وہاڑی نیوز الرٹس

وہاڑی نیوز الرٹس "Vehari News Alerts – Your trusted source for local, national & international news. Stay updated, stay informed!"

14/08/2026

بریکنگ نیوز

وہاڑی خوفناک حادثہ

وہاڑی سے بورے والا روڈ پر 7 ڈبلیو بی کے قریب خوفناک ٹریفک حادثہ کار اور موٹرسائیکل میں تصادم کے نتیجے میں تین نوجوان جاں بحق جبکہ ایک شدید زخمی ہوگیا۔

جاں بحق ہونے والوں میں 16 سالہ شہباز، 20 سالہ امیر حمزہ اور 21 سالہ عرفان شامل ہیں، جبکہ 16 سالہ حیات اللہ شدید زخمی ہے جسے ایمرجنسی آئی سی یو منتقل کر دیا گیا۔

چاروں نوجوانوں کا تعلق ایک ہی گاؤں پانچ ڈبلیو بی سے بتایا جا رہا ہے، جبکہ کار سواروں کا تعلق فیصل آباد سے ہے جو حادثے میں زخمی ہوئے ان کو طبی امداد کے بعد ڈی ایچ کیو اسپتال وہاڑی منتقل کر دیے گئے۔

ریسکیو 1122 ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی اور جاں بحق افراد سمیت تمام متاثرین کو ڈی ایچ کیو اسپتال وہاڑی منتقل کیا ۔

14/08/2026

لاہور مینار پاکستان

14/08/2026
04/08/2026

یہ عورت اپنے خاوند سے موٹر سائیکل پہ جاتے جھگڑا کر رہی ہے کہ تم مجھ سے پیار نہیں کرتے 😜

جو آپ کو یہ ہیلتھ سینٹر نظر آ رہا ہے، یہ ابراہیم خلیل روڈ پر، (Misfalah Bridge / مشفلہ کبریٰ) جسے عموماً "بسم اللہ کوبری...
03/08/2026

جو آپ کو یہ ہیلتھ سینٹر نظر آ رہا ہے، یہ ابراہیم خلیل روڈ پر، (Misfalah Bridge / مشفلہ کبریٰ) جسے عموماً "بسم اللہ کوبری" بی کہا جاتا ہے۔
اس کے بالکل ساتھ، 🕋 حرم والی سائیڈ پر واقع ہے۔ اگر آپ عمرہ کے لیے آئے ہوئے ہیں اور خدانخواستہ طبیعت خراب ہو جائے، جبکہ آپ کا ہوٹل ابراہیم خلیل روڈ پر ہو، تو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں۔ آپ یہاں آ کر بنیادی طبی معائنہ اور ضرورت کے مطابق مفت ادویات حاصل کر سکتے ہیں۔
یہ معلومات اپنے ساتھ ساتھ دوسرے زائرین تک بھی ضرور پہنچائیں، کیونکہ ہو سکتا ہے یہی چھوٹی سی معلومات کسی ضرورت مند کے بہت کام آ جائے۔
اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ آپ سب کا عمرہ خیر و عافیت کے ساتھ مکمل فرمائے، عبادات کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے اور بار بار مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کی حاضری نصیب فرمائے۔ آمین۔ 🤲

آج یکم اگست ہے ۔۔ یہ بچہ ایک اگست 2024 کو پاکستان ریلوے پولیس کو لودھراں ٹرین اسٹیشن پر لاوارث حالت میں ملا تھا۔ آج تین ...
01/08/2026

آج یکم اگست ہے ۔۔ یہ بچہ ایک اگست 2024 کو پاکستان ریلوے پولیس کو لودھراں ٹرین اسٹیشن پر لاوارث حالت میں ملا تھا۔
آج تین سال ہوگئے اسکو لاوارث ہوئے۔
بچہ بہت ننھا سا تھا بات نہیں کرسکتا تھا۔ ورثاء کو ڈھونڈنے کی بہت کوششیں کی گئی ہیں۔ ہم نے بھی دو بار پوسٹ لگائی تھی لیکن گھر والوں کا کوئی سراغ نہیں ملا۔
بچے کو ایک سرکاری شیلٹر میں دے دیا گیا تھا۔
راتوں کو بچہ اٹھ کر زور زور سے روتا تھا۔ ماں کی آغوش میں جس بچے کو ہونا چاہئے تھا وہ شیلٹر میں ہے۔ راتوں کو اٹھ کر کمرے سے باہر نکل کر دیکھتا کہ شاید امی سوئی ہوئی ہوگی انکے پاس سر رکھ کر سوجائےگا۔ لیکن آج تین سال مکمل ہوگئے کسی نے اس کے لئے رابطہ نہیں کیا۔
بائیں طرف پرانی تصویر ہے اور دائیں طرف حالیہ
برائے مہربانی انسانی فریضہ سمجھ کر اس پوسٹ کو پاکستان کی گلی گلی میں عام کریں۔ جس کونے میں بھی والدین موجود ہوں ان تک ہماری پوسٹ پہنچ جائے۔
کسی بھی اطلاع کے لئے نیچے درج نمبر پر وٹس ایپ کریں
+923162529829

1 Aug 2026

وہاڑی: سیوریج سسٹم کی تبدیلی عوام کے لیے عذاب بن گئی، چھ ماہ سے جاری منصوبہ شہریوں کے لیے وبالِ جانوہاڑی میں سیوریج سسٹم...
28/07/2026

وہاڑی: سیوریج سسٹم کی تبدیلی عوام کے لیے عذاب بن گئی، چھ ماہ سے جاری منصوبہ شہریوں کے لیے وبالِ جان

وہاڑی میں سیوریج سسٹم کی تبدیلی کا منصوبہ شہریوں کے لیے شدید مشکلات کا باعث بن گیا ہے۔ یونیورسٹی آف ایجوکیشن وہاڑی کے عقب میں گزشتہ چھ ماہ سے جاری سیوریج سسٹم کی تبدیلی کا کام مکمل نہ ہونے کے باعث سڑک مکمل طور پر ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے، جبکہ جگہ جگہ مٹی کے ڈھیر، گڑھے اور کھدائی کے باعث روزانہ لاکھوں شہریوں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔تصویر میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ سڑک پر کھدائی کے بعد اسے بحال نہیں کیا گیا، جس کی وجہ سے گاڑیوں، موٹرسائیکل سواروں، طلبہ، مریضوں اور پیدل چلنے والوں کا گزرنا انتہائی دشوار ہو چکا ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ ٹھیکیدار کھدائی کے بعد مٹی ڈال کر غائب ہو گیا ہے جبکہ کام کئی روز سے بند پڑا ہے۔مقامی افراد کے مطابق اس اہم شاہراہ سے روزانہ سینکڑوں گاڑیاں اور ہزاروں افراد گزرتے ہیں، لیکن ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ ادارے صورتحال کا نوٹس لینے میں ناکام دکھائی دیتے ہیں۔ گردوغبار، ٹریفک جام اور حادثات کے خدشات میں بھی مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔شہریوں نے وزیراعلیٰ پنجاب، کمشنر ملتان، ڈپٹی کمشنر وہاڑی اور متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ منصوبے کو فوری مکمل کروایا جائے، سڑک کو قابلِ استعمال بنایا جائے اور غفلت برتنے والے ٹھیکیدار کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے تاکہ عوام کو مزید مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن وہاڑی نے غیر قانونی اور نان کسٹم پیڈ سامان کی فروخت کے خلاف ایک بڑی کارروائی کرتے ہوئے ہزاروں...
25/07/2026

محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن وہاڑی نے غیر قانونی اور نان کسٹم پیڈ سامان کی فروخت کے خلاف ایک بڑی کارروائی کرتے ہوئے ہزاروں کی تعداد میں اسمگل شدہ سگریٹس کے پیکٹس برآمد کر لیے تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ آفیسر ایکسائز رائے بشیر احمد کھرل اور انسپکٹر ملک عامر نے ٹیم کے ہمراہ ضلع کے مختلف حساس علاقوں، بشمول ٹھینگی، چکرالہ اڈہ اور دیگر کاروباری مرکزوں میں اچانک ریڈ کی۔ اس مشترکہ کارروائی کے دوران مارکیٹوں سے 4 ہزار سے زائد نان کسٹم پیڈ سگریٹ کے پیکٹس برآمد کر کے قبضے میں لے لیے گئے، جبکہ ملوث عناصر کے خلاف قانونی کارروائی کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ہے اس موقع پر انسپکٹر ملک عامر کے ہمراہ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ ایکسائز آفیسر رائے بشیر احمد کھرل نے کہا کہ غیر قانونی اشیاء کی فروخت سے نہ صرف قومی خزانے کو سنگین نقصان پہنچتا ہے بلکہ یہ ملکی معیشت کے لیے بھی زہرِ قاتل ہے انہوں نے واضح الفاظ میں تنبیہ کرتے ہوئے کہا
ضلع وہاڑی میں نان کسٹم پیڈ اور اسمگل شدہ سگریٹ کی خرید و فروخت کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔ ایسے تمام دکانداروں اور ہول سیل ڈیلرز کے خلاف بلا تفریق بلا امتیاز سخت ترین قانونی کارروائیاں جاری رہیں گی
محکمہ ایکسائز کے ذرائع کے مطابق ضلع بھر میں غیر قانونی اشیاء کی روک تھام کے لیے ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں اور یہ کریک ڈاؤن آنے والے دنوں میں مزید تیز کیا جائے گا۔ #

ڈپٹی کمشنر وہاڑی خالد جاوید گورائیہ نے وہاڑی ملتان روڈ کا وزٹ  کیا  وہاڑی ملتان روڈ کے اطراف ٹف ٹائلز تنصیب کے کام کا مع...
25/07/2026

ڈپٹی کمشنر وہاڑی خالد جاوید گورائیہ نے وہاڑی ملتان روڈ کا وزٹ کیا وہاڑی ملتان روڈ کے اطراف ٹف ٹائلز تنصیب کے کام کا معائنہ کیا ڈپٹی کمشنر نے وہاڑی ملتان روڈ کے اطراف ٹف ٹائلز کے کام کو تیز کرنے کی ہدایت کی ۔ڈپٹی کمشنر خالد جاوید گورائیہ نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن کے مطابق وہاڑی ملتان روڈ کو ڈسٹ فری روڈ بنانے کیلئے کام جاری ہے ٹف ٹالز لگانے سے قبل زمین کی درست لیونگ اور کمپیکشن پر خصوصی توجہ دی جائے ٹف ٹائلز کے درمیان میں جوائنٹس اور فنشنگ کا کام بہترین انداز میں کیا جائے انہوں نے مزید کہا کہ ٹف ٹائلز کی تنصیب میں پائیدار ، معیاری میٹریل کے استعمال اور حفاظتی اقدامات کو یقینی بنایا جائے روڈ کے اطراف ٹف ٹائلز لگنے سے صفائی، خوبصورتی اور شہری سہولیات میں اضافہ ہوگا اس موقع پرڈ ی ڈی ڈی ڈویلپمنٹ محمد افضال، ایس ڈی او ہائی وے محمد موسی اور دیگر افسران موجود تھے

وہاڑی گورنمنٹ پنجاب وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا خواب سونا اگلتا پنجاب کسان  خوشحال پنجاب خوشحال اسی حوالہ سے وہاڑی میں...
21/07/2026

وہاڑی گورنمنٹ پنجاب وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا خواب سونا اگلتا پنجاب کسان خوشحال پنجاب خوشحال اسی حوالہ سے وہاڑی میں شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا پنجاب کسان کارڈ فیز تھری کسان کارڈ کی رقم جلد ادائیگی کرنے پر کاشتکار منیر حسین 501 ای بی بروقت مفت ٹریکٹر دیا گیا حکومت پنجاب کی جانب سے صوبہ پنجاب میں 10 ٹریکٹر بذریعہ قرعہ اندازی بروقت لون رقم ادائیگی پر دیے گئے ڈائریکٹر زراعت ملتان ڈویژن چودری شہزاد صابر اور ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع وہاڑی رانا محمد عارف کی نگرانی میں چابی دی گئی کاشتکار منیر حسین نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہماری وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا کسان بھائیوں اور زراعت کی ترقی کیلئے احسن اقدام انشاللہ ہم محنت کر کے اپنے پنجاب کو سر سبز خوشحال بنائیں گے ضلع وہاڑی میں سب تک 29224 کسان کارڈ وصول ہو چکے ہیں جن سے کسانوں کو کھاد ، بیج سپرے ڈیزل اور نقد رقم 30 فیصد نکلوا سکتے ہیں مفت ٹریکٹر کسان کارڈ ڈلیوری میں کے موقع پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت تحصیل بورے والا محمد طارق ،اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت وہاڑی ڈاکٹر منظور گل اسسٹنٹ ڈائریکٹر انجینئرنگ محمد جاوید بھی موجود تھے

Address

Sharqi Colony
Vehari
61100

Telephone

+923007755347

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when وہاڑی نیوز الرٹس posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share