Dr Sajjad Hussain Gastroenterologist and Hepatologist

Dr Sajjad Hussain Gastroenterologist and Hepatologist ڈاکٹر سجاد حسین
ماہر امراض معدہ جگر آنت ،انڈوسکوپسٹ
ریجنل ہیڈ کوارٹر ہسپتال سکردو
سی ای او زاہدہ حسن میموریل ہسپتال سکردو

آپ آپ کے شہر سکردو میں ۔۔پہلی بار۔۔اپنا مکمل علاج کرائیں۔۔مستند اور ماہر امراض معدہ جگر آنت سے

صوبائی وزیرِ صحت گلگت بلتستان جناب اقبال حسن صاحب نے اپنے دورہٴ ریجنل ہیڈ کوارٹر ہسپتال سکردو کے دوران شعبہٴ معدہ و جگر ...
28/08/2026

صوبائی وزیرِ صحت گلگت بلتستان جناب اقبال حسن صاحب نے اپنے دورہٴ ریجنل ہیڈ کوارٹر ہسپتال سکردو کے دوران شعبہٴ معدہ و جگر کا تفصیلی معائنہ کیا۔ اس دورے کے دوران ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز بلتستان جناب ڈاکٹر صادق شاہ صاحب اور ایم ایس RHQ سکردو جناب ڈاکٹر آصف رضا صاحب اور دوسرے سینئر ڈاکٹر صاحبان بھی ان کے ہمراہ تھے۔
اس موقع پر صوبائی وزیر کو ایم ایس ڈاکٹر آصف رضا صاحب کی قیادت میں شعبہٴ اینڈوسکوپی کی مجموعی کارکردگی اور مریضوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ وزیرِ صحت نے شعبے کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے پوری ٹیم کو مبارکباد پیش کی، نیز شعبے کو درپیش مشکلات کا تذکرہ بھی کیا گیا۔ اس کے علاوہ ERCP مشین کے حصول پر بات کی گئی اور بالخصوص اینڈوسکوپی ڈیپارٹمنٹ میں اسٹاف کی کمی کا ذکر بھی سامنے آیا۔
جس پر وزیرِ صحت نے ایم ایس RHQ سکردو ڈاکٹر آصف رضا صاحب کو ہدایت کی کہ ERCP مشین کا باقاعدہ پروپوزل جمع کروایا جائے تاکہ سکردو میں ہی مریضوں کو ERCP کی مفت سہولیات میسر آ سکیں اور انہیں راولپنڈی، اسلام آباد یا گلگت کا رخ نہ کرنا پڑے۔ مزید برآں، اسٹاف کی کمی کو فوری دور کرنے کے لیے انہوں نے ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز کو بھی خصوصی ہدایات جاری کیں۔
توقع ہے کہ ان شاء اللہ محکمہ صحت، وزیرِ صحت کی قیادت میں ترقی کی نئی منازل طے کرے گا اور عوام کو تمام بنیادی و اعلیٰ طبی سہولیات ان کی دہلیز پر میسر آئیں گی۔

ڈاکٹر سجاد حسین
ماہر امراض معدہ جگر آنت
ریجنل ہیڈ کوارٹر ہسپتال سکردو
PRO Health Department Baltistan Reg

زاہدہ حسن میموریل ہسپتال سکردو کے ایک اعلیٰ سطح کے وفد نے گرینچ کالج فار الائیڈ سائنسز سکردو  کا دورہ کیا۔ اس وفد کی قیا...
09/08/2026

زاہدہ حسن میموریل ہسپتال سکردو کے ایک اعلیٰ سطح کے وفد نے گرینچ کالج فار الائیڈ سائنسز سکردو کا دورہ کیا۔ اس وفد کی قیادت ہسپتال کے سی ای او ڈاکٹر سجاد حسین کر رہے تھے، جبکہ ان کے ہمراہ ایڈمن آفیسر الطاف حسین اور اکاؤنٹس آفیسر جناب حشمت اللہ بھی موجود تھے۔
دورے کے دوران گرینچ کالج کے منتظمین نے وفد کو کالج کے مختلف شعبہ جات کا تفصیلی دورہ کرایا، جہاں باہمی دلچسپی کے متعدد امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس ملاقات میں بالخصوص الائیڈ ہیلتھ سائنسز کے طلبہ و طالبات کی عملی تربیت کے لیے زاہدہ حسن میموریل ہسپتال اور گرینچ کالج کے درمیان ایک ایم او یو کی توثیق کا معاملہ زیرِ غور آیا۔ اس معاہدے کی حتمی منظوری ہسپتال کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی آئندہ میٹنگ کے بعد دی جائے گی۔
اس موقع پر اس عزم کا اعادہ بھی کیا گیا کہ دونوں ادارے مل کر میڈیکل سائنسز کے طلبہ کے لیے ایک موثر اور فعال پلیٹ فارم تشکیل دیں گے۔ مزید برآں، عوام الناس میں صحت و صفائی سے متعلق آگاہی ، سی پی آر جیسے اہم ورکشاپس کا انعقاد اور صحت کے عالمی ایام مل کر منانے جیسے اہم امور پر بھی اتفاقِ رائے کیا گیا۔

انتظامیہ ذاہدہ حسن میموریل ہسپتال سکردو

31/07/2026

اپر جی آئی اینڈوسکوپی (Upper GI Endoscopy)

جدید ترین مشینری اور ماہر ڈاکٹرز کی ٹیم کے ساتھ، آر ایچ کیو ہسپتال سکردو میں معدے، خوراک کی نالی اور انتڑیوں کی بیماریوں کی مکمل اور درست تشخیص کی سہولت فراہم کی جا رہی ہے۔

آر ایچ کیو ہسپتال سکردو میں علاج اور تشخیص کی یہ اہم سہولت مکمل مفت ہے۔۔

مریضوں کے بے تحاشا رش کی وجہ سے الیکٹیو (عام) اینڈوسکوپی کے لیے تاریخ کچھ تاخیر سے ملتی ہے، تاہم ایمرجنسی مریضوں کو مکمل ترجیح دی جاتی ہے۔

کل رات یہ مریضہ گلے میں ہڈی پھنسنے کی شکایت کے ساتھ لائی گئی تھی۔فوری طور پر ایمرجنسی اینڈوسکوپی کے ذریعے معائنہ کیا گیا۔

(نوٹ: اینڈوسکوپی کی یہ سہولت پرائیویٹ سیٹ اپ میں بھی دستیاب ہے، تاہم جب سے آر ایچ کیو سکردو میں یہ خدمات شروع ہوئی ہیں، فی الحال پرائیویٹ میں نہیں کر رہا )

آپ کی صحت، ہماری اولین ترجیح!
#ایڈمن

صحت سہولت پروگرام (صحت کارڈ) کے ٹیم نے زاہدہ حسن میموریل ہسپتال سکردو کا دورہ کیا اور اس سلسلے میں تمام شعبہ جات کا دورہ...
30/07/2026

صحت سہولت پروگرام (صحت کارڈ) کے ٹیم نے زاہدہ حسن میموریل ہسپتال سکردو کا دورہ کیا اور اس سلسلے میں تمام شعبہ جات کا دورہ کیا۔ہسپتال انتظامیہ کی پوری کوشش ہے کہ مریضوں کو زاہدہ حسن میموریل ہسپتال پہ صحت کی تمام سہولیات صحت کارڈ پہ مفت حاصل ہو سکے اس سلسلے میں تمام لوازمات پوری کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔اور امید ہے کہ صحت سہولت پروگرام زاہدہ حسن میموریل ہسپتال کے لیے منظور ہو جائیں گے۔انشااللہ
انتظامیہ زاہدہ حسن میموریل ہسپتال سکردو

#ایڈمن

آج ہیپاٹائٹس کا عالمی دن ہے۔پاکستان میں 2024 کے دوران اندازاً 12.9 ملین افراد دائمی وائرل ہیپاٹائٹس کے ساتھ زندگی گزار ر...
28/07/2026

آج ہیپاٹائٹس کا عالمی دن ہے۔
پاکستان میں 2024 کے دوران اندازاً 12.9 ملین افراد دائمی وائرل ہیپاٹائٹس کے ساتھ زندگی گزار رہے تھے، جن میں 9 ملین افراد ہیپاٹائٹس سی اور 3.8 ملین افراد ہیپاٹائٹس بی میں مبتلا تھے۔
ہیپاٹائٹس سے بچاؤ اور اس کا علاج ممکن ہے۔
ٹیسٹ اور علاج کروانا آپ کی جان بچا سکتا ہے۔
WHO


#ایڈمن

زاہدہ حسن میموریل ہسپتال۔ اسکردو شہر میں صحت کا معیاری مرکز۔ #ایڈمن
25/07/2026

زاہدہ حسن میموریل ہسپتال۔ اسکردو شہر میں صحت کا معیاری مرکز۔

#ایڈمن

22/07/2026
زاہدہ حسن میموریل ہسپتال اسکردو میں پیڈ انٹرن شپ کے لیے درخواستیں طلب ہیں۔دلچسپی رکھنے والے امیدوار اپنی سی وی مقررہ تار...
16/07/2026

زاہدہ حسن میموریل ہسپتال اسکردو میں پیڈ انٹرن شپ کے لیے درخواستیں طلب ہیں۔
دلچسپی رکھنے والے امیدوار اپنی سی وی مقررہ تاریخ تک جمع کروائیں


#ایڈمن

10/07/2026

اسکردو ٹی وی کو آر ایچ کیو ہسپتال سکردو میں موجود انڈوسکوپی کی سہولیات کے حوالے سے دیا گیا انٹرویو

#ایڈمن

Address

Skardu

Opening Hours

Monday 15:00 - 18:00
Tuesday 15:00 - 18:00
Wednesday 15:00 - 18:00
Thursday 15:00 - 18:00
Friday 15:00 - 18:00
Saturday 15:00 - 18:00

Telephone

+923554843983

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Dr Sajjad Hussain Gastroenterologist and Hepatologist posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share