Wana Health Services

Wana Health Services یہ پیج آپ کو ٹانک، جنوبی وزیرستان اپر اور جنوبی وزیرستان لوئر میں صحت سے متعلق سرگرمیوں، سہولیات اور عوامی فلاحی مہمات سے باخبر رکھنے کے لیے بنایا گیا ہے

To improve health services in Wana

08/07/2026

04/07/2026

وانا: مرف اور ہیلتھ فاؤنڈیشن خیبرپختونخوا کے درمیان وانا ہیڈکوارٹر ہسپتال سے متعلق طے پانے والے معاہدے (ایگریمنٹ) کی مکمل تفصیلات کمنٹ میں ملاحظہ کریں۔ معاہدے کی تمام اہم شقیں پڑھیں اور جانیں کہ ہسپتال کے انتظام و انصرام اور خدمات کے حوالے سے کن امور پر اتفاق کیا گیا ہے۔

📰 🗞️

DHO South Waziristan MERF-Medical Emergency Resilience Foundation Deputy Commissioner South Waziristan Lower Muhammad Noman Qamar Government of Khyber Pakhtunkhwa Ahmad Wazir Ahmad Muhammad Wazir Pir Wazir Paktika News Desk/پکتیکا نیوز ڈیسک Commissioner DIKhan Division Ajab Gul Wazir Alam Care Foundation Hammad Mahmood Directorate General Health Services Poi Kaka Wana Times / وانا ٹائمز Government hospitals leaks Waziristan Khabernama Health Department, KP Wana News HD/ وانا نیوز Ãsïf Ãfghãñ Muhammad Haroon Muhammad Umar Khan

بیان برائے عوام الناس ۔۔۔!ازطرف انتظامیہ ڈی ایچ کیو وانہالسلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!الحمدللہ، ڈی ایچ کیو ہسپتال وانا...
01/07/2026

بیان برائے عوام الناس ۔۔۔!
ازطرف انتظامیہ ڈی ایچ کیو وانہ

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!

الحمدللہ، ڈی ایچ کیو ہسپتال وانا میں سال 2022 سے MERF کی شراکت داری میں کام جاری ہے۔ اس عرصے کے دوران ہسپتال میں نمایاں بہتری آئی ہے۔

ماضی میں ہسپتال میں صرف محدود پیمانے پر او پی ڈی کی سہولت موجود تھی، جبکہ آپریشن تھیٹر، ڈائیلاسز سنٹر، نومولود بچوں کی سنٹر این۔ائی۔سی۔یو، داخل وارڈز، لیبر روم سنٹر، مرداخانہ اور جدید طبی سہولیات، بجلی کا نظام اور دیگر اہم شعبے فعال نہیں تھے۔ ایمرجنسی بھی صرف ابتدائی نوعیت کی خدمات فراہم کر رہی تھی۔
اجکل ڈی۔ایچ۔کیو ہسپتال وانا میں مندرجہ ذیل سپشلسٹ ڈاکٹرز موجود ہیں جس میں ( ڈاکٹر شان اللہ، ڈاکٹر رومان وزیر، ڈاکٹر ہشمت اللہ، ڈاکٹر محمد بلال، ڈاکٹر نور حسن، ڈاکٹر شیر غانی، ڈاکٹر حضرت اللہ، ڈاکٹر جنید خان، ڈاکٹر مریم فاطمہ، ڈاکٹر خان محمد خان، سرجن ڈاکٹر وقار) اس کے علاوہ انشاء اللہ اگلے ہفتے میں ( ڈاکٹر سندس رحمان، ڈاکٹر اصغر علی خان) جلد ڈی۔ایچ۔کیو ہسپتال وانا کو جوائن کریں گے ۔ اس کے علاوہ مندرجہ ذیل سپشلسٹی ای۔این۔ٹی، یورولوجسٹ، ریڈیالوجسٹ، اینستسٹ کا عمل جاری ہیں ۔

آج الحمدللہ صورتحال بالکل مختلف ہے۔ اس وقت ہسپتال میں روزانہ اوسطاً 700 سے زائد مریض او پی ڈی میں معائنہ کروا رہے ہیں، جبکہ ایمرجنسی میں روزانہ تقریباً 150 مریضوں کو فری علاج فراہم کیا جاتا ہے۔ اسی طرح لیبر روم میں روزانہ اوسطاً 15 سے 20 بچوں کی پیدائش ہوتی ہے اور روزانہ آپریشن تھیٹر میں تقریباً 5 سے 10 مختلف بڑے آپریشن (Major Surgeries) کامیابی کے ساتھ کیے جا رہے ہیں۔

یہ تمام سہولیات علاقے کے غریب اور مستحق عوام کے لیے ایک بہت بڑی نعمت ہیں۔ ہسپتال میں آپریشن مفت کیے جاتے ہیں۔ جبکہ باقی تمام طبی سہولیات بلا معاوضہ فراہم کی جاتی ہیں۔ یہی آپریشن اگر نجی ہسپتالوں میں کروائے جائیں تو ان پر تقریباً 50 ہزار سے 75 ہزار روپے تک خرچ آتا ہے، جو ہر شخص کی استطاعت میں نہیں۔

حال ہی میں بعض افراد نے پریس کانفرنس میں یہ تاثر دینے کی کوشش کی کہ ہسپتال میں کوئی سہولت موجود نہیں۔ یہ دعویٰ حقیقت کے برعکس ہے۔

جہاں تک الٹراساؤنڈ مشین کا تعلق ہے، دو جدید اور اعلیٰ معیار کی الٹراساؤنڈ مشین نصب کی جا چکی ہے، جو مکمل طور پر فعال ہے اور مریضوں کو بہترین سہولت فراہم کر رہی ہے۔ اس حوالے سے غلط معلومات پھیلانا مناسب نہیں۔

اسی طرح نیا ایکس رے سسٹم بھی نصب کیا جا چکا ہے۔ اس کی باقاعدہ سروس کے آغاز میں صرف چند تکنیکی امور باقی ہیں، جن میں حفاظتی منظوری اور ایکس رے فلموں کی فراہمی شامل ہے۔ یہ تمام مراحل جلد مکمل ہو جائیں گے اور نیا جدید ایکس رے سروس بھی باقاعدہ طور پر شروع کر دی جائے گی۔

ڈی ایچ کیو ہسپتال وانا اس پورے علاقے کے غریب عوام کے لیے ایک قیمتی نعمت ہے۔ لہٰذا عوام سے گزارش ہے کہ ذاتی اختلافات یا مفادات کی بنیاد پر ایسے بیانات دینے سے گریز کریں جن سے عوامی مفاد کو نقصان پہنچے۔ اگر کسی شخص کو کسی سے ذاتی شکایت یا اختلاف ہے تو اسے ادارے کی کارکردگی کے خلاف بے بنیاد پروپیگنڈے کا ذریعہ نہیں بنانا چاہیے۔

اللہ تعالیٰ ہمیں حق بات کہنے اور عوام کی خدمت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین۔
#𝗠𝗘𝗥𝗙

Deputy Commissioner South Waziristan Lower
DHO South Waziristan
Ahmad Wazir
Ahmad Muhammad Wazir
MERF-Medical Emergency Resilience Foundation
Muhammad Noman Qamar Pir Wazir Government of Khyber Pakhtunkhwa

خیبر پختونخوا میں MERF-Medical Emergency Resilience Foundation اورGavi, the Vaccine Alliance کے اشتراک سے جان لیوا بیمار...
03/06/2026

خیبر پختونخوا میں
MERF-Medical Emergency Resilience Foundation
اور
Gavi, the Vaccine Alliance
کے اشتراک سے جان لیوا بیماریوں سے بچاؤ کے لئے ویکسینیشن کے پروجیکٹ کو پرنٹ میڈیا کی وسیع کوریج حاصل ہو رہی ہے.

اس منصوبے کا بنیادی مقصد ہر بچے تک ویکسین کی رسائی یقینی بنانا اور "زیرو ڈوز" بچوں کو 12 جان لیوا بیماریوں سے محفوظ رکھنا ہے۔

اس منصوبے کو، جس کے ذریعے لاکھوں قارئین تک یہ پیغام پہنچ رہا ہے اور عوامی سطح پر ویکسینیشن کی طلب میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔ اخبارات کی اس بھرپور رپورٹنگ نے دور دراز اور پسماندہ علاقوں میں شعور اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

پشاور، کرک، خیبر اور کرم کے ہائی رسک علاقوں میں کمیونٹی انگیجمنٹ، آگاہی مہمات اور فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز کی تربیت کے ذریعے ویکسینیشن کوریج کو مؤثر طریقے سے بہتر بنایا جا رہا ہے۔ خصوصی اقدامات کے تحت اُن بچوں تک رسائی کو ترجیح دی جا رہی ہے جنہیں اب تک ایک بھی ویکسین نہیں لگ سکی۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ کمیونٹی کا اعتماد اور ان کی فعال شمولیت ایسے پروجیکٹس کی روح ہے۔ پرنٹ میڈیا کی عوامی سطح پر گہری رسائی نے اس اعتماد سازی کے عمل کو مزید تقویت دی ہے، جس کے نتیجے میں ویکسینیشن کی شرح میں اضافہ اور صحت مند نسل کی تعمیر کا خواب حقیقت بنتا نظر آ رہا ہے۔

DHO South Waziristan Health Department, KP Government hospitals leaks
Government of Khyber Pakhtunkhwa



02/06/2026

جنوبی وزیرستان وانا میں عیدالاضحیٰ کے تین روز کے دوران مختلف علاقوں سے 102 حادثات رپورٹ ہوئے،جن میں 1شخص جاں بحق جبکہ مرد،خواتین اور بچوں سمیت متعدد افراد زخمی ہوگئے۔

ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال وانا کی انتظامیہ کے مطابق عیدالاضحیٰ کے تیسرے روز تک مختلف نوعیت کے تقریباً 102 حادثات سامنے آئے، جن میں گولی لگنے، ٹریفک حادثات، گھریلو تنازعات اور دیگر حادثات شامل ہیں۔

ہسپتال ذرائع کے مطابق زخمی افراد کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ایمرجنسی ڈیسک نے بروقت رسپانس دیتے ہوئے متاثرین کو فوری طبی امداد فراہم کی۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ عید کے موقع پر بڑھتے ہوئے واقعات کے پیش نظر خصوصی ایمرجنسی ڈیسک قائم کیا گیا تھا تاکہ مریضوں کو بروقت اور بہتر طبی سہولیات فراہم کی جا سکیں۔

ہسپتال کے ایکٹنگ میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر رومان کے مطابق متعدد زخمی افراد کو ابتدائی طبی امداد کے بعد ڈسچارج کر دیا گیا ہے، جبکہ کئی افراد تاحال ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔

مقامی شہریوں نے عید کے دوران ٹریفک قوانین پر عملدرآمد، اسلحے کے غیر ضروری استعمال سے گریز اور احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

مقامی عوام نے صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال وانا کے آئی سی یو کو مکمل طور پر فعال کیا جائے، تاکہ ہنگامی صورتحال میں مریضوں کو مزید بہتر سہولیات میسر آ سکیں۔

Wana Times / وانا ٹائمز
Deputy Commissioner South Waziristan Lower
MERF-Medical Emergency Resilience Foundation
DHO South Waziristan Directorate General Health Services Muhammad Noman Qamar Waziristan Khabernama

14/05/2026
ڈی ایچ کیو ہسپتال وانا میں نیا ایکسرے مشین کامیابی سے نصب کر دیا گیا ہے، جس سے مریضوں کو جدید اور بروقت تشخیصی سہولیات م...
05/05/2026

ڈی ایچ کیو ہسپتال وانا میں نیا ایکسرے مشین کامیابی سے نصب کر دیا گیا ہے، جس سے مریضوں کو جدید اور بروقت تشخیصی سہولیات میسر آئیں گی۔
یہ اہم اقدام ایم ایس لیفٹیننٹ (ر) کرنل جان محمد شینواری کی قیادت میں مکمل کیا گیا۔

MERF-Medical Emergency Resilience Foundation
Hammad Mahmood Paktika News Desk/پکتیکا نیوز ڈیسک DHO South Waziristan Ahmad Wazir Alam Care Foundation Ahmad Muhammad Wazir Muhammad Noman Qamar

South Waziristan Grapples with HIV and Hepatitis Outbreak Amidst Allegations of Health Department's Inadequate Response....
19/04/2026

South Waziristan Grapples with HIV and Hepatitis Outbreak Amidst Allegations of Health Department's Inadequate Response....

جنوبی وزیرستان میں خطرناک بیماریوں کا انکشاف، HIV اور ہیپاٹائٹس کیسز میں اضافہ ٬ محکمہ صحت خاموش تماشائی ٬

وانا (پکتیکانیوز) خیبر پختونخوا کے ضم شدہ قبائلی ضلع جنوبی وزیرستان میں مہلک بیماریوں کے پھیلاؤ نے تشویشناک صورتحال اختیار کرلی ہے، جہاں HIV کے 73 نئے مثبت کیسز رپورٹ ہونے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس کی فضا قائم ہوگئی ہے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر زین اللہ بیدین نے انکشاف کیا کہ ضلع میں ہیپاٹائٹس سی کے 56 جبکہ ہیپاٹائٹس بی کے 404 کیسز بھی سامنے آچکے ہیں، جو کہ ایک سنگین عوامی صحت کا بحران بن چکا ہے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اگر فوری اقدامات نہ کیے گئے تو صورتحال مزید خراب ہوسکتی ہے۔
ڈاکٹر زین اللہ کے مطابق ان خطرناک بیماریوں کے پھیلاؤ کی بڑی وجوہات میں ڈسپوزایبل سرنجز کا بار بار استعمال، غیر معیاری ڈینٹل کلینکس، اور مقامی سیلونز میں آلودہ آلات کا دوبارہ استعمال شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ غیر ذمہ دارانہ عمل انسانی جانوں کے لیے شدید خطرہ بن چکا ہے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ ڈی ایچ او لوئر وزیرستان نے ہنگامی بنیادوں پر تمام پرائیویٹ پریکٹیشنرز کے لیے اسکریننگ لازمی قرار دے دی ہے، جبکہ سپین ہسپتال میں فوری طور پر اسکریننگ کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔ دیگر ہسپتالوں میں بھی جلد اسکریننگ سہولیات فراہم کرنے کی ضرورت پر زور دیا گیا ہے۔
محکمہ ہیلتھ خیبر پختونخوا کے ہنگامی اقدامات: محکمہ صحت خیبر پختونخوا نے صورتحال کا نوٹس لیتے ہوئے متعدد اہم ہدایات جاری کی ہیں تمام نجی کلینکس اور لیبارٹریز کی فوری انسپیکشن
غیر معیاری ڈینٹل کلینکس اور سیلونز کے خلاف کارروائی
صرف ایک بار استعمال ہونے والی سرنجز کے استعمال کو یقینی بنانے کی ہدایت
ضلع بھر میں ہنگامی اسکریننگ مہم کا آغاز
عوام میں آگاہی مہم تیز کرنے کے احکامات جاری کئے ہیں

رپورٹ کے منظرعام پر آنے کے بعد علاقے میں شدید تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے، جبکہ عوام نے حکومت سے فوری اور مؤثر اقدامات کا مطالبہ کیا ہے تاکہ اس خطرناک صورتحال پر قابو پایا جا سکے۔
Ahmad Muhammad Wazir Paktika News Desk/پکتیکا نیوز ڈیسک Ahmad Wazir DHO South Waziristan Alam Care Foundation

Hammad Mahmood

07/04/2026

AANHospital....

🎉خوشخبری برائے وانا اور ٹانک کے رہائشیوں! 🎉اب آپ کے لیے اپنی **میڈیکل سروسز کی تشہیر** کرنا پہلے سے بھی زیادہ آسان اور م...
05/04/2026

🎉خوشخبری برائے وانا اور ٹانک کے رہائشیوں! 🎉

اب آپ کے لیے اپنی **میڈیکل سروسز کی تشہیر** کرنا پہلے سے بھی زیادہ آسان اور مؤثر ہو گیا ہے!
ہم اپنے فیس بک پیج پر فراہم کر رہے ہیں ایک **پروفیشنل ایڈورٹائزنگ پلیٹ فارم** جہاں آپ اپنے کلینک، ہسپتال، فارمیسی یا دیگر طبی سہولیات کو بہترین انداز میں پروموٹ کر سکتے ہیں۔

ہماری نمایاں سروسز:
✔️ کلینک اور ہسپتال کی تشہیر
✔️ ڈاکٹروں کی پروفیشنل برانڈنگ
✔️ ہیلتھ آگاہی مہمات
✔️ فارمیسی اور لیبارٹری پروموشن

💼 اپنے میڈیکل بزنس کو ترقی دیں اور زیادہ سے زیادہ مریضوں تک رسائی حاصل کریں۔

📞 رابطہ کریں:

0343 5655244

📩 ابھی رابطہ کریں اور اپنی سروسز کو ایک نئے انداز میں متعارف کروائیں!

@topfans

Address

Wana

Telephone

+923012632979

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Wana Health Services posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Practice

Send a message to Wana Health Services:

Shortcuts

Share