکٹ ڈائریکٹر محمد آصف چیمہ نے بریفنگ دی۔

کمشنر سرگودھا نے آپریشن تھیٹرز، آئی سی یو، کیتھ لیب، ایمرجنسی، وارڈز اور دیگر شعبہ جات کا معائنہ کیا اور سہولیات، صفائی اور سکیورٹی کا جائزہ لیا۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ کیتھ لیب مکمل فعال ہے جہاں انجیو گرافی اور انجیو پلاسٹی کی سہولیات دستیاب ہیں۔ کمشنر نے معیار برقرار رکھنے اور بروقت علاج کی ہدایت کی۔

انہوں نے مریضوں سے ملاقات کی جنہوں نے سہولیات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ادارے کو نعمت قرار دیا اور حکومت پنجاب کا شکریہ ادا کیا۔

کمشنر سرگودھا نے کہا کہ یہ ادارہ خطے کےلیے اہم منصوبہ ہے جس سے عوام کو جدید علاج مقامی سطح پر میسر آئے گا اور بڑے شہروں کا رخ کم ہوگا۔

انہوں نے ہدایت کی کہ مریضوں کو بہترین سہولیات، جدید آلات کی مؤثر فعالیت، صفائی اور سکیورٹی یقینی بنائی جائے۔

آخر میں کمشنر سرگودھا نے ادارے کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ اسے خطے کا مثالی مرکزِ امراض قلب بنایا جائے گا، جس سے سرگودھا سمیت گردونواح کے لاکھوں افراد مستفید ہوں گے۔

عوام کو معیاری اور جدید طبی سہولیات کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے، صوبائی وزیرِ صحت خواجہ سلمان رفیق
31/07/2026

عوام کو معیاری اور جدید طبی سہولیات کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے، صوبائی وزیرِ صحت خواجہ سلمان رفیق

29/07/2026

الحمدللہ! نوازشریف انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی سرگودھا میں کیتھ لیب کا باقاعدہ آغاز ہو گیا ہے۔

ہماری ٹیم نے کامیابی کے ساتھ اپنی پہلی انجیوگرافی اور انجیوپلاسٹی کو مکمل کیا، جو اس خطے کے عوام کو دل کے امراض کے جدید علاج کی فراہمی میں ایک اہم سنگِ میل کی حیثیت رکھتی ہے۔

اللہ تعالیٰ اس اقدام کو مسلسل کامیابی سے نوازے اور اسے بے شمار مریضوں کےلیے شفا اور امید کا ذریعہ بنائے۔ آمین

سرگودھا: نواز شریف انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی ہسپتال میں ایک اعلیٰ سطحی اجلاس کا انعقاد، اجلاس کی صدارت صوبائی وزیرِ صحت خ...
27/07/2026

سرگودھا: نواز شریف انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی ہسپتال میں ایک اعلیٰ سطحی اجلاس کا انعقاد، اجلاس کی صدارت صوبائی وزیرِ صحت خواجہ سلمان رفیق نے کی۔

اجلاس میں حسین احمد رضا ڈپٹی کمشنر سرگودھا، توقیر محمد نعیم ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر، ڈین میجر جنرل خرم شہزاد، پراجیکٹ ڈائریکٹر برگیڈیر محمد آصف چیمہ اور متعلقہ محکموں کے دیگر افسران نے شرکت کی۔

اجلاس کے دوران ڈین میجر جنرل خرم شہزاد اور پراجیکٹ ڈائریکٹر برگیڈیر محمد آصف چیمہ نے ہسپتال کی مجموعی تیاری، جدید طبی سہولیات، ہیومن ریسورس، طبی آلات کی تنصیب، سکیورٹی پلان، ٹریفک مینجمنٹ، صفائی ستھرائی اور افتتاحی تقریب کے انتظامات کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔

صوبائی وزیرِ صحت خواجہ سلمان رفیق نے ہدایت کی کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق نواز شریف انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کو ہر لحاظ سے مکمل طور پر فعال اور عالمی معیار کے مطابق تیار کیا جائے تاکہ افتتاح کے پہلے روز سے ہی عوام کو معیاری اور جدید امراضِ قلب کے علاج کی سہولیات میسر آ سکیں۔ انہوں نے تمام متعلقہ اداروں کو باہمی رابطے کے ساتھ اپنی ذمہ داریاں بروقت مکمل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ مریضوں کو بہترین علاج کی فراہمی حکومتِ پنجاب کی اولین ترجیح ہے۔

صوبائی وزیرِصحت خواجہ سلمان رفیق نواز شریف انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی ہسپتال کے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کررہے۔
25/07/2026

صوبائی وزیرِصحت خواجہ سلمان رفیق نواز شریف انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی ہسپتال کے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کررہے۔

24/07/2026

صوبائی وزیرِ صحت خواجہ سلمان رفیق کا نواز شریف انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی ہسپتال سرگودھا کا تفصیلی دورہ، افتتاح سے قبل تمام انتظامات کا جامع جائزہ

سرگودھا: صوبائی وزیرِ صحت پنجاب خواجہ سلمان رفیق نے نواز شریف انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی سرگودھا کا تفصیلی دورہ کیا اور باقاعدہ افتتاح سے قبل ہسپتال کے مختلف شعبہ جات، جدید طبی سہولیات، آپریشن تھیٹرز، آئی سی یو، کیتھ لیب، ایمرجنسی، وارڈز، تشخیصی یونٹس اور دیگر انتظامات کا تفصیلی معائنہ کیا۔

دورے کے دوران صوبائی وزیر نے ہسپتال میں نصب جدید طبی آلات، صفائی ستھرائی، مریضوں کی سہولیات، سیکیورٹی، طبی عملے کی تیاری اور دیگر انتظامی امور کا جائزہ لیا اور متعلقہ افسران کو ضروری ہدایات جاری کیں۔

سرگودھا: صوبائی وزیرِصحت نے کہا کہ نواز شریف انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی سرگودھا خطے کے عوام کےلیے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا تاریخی وانقلابی صحت منصوبہ ہے، ادارہ فعال ہونے سے سرگودھا ڈویژن اور گردونواح کے لاکھوں شہریوں کو جدید اور معیاری امراضِ قلب کی تشخیصی وعلاج کی سہولیات اپنے علاقہ میں میسر آئیں گی، جس سے بڑے شہروں پر علاج کےلیے انحصار میں نمایاں کمی آئے گی۔ انہوں نے متعلقہ محکموں کو ہدایت کی افتتاحی تقریب سے قبل تمام انتظامات کو ہر لحاظ سے مکمل، مربوط اور اعلیٰ معیار کے مطابق یقینی بنایا جائے۔

سرگودھا نواز شریف انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں 'Canon Alphenix Core+ (Alpha Evolve Edition)' کی تنصیب کردی گئی، یہ پاکست...
18/07/2026

سرگودھا نواز شریف انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں 'Canon Alphenix Core+ (Alpha Evolve Edition)' کی تنصیب کردی گئی، یہ پاکستان میں جدید ترین (next-generation) انجیوگرافی سسٹم کی دوسری تنصیب ہے۔

جدید ترین طبی ٹیکنالوجی کے ذریعے امراضِ قلب کی طبی سہولیات کو بہتر بنانے کےلیے اہم سنگِ میل عبور کر لیا گیا۔

Address

Nawaz Sharif Institute Of Cardiology Sargodha
Sargodha
40100

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Nawaz Sharif Institute of Cardiology Sargodha posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share