11/07/2026
بیٹی کو صرف یہ نہ سکھائیں کہ دنیا سے ڈر کر جینا ہے، بلکہ یہ بھی سکھائیں کہ عزت، حیا، ہمت اور شعور کے ساتھ اپنا دفاع کیسے کرنا ہے۔ اس کے دل میں خوف نہیں، اعتماد پیدا کریں۔ اسے یہ احساس دیں کہ وہ کمزور نہیں، بلکہ اللہ کی عطا کردہ عزت اور وقار کی امین ہے۔ لڑنا صرف ہاتھ اٹھانے کا نام نہیں، بلکہ صحیح وقت پر "نہیں" کہنا، غلط کو پہچاننا، اپنی حفاظت کرنا، اور ظلم کے سامنے خاموش نہ رہنا بھی بہادری ہے۔ ایک باہمت، باکردار اور بااعتماد بیٹی معاشرے کی طاقت بنتی ہے، بوجھ نہیں۔