Medix Pharmacy

Medix Pharmacy The Patient-Centered Pharmacy. Your Health Store of Choice & Providing top notch pharmaceutical care, customer services, authentic medications only.

‏آج کے دور میں نوجوانوں میں دل کے امراض تیزی سے بڑھ رہے ہیں، اور یہ صرف بڑی عمر کے افراد تک محدود نہیں رہے۔20 سے 40 سال ...
28/06/2026

‏آج کے دور میں نوجوانوں میں دل کے امراض تیزی سے بڑھ رہے ہیں، اور یہ صرف بڑی عمر کے افراد تک محدود نہیں رہے۔

20 سے 40 سال کی عمر کے نوجوانوں میں ہارٹ اٹیک، سینے کا درد، دل کی دھڑکن کی بے ترتیبی اور اچانک موت کے واقعات تشویشناک حد تک سامنے آ رہے ہیں۔

بطور ڈاکٹر میری والدین سے گزارش ہے کہ اپنے بچوں پر خصوصی نظر رکھیں۔ ویپ، الیکٹرک سگریٹ اور سگریٹ نوشی دل کی بیماریوں کے بڑے خطرات میں شامل ہیں، جبکہ کولڈ ڈرنکس، فاسٹ فوڈ اور غیر صحت مند طرزِ زندگی نوجوانوں میں شوگر، موٹاپے، ہائی بلڈ پریشر اور دل کے امراض کو تیزی سے بڑھا رہے ہیں۔

یاد رکھیں، ہارٹ اٹیک صرف بڑھاپے کی بیماری نہیں رہا۔

اپنے بچوں کو صحت مند غذا، باقاعدہ ورزش، مناسب نیند اور تمباکو نوشی سے مکمل دوری کی عادت ڈالیں۔ آپ کی آج کی توجہ ان کی آنے والی زندگی بچا سکتی ہے۔

اپنے دل کا خیال رکھیں، کیونکہ صحت مند دل ہی صحت مند مستقبل کی ضمانت ہے۔

27/06/2026

‏شدید حبس میں دل اور گردے کے مریض دھوپ میں باہر بالکل مت نکلیں

میڈیسن وقت پر لیں، پانی مناسب مقدار میں پیئیں (گردے کے مریض ڈاکٹر کی ہدایت سے)، بلڈ پریشر چیک کرتے رہیں،

نیند مکمل کم از کم چھ سے سات گھنٹے پوری لیں اور کمزوری یا سانس میں تکلیف ہو تو فوراً ڈاکٹر سے رجوع کریں۔

08/05/2026

پاکستانیوں کا میڈیکل سٹور سے دوائی, دارو لینے کا طریقہ ☺️
کسٹمر ۔۔بھائی پیناڈول کا پتہ دینا،
میڈیکل اسٹور والا۔۔۔یہ لیں جی 40 روپے ۔۔
کسٹمر ۔۔۔ ارے نہیں نہیں یہ نہیں لینا جو پیچھے سے لال رنگ کا ہوتا ہے وہ لینا ہے

اسٹور والا۔،تو پہلے بتا دیتے پیناڈول ایکسٹرا چاہئیے ،
کسٹمر، ہاں جی ہاں جی وہی لینا ہے

مریض ۔۔۔ شوگر کی گولیوں کا پتہ چاہیے جس کا رنگ نیلا ہوتا ہے اور گولی اس میں کھٹے رنگ کی ہے

اسٹور والا ۔۔ ایسے نہیں پتہ چلے گا اپ گھر سے پرچی یا خالی پتے لے ایں

مریض ۔۔ ایسے نہ کرو مجھے پانچ چھ ڈبیاں دکھاؤ میں پہچان لوں گا ۔
دکاندار۔۔ نہ چاہتے ہوئے بھی چلیں یہ دیکھ لیں ان میں سے کوئی ہے تو

مریض تھوڑا غور کرتے ہوئے ہاں ہاں یہی ہے یہی ہے

اسٹور والا۔۔،لیکن یہ تو بلڈ پریشر کی گولی ہے😃 آپ تو شوگر کی کہہ رہے تھے،
اچھا شاید میں بھول گیا ہوں میں اگلی دفعہ پرچی لے کے اتا ہوں ۔۔

کسٹمر ۔۔۔ نیلے رنگ کی آنکھ والی گھوڑے والی ٹوپ دے دیو

اسٹور والا۔، یہ لیں جی کارٹسپورن ائی آینٹمنٹ
کسٹمر، خرد بینی نگاہوں سے دیکھنے کے بعد اس پر تو گھوڑا بنا ہی نہیں ہوا،

اسٹور والا اور بابا جی 50 روپے کا کتنا بڑا گھوڑا بنا دیں کریم پر
یہ کونے پر چھوٹا سے گھوڑا بنا ہوا تو ہے😁😁
ایسے روز بہت سی باتیں ہیں جو سننے کو ملتی ہیں اپ کے ہاں کوئی ایسی بات ہے تو بتائیں 😂😂

‏‎  ڈائلاسس(Dialysis) کے دوران جسم سے خون سرخ نالی سے باہر نکالا جاتا ہے ، پھر مشین سے اسے گزارنے کے بعد جسم میں دوبارہ ...
26/04/2026

‏‎
ڈائلاسس(Dialysis) کے دوران جسم سے خون سرخ نالی سے باہر نکالا جاتا ہے ، پھر مشین سے اسے گزارنے کے بعد جسم میں دوبارہ نیلی نلی سے داخل کردیا جاتا ہے۔
ایک ڈائلاسیس کا process تقریباً چار گھنٹے چلتا ہے، اور یہ عمل مریض کو ہفتے میں دو سے تین مرتبہ دہرانا پڑتا۔
وہیں جن لوگوں کے گردے ، صحت مند ہیں ان کے جسم میں یہی عمل خود بخود دن میں 36 مرتبہ ہوتا ہے، بنا کسی تکلیف کے اور مکمل آرام کے ساتھ۔
اس لئے ہمیشہ رب کا شکر ادا کرتے رہیں💯
فَبِأَيِّ آلَاءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ
وڈالہ سندہواں نیوز Medix Pharmacy Khalid Jaan Meo

‏گرمی کی شدت میں اضافہ ہو گیا ہےبلا ناغہ کم از کم 3 لیٹر پانی ضرور استعمال کریں. گردے کی بیماری والے فی دن کم از کم 5 سے...
25/04/2026

‏گرمی کی شدت میں اضافہ ہو گیا ہے

بلا ناغہ کم از کم 3 لیٹر پانی ضرور استعمال کریں. گردے کی بیماری والے فی دن کم از کم 5 سے 6 لیٹر پانی پینے کی کوشش کریں.

جہاں تک ممکن ہو بلڈ پریشر پر نظر رکھیں. کسی کو بھی لو لگنا یعنی ہیٹ اسٹروک ہو سکتا ہے.

ٹھنڈے پانی کے ساتھ نہائیں. گوشت کا استعمال بند یا کم از کم کریں

پھل اور سبزیاں کھانے میں زیادہ استعمال کریں

گرمی کی لہر کوئی مذاق نہیں ہے. ایک غیر استعمال شدہ موم بتی کو کمرے سے باہر یا کھلے میں رکھیں، اگر موم بتی پگھل جاتی ہے تو یہ سنگین صورت حال ہے.

سونے کے کمرے اور دیگر کمروں میں 2 نصف پانی سے بھرے اوپر سے کھلے برتنوں کو رکھ کر کمرے کی نمی برقرار رکھی جا سکتی ہے.

اپنے ہونٹوں اور آنکھوں کو نم رکھنے کی کوشش کریں

اللہ پاک ہم سب کو اپنے حفظ و امان میں رکھے آمین ثم آمین

Medix Pharmacy وڈالہ سندہواں نیوز

Address

Main Bus Stop Wadala Sundhwan
Wadala Sandhuan

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Medix Pharmacy posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share