Dr_Hania Sheikh

Dr_Hania Sheikh Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Dr_Hania Sheikh, Doctor, UNITED STATES', Montgomery, AL.

02/15/2024
✅” الرجی چھپاکی اور خارش کا جڑ سے خاتمہ ۔“خارش ایک نہایت تکلیف دہ بیماری ہے، یہ دیگر کئی امراض کی وجہ سے لگتی ہے ان میں ...
02/23/2023

✅” الرجی چھپاکی اور خارش کا جڑ سے خاتمہ ۔“
خارش ایک نہایت تکلیف دہ بیماری ہے،
یہ دیگر کئی امراض کی وجہ سے لگتی ہے ان میں کچھ جلد کی بیماریاں اور کچھ اندرونی بیماریاں ہوتی ہیں۔ خارش کم ہو تو اس کا علاج ممکن اور آسان ہوتا ہے، اگر یہ شدت اختیار کرجائے تو اس کے ساتھ زندگی گزارنا مشکل ہوجاتا ہے۔
جسم پر خارش لگنے کی عام وجوہات میں چٹ پٹے کھانے، حشرات کے کاٹنے یا دواؤں کا استعمال ہوتا ہے جسم پر خارش لگنے کے اسباب متعدد ہوسکتے ہیں ان میں سے کچھ نامیاتی اور کچھ نفسیاتی ہوتے ہیں۔
ماہر ڈاکٹر چیک اپ کے بعد ان کی تشخیص کرتا ہے۔
عام طور پر خارش لگنے کے اسباب یہ ہوتے ہیں۔
جلد کی کچھ غیر متعدی بیماریاں ہیں ،جن کی وجہ سے جلد پر خارش ہوتی ہے، جیسے سوریاسس، ایکزیما، خشک جلد اور الرجی وغیرہ یہ کچھ خاص قسم کے کھانوں اور دوائیوں کے نتیجے میں ہوتی ہیں۔
جسم پر کسی کیڑے یا مچھر وغیرہ کے کاٹنے سے زخم سا ہو جاتا ہے جہاں خارش کے بعد یہ مزید پھیل جاتی ہے۔

کچھ بیماریاں ایسی ہیں جو انسان کو تکلیف دیتی ہیں اور یہ جلد کے لیے خارش کا باعث بھی بنتی ہیں۔
جیسے گردے اور جگر کی بیماری،
شدید خون کی کمی،
لمفوما اور تائرائیڈ کی خرابی وغیرہ
نفسیاتی وجوہات کچھ ذہنی بیماریاں ہیں
جن کے ساتھ جلد کی خارش پیدا ہوتی ہے۔ جیسے جنونی اضطراب اور تناؤ انزائٹی کی بیماری وغیرہ۔
اس کا علاج ماہر نفسیات کے ذریعے کیا جاتا ہے۔ جسم کا کوئی حصہ جلنے یا زخم کی وجہ سے بھی خارش لگتی ہے جو پورے جسم پر پھیل جاتی ہے۔
جلد پر نشانات:
خارش لگنے کی صورت میں جسم پر ہلکے ہلکے سرخ نشان پڑجاتے ہیں، یہ کسی خاص مقام پر یا پھر پورے جسم پر ہوتے ہیں
ظاہری علامات:
مسلسل خارش کرنے سے آپ کے جسم پر نشانات پڑجاتے ہیں، ایسی صورت میں معالج سے رجوع کرنا چاہیے۔
معالج حکیم و ڈاکٹر مریضوں کو خارش کی بیماری کی نوعیت دیکھنے اور چیک اپ کرنے کے بعد علاج تجویز کرتے ہیں۔
اس میں خارش دور کرنے کی گولیاں اور کچھ کریمیں تجویز کی جاتی ہیں۔
خارش ایک ایسی مصیبت ہے، جس کے سامنے مزاحمت بہت مشکل کام ہے اور کوئی چیز یا دوائی ماسوائے کھجانے کے اس سے فوری نجات دلا کر سکون فراہم نہیں کر سکتی۔ لیکن یہ آرام دیرپا نہیں ہوتا بلکہ خارش بڑھنے کے باعث زیادہ کھجانے سے مزید جلدی مسائل پیدا ہونے شروع ہو جاتے ہیں۔

درحقیقت کھجلی جسم کا دفاعی میکنیزیم ہے،
جو کھجاوٹ کے خلاف مزاحم کا کردار ادا کرتا ہے لیکن کھجلی کو اگر عادت بنا لیا جو تو بہت سارے مسائل پیدا کر سکتی ہے۔
یہاں ہم آپ کو خارش یا کھجلی سے نجات کے لئے کچھ گھریلو ٹوٹکے بتانے جا رہے ہیں۔
▪️وٹامن سی اور بلیچ کی خصوصیات سے بھرپور لیموں خارش زدہ جلد کا بہترین علاج ہے۔ لیموں کا رس کھجلی ختم کرنے کے ساتھ جلدی حساسیت کو روک دیتا ہے۔

▪️خارش خشک و تر کی صورت میں لیموں کا رس 5 گرام، عرق گلاب 10 گرام اور چنبیلی کا تیل 15 گرام، تینوں ملا کر خارش والی جگہ پر لگانے سے چند روز میں افاقہ ہو جائے گا۔ لیموں جراثیم کا خاتمہ کر تا ہے۔

▪️خارش کی وجہ سے متاثرہ حصہ کا علاج کرنے کے لئے ایک کپ میں تین حصے میٹھا سوڈا اور ایک حصہ پانی ڈال کر اسے اچھی طرح مکس کرلیں،
پھر اس پیسٹ کو متاثرہ حصہ پر لگانے سے آپ کو فوری نتائج موصول ہوں گے۔
✿✿نوٹ
پوسٹ پسند آئے تو ضرور اس کو لائک کریں۔
مفید معلومات، اور معلومات و مفاد عامہ
بتائے گئے طریقے کے مطابق خالص ادویہ خریدیں بنائیں اور مقدار خوراک سے تجاوز نہ کریں۔
بہترین و مجربات نسخے کے لیے میری فیس بک آئی ڈی فالو کریں۔
آپکی صحت ہماری اول ترجیح ہے ۔ اگر آپ خدانخواستہ کسی مرض میں مبتلا ہیں تو براہ کرم اپنے معالج یا قریبی مطب پر رجوع مشورہ کریں ۔
اپنی صحت کی نگہداشت کریں اور بھرپور لائف گزاریں.

02/01/2023
09/29/2022

Address

UNITED STATES'
Montgomery, AL
35004

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Dr_Hania Sheikh posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Practice

Send a message to Dr_Hania Sheikh:

Shortcuts

Featured

Share

Category