Nai zindaghi

Nai zindaghi ہم آپ کی صحت کو قدرتی اور مکمل طریقے سے بہتر بنانے میں مدد کرتے ہیں۔ ذہن، جسم اور روح کا خیال رکھیں، ہمارے ساتھ۔

31/10/2025

جِلد کی خوبصورتی کیلئے

لیموں اور شہد کا ماسک: لیموں اور شہد دونوں ہی خون کی صفائی کرتے اور جسم سے کیمیائی مادوں کے اخراج میں مدد دیتے ہیں، جس کے نتیجے میں جلد صاف ہونے لگتی ہے اور اس میں نکھار آجاتا ہے۔لیموں اورشہد کا ماسک پاکستان کی سپر اسٹار ماہرہ خان کا بھی پسندیدہ ہے ، وہ کہتی ہیں کہ یہ ماسک ان کا چہر ہ صاف کرنے کے ساتھ ساتھ جِلدکو موئسچرائز کرتاہے، اسے نرم اور چمکدار بھی بناتاہے۔



انڈے اور شہد کا ماسک: انڈے کی سفیدی اور شہد کا فیس ماسک بھی جادوئی اثر کرتا ہے، بس آپ کو ایک انڈے کی سفیدی اور ایک چائے کا چمچہ شہد کسی کپ میں مکس کرنا ہے اور پھر اسے آہستگی سے اپنے چہرے سے گردن تک مساج کرتے ہوئے لگانا ہے۔ ماسک کو دھونے کےبعد آپ جگمگاتی ہوئی روشن جلد پائیںگی۔



دودھ و شہد کا ماسک: فوری طور پر چہرے کی جگمگاہٹ حاصل کرنے کا یہ ایک بہترین طریقہ ہے، آدھے کپ تازہ دودھ میں ایک چمچ شہد ملائیں اور اس بیوٹی ماسک کو اپنے چہرے پر لگائیں، آپ چند دن میں فرق محسوس کریں گی۔

کیل مہاسوں کیلئے

اگر آپ کیل مہاسوں اور دانوں سے پریشان ہیں تو ان پر شہد لگانے سے آپ کو کافی افاقہ ہوگا۔ شہد کو روئی میں بھگوئیں اور مہاسوں پر لگائیں، 20منٹ بعد اسے تازہ پانی سے دھولیں۔

آنکھوں کےحلقوں کیلئے

اگر آپ کی آنکھوں کے نیچے حلقے موجود ہیں تو شہد لگانے سے یہ دور ہوجائیں گے۔ایک چمچ شہد اوراتنا ہی بادام کا تیل لیں، انھیں مکس کرکے رات کو سونے سے پہلے آنکھوں کے نیچے لگالیں،صبح اٹھ کر تازہ پانی سے دھولیں۔

پھٹی ایڑیوں اور جلد کیلئے

پھٹی ایڑیاں اور جلد نہ صرف بری لگتی ہیں بلکہ ان کی وجہ سے بیکٹیریا اور فنگس جسم میں داخل ہوتے ہیں۔ ایک چمچ سیب کا سرکہ اور شہد مکس کریں اور اسے پھٹی ہوئی جلد اورایڑیوں پر لگا کر 10منٹ بعد تازہ پانی سے دھولیں۔

بالوں کی چمک کیلئے

اگرآپ بالوں کو چمکدار بنانا چاہتے ہیں تو آدھے کپ شہد میں ایک چوتھائی زیتون یا ناریل کا تیل شامل کریں۔پھراسے اپنے بالوں اور ان کی جڑوں میں لگائیں،20منٹ بعد بالوں کودھولیں۔ ہفتے میں ایک بار اسےاستعمال کرنےسے آپ کے بال چمکدار ہوجائیں گے۔



اگرآپ سر کی خشکی یا کسی اور وجہ سے خارش کا شکار ہیں تو ایک کھانے کاچمچ شہد اوراسی مقدار میں پانی لے کرمکس کریں۔اب اس پانی سے سر کامساج کریں اور پانچ منٹ بعد نیم گرم پانی سے سر دھولیں۔ یہ عمل روزانہ کریں، آپ دیکھیں گی کہ کچھ دن بعد خارش اور خشکی ختم ہونے لگی ہے۔

ڈاکٹر وحکیم عبدالباسط خان

31/10/2025

الٹا چلنے کے بے شمار فوائد

الٹا چلنا ایک نہایت مفید جسمانی مشق ہے، جس کے طبی اور جسمانی فوائد سائنسی طور پر ثابت ہو چکے ہیں۔ تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ اگر ہم روزانہ 1000 قدم الٹا چلیں تو یہ تقریباً 10,000 قدم سیدھا چلنے کے برابر فائدہ دیتا ہے۔

الٹا چلنے سے گھٹنوں پر دباؤ کم ہوتا ہے، جو افراد جوڑوں یا گھٹنوں کے درد میں مبتلا ہیں ان کے لیے یہ ایک آسان اور مؤثر ورزش ہے۔ دل کے مریضوں کے لیے بھی الٹا چلنا فائدہ مند ہے، اگرچہ شروع میں سانس تھوڑا پھول سکتا ہے، لیکن وقت کے ساتھ دل کے پٹھے مضبوط ہوتے ہیں۔

یہ ورزش ٹانگوں، کمر اور دل کے پٹھوں کو تقویت دیتی ہے۔ اس سے کاربوہائیڈریٹس کا استعمال بہتر ہوتا ہے، وزن متوازن رہتا ہے، اور انسان ذہنی طور پر بھی چاک و چوبند محسوس کرتا ہے۔

آغاز میں صرف 10 قدم الٹا چلنا شروع کریں، اور ہر روز بتدریج 10 قدم کا اضافہ کریں۔ اس طرح آہستہ آہستہ 1000 قدم تک پہنچنا ممکن ہو گا، جو آپ کو بھرپور صحت کا ضامن بنائے گا۔

📍 𝗛𝗲𝗮𝗱 𝗢𝗳𝗳𝗶𝗰𝗲: 03216142051

📍 𝗞𝗮𝗺𝗮𝗹 𝗖𝗮𝗺𝗽𝘂𝘀: 03298252524

Address

Quaid Azam Street Hamza Ghouse, Pakistan Science High School
Sialkot
51310

Opening Hours

Monday 15:00 - 19:00
Tuesday 15:00 - 19:00
Wednesday 15:00 - 19:00
Thursday 15:00 - 19:00
Friday 15:00 - 17:00
Saturday 15:00 - 19:00

Telephone

+923216142051

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Nai zindaghi posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Practice

Send a message to Nai zindaghi:

Shortcuts

Share