Saffina E Nijjat Seet Pur

Saffina E Nijjat Seet Pur Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Saffina E Nijjat Seet Pur, Blood bank, Seetpur Teh. Alipur Distt. Muzaffargarh, Sitpur.

محرم الحرام 2024 سے سفینہء نجات سیت پور کا قیام عمل میں لایا جا چکا ہے یہ ایک ایسا ادارہ ہے جس کا مقصد تعلیمات محمد و آل محمد ع کی روشنی میں فلاح انسانیت کے لیے مثبت اقدامات اٹھانا ، مجالسِ عزاء، عشرہ محرم الحرام و دیگر مخصوص ایام میں بلا تفریق مذہب خدمات

29/06/2026

معروف نوحہ خواں مخدوم سید جعفر عباس بخاری صاحب نے سفینہ نجات بلڈ کیمپ کا وزٹ کیا اور اپنا بلڈ گروپ چیک کروا کر اپنا بلڈ ڈونر کارڈ وصول کیا۔ اور سب سے اہم بات محرم سے چند دن پہلے وہ انتہائی ایمرجنسی کی حالت میں ہسپتال داخل تھے مومنین نے دعائیں دیں اور فوری جلوس عزاء میں شرکت کی اور کہا میرے جذبے جوان ہیں اگر میرا خون کبھی چاہیے تو میں حاضر ہوں۔
اللہ تعالیٰ ان کو صحت کاملہ عاجلہ نصیب فرمائے آمین۔
Saffina E Nijjat Seet Pur

27/06/2026

تاریخی شہر سیت پور کے مرکزی جلوس روٹ پر حسینیوں کا ولولہ انگیز طور پر شہدائے کربلا کو اپنے خون سے خوبصورت خراجِ عقیدت ✨❣️🏴





Saffina E Nijjat Seet Pur

25/06/2026


ہر سال کی طرح 2024 سے آج 9 محرم الحرام 2026 کو بھی ہم نے مرکزی تاریخی جلوس میں شامل مومنین کی بلڈ گروپنگ کی۔ ان کو ڈونرز ریکارڈ میں انٹر کیا گیا اور سب کو بلڈ ڈونر کارڈ بھی بنا کر دیے تاکہ دوران سفر و ایمرجنسی ان کے غیر معمولی طور پر کم آ سکیں۔
باقی جو لوگ بلڈ ڈونیشن دینا چاہیں گے تو وہ کل نو بجے
ہمارے اسی کیمپ پر تشریف لائیں گے اور شہدائے کربلا کو اپنا سفینہء نجات بنائیں۔
منجانب: ٹیم سفینہء نجات سیت پور

آ

زیادہ سے زیادہ شئیر کریں  مولا ع اس کا بہترین اجر عطاء فرمائیں گے الٰہی آمین۔ٹیم سفینہء نجات سیت پور
24/06/2026

زیادہ سے زیادہ شئیر کریں
مولا ع اس کا بہترین اجر عطاء فرمائیں گے الٰہی آمین۔
ٹیم سفینہء نجات سیت پور

21/06/2026

دس محرم الحرام نواسہ رسول ص اور خانوادہ رسول ص کی عظیم قربانی کو اپنے خون سے خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں۔
الصادق لیب سیت پور پر ہر سال کی طرح آپ لوگوں کے لیے بالکل فری بلڈ سکریننگ کا آغاز کر دیا گیا آپ بھی تشریف لائیں اگر آپ کی رپورٹ بلڈ ڈونیشن دینے کے لیے درست قرار دی جاتی ہے تو آپ سے ہم التماس کریں گے۔ کہ آپ دس محرم الحرام کو صبح نو بجے آئیں اور اس عظیم مشن میں شامل ہوں آپ کی دی ہوئی امانت دوسرے دن ہی تھیلسمیا کے بچوں کو منتقل کر دی جائے گی انشاء اللہ۔

Saffina E Nijjat Seet Pur

17/06/2026

السلام وعلیکم!
انشاء اللہ 17 جون 2026
آج صبح نو بجے سے سفینہ نجات سیت پور کی طرف سے عاشورا کے دن بلڈ کیمپ لگانے کے حوالے سے بلڈ ڈونرز کے ابتدائی ٹیسٹ فری کیے جائیں گے۔ آپ ہم سے رابطہ کریں ہم آپ کو الصادق لیب سیت پور پر ریفر کریں گے خون کی رپورٹ صحیح آنے پر آپ دس محرم صبح نو بجے عباس ملک کی رہائش گاہ نزد امام بارگاہ علی حسین شہید مرکزی جلوس روٹ پر تشریف لائیں۔ اور مشن امام حسین علیہ السلام میں اپنے خون کا عطیہ پیش کر کے کربلا کے شہداء کو سلام پیش کریں۔
منجانب: ایگزیکٹو کمیٹی سفینہء نجات سیت پور۔

عید الاضحیٰ ہمیں قربانی، ایثار اور انسانیت کی خدمت کا پیغام دیتی ہے۔آئیں اس مقدس دن پر صرف جانور ہی نہیں بلکہ اپنی انا، ...
27/05/2026

عید الاضحیٰ ہمیں قربانی، ایثار اور انسانیت کی خدمت کا پیغام دیتی ہے۔
آئیں اس مقدس دن پر صرف جانور ہی نہیں بلکہ اپنی انا، نفرت اور بے حسی کو بھی قربان کریں۔
ہم سلام پیش کرتے ہیں اُن تمام لوگوں کو جو انسانیت کی خدمت، بھوکوں کی مدد، یتیموں کی کفالت اور مظلوموں کے ساتھ کھڑے ہونے کو اپنی عبادت سمجھتے ہیں۔
اور خراجِ عقیدت اُن عظیم قربانیوں کو جنہوں نے انسانیت، امن اور حق کی خاطر اپنا خون تک نچھاور کر دیا۔
اللہ تعالیٰ ہماری قربانیوں، نیتوں اور نیک اعمال کو قبول فرمائے۔
عید الاضحیٰ مبارک
Regards,
Team Saffina e Nijjat Seet
Abbas Malik, Dr. Abdul Hassan, Dr. Asif Khan, khaja Mohsin Ali Shamsheer Haider Khawaja , Abdul Hassan Khawaja , Kh. Zain Raza, Rana Muhammad Shahbaz, Muhammad Saeed , Jam Khursheed Abbas Ali Raza Khan, Ali Mehdi.

عالمی تھیلیسیمیا ڈے 🌍❤️سفینۂ نجات کی جانب سے ہم آج عالمی تھیلیسیمیا ڈے کے موقع پر اُن معصوم بچوں کے ساتھ اظہارِ یکجہتی ...
08/05/2026

عالمی تھیلیسیمیا ڈے 🌍❤️
سفینۂ نجات کی جانب سے ہم آج عالمی تھیلیسیمیا ڈے کے موقع پر اُن معصوم بچوں کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کرتے ہیں جو تھیلیسیمیا جیسے مرض کے ساتھ زندگی گزار رہے ہیں۔ یہ دن ہمیں انسانیت، محبت اور خدمت کے جذبے کو مزید مضبوط کرنے کی یاد دلاتا ہے۔
تھیلیسیمیا ایک موروثی خون کی بیماری ہے جس میں بچوں کو بار بار خون لگوانے کی ضرورت پیش آتی ہے۔ ان بچوں کی زندگی آسان بنانے کے لیے صرف علاج ہی نہیں بلکہ محبت، توجہ اور اجتماعی تعاون بھی بے حد ضروری ہے۔
سفینۂ نجات ہمیشہ سے انسانیت کی خدمت کے مشن پر گامزن ہے، اور تھیلیسیمیا سے متاثرہ بچوں کی مدد، آگاہی اور بہتر مستقبل کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے۔ ہمارا مقصد صرف علاج فراہم کرنا نہیں بلکہ ان بچوں کے چہروں پر امید اور مسکراہٹ واپس لانا ہے۔
آئیے اس دن عہد کریں کہ:

تھیلیسیمیا سے بچاؤ کے لیے آگاہی پھیلائیں گے
خون کے عطیات دے کر قیمتی جانیں بچائیں گے
متاثرہ بچوں اور ان کے خاندانوں کا سہارا بنیں گے
ایک چھوٹا سا تعاون کسی بچے کی پوری زندگی بدل سکتا ہے۔ 🤝✨
سفینۂ نجات — انسانیت کی خدمت، امید کی روشنی.
Team Saffina e Nijjat:
Muhammad Abbas Malik, Dr. Khawaja Abdul Hassan, Kh. Shamsheer Haider, Dr. Asif Khan, Kh. Zain Raza, Rana Muhammad Shahbaz, Jam Khursheed Abbas, Ali Raza Khan, Muhammad Saeed.

25/03/2026

سوشل میڈیا پر ایکٹیو سیت پور کے نوجوانوں سے اپیل! 🙏
دوستوں آپ کی دعاؤں سے ہم نے ابھی تک
160 کے قریب لوگوں کا بلڈ گروپ چیک کر کے اپنی لسٹیں تیار کر لی ہیں ایگزیکٹیو ٹیم اپنی کاوشیں جاری رکھے ہوئے ہیں جہاں ان کی ضرورت ہے۔ مگر لوگوں کو مزید آسانی دینے کے لیے ہم چاہ رہے ہیں یہ لسٹیں مندرجہ ذیل حوالے سے کچھ مزید ذمہ دار نوجوان ہینڈل کرتے چلے جائیں تو ہمارے لئے آسانی ہوگی اور کام پہلے سے مزید فعال ہو گا ہم تھوڑا تھوڑا ٹائم دے کر بہت مؤثر طریقے سے خون کی ضرورت پوری کر سکتے ہیں۔


1. آپ کم از کم پورے ایک محلے کے کوآرڈینیٹر مقرر ہوں گے۔
2. آپ کو واٹس ایپ پر ہر کیمپ کے بعد ایک نئی لسٹ اپڈیٹ مل جایا کرے گی جیسے جیسے ڈونرز کی تعداد بڑھتی جائے گی۔
3. آپ کو اگر کسی ضرورت مند کی کال آئے گی تو آپ اس کو لسٹ/فون نمبرز اور خون کے لیے ڈونرز کو درخواست کرنے کا طریقہ بتائیں گے۔
4. اگر دیہاتی مریض ہوں تو کچھ ذمہ داری اور بڑھ جائے گی آپ متعلقہ بلڈ گروپ کے پانچ دس لوگوں کو خود سفینہء نجات کے حوالے سے درخواست کر لیں گے۔
5۔ پھر بہت جلد وسائل بڑھنے پر آپ کے ہاتھوں سے ہر ڈونر کی حوصلہ افزائی کے لیے تعریفی سرٹیفکیٹ بھی تقسیم کروایا جائے گا تاکہ مثبت پیغام آگے پھیلتا جائے۔

پر عزم نوجوان ہمیں اپنا تعارف نام محلہ اور موبائل نمبر یہاں بھیجیں۔ یہ پوسٹ صرف سیت پور کے نوجوانوں کے لیے ہے۔

منجانب: ٹیم سفینہء نجات سیت پور

22/03/2026

علامہ آغا نجم الحسنین خان صاحب نے نماز عید الفطر کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے خون کے عطیات کے حوالے سے اسلامی تعلیمات کی روشنی میں حاضرین کو خوبصورت انداز میں پیغام پہنچایا۔
اللہ تعالیٰ آغا صاحب کو صحت و سلامتی عطاء فرمائے الہی آمین۔







Saffina E Nijjat Seet Pur

Address

Seetpur Teh. Alipur Distt. Muzaffargarh
Sitpur
34480

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Saffina E Nijjat Seet Pur posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share

Category