22/06/2023
غریب شوگر کیسے کنٹرول کریں؟
1۔ غریب سگریٹ نوشی بند کردیں۔ ایمبیسی کے ٹو سگریٹ پاکستان میں سب سے زیادہ فروخت ہوتا ہے۔
2۔ غریب اپنی گندم لیکر چکی سے پسوایئں۔ روٹی کھانے کے بعد ایک گھنٹہ واک کریں۔ واک بالکل فری ہے۔
3۔ صبح و شام پچاس پچاس push ups لگائیں۔ کوئی فیس نہیں ہے۔
4۔ اگر انٹرنیٹ سے آپ پیسے نہیں کمارہے تو anroid فون کیوں رکھا ہوا ہے؟ اس کو بیچ کر سائیکل لیں۔ صبح و شام چلائیں۔
5۔ انٹرنیٹ کے پیکج خریدنے کی بجائے اچھی خوراک کھائیں
6۔ گھر میں گملوں میں سبزیاں لگائیں۔ مفت کھائیں۔ بیج دراز سے منگوائیں
7۔ گھر میں مرغیاں رکھیں۔ چھت پر پنجرہ بنائیں۔ گوشت کھائیں۔
8۔ دالیں سبزیاں لوبیا زیادہ سے زیادہ کھائیں
9۔ کالے چنے سفید چنے زیادہ استعمال کریں
10۔ فیس بک ٹک ٹاک پر وقت ضائع نہ کریں۔ اضافی کام کریں۔ سب سے زیادہ ٹک ٹاک غریب دیکھتے ہیں