Dr Quratulain - Gynecologist

Dr Quratulain - Gynecologist Dr Quratulain is consultant gynecologist (FCPS, MRCOG1 UK) and providing services at City Clinics Wah cantt and at THQ Hospital Hassan Abdal.

On this page, you will find informative posts regarding common gynecological issues.

اسلام وعلیکم ۔۔زندگی رب تعالیٰ کا عطا کردہ سب سے خوبصورت تحفہ ہے۔۔اس کا ایک ایک لمحہ بہت قیمتی ہے۔۔اگر شک ہو تو اسپتالوں...
28/01/2023

اسلام وعلیکم ۔۔
زندگی رب تعالیٰ کا عطا کردہ سب سے خوبصورت تحفہ ہے۔۔اس کا ایک ایک لمحہ بہت قیمتی ہے۔۔اگر شک ہو تو اسپتالوں کی ایمرجنسی میں پڑے مریضوں سے پوچھیں۔۔جو ایک ایک سانس کے لیے جدو جہد کر رہے ہیں۔۔منفی سوچوں اور رویوں سے حتی الامکان دور رہنے کی کوشش کریں ۔۔اپنا بہترین وقت اللہ کی یاد میں صرف کریں۔۔اس سے تعلق مضبوط بنائیں کیونکہ صرف وہی ہے جو آپ کا اصل خیرخواہ ہے۔۔جو آپ کو کبھی تنہا نہیں چھوڑتا۔اور ایسا تعلق قائم ہونے کے بعد آپ ہر آزمائش سے لڑ جاتے ہیں ۔۔
صبح بخیر!

27/01/2023

Jis dhajj sy koi maqtal men gaya, vo shan salamat rehti hy..
Ye jan tu ani jani hy, is jan ki to koi bat nhi

25/01/2023

ذندگی ایک آزمائش ہے- ایک جہد مسلسل ہے:
کسی کی خوبصورتی دے کر آزمائش ہوتی ہے، کسی کو خوبصورتی نہ دے کر آزمائش ہوتی ہے!
کسی کی متناسب جسم دے کر آزمائش ہوتی ہے کسی کی غیر متناسب جسم سے آزمائش ہوتی ہے-
کسی کی دولت دے کر آزمائش ہوتی ہے کسی کو دولت کی فراوانی نہ دے کر آزمائش ہوتی ہے-
کسی کی صحت دے کر آزمائش ہوتی ہے، کسی کو صحت نہ دے کرآزمائش ہوتی ہے -
کسی کو والدین کی لمبی عمر دے کر آزماتا ہے، کسی کے والدین جلدی واپس لے کر آزماتا ہے-
کسی کو اولاد دے کر آزماتا ہے کسی کو اولاد نہ دے کر آزماتا ہے-
کسی کو تعلیم کے مواقع دے کر آزماتا ہے، کسی کو یہ مواقع نہ دے کر آزماتا ہے-
کسی کو قوت اظہار و قوت بیان دے کر آزماتا ہے، اور کسی کو بیان و اظہار کی قوت نہ دے کر آزماتا ہے-
کسی کو بہترین ذہن اور یادداشت دے کر آزماتا ہے اور کسی کو نہ دے کر آزماتا ہے-
کسی کو علم کی دولت دے کر آزماتا ہے، اور کسی کو علم کی دولت نہ دے کرآزماتا ہے-
کسی کو درد دل دے کر آزماتا ہے، اور کسی کو پتھر دل دے کر آزماتا ہے- ........ا
یہ جاننا ازل سے تخلیق آدم کے وقت سے آزمائش ہے کہ کون شکر کرنے والا!....

بے شک ہم نے اسے راستہ (صحیح اور غلط کا) دکھا دیا، یا تو وہ شکر گزار ہے اور یا ناشکرا ہے (76:3)

17/01/2023

~ ماں اور خدا 🌸

ایک ماں کے حمل میں دو ننھے بچے ایک دوجے سے تکرار کرنے لگے۔
ایک کہنے لگا : کیا تو ماں کے پیٹ سے باہر کی زندگی کو مانتا ہے ؟ ؛
دوسرا بولا:
کیوں نہیں! پیدا ہونے کے بعد کچھ تو ضرور ہو گا جس کی خاطر اب ہم یہاں ہیں اور تیار ہو رہے ہیں۔
پہلا بچہ بولا :
بیوقوف! پیدائش کے بعد کیسی زندگی؟ ہم بس یہاں ہی زندہ ہیں اس کے بعد کہیں اور نہیں ........
دوسرا بولا:
مجھے اُس زندگی کی زیادہ خبر تو نہیں مگر شاید وہاں ، یہاں سے زیادہ روشنی ہو ، شاید وہاں ہم اپنی ٹانگوں پر چل سکیں اور منہ سے کھا پی سکیں، یا ہمارے کچھ احساسات جو ابھی معدوم ہیں وہاں ہم ان کا ادراک کر لیں۔
پہلا کہنے لگا :
انتہائی عجیب! بھلا کوئی ٹانگوں پر بھی چل سکتا ہے؛ اور منہ سے کھانا !!! تو بالکل مضحکہ خیز بات ہے۔ ہم یہاں اپنی ناف کی نالی سے خوراک لیتے ہیں اور دیکھو ذرا! یہ نالی کتنی چھوٹی سی ہے یعنی بس ہماری یہاں کی چند دن زندگی کا سامان لیے ہے ؛ اس کے بعد اگر کوئی زندگی ہوتی تو کیا یہ نالی اتنی ناپائیدار ہی ہوتی؟۔یقیناً یہاں سے باہر کوئی زندگی نہیں ہے۔
دوسرا پھر اپنی بات پہ مُصِرّ کہنے لگا :
بھائی! یہاں سے باہر کچھ نہ کچھ تو ضرور ہے جو اس پیٹ جیسا نہیں ہے بلکہ اس سے بہت بڑا اور مختلف ہے جس میں ہمیں اپنی اس خوراک کی نالی کی ضرورت بھی شاید نہ ہو۔
پہلا بچہ پھر غصے سے بولا:
ابے بے عقل! اگر باہر کوئی زندگی ہے تو پھر وہاں سے کوئی آج تک ادھر واپس کیوں نہیں آیا؟ پیدائش کے بعد کوئی زندگی نہیں ہے بلکہ ایک اندھیرا اور خاموش خلا ہے بس! جس میں ہمارا کوئی وجود نہیں؛ نہ ہم کہیں جا سکتے ہیں ۔
" اچھا !!! " دوسرا بولنے لگا:
مجھے اس بارے کچھ نہیں معلوم ، مگر میں اتنا ضرور جانتا ہوں کہ ہم اُس زندگی میں اپنی ماں سے ضرور مل سکیں گے جو ہمارا بہت خیال رکھے گی۔
یہ بات سن کر پہلا بچہ کہنے لگا:
ماں!!! ؛ کیا تم ماں کے وجود کو مانتے ہو؟ کتنی عجیب بات ہے اگر ماں ہے تو وہ ہمیں دکھائی کیوں نہیں دیتی ؟ کہاں ہے وہ ؟
دوسرے نے جواب دیا :
ماں تو ہمارے ہر طرف ہے !
اس نے ہی تو ہمارا احاطہ کر رکھا ہے۔ہم اس کے وجود سے ہی تو زندہ ہیں اور اس کے اندر سانس لیتے ہیں۔ ماں کے بغیر تو ہماری یہ دنیا بھی باقی نہیں رہ سکتی!!!
پہلا بولا : بھلے تو جو بھی کہہ؛ معقول بات یہی ہے کہ ماں ہمیں دکھائی نہیں دیتی اس وجہ سے اس کا کوئی وجود نہیں ۔
یہ سن کر دوسرا بچہ آخری بار بولا :
" تم کبھی خاموشی میں متوجہ ہونا ، تمہیں ضرور اس کے وجود کا احساس ہو گا اور تم اس کی محبت بھری آواز بھی سن سکو گے جو اوپر سے ہمیں پکار رہی ہو گی "۔
《اس کے بعد دوسرا بچہ خاموش ہو گیا》

حنظلة خليق ~

17/01/2023

اسلام علیکم!!!
صبح بخیر زندگی"
مومن کبھی خدا کی رحمت سے نا امید نہیں ہوتا
چاہئے حالات کتنے ہی خراب کیوں نہ ہوں۔۔۔
یاد رکھو ہر کوئی تمھیں ٹھکرا سکتا ہے !!!!
مگر ایک تمھارا رب ہے جو کبھی تمہیں نہیں ٹھکراتا .
چاہے تمھارے گناہ ریت کے ذروں کے برابر ہی کیوں نہ ہوں ....!!!

From Jammu Kashmir .. Thanks for so much love ❤🙏🙏
17/01/2023

From Jammu Kashmir .. Thanks for so much love ❤🙏🙏

Address

City Clinics, Shaheen Chemist Plaza, Near Gudwal Mor, Wah Cantt
Wah
47000

Opening Hours

Monday 18:00 - 20:00
Tuesday 18:00 - 20:00
Wednesday 18:00 - 20:00
Thursday 18:00 - 20:00
Friday 18:00 - 20:00
Saturday 18:00 - 20:00
Sunday 18:00 - 20:00

Telephone

+92514531199

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Dr Quratulain - Gynecologist posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share