Mehboob Niazi Hospital Talagang

Mehboob Niazi Hospital Talagang Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Mehboob Niazi Hospital Talagang, Hospital, Mianwali Road, Near Rizwan Masjid, Talagang.

Mehboob Niazi Hospital, the first private hospital in Talagang, has been serving since 1990 with compassionate care, modern facilities, and expert doctorscommitted to safe and quality healthcare for all.

29/07/2026

کان سے خون آنا ایک ایسی علامت ہے جسے ہرگز نظر انداز نہیں کرنا چاہیے۔ بعض اوقات یہ معمولی چوٹ کی وجہ سے ہوتا ہے، لیکن کئی...
28/07/2026

کان سے خون آنا ایک ایسی علامت ہے جسے ہرگز نظر انداز نہیں کرنا چاہیے۔ بعض اوقات یہ معمولی چوٹ کی وجہ سے ہوتا ہے، لیکن کئی صورتوں میں یہ کسی سنگین مسئلے کی نشاندہی بھی کر سکتا ہے۔

ممکنہ وجوہات:
• کان میں انفیکشن
• کان پر چوٹ یا حادثہ
• کان میں کوئی غیر ضروری چیز چلے جانا
• کان کے پردے کا پھٹ جانا
• ہوائی دباؤ میں اچانک تبدیلی (Barotrauma)
• سر پر شدید چوٹ یا کھوپڑی کا فریکچر

اگر کان سے خون آنے کے ساتھ شدید درد، سماعت میں کمی، چکر آنا یا سر پر چوٹ لگی ہو تو فوراً ENT اسپیشلسٹ سے رجوع کریں۔

احتیاط: کان میں روئی، ایئر بڈ یا کوئی بھی نوکیلی چیز ڈالنے سے گریز کریں۔ خود علاج کرنے کے بجائے بروقت معائنہ کروانا پیچیدگیوں سے بچا سکتا ہے۔
صحت مند رہیں، محفوظ رہیں۔

27/07/2026

پتّے کی پتھری کی علامات

ٹانسلز کی سوجن اور انفیکشن ایک عام مسئلہ ہے، جسے اکثر لوگ معمولی سمجھ کر نظر انداز کر دیتے ہیں۔ لیکن اگر بروقت توجہ نہ د...
27/07/2026

ٹانسلز کی سوجن اور انفیکشن ایک عام مسئلہ ہے، جسے اکثر لوگ معمولی سمجھ کر نظر انداز کر دیتے ہیں۔ لیکن اگر بروقت توجہ نہ دی جائے تو تکلیف میں اضافہ ہو سکتا ہے۔ ٹانسلز کے مسئلے کی کچھ عام علامات ایسی ہیں جن پر توجہ دینا ضروری ہے۔

ٹانسلز میں سوجن: گلے کے اندر ٹانسلز کا سرخ یا سوجا ہوا نظر آنا۔

گلے میں خراش: گلے میں مسلسل خراش، درد یا جلن محسوس ہونا، خاص طور پر نگلتے وقت تکلیف ہونا۔

سانس سے بدبو: ٹانسلز میں انفیکشن یا مواد جمع ہونے کی وجہ سے سانس سے ناگوار بو آ سکتی ہے۔

سفید یا پیلے دھبے: ٹانسلز پر سفید یا پیلے دھبے یا تہہ نظر آنا بھی انفیکشن کی ایک اہم علامت ہو سکتی ہے۔

اگر آپ یا آپ کے بچے میں ان میں سے کوئی علامت موجود ہو تو اسے نظر انداز نہ کریں۔ خود سے دوا لینے کے بجائے ڈاکٹر سے معائنہ کروائیں تاکہ مسئلے کی اصل وجہ معلوم ہو سکے اور بروقت مناسب علاج کیا جا سکے۔

گرمیوں میں بچوں میں جلدی الرجی نظر انداز نہ کریں۔
24/07/2026

گرمیوں میں بچوں میں جلدی الرجی نظر انداز نہ کریں۔

مَیں پیشے سے تو ایک ڈاکٹر ہوں، پَر اِس سے پہلے مَیں ایک اِنسان ہوں۔ مَیں جب بھی کسی مریض کے مَرَض کو دیکھتا ہوں تو مَیں ...
22/07/2026

مَیں پیشے سے تو ایک ڈاکٹر ہوں، پَر اِس سے پہلے مَیں ایک اِنسان ہوں۔ مَیں جب بھی کسی مریض کے مَرَض کو دیکھتا ہوں تو مَیں یہ محسوس کرتا ہوں کہ یہ مَرَض اگر مجھے ہوگا یا میرے گھر میں سے کسی کو ہوگا تو مَیں کیا کروں گا۔

اکثر جب مَیں کسی کی صحت کے حوالے سے تکلیف کو دُور کرتا ہوں، جو کہ مَیں نہیں کر رہا ہوتا، اُس میں میرے اللہ جی پاک کا حُکم اور شِفا شامل ہوتی ہے، تو مجھے ایسے محسوس ہوتا ہے کہ میری اپنی تکلیف دُور ہوگئی ہے۔

مَیں اللہ پاک سے اِن سب کے لیے دُعا گو ہوں کہ اللہ پاک اِن سب کو شِفا دیں، جو ایک اُمید لے کر میرے پاس آتے ہیں، اور اللہ جی پاک اِن کو شِفا عطا کریں۔ بے شک، وہی اِس پر قادر ہیں۔

تحریر: ڈاکٹر حماد نیازی

21/07/2026

السلام علیکم۔

آج کی صحت کی ڈائری میں شامل کرتے ہیں بہت پیارے دوست، بھائی حاجی ملک عبدالمالک صاحب، ڈھوک راولی، تھوہا محرم خان، میرے اپنے گاؤں جیسے، سن آف جناب ملک حاجی محمد صادق مرحوم، سے کی گئی ڈاکٹر محمد یوسف خان نیازی کی ان کی بیماری سے متعلق گفتگو۔

یہ بحث و مباحثہ ہیلتھ پروفیشنلز کے لیے اور ایسے مریضوں کے لیے ہے جو پیٹ کے مختلف امراض سے بہت تنگ، مایوس اور روزانہ گولی میٹرونِڈازول یا فلیجِل بغیر مستند ڈاکٹرز کے مشورے سے کھاتے ہیں اور کالا یرقان لے کر پھر ہسپتال پہنچتے ہیں۔ وہ ذرا توجہ سے بات چیت سنیں۔

یہ مریض بھی سپورٹیو تھراپی کا مریض ہے۔ اس کو بھی کوئی لمبی چوڑی میڈیسن یا پچاس ساٹھ ہزار روپے کے ٹیسٹوں کی ضرورت نہیں ہے، بلکہ سپورٹیو تھراپی اور کم سے کم میڈیسن کے ساتھ مریض کو سیٹسفیکشن اور اصلی ڈائٹ کی ضرورت ہے۔

توجہ کا بہت شکریہ۔ یہ لاگز صرف امت کی رہنمائی کے لیے بنائے اور شیئر کیے جاتے ہیں۔ سو اس کارِ خیر میں حصہ لیا کریں اور لائک، سبسکرائب کر دیا کریں۔ بھلا کرنے میں شامل افراد نیکی کے کام میں شامل ہوتے ہیں۔

توجہ کرنے کا ایک بار پھر بہت شکریہ۔

اللہ تعالیٰ آپ کے حامی و ناصر ہوں۔ آمین۔

گھٹنے کے درد کو نظر انداز نہ کریں۔
21/07/2026

گھٹنے کے درد کو نظر انداز نہ کریں۔

عورت کے ہر مرحلے کے لیے مکمل طبی سہولیات! 🏥کیا آپ حاملہ ہیں اور بہترین ماہرِ امراضِ نسواں کی تلاش میں ہیں؟ ڈاکٹر ارم حما...
19/07/2026

عورت کے ہر مرحلے کے لیے مکمل طبی سہولیات! 🏥

کیا آپ حاملہ ہیں اور بہترین ماہرِ امراضِ نسواں کی تلاش میں ہیں؟
ڈاکٹر ارم حماد نیازی (گولڈ میڈلسٹ) کی زیرِ نگرانی، حمل کے دوران اور بعد کی مکمل دیکھ بھال کے لیے محبوب نیازی ہاسپٹل، تلہ گنگ تشریف لائیں۔

آپ کی صحت ہماری اولین ترجیح ہے۔
مزید معلومات کے لیے ابھی کال کریں:
0543-410319 | 0329-2055553 | 0336-0141455

وژن سے خدمت تک ایک روشن سفر
18/07/2026

وژن سے خدمت تک ایک روشن سفر

Address

Mianwali Road, Near Rizwan Masjid
Talagang
48100

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Mehboob Niazi Hospital Talagang posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share

Category