Hijama Treatment

Hijama Treatment Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Hijama Treatment, Medical Center, Jeddah.

🌿 تخم ملنگا اور گوند کتیرا کی ریسیپی✨ اجزاء:تخم ملنگا: 1 کھانے کا چمچگوند کتیرا: 1 چائے کا چمچ (بھگوئی ہوئی حالت میں 1-2...
13/06/2025

🌿 تخم ملنگا اور گوند کتیرا کی ریسیپی

✨ اجزاء:

تخم ملنگا: 1 کھانے کا چمچ

گوند کتیرا: 1 چائے کا چمچ (بھگوئی ہوئی حالت میں 1-2 کھانے کے چمچ)

دودھ یا پانی: 1 گلاس (چاہیں تو فروٹ جوس بھی استعمال کر سکتے ہیں)

شہد یا شکر: حسب ذائقہ

گلاب کا عرق (اختیاری): 1 چائے کا چمچ

برف: حسب ضرورت

🥣 طریقہ تیاری:

Step 1: تخم ملنگا تیار کریں

1 کھانے کا چمچ تخم ملنگا کو ایک گلاس پانی میں 20–30 منٹ کے لیے بھگو دیں۔

بیج جیل جیسا ہو جائے گا (بالکل جیسے تخم چیا)۔

Step 2: گوند کتیرا تیار کریں

رات بھر یا کم از کم 6 گھنٹے پہلے 1 چائے کا چمچ گوند کتیرا کو پانی میں بھگو دیں۔

یہ مکمل طور پر پھول کر جیل جیسا نرم مادہ بن جائے گا۔ اچھی طرح دھو لیں تاکہ مٹی یا گندگی نہ ہو۔

Step 3: مکس کریں

ایک گلاس میں دودھ، پانی یا جوس ڈالیں۔

اس میں پھولا ہوا تخم ملنگا اور گوند کتیرا شامل کریں۔

شہد، گلاب کا عرق، اور برف ڈال کر اچھی طرح مکس کریں۔

فوراً استعمال کریں۔

✅ فوائد

🌱 تخم ملنگا کے فوائد:

1. جسم کو ٹھنڈا کرتا ہے: گرمی کے موسم میں جسم کا درجہ حرارت کم کرتا ہے۔

2. ہاضمہ بہتر کرتا ہے: معدے کی تیزابیت، قبض اور گیس سے نجات دیتا ہے۔

3. وزن کم کرنے میں مددگار: پیٹ بھرنے کا احساس دیتا ہے، جس سے زیادہ کھانے سے بچاؤ ہوتا ہے۔

4. ذیابیطس کنٹرول: خون میں شوگر کی سطح کو اعتدال میں رکھتا ہے۔

5. اینٹی آکسیڈنٹ خواص: جلد اور جسم کی اندرونی صفائی کرتا ہے۔

💎 گوند کتیرا کے فوائد:

1. گرمی کا توڑ: جسم کو اندر سے ٹھنڈک پہنچاتا ہے، ہیٹ اسٹروک سے بچاتا ہے۔

2. کمزوری اور تھکن کا علاج: جسمانی طاقت بحال کرتا ہے، خاص طور پر گرمیوں میں۔

3. موٹاپے کا علاج: میٹابولزم بہتر کر کے وزن کم کرنے میں مدد کرتا ہے۔

4. جلد اور بالوں کے لیے مفید: قدرتی کولیجن پیدا کرنے میں مدد دیتا ہے۔

آم کھانے کے بعد اس کی گھٹلی نہ پھینکیں کیونکہ اس کے بے شمار فوائد ہیں، چلیں آج اپ بھی جانیں تاکہ آپ بھی ان سے پورا فائدہ...
10/07/2024

آم کھانے کے بعد اس کی گھٹلی نہ پھینکیں کیونکہ اس کے بے شمار فوائد ہیں، چلیں آج اپ بھی جانیں تاکہ آپ بھی ان سے پورا فائدہ اٹھا سکیں۔
٭ دانت میں درد
دانت میں درد اور مسوڑھوں کی تکلیف ہوگئی ہے، دانتوں سے خون آرہا ہے تو آم کی گھٹلی کے اندر سے گری نکال کر اس کو سکھا لیں اور اس کا پاؤڈر بنا کر اس سے دانت صاف کریں یہ آپ کے مسھوڑوں کو مضبوط کرے گا۔

٭ کولیسٹرول
کولیسٹرول بڑھنے کی شکایت میں بھی آپ آم کی سوکھی ہوئی گھٹلی کا پاؤڈر بنا کر استعمال کریں یہ آپ کے کولیسٹرول کو بڑھنے سے روکنے میں مدد دیتی ہے۔

٭ دل کی بیماری
دل کی بیماری میں ڈاکٹری علاج بے حد ضروری ہے ساتھ ہی اگر آپ اس طرح سوکھی گھٹلی کا پاؤڈر استعمال کریں گی تو یہ آپ کی صحت کے لئے مفید ہو گا۔

٭ سر کی جوئیں
سر میں جوئیں ہوگئی ہیں تو اسی پاؤڈر میں لیموں کا رس ڈال کر بالوں میں لگائیں اس کا ایک ہفتے استعمال آپ کی جوئیں ختم کرنے میں مدد دے گا۔

٭ وزن میں کمی
روزانہ نہارمنہ آپ کی گھٹلی کا یہ پاؤڈر وزن میں کمی کرنے کا اچھا ٹانک ہے۔

٭ قبض یا لوز موشن
قبض اور لوز موشن کی شکایت میں اسی پاؤڈر کا سادے پانی سے پھانکنا آپ کے لئے فائدہ مند ہوسکتا ہے۔

Shout out to my newest followers! Excited to have you onboard! Sue Stenstad Kleftås Parrott
12/06/2024

Shout out to my newest followers! Excited to have you onboard! Sue Stenstad Kleftås Parrott

جس کو زیادہ پانی پینے کی عادت ہو وہ ہر بیماری سے دور ہےاگر کوئی پانی زیاده پینے کی عادت بنا لے تو اس کو کبھی بخار نہ ہوگ...
23/02/2023

جس کو زیادہ پانی پینے کی عادت ہو وہ ہر بیماری سے دور ہے
اگر کوئی پانی زیاده پینے کی عادت بنا لے تو اس کو کبھی بخار نہ ہوگا کبھی السر نہ ہوگا کبھی کینسر نہ ہوگا کبھی چہرے اور جسم پر جھریاں نہ پڑیں گی, کبھی بلڈ پریشر لو یا ہائی نہ ہوگا
،اگر کسی کو جھریاں ہوں ، السر ہو,قبض , کینسر ہو،
وه پانی پینے کا استعمال زیاده کردے تو سب ٹھیک ہونا شروع ہو جاۓ گا
ڈاکٹروں نے علامتیں بنا کر پھیلا رکھی ہیں فلاں علامت ہے تو فلاں بیماری فلاں علامت ہے تو فلاں بیماری ہے
اور لوگ علامتوں کو پکڑ کر وہم کی طاقت سے بیمار بنے پھرتے ہیں
اگر کسی کو سر درد ، پیٹ درد، الٹیاں، پیچس، قبض ہوں یا بلڈ پریشر لو یا ہائی ہو تو ایک پاؤ دہی بغیر چینی کے کھا لے دس منٹ میں ٹھیک ہوجائے ہوگا۔

شوگر کوئی بیماری نہیں صرف وہم ہے لقمان حکیم کا کہنا ہے ہر بیماری کا علاج ہے وہم کا علاج نہیں شوگر کوئی بیماری نہیں اور شوگر کے نام سے ڈاکٹر جو دوا دیتے ہیں وہ زہر کا کام کرتی ہے اور ہر قسم کی کمزوری پیدا کرتی ہے
شوگر کی کوئی دوا نہیں ڈاکٹر کہتے ہیں شوگر ٹھیک کرنے کی کوئی دوا نہیں جس کو شوگر ہو اس میں چربی بڑھ جاتی ہے جس سے ہاٹ اٹیک کا خطرہ ہوتا ہے ڈاکٹر ہاٹ اٹیک سے بچانے کے لئے چربی پگھلانے کی دوا دیتے ہیں تاکہ ہارٹ اٹیک نہ ہو جسم کے حصوں کا سوکھنا زخموں کا ٹھیک نہ ہونا انسولین نہ بننا شوگر سے نہیں بلکہ چربی پگلانے والی دوائی کی وجہ سے ہوتا ہے لیکن اگر کوئی دوا استعمال نہ کریں نہ کوئی پرہیز کریں اور ہلکی پھلکی ورزش پی ٹی کریں تو شوگر کی علامت بھی ختم ہو جائیں گی ہر میٹھی چیز جسم میں قرار پکڑتی ہے صرف میٹھا چھوڑنے سے ہی جسم میں کمزوری ہونا شروع ہوجاتی ہے اور شوگر کی دوائی کھانے والے تیزی سے موت کی طرف بڑھتے ہیں یہ دوائی سلو پوائزن کا کام کرتی ہے اس سے چربی پگھلتی ہے انسان تو خود چربی کا بنا ہوا ہے شوگر ہر ایک کو ہوتی ہے کیوں کہ یہ بیماری ہی نہیں ہے
بیماری کی وجه کیا ہے
جب پانی کم پیا جاتا ہے تو نسیں تنگ ہو جاتی ہیں، خون گاڑھا ہو جاتا ہے
جس سے جسم میں گرمی پیدا ہوتی ہے
اور بخار ہوتا ہے، السر ہوتا ہے جسم اور چہرے پر جھریاں پڑنے لگتی ہیں جسم میں سوجن پیدا ہوتی ہے
خون کی گردش میں رکاؤٹ پیدا ہوتی ہے جس سے بلڈ پریشر لو اور ہائی ہوتا ہے
خون کی گردش میں رکاؤٹ کی وجه سے مرگی، فالج، هارٹ اٹیک ہوتا ہے قبض رہتی ہے
خون کی گردش میں رکاؤٹ کی وجه خون کا قطره کسی جگہ گردش سے رک جاتا ہے اور کینسر بن جاتا ہے
یه سب اور بھی بیماریاں پانی کم پینے سے ہوتی ہیں اور پانی زیاده پینے کی عادت ڈال کر ان بیماریوں کو ختم کر سکتے ہیں زیادہ پانی پینے کی عادت ﮈال لیں تو کوئی بیماری نہ لگے گی
جو بیمار ہیں وہ ٹھیک ہونے لگیں گے
زیادہ پانی اس طرح پیئیں جب پانی پیئیں تھوڑا زیادہ پیئیں بہت دیر ہوگئی پیاس بھی نہ ہو تو دو گھونٹ پانی پی لیں ہر 30 سے 40 منٹ کے بعد
اگر کسی کو جوڑوں کا درد یا مہروں کا درد ہو یا پولیو یا گھاٹیا ہو یا فالج کا اثر ہو تو ایسا نسخہ ہے جو نہ کوئی ڈاکٹر دے گا نہ حکیم
بہت سستا اور آسان نسخہ ہے
2 لونگ
4 لہسن کی تورئاں
3چمچ چینی
2 کپ پانی میں ڈال کر پکائیں جب ایک آدھا کپ رہ جائے تو اتار لیں اور پی لیں جو پکا ہوا لونگ لہسن ہو اس کو کھالیں
10 دن ضرور کریں
لیکن پہلے ہی ٹھیک ہوجائیں گے
کینسر والے بھی یہ آزمائیں انشاءاللہ بہت ہی آزمایا ہواہcopy

18/01/2023

چھوہارے کھانے کے یہ فوائد جانتے ہیں؟
کھجور ایک ایسا پھل ہے جسے توانائی کا خزانہ کہا جائے تو غلط نہیں ہوگا ۔ یہ تازہ اور خشک دونوں صورتوں میں فائدہ مند ہے ۔ خشک کھجور کو چھوہارہ کہا جاتا ہے۔ چھوہارے کا استعمال صحت کے بہت سے مسائل میں مفید ہے۔
جسم کو توانائی فراہم کرتا ہے:
چھوہارے میں بہت سے وٹامن موجود ہوتے ہیں جن میں وٹامن اے ، سی ، ای ،کے ، بی ۲ اور بی ۶ شامل ہیں ۔ یہ تمام وٹامن ہماری صحت کو ہر طرح سے بہتر بناتا ہے۔
اہم معدنیات کا ذریعہ:
چھوہاروں میں اہم معدنیات یعنی آئرن ،پوٹاشیم ، فاسفورس اور کوپر پایا جاتا ہے ۔ ان تمام معدنیات کے بغیر ہمارے جسم کے خلیات اپنا کام صحیح طرح انجام نہیں دے سکتے ۔
انیمیاء کے لیے:
خون میں ہیموگلوبن اور آکسیجن فراہم کرنے کے لیے آئرن بہت ضروری ہے ۔ چھوہارے آئرن حاصل کرنے کا بہترین ذریعہ ہیں۔ لوگ جو خون کی کمی کا شکار ہیں وہ چھوہارے سے بھرپور فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔
ہڈیاں مضبوط بناتا ہے:
چھوہارے میں کیلشیم کی وافر مقدار پائی جاتی ہے ۔ ہڈیاں اور دانت مضبوط رکھنے کے لیے کیلشیم سب سے اہم ہے ۔ اپنی غذا میں چھوہارے شامل کر کے جوڑوں کے درد اور گٹھیا کی بیماری سے بچا جا سکتا ہے ۔ اس کے استعمال سے دانت خراب ہونے سے بچے رہیں گے۔
قبض دور کرتا ہے:
چھوہارے میں موجود فائبر قبض کو ختم کرتا ہے ،جن لوگوں کو قبض کی شکایت رہتی ہے وہ چھوہاروں کو رات بھر کے لیے پانی میں بھگودیں اور صبح کھالیں۔
دل کے لیے:
چھوہارے میں کولیسٹرول نہیں ہوتا اور فیٹس بھی بہت کم مقدار میں پائے جاتے ہیں اس لیے ماہرین اسے کھانے کی صلاح دیتے ہیں کیونکہ یہ خون میں موجود کولیسٹرول کو گھٹاتا ہے۔ اس کے علاوہ چھوہارے میں موجود پوٹاشیم اور سوڈیم بلڈپریشر کو بھی کنٹرول کرتا ہے۔
ہاضمہ بہتر بناتا ہے:
چھوہارے میں موجود اینٹی اوکسی ڈنٹ نظام ہضم کو طاقتور بناتے ہیں جس سے ہاضمہ درست ہوتا ہے ۔ اس کے علاوہ چھوہارہ تیزابیت ،پیٹ کے السر اور سینے کی جلن کے لیے بھی مفید ہے۔
پٹھوں کو مضبوط بناتا ہے:
پٹھوں کی مضبوطی کے لیے چھوہارے کا استعمال فائدہ مند ہے ۔ جسم کے دوسرے پٹھوں کو مضبوط کرنے کے ساتھ دل کو بھی طاقتور بناتا ہے ۔ حاملہ خواتین بھی یوٹرس کو مضبوط کرنے اور پیدائش میں آسانی کے لیے چھوہاروں کا استعمال کرسکتی ہیں۔
دبلا پن دور کرنے کے لیے:
اگر آپ حد سے زیادہ دبلے ہیں تو چھوہارے آپ کے لیے بہترین ہیں چھوہارے میں کیلوریز وافر مقدار میں موجود ہیں جو وزن بڑھائے بغیر مسلز کو بڑھاتی ہیں۔
فوری توانائی کاذریعہ:
چھوہارے میں قدرتی شکر کی موجودگی جسم کو فوری توانائی پہنچاتی ہے ۔ اس پھل کے استعمال سے آپ اپنا اسٹیمنا بڑھا سکتے ہیں۔

03/12/2022

بہترین صحت کیلئے
اپنی غذا کی لسٹ سے سفید آٹا، فارمی مرغ، بناسپتی گھی یا تیل، فاسٹ فوڈ اور چائے ختم کردیں

11/11/2022

دانت, داڑھ ،عقل داڑھ اور کھوڑ میں کیڑوں اور درد سے ھمیشہ کے لٸے چھٹکارہ
ھوالشافی۔۔۔
دیسی پتلے لہسن کے 4 جو چھیل کر ھمراہ ھموزن نمک اور تیل سرسوں پیس کر گولی بنا کر درد والے دانت, دارھ یا کھوڑ میں رکھ کر منہ بند کر کے لیٹ جاہیں.

خشک میوہ جات کے فوائد                                     -------------------خشک میوہ جات قدرت کی جانب سے سردیوں کا انمو...
11/11/2022

خشک میوہ جات کے فوائد
-------------------
خشک میوہ جات قدرت کی جانب سے سردیوں کا انمول تحفہ ہیں..
جو خوش ذائقہ ہونے کے ساتھ ساتھ مختلف بیماریوں کے خلاف مضبوط ڈھال کی صلاحیت رکھتے ہیں..
ڈرائی فرو ٹس جسم کے درجہ حرارت کو بڑھانے اور موسم سرما کے مضر اثرات سے بچاو میں اہم کردار ادا کرتے ہیں..
اعتدال کے ساتھ ان کا استعمال انسانی جسم کو مضبوط اور توانا بناتا ہے..

مونگ پھلی
--------
مونگ پھلی ہردلعزیز میوہ ہے،سردیوں میں مونگ پھلی کھانے کا اپنا ہی مزا ہوتا ہے..
اس کا باقاعدہ استعمال دبلے افراد اور باڈی بلڈنگ کرنے والوں کے لئے انتہائی غذائیت بخش ثابت ہوتا ہے..
مونگ پھلی میں قدرتی طور پر ایسے اینٹی آکسیڈنٹ پائے جاتے ہیں،جو غذائیت کے اعتبار سے سیب‘ گاجر اور چقندر سے بھی زیادہ ہوتے ہیں،جو کم وزن افراد سمیت باڈی بلڈنگ کرنے والوں کے لئے بھی نہایت مفید ثابت ہوتے ہیں.صرف یہی نہیں بلکہ اس کے طبی فوائد کئی امراض سے حفاظت کا بھی بہترین ذریعہ ہیں.
مونگ پھلی میں پایا جانے والا وٹامن ای کینسر کے خلاف لڑنے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے.جبکہ اس میں موجود قدرتی فولاد خون کے نئے خلیات بنانے میں بھی اہم کردار ادا کرتا ہے.کینیڈا میں کی جانے والے ایک تحقیق کے ذریعے یہ بات سامنے آئی ہے،کہ ذیابطیس کے مریضوں کے لئے مونگ پھلی کا استعمال نہایت مفید ہے.
ماہرین کے مطابق دوسرے درجے کی ذیابطیس میں گرفتار افراد کے لئے روزانہ ایک چمچہ مونگ پھلی کا استعمال بہت مثبت نتائج مرتب کرتا ہے۔ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ مونگ پھلی کا استعمال انسولین استعمال کرنے والے افراد کے خون میں انسولین کی سطح برقرار رکھنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے.مونگ پھلی میں تیل کافی مقدار میں ہوتا ہے،لیکن آپ خواہ کتنی بھی مونگ پھلی کھا جائیں اس کے تیل سے آپ کا وزن نہیں بڑھے گا..۔

چلغوزے
--------
چلغوزے گردہ‘ مثانہ اور جگر کو طاقت دیتے ہیں..
اس کے کھانے سے جسم میں گرمی اور فوری توانائی محسوس ہوتی ہے..
چلغوزہ کھانے سے میموری سیلز میں اضافہ ہو کر یادداشت میں بہتری پیدا ہوتی ہے.

کاجو
----
کاجو انتہائی خوش ذائقہ میوہ ہے،جسے فرائی کر کے کھایا جاتا ہے.اس میں زنک کی کافی مقدار پائی جاتی ہے..
جس کی وجہ سے اس کے استعمال سے اولاد پیداکرنے کی صلاحیت میں اضافہ ہوجاتا ہے.کینیڈا میں کی گئی ایک حالیہ طبی تحقیق کے بعد ماہرین اس نتیجے پر پہنچے ہیں کہ کاجو کا استعمال ذیابطیس کے علاج میں انتہائی اہم کردار ادا کرتا ہے.ماہرین کا کہنا ہےکہ کاجو کے بیج میں ایسے قدرتی اجزا پائے جاتے ہیں،جو خون میں موجود انسولین کو عضلات کے خلیوں میں جذب کرنے کی بھر پور صلاحیت رکھتے ہیں.ماہرین کے مطابق کاجو میں ایسے ”ایکٹو کمپاونڈز“ پائے جاتے ہیں۔جو ذیابطیس کو بڑھنے سے روکنے میں انتہائی اہم کردار ادا کرتے ہیں.لہذا ذیابطیس کے مریضوں کے لئے کاجو کا باقاعدہ استعمال انتہائی مفید ہے..۔

اخروٹ..........
اخروٹ نہایت غذائیت بخش میوہ شمار ہوتا ہے۔اس کی بھنی ہوئی گری جاڑوں کی کھانسی میں خاص طور پر مفید ہے.اس کے استعمال سے دماغ طاقتور ہوتا ہے۔اخروٹ کو اعتدال سے زیادہ کھانے سے منہ میں چھالے اور حلق میں خراش پیدا ہو جاتے ہے.ایک حالیہ امریکی تحقیق کے مطا بق اخروٹ کا استعمال ذہنی نشونما کے لئے نہایت مفید ہے.اس کے تیل کا استعمال ذہنی دباﺅ اور تھکان کو کم کرنے میں مدد دیتا ہے.
امریکہ کی ریاست پنسلوانیا میں کی جانےوالی اس تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ اخروٹ میں موجود اجزا خون کی گردش کو معمول پر لاکر ذہن پر موجود دباو کو کم کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں،جس کی وجہ سے وہ حضرات جو زیادہ کام کرتے ہیں ان کے ذہنی سکون کے لئے اخروٹ اور اس کے تیل کا استعمال نہایت مفید ثابت ہوتا ہے.
ماہرین کے مطابق اخروٹ کا استعمال بلڈپریشر پر قابو پانے اور امراض ِقلب کی روک تھام کے لیے بھی نہایت مفید ہے..۔

بادام
----
بادام قوت حافظہ‘ دماغ اور بینائی کیلئے بےحد مفید ہے..
اس میں حیاتین الف اور ب کے علاوہ روغن اور نشاستہ موجود ہوتا ہے..
اعصاب کو طاقتور کرتا ہے.قبض کو ختم کرتا ہے..
غذائی اعتبار سے بادام میں غذائیت کا خزانہ موجود ہے..
بادام کے بارے میں عام طور پر یہی خیال کیا جاتا ہے..
کہ یہ چکنائی سے بھرپور ہونے کے سبب انسانی صحت خصوصا عارضہ قلب کا شکار افراد کیلئے نقصان دہ ہے..
تاہم اس حوالے سے متعدد تحقیقات کے مطابق بادام خون میں کولیسٹرول کی سطح کم کرتا ہے..
یوں اس کا استعمال دل کی تکالیف میں فائدہ مند ثابت ہوتا ہے..
نیز اس کی بدولت عارضہ قلب میں مبتلا ہونے کے امکانات بھی کم ہو جاتے ہیں..
اس حوالے سے ایک تحقیق کے مطابق 3اونس بادام کا روزانہ استعمال انسانی جسم میں کولیسٹرول لیول کو 14فیصد تک کم کرتا ہے..
بادام میں 90 فیصد چکنائی نان سیچوریٹڈ فیٹس پر مشتمل ہوتی ہے..
نیز اس میں پروٹین وافر مقدار میں پایا جاتا ہے..
دیگر معدنیات میں فائبر کیلشیم میگنیٹیم پوٹاشیم وٹامن ای اور دیگر اینٹی آکسیڈنٹس بھی وافر مقدار میں موجود ہوتے ہیں..
اطباء کی رائے میں بادام کا استعمال آسٹوپورسس میں بھی فائدہ مند ثابت ہوتا ہے..
تاہم اس کیلئے گندم، خشخاش اور میتھرے کو مخصوص مقدار میں شامل کرکے استعمال کیا جاتا ہے..۔

پستہ......
پستہ کا استعمال مختلف سویٹس کے ہمرا ہ صدیوں سے مستعمل ہے..
حلوہ‘ زردہ اور کھیر کا لازمی جز ہے.نمکین بھنا ہوا پستہ انتہائی لذت دار ہوتا ہے.دیگر مغزیات کی طرح بھی استعمال کیا جا تا ہے.
جدید طبی تحقیق کے مطابق دن میں معمولی مقدار میں پستہ کھانے کی عادت انسان کو دل کی بیماری سے دور رکھتی ہے.پستہ خون میں شامل ہو کر خون کے اندر کولیسٹرول کی مقدار کو کم کر دیتا ہے..
اس کے علاوہ خون میں شامل مضر عنصر لیوٹین کو بھی ختم کرنے میں مدد دیتا ہے..
اس تحقیق کے دوران ماہرین نے یہ بھی نوٹ کیا کہ پھل اور پتے دار ہری سبزیاں کھانے سے شریانوں میں جمے کولیسٹرول کو پگھلایا جاسکتا ہے..
طبی ماہرین کا خیال ہے کہ پستہ عام خوراک کی طرح کھانا آسان بھی ہے اور ذائقے دار غذا بھی..
اگر ایک آدمی مکھن‘ تیل اور پینر سے بھرپور غذاوں کے بعد ہلکی غذاؤں کی طرف آنا چاہتا ہے تو اسے پستہ کھانے سے آغاز کرنا چاہیے..
پستہ کا روزانہ استعمال کینسر کے امراض سے بچاﺅ میں مددگار ثابت ہوتا ہے..
ایک جدید تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے..
کہ روزانہ مناسب مقدار میں پستہ کھانے سے پھیپھڑوں اور دیگر کینسرز کا خطرہ کم ہو جاتا ہے..
کینسر پر کام کر نے والی ایک امریکی ایسوسی ایشن کے تحت کی جانے والی ریسرچ کے مطابق پستوں میں وٹامن ای کی ایک خاص قسم موجود ہوتی ہے،جو کینسر کے خلاف انتہائی مفید ہے..
ماہرین کا کہنا ہے کہ پستوں میں موجود اس خاص جزو سے نہ صرف پھیپھڑوں بلکہ دیگر کئی اقسام کے کینسرز سے لڑنے کے لیے مضبوط مدافعتی نظام حاصل کیا جا سکتا ہے..۔

تل
۔۔۔۔۔
موسم سرما میں بوڑھوں اور بچوں کے مثانے کمزور ہوجاتے ہیں..
جس کی وجہ سے اکثر بستر پر پیشاب کردیتے ہیں..
اس شکایت سے نجات کیلئے تل کے لڈو بہترین غذا اور دوا ہیں..
تل اور گڑ سے تیار شدہ ریوڑیاں بھی فائدہ مند ہیں.

کشمش اور منقہ........................
کشمش دراصل خشک کیے ہوئے انگور ہیں..
چھوٹے انگوروں کو خشک کرکے کشمش تیار کی جاتی ہے..
جبکہ بڑے انگوروں کو خشک کرکے منقی تیار کیا جاتا ہے..
کشمش اور منقہ قبض کا بہترین علاج ہے..
نیز ہڈیوں کے بھربھرے پن کی مرض میں مفید ہے..
بہت قوت بخش میوہ ہے..۔

بادام بھگو کر کھانے چاہئیں یا سوکھے؟باداموں کی افادیت سے انکارنہیں کیا جاسکتا ،ان کے استعمال جسم کو متواز ن غذا ملتی ہے ...
17/03/2021

بادام بھگو کر کھانے چاہئیں یا سوکھے؟

باداموں کی افادیت سے انکارنہیں کیا جاسکتا ،ان کے استعمال جسم کو متواز ن غذا ملتی ہے ۔اگر باداموں کو پانی میں بھگوکر استعمال کیا جائے تو اس کے فوائد دوگنے ہوجاتے ہیں۔ان میں موجود وٹامنز، منرلز، وٹامن ای، زنک، کیلشیم، میگنیشیم اور اومیگا تھری فیٹی ایسڈ سے جسم چاک و چوبند رہتاہے۔ آئیے آپ کو بتاتے ہیں کہ اگرآپ رات کو چار بادام بھگوکر اگلی صبح کھائیں گے تو اس کا جسم پر کیا اثر ہوگا۔
بھیگے بادام کھانے کا کیا فائدہ ہے؟
خشک بادام میں ایک انزئم موجود ہوتا ہے جو بادام بھگونے کی صورت میں معدے میں جلد ہضم ہوتا ہے۔اگر بادام خشک ہوتو اسے ہضم ہونے میں دیر لگتی ہے لہذا بادام بھگونے کی صورت میں یہ آسانی سے ہضم ہوجائیں گے۔

دل کی صحت

اس میں موجود پروٹین اور پوٹاشیم کی وجہ سے یہ دل کو مضبوط کرتے ہیں،ان میںموجود وٹامن ای کی وجہ سے دل کی بیماریاں دور ہوتی ہیں اور میگنیشیم سے دل کا دورہ نہیں پڑتا۔باداموں میں یہ خاصیت موجود ہے کہ ان کی وجہ سے دل کی شریانوں کی سوزش کم ہوتی ہے۔
فوری توانائی

اگر آپ جسمانی کمزوری محسوس کرتے ہیں تو مٹھی بھر بادام روزانہ کھانے کی عادت بنالیں۔ان میں موجود کاپر،میگنیز اور آئرن کی وجہ سے میٹابولزم ریٹ بڑھتا ہے اور ساتھ ہی جسمانی کمزوری دور ہوگی۔

کولیسٹرول میں کمی

اس میں موجود کیلشیم اور وٹامن ای کی وجہ سے کولیسٹرول لیول کم ہوگا۔

دماغ کے لئے

تحقیقات میں ثابت ہوا ہے کہ باداموں میں موجود رائبوفلاوین اور ایل کیرینٹائن کی وجہ سے دماغ کی نشوونما ہوتی ہے اور اعصابی کمزوری دور ہوتی ہے لہذا دماغ کی بہتر نشوونما کے لئے بادام کھانے چاہئیں۔

ہڈیوں کی صحت
اس میںموجود فاسفورس کی وجہ سے ہڈیوں کی کمزوری نہیں ہوتی جبکہ دیگر وٹامنز اور منرلز سے ہڈیاں مضبوط ہوتی ہیں۔

بلڈ پریشر میں کمی

اس میں موجود پوٹاشیم کی وجہ سے سوڈیم کنٹرول میں رہتا ہے جس کی وجہ سے بلند فشار خون کا مسئلہ حل ہوجاتا ہے۔

کینسر سے بچاؤ

اس کی وجہ سے مقعد میں خوارک کی نقل وحمل بہتر ہوتی ہے اور فضلہ بآسانی باہر جاتا ہے اور انسان بڑی آنت اور معدے کے کینسر سے محفوظ رہتا ہے۔
شیئر کریں تاکہ کسی ضرورت مند کا بھلا ہو جائے

دعاؤں کا طالب

Address

Jeddah

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Hijama Treatment posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share

Category