18/05/2026
قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کی نئی گاڑی سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز بن گئی۔
شاہد آفریدی نے اپنی نئی ’ایسوزو ڈی میکس‘ کے ساتھ ویڈیو شیئر کی جس میں گاڑی کی طاقتور پرفارمنس اور جدید انداز کو نمایاں کیا گیا۔ ویڈیو کے ساتھ جاری پیغام میں کہا گیا کہ ’’ہر موومنٹ میں طاقت کا احساس، یہ ہے بغیر کسی سمجھوتے کے ڈرائیونگ۔‘‘
سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے شاہد آفریدی کی نئی لگژری گاڑی اور اسٹائلش انداز کو خوب سراہا جا رہا ہے جبکہ ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔