Khayaban e Amin Residents

  • Home
  • Khayaban e Amin Residents
Directions

Khayaban e Amin Residents Smart seller property adviser Also, the Ring Road passes through Khayaban-e-Amin having its own interchange.

Khiyaban e Amin The Rhythm of Life
Khayaban-e-Amin is conveniently located right on the Defence Road, a newly laid out express road, 165 feet wide, connecting Multan Road with Raiwind Road, Ferozepur Road, Bedian Road and Allama Iqbal Airport. Ring Road being a 6 lane express highway is designed to skirt around the city of Lahore. It is a couple of minutes drive from Shaukat Khanum Hospital and just 12 minutes from Thokar Niaz Baig.

Residents are informed that road patching and repair work is currently underway on the main access road serving E & G Bl...
20/07/2026

Residents are informed that road patching and repair work is currently underway on the main access road serving E & G Blocks.

Residents are requested to drive carefully, follow any temporary traffic diversions, and cooperate with the maintenance staff during the work. We appreciate your patience as we carry out these improvements to enhance road safety and driving conditions.

10 Marla 2. 5 story brand new house for sale *Location LDA avenue 1 G block*Bedroom 6 bedroom Attached bathroom Double k...
18/07/2026

10 Marla 2. 5 story brand new house for sale

*Location LDA avenue 1 G block*

Bedroom 6 bedroom
Attached bathroom
Double kitchen
Double TV lounge
Double united

Demand 310
More details picture
03004982710

🏡 5 مرلہ گھر برائے فروخت📍 لوکیشن: جوہر ٹاؤن، ایمپوریم مال کے قریب، لاہورڈیمانڈ: 2 کروڑ 70 لاکھ✨ خصوصیات:🛏️ 5  بیڈ رومز🍽️...
18/07/2026

🏡 5 مرلہ گھر برائے فروخت
📍 لوکیشن: جوہر ٹاؤن، ایمپوریم مال کے قریب، لاہور

ڈیمانڈ: 2 کروڑ 70 لاکھ

✨ خصوصیات:
🛏️ 5 بیڈ رومز
🍽️ ڈبل کچن
🚗 بہترین پرائم لوکیشن
More information
03004982710

Poor wiring in R block, KA management do it properly
16/07/2026

Poor wiring in R block, KA management do it properly

15/07/2026

Its good that the one-way road has been established. However, the concerned authorities must now relocate the electric poles alongside the road, as they pose a serious safety hazard and could lead to accidents.

14/07/2026
14/07/2026

پلاٹ کی ڈیل اور ڈیلرز کی مشکلات
تحریر بشارت حمید

پلاٹ خریدنے سے قبل مارکیٹ ریٹ دو چار جگہ سے پوچھ کر اندازہ کر لیں تاکہ لاعلمی میں‌کوئی دھوکہ نہ دے جائے۔ چند پلاٹ‌دیکھ کر ان میں‌سے شارٹ لسٹ کر لیں اور جس ڈیلر کے ذریعے پلاٹ‌دیکھ رہے ہیں‌اسے تھوڑی بہت رقم بطور ٹوکن دے کر اپنی آفر سے مطلع کریں۔ اگر آپ کا ڈیلر گفتگو اور باڈی لینگوئج کے لحاظ سے آپ کو فیئر لگ رہا ہے تو اسی کے ذریعے پلاٹ‌خریدیں۔ جگہ جگہ چسکے لینے سے گریز کریں۔ ڈیلر کو بات واضح کر دیں‌کہ آپ کو پورا کمیشن ملے گا اس لیے بیچ میں‌کوئی ڈنڈی نہ مارنا۔ڈیلر کے کمیشن کی بچت کرنا اس کی محنت کے ساتھ ناانصافی ہے۔

کئی خریدار یہ خواہش رکھتے ہیں‌کہ انہیں‌سیلر کے ساتھ ملوایا جائے تاکہ سامنے بیٹھ کر ڈیل کی جاسکے۔ ہمارے تجربےمیں آیا ہے کہ اس طرح‌ڈیل بہت کم میچور ہو پاتی ہے ورنہ دونوں‌اطراف میں‌کوئی نہ کوئی بندہ تلخ بات کرکے ڈیل خراب کر دیتا ہے۔ ڈیل کے دوران پارٹیز کی مختلف ڈیمانڈز ہوتی ہیں جو اگر ڈیلر دوسری پارٹی کو بتا دے تو کوئی ڈیل کامیاب نہ ہو پائے۔ کچھ باتیں ڈیلر کو بھی چھپانی پڑتی ہیں‌اور کچھ اپنے سر لے کر بھگتانا پڑتی ہیں۔

ہماری ایک ڈیل میں‌سیلر کی ڈیمانڈ‌تھی کہ 85 لاکھ کی پیمنٹ‌اسے کیش میں دی جائے جبکہ خریدار اتنی رقم کیش ساتھ لے کر آنے پر تیار نہیں تھے۔ دونوں‌پارٹیز کو سامنے بٹھا دیا تو ڈیل اس نکتے پرپھنس گئی اور خراب ہوتے ہوتے بچی ۔ بڑی مشکل سے ایک راستہ نکالنا پڑا اور بنک کے ذریعے رقم منگوا کر معاملہ کلیئر کیا گیا۔

اسی طرح تین چار سال قبل کنال کے پلاٹ‌کی ایک ڈیل میں‌ سیلر پارٹی کی ڈیمانڈ تھی کہ 80 لاکھ کی کیش پیمنٹ‌20 کلومیٹر دور بنک میں‌پہنچائی جائے۔ خریدار پارٹی کیش اٹھا کر سوسائٹی دفتر لے آئی کہ ہم تو یہیں‌دیں‌گے ہم کیوں‌اتنی دور لے کر جائیں۔دونوں‌پارٹیز آمنے سامنے بیٹھیں دونوں‌اطراف کے عقاب صفت میدان میں‌اتر آئے اور بات بڑھ گئی۔۔ سیلر صاحب بگڑ گئے کہ ہم تو یہاں پیمنٹ کو ہاتھ بھی نہیں‌لگائیں‌گے اور اگر پیمنٹ‌وہاں‌نہیں‌پہنچاتے تو ڈیل کینسل کر دیں۔
ہمارے لیے پریشانی یوں‌بنی کہ خریدار پارٹی نے 5 لاکھ بیعانہ دیا ہوا تھا اس کے ساتھ ڈھائی لاکھ روپے پلاٹ کی ٹرانسفر فیس سوسائٹی کے بنک اکاؤنٹ میں جمع کروا دی گئی تھی۔ اب اگر یہ ڈیل کینسل ہوتی ہے تو اس رقم کا کیا بنے گا اس کی ذمہ داری کون لے گا اور سوسائٹئ سے فیس ری فنڈ کا بھی تجربہ نہیں‌کہ ملے یا نہ ملے۔

بہت بحث مباحثے کے بعد ہم نے دو تین گاڑیوں میں‌اپنی ذمہ داری پر وہ کیش 20 کلومیٹر دور بنک میں‌ٹرانسفر کیا اور اللہ اللہ کرکے یہ ڈیل پایہ تکمیل تک پہنچی۔ ہمیں‌اس میں‌سے جو کمیشن ملا وہ صرف 55 ہزار روپے تھا۔ آپ خود فیصلہ کریں‌کہ اتنے سے کمیشن کے لیے میں‌نے اتنی بڑی رقم اپنے سر لے کر اپنی گاڑی میں اپنے بیٹے کے ذریعے اتنی دور منتقل کروائی جس میں‌بے حد خطرہ اور رسک بھی تھا۔ اگر خدانخواستہ کوئی حادثہ پیش آجاتا تو کیا بنتا۔ اس کے بعد ہم نے توبہ کر لی کہ ایسی کوئی ڈیل جس میں‌اتنا رسک ہو ہم نہیں‌کروائیں گے ۔

کئی ہوشیار قسم کے کلائنٹس جب سیلر کو سامنے دیکھتے ہیں‌تو یہ کوشش کرتے ہیں‌کہ اس وقت ڈیل خراب کرکے یہاں سے نکل جائیں‌اور بعد میں‌ڈیلر کو بیچ میں‌سے نکال کر پارٹی سے ڈائریکٹ ہو جائیں‌تا کہ کمیشن کے پیسے بچا سکیں۔ یہ کاروباری بددیانتی ہے اور اسی ڈر سے کئی ڈیلر پارٹی کو سامنے نہیں‌بٹھاتے۔ کئی بار ایسا بھی ہوتا ہے کہ دونوں‌پارٹیز ایک دوسرے کی جاننے والی نکل آتی ہیں‌تو پھر ڈیلر کی محنت دینے سے دونوں‌کی جان جاتی ہے اور وہ کوشش کرتے ہیں‌کہ ڈیلر کو سائیڈ پر کرکے آپس میں ہی ڈیل کر لیں۔

ڈیلر اگر کمیشن لیتا ہے تو یہ کام اتنا آسان نہیں‌جتنا لوگ سمجھ لیتے ہیں۔ ڈیلر کو اس مقام تک پہنچنے میں‌ٹائم بھی لگتا ہے اور سیلر بائر ڈیٹا بیس بنانے میں‌بہت محنت بھی کرنی پڑتی ہے ۔ پارٹیز کے پیچھے جوتیاں‌بھی گھسانی پڑتی ہیں طرح‌طرح کی باتیں‌بھی سننا پڑتی ہیں۔

ایک بار ایک دوست نے مجھے کال کی کہ آپ کی کالونی میں‌ایک گھر برائے فروخت ہے اسے دیکھ لینا۔ میں‌صبح کے وقت گھر سے نکلا جا کر اس گھر کی بیل دی، ایک صاحب باہر آئے اور بڑے جارحانہ موڈ میں‌پوچھا کیا کام ہے۔ میں‌نے اس دوست کا ریفرینس دے کر کہا کہ انہوں‌نے بتایا تھا آپ نے گھر سیل کرنا ہے تو میں‌دیکھنے آیا ہوں۔ جواب میں‌کہنے لگے کہ آپ پارٹی ہیں‌؟ میں‌نے کہا میں‌یہیں دوسرے بلاک میں‌رہتا ہوں‌اور پراپرٹی کا کام کرتا ہوں‌۔ بڑے عجیب انداز میں‌بولے کہ میں‌نے ڈیلر کو گھر نہیں‌دکھانا کوئی پارٹی ہے تو ساتھ لے آئیں‌اسے ہی دکھاؤں گا۔
مجھے بہت زیادہ شرمندگی محسوس ہوئی کہ اس بندے نے نہ میری شکل صورت کا کوئی لحاظ کیا کہ داڑھی والا بندہ ہے چلو کچھ آرام سے ہی جواب دے دیتا۔ نہ اس نے سوسائٹی کا رہائشی ہونے کی کوئی رعائت دی۔

خیر میں‌وہاں‌سے نکل آیا اور اپنے دوست کو فون پر یہ داستان سنا کر کہا کہ بھائی میں‌عزت کے لیے کام کرتا ہوں پیسے کے لیے نہیں۔ جس بندے کو عزت سے بات کرنے کا بھی نہیں‌معلوم میں‌اس کے ساتھ کوئی ڈیل نہیں‌کر سکتا۔ تم کرتے ہو تو کرتے رہو۔ اس دوست نے معذرت کی کہ شاید کچھ غلط فہمی ہو گئی ہے۔ ان صاحب نے بھی بعد میں‌اپنے رویے پر معذرت تو کر لی لیکن پہلی بار بغیر کسی وجہ کے جو توہین آمیز رویہ دکھایا وہ کیسے بھلایا جا سکتا ہے۔

یہ کہانی سنانے کا مقصد یہ ہے کہ ڈیلر کو فیلڈ میں‌طرح‌طرح‌کی باتیں‌اور رویے بھی سہنے پڑتے ہیں ان سب کے باوجود جب اس کی محنت کا پھل ملنے کی باری آتی ہے تو سیلر یا بائر کے ساتھ آیا رشتہ دار اپنا حصہ مانگنے لگ جاتا ہے یا وہ صاحب خود کمیشن دیتے وقت چند ٹکے بطور خیرات دے کر احسان چڑھا دیتے ہیں۔

اچھے برے لوگ ہر شعبے میں‌ہوتے ہیں‌، ہر ڈیلر بیچ میں‌کنڈی ڈالنے والا نہیں‌ہوتا کئی ایسے بھی ہیں‌جو صرف کمیشن پر ہی گزارا کرتے ہیں‌ان کا حق اگر پورا نہ دیا جائے تو یہ ان کے ساتھ زیادتی کی بات ہے۔

(تعمیر مسکن سے اقتباس

13/07/2026

Progressive work going on speedily

Address


Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Khayaban e Amin Residents posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

  • Want your practice to be the top-listed clinic?

Share